Tag: شاہین ائیرلائن

  • ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا

    ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا

    کراچی : ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے کراچی میں شاہین ائیرلائن کا دفتر سیل کر دیا، شاہین ائیرلائن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب چالیس کروڑ کی نادہندہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہین ائیرلائن اور ایف بی آر کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کارپوریٹ سیکٹر کا مرکزی دفتر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا۔ ایف بی آر نے ایک ارب40کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائن کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا۔

    عدم ادائیگی پرمذاکرات نہ کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ ایک ارب40کروڑروپے کے ٹیکسز ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے کراچی میں شاہین ائیرلائن کا دفتر سربمہر کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان شاہین ائیرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دوسری ایئرلائن کا بند ہونا ملک کے مفاد میں نہیں۔ عید کی تعطیلات سے قبل اس معاملے کو حل کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین کے مرکزی دفتر کے سیل ہونے کے بعد حجاز مقدس جانے والے مسافروں کی واپسی پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔

  • سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    کراچی: اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور اخراجات برداشت کرنے کے اعلان پر شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین نے رابطہ کر کے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے 200 پاکستانی مزدوروں کی واپسی پر حکومتی خاموشی دیکھتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے اعلان کے بعد چیئرمین شاہین ائیر انٹرنیشنل کے چیئرمین کاشف صہبائی نے بھی پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔


    چیئرمین شاہین ائیرلائن نے سی ای او سے رابطہ کر کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور اُن کی واپسی کے لیے ہرقسم کی خدمات پیش کرتے ہیں‘‘۔ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کے لیے تیار ہے۔

    پڑھیں:      سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

    اس موقع پر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ’’کیا پاکستانی حکومت سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے پر بھی ائیرلائن سے ٹیکس لے گی؟ کیا انسانی خدمت کے عوض بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا؟۔

  • نجی ائیرلائن کے 12 طیارے سیکیورٹی رسک قرار،ائیرپورٹ سے ہٹانے کا حکم

    نجی ائیرلائن کے 12 طیارے سیکیورٹی رسک قرار،ائیرپورٹ سے ہٹانے کا حکم

    کراچی : سول ایوی ایشن نے نجی ائیر لائن کے 12 طیاروں کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ائیرپورٹ کے احاطے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق سول ایوی ایشن نے ائیر لائن انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ طیارے کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خراب طیاروں کو جلد از جلد ائیر پورٹ کے احاطے سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں لیگل برانچ نے کسٹم حکام کو 15 اپریل کو خط میں آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نجی ائیر لائن اور پاکستان کسٹم میں ٹیکس کا تنازعہ چل رہا ہے جس کے باعث معاملات پیچیدگی کی طرف جارہے ہیں۔

    شاہین ائیر لائن اور پاکستان کسٹم حکام کے درمیان جاری تنازعات کو دیکھتے ہوئے کسٹم حکام نے 15 روز کے اندر ائیرلائن کو طیارے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ طیاروں کی ائیرپورٹ پر موجودگی سے ائیرپورٹ انتظامیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود  کراچی میں گرفتار

    شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود کراچی میں گرفتار

    کراچی: ڈیفنس سے شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، عصمت محمود کی گرفتاری کو ان کے اہلخانہ نے بلاجواز قراردیا ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور میں شاہین ایئرلائن حادثے کے مبینہ ذمہ دار عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا، جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،و اضح رہے کہ عصمت محمود پر شراب نوشی کی حالت میں جہاز چلانے کا الزام ہے ۔ اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر کپٹن ممتاوز نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، اور اسی دوران عصمت محمود کو پنجاب پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانا بلاجواز ہے ، لاہور واقعے کی ذمہ دار شاہین ایئرلائن کی انتظامیہ ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران شاہین ایئرلائن کے جہاز میں فنی خرابی کے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں اس معاملے میں جان بوجھ کو عصمت محمود کو پھنسایا جارہا ہے۔

    عصمت محمود کے رشتے داروں کاکہنا تھا کہ گذشتہ شب دس سے پندرہ افراد جوکہ جن میں سے کچھ وردی اور کچھ سادہ لباس اہلکار تھے ، عصمت محمود کے گھر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے ، گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی، اور گھر کے ملازم کو بھی زدوکوب کیا، اور اس حوالے سے درخشاں تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے ہیں۔ تاہم پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

    اہلخانہ کاکہنا تھا کہ عصمت محمود بے گناہ ہیں، اور وہ شراب نوشی کے عادی بھی نہیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عصمت محمود کیس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کا یقینی بنایا جائے ۔

  • لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، شاہین ائیرلائن کی پرواز نے گزشتہ شب کراچی سے لاہور کے لئے اڑان بھری تھی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کےدوران طیارے کی کھڑکی ٹوٹ کرباہر نکل آئی۔جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیااورانہوں نے جہاز کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

    اے آروائی نیوز پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹنے کا ایکسکلوزییو فوٹیج اور خبر نشر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔کیونکہ دوران پرواز کسی بھی طیارے کی کھڑکی ٹوٹنا بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔