Tag: شاہین آفریدی

  • شاہین آفریدی جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا: باسط علی

    شاہین آفریدی جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا: باسط علی

    سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو کہا تھا تم لمبی ریس کے گھوڑے ہو۔

    اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم جونیئر کے چیف سلیکٹر بھی رہے جب ہمیں فون کوئی کرتا تھا کہ یہ لڑکا باسط بھائی اچھا ہے ہم کہتے تھے کہ اپنے کام سے کام رکھو، ہمیں اپنی آنکھوں پر بھروسہ ہے جب کوئی انڈر 19 کا میچ ہوتا تھا تو میں دو گھنٹے پہلے جاتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی واک کرتا تھا اور دیکھ رہا ہوتا تھا کہ کون لڑکا کس طرح ٹریننگ کررہا ہے، شاہین آفریدی انڈر 16 کا کھلاڑی تھا اسے ہم نے سلیکٹ نہیں کیا تو کہنے لگا کہ باسط بھائی میں نے پرفارم کیا سب سے زیادہ آؤٹ ہے۔

    باسط علی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب تم انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلوں گے، اس کے بعد وہ انڈر 19 کھیلا تو اس نے 17 آؤٹ کیے تھے تو وہ لمبی ریس کا گھوڑا تھا۔

    باسط علی نے کہا کہ شاہین آفریدی کی فٹنس کے مسائل ہیں، اسے فور ڈے کرکٹ کھیلنی چاہیے، جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ کو انڈر 19 میں بیک انجری ہوئی وہ کہے جائے میں ٹھیک ہوگیا ہوں، ہم نے ڈاکٹرز سے پوچھا تو انہوں نے کہا دو سے تین ماہ لگیں گے، پھر نسیم کو سمجھایا کہ بیٹا جلدی نہ کرو، ہم نے وقار یونس، عمران خان کی بیک انجری دیکھی ہے، تم پاکستان سے کھیلو گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہورہا تھا محمد حسنین کے والد میرے برابر میں آکر بیٹھ گئے میری نظریں میچ کی طرف تھیں وہ کہنے لگے یہ بچہ بولنگ کررہا ہے کیسا ہے؟ میں نے پوچھا آپ کا اس سے کیا رشتہ ہے؟ وہ کہنے لگے میرا بیٹا ہے، میں نے کہا آپ میرے ساتھ کھانا کھائیں اور حیدرآباد واپس چلے جائیں یہ بچہ پاکستان سے کھیلے گا۔

    باسط علی نے کہا کہ بڑے بڑے وزرا کے فون آئے کہ یہ لڑکا انڈر 19 میں جانا چاہیے، اب ایک لڑکے نے 7 میچوں میں 4 آؤٹ کرے ہیں تو میں اسے کیسے بھیج دوں، میں نے کہا نہیں جائے گا تو وہ کہنے لگے آپ جانتے ہیں میں کون ہوں، میں نے کہا آپ جو کوئی بھی ہیں چیئرمین کو بول کر مجھے ہٹوا دیں لیکن یہ لڑکا نہیں جائے گا۔

  • ’پاکستان کے لیے بھی کبھی ٹرافی جیتیں!‘، شاہین آفریدی کی تصویر پر مداح کا تبصرہ

    ’پاکستان کے لیے بھی کبھی ٹرافی جیتیں!‘، شاہین آفریدی کی تصویر پر مداح کا تبصرہ

    شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کے بعد اگلے دن اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر کئی شائقین کی جانب سے تبصرے وائرل ہوگئے۔

    اتوار کو لاہور قلندرز نے سنسنسی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی، جس سے نہ صرف گرائونڈ میں موجود شائقین لطف اندوز ہوئے بلکہ ٹی وی پر میچ دیکھنے والے ناظرین نے بھی میچ کو بہت انجوائے کیا کہ واقعی ایک فائنل میچ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

    لاہور قلندرز فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ تینوں پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ موجود ہیں، تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ’صبح بخیر۔‘

    ان کی اس تصویر پر بہت سارے مداحوں نے انھیں پی ایس ایل کی تیسری ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہتے نظر آئے۔

    تاہم بہت سارے شائقین ایسے بھی تھے جو تنقید کرتے بھی نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کےلیے بھی ٹرافیز جیت لیں کبھی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اصل مقصد پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنا نہیں، آئی سی سی ایونٹس میں تو فتوحات شروع سے ہی عنقا ہیں، ڈومیسٹک ایونٹ میں فتح بین الاقوامی سطح پر آپ کی کمی کو نہیں چھپا سکتی۔

    خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور نے پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل جیتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

  • سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے، شاہین آفریدی

    سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے، شاہین آفریدی

    لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس جیت پر سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

    میچ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے۔

    میچ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے۔ کپتان سے ٹیم کو بہت امید ہوتی ہے، اپنی پوری کوشش کی کہ بہترین پرفارم کروں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا بہت بڑی بات ہے، شائقین کرکٹ کی آمد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں بالکل نہیں بدلا، دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے، یہ ٹرافی میں نہیں جیتا، یہ ٹرافی لاہور قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام جیتا ہے۔

    کپتان لاہور قلندر نے کہا کہ اس ٹرافی کا کریڈٹ ثمین رانا اور عاطف رانا کو جاتا ہے کسی ایک پلیئر سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا، ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا ہے تو ہمیں سب کو سپورٹ کرنا ہوگا، محمد نعیم 5سال سے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے، شائقین نے بڑی تعداد میں آکر لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں بھی اچھا پرفارم کریں گے، حسن اور فہیم اشرف نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔

    ایک سوال کے جواب میں کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے، اس نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر ہے انہوں نے کل انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا۔

    ٹرافی شاہین اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں

    اس موقع پر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ سکندر رضا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، کل سارا دن ان کیلئے فلائٹس ڈھونڈتے رہے، سکندر کو اللہ نے محنت کا صلہ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیلئے وقت مانگا تھا، ایک سال کے دوران پاکستان کی کرکٹ کا کافی نقصان ہوا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ثمین رانا نے بتایا کہ پی ایس ایل 10کی ٹرافی شاہین اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں، محمد نعیم شاہین شاہ کا رشتہ دار نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

    پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

  • ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو میچ ہروایا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    تاہم سابق فاسٹ بولرز تنویر احمد نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 اوورز میں 161 رنز کا ہدف برا ٹارگٹ نہیں تھا، کراچی کنگز کی جانب عباس آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب کراچی کنگز کی ٹیم 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے آئی تو اسٹارٹ بہت اچھا تھا سائفرٹ اور وارنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے لیکن کراچی کنگز کی جیتی کیسے صرف دو بولرز ایسے تھے جن کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم جیتی ہے۔

    تنویر احمد کا کہنا تھا کہ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ شاہین اور حارث پاکستان کے ٹاپ کلاس کے بولرز ہیں، 12 اوورز میں 120 رنز تھے اور 161 رنز کا ہدف تھا سوچیں حارث اور شاہین نے کیا ہے، 13ویں اوور میں شاہین نے 21 اور 14ویں اوور میں حارث نے 20 رنز دیے تین، تین چھکے کھارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بولرز ہیں جن کے لیے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ان کے بغیر مکمل نہیں۔

  • ویڈیو: شاہین آفریدی کو فرنچائز کی جانب سے قیمتی تحفہ

    ویڈیو: شاہین آفریدی کو فرنچائز کی جانب سے قیمتی تحفہ

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل 10 کے دوران فرنچائز کی جانب سے بطور تحفہ گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو دیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے 7ویں ایڈیشن سے قبل 21 سال کی عمر میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، ان کی تقرری سے قبل قلندرز 2016 سے 2021 تک چھ میں سے پانچ سیزن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

    شاہین آفریدی نے 2022 میں پہلے پی ایس ایل ٹائٹل کی قیادت کی اور وہ لیگ کی تاریخ میں بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئے۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز تین میچوں میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

    فرنچائز نے اب کپتان کو 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو تحفے میں دیا ہے۔

    لاہور قلندرز نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہین آفریدی کو انتظامیہ کی جانب سے مہنگا تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)

  • شاہین آفریدی نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا

    شاہین آفریدی نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے چوتھی گیند پر ول یونگ کی وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کیا۔

    شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کو کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس وکٹ کے ساتھ ہی عمر گل اور شاہین آفریدی پہلے اوور میں 9، 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے کیریئر کے پہلے اوور میں 10، 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے 95 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    شاہین آفریدی نے 27ویں اوور میں کین ولیمسن کی وکٹ حاصل کرکے پارٹنر شپ توڑی۔

    اس کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے اوور میں وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ نے 37.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور کین ولیمسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • شاہین آفریدی کی پہلے ہی اوور میں 21 رنز کی بھرپور پٹائی، ویڈیو دیکھیں

    شاہین آفریدی کی پہلے ہی اوور میں 21 رنز کی بھرپور پٹائی، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی کو ان کے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی بیٹر نے نشانے پر رکھ لیا اور 21 رنز بٹورے۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی شامت آگئی اور انھیں جیک فریزر میک گرک نے نشانے پر رکھ لیا۔

    جیک فریزر نے شاہین کو لگاتار تین چوکے لگائے، اوور کی پانچویں بال شاہین نے کچھ بہتری کرائی، تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا ڈیپ تھرڈ مین پر نسیم شاہ نے بیٹر کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

    پانچ گیندوں تک شاہین کے اوور میں 15 رنز بن چکے تھے، ایسے میں پاکستانی پیسر آخری گیند کرانے کے لیے بھاگتے ہوئے اور پورا زور لگایا۔

    تاہم کینگرو بیٹر جیک فریزر تو پوری طرح تیار کھرے تھے انھوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس گیند کو شاندار طریقے سے باؤنڈری کے باہر چھکے لیے بھیج دیا۔

    https://youtu.be/UbGJuSc7gVQ?si=2-QG3hu2lzMbsbQx

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک مرحلے پر آسٹریلیا کے 3.3 اوورز میں 52 رنز تھے اور ان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا، تاہم بعد میں پاکستانی بولرز نے کینگروز کی بساط 148 رنز پر لپیٹ دی۔

    شاہین جو اکثر اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹیں لینے کے لیے مشہور ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کچھ خاص بولنگ کرنے میں ناکام نظر آئے ہیں جبکہ وہ اس میچ میں بھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکیں۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے لگاتار دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر تیچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

  • شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم

    شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم

    پاکستان اور آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک نے ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔

    شاہین نے اسٹارک کے ساتھ سیلفی بھی لی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں دنیائے کرکٹ کے دونوں مشہور پیسرز کی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نظر آئی اور دنیا بھر سے مداحوں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔

    اسٹارک اور شاہین دونوں ہی اپنی سوئنگ بولنگ کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، پاکستانی اور کینگرو کرکٹر نے میلبرن گراؤنڈ میں ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 4 نومبر سے ہورہا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا مہمان سائیڈ کا امتحان لے گا۔

    خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان اور میزبان سائیڈ 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی20 میچز میں مدمقابل آئیں گے جو 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

  • ہم آپ کی ٹیم ہیں، کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں! شاہین آفریدی

    ہم آپ کی ٹیم ہیں، کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں! شاہین آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی کارکردگی پر مداح کافی ناراض نظر آتے، ٹیم امریکا اور بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے اخراج کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے پھر سے اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہے۔ا

    شاہین آفریدی نے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہر کوئی اچھے وقت میں آپ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن میرا ہمیشہ یہی کہنا ہے کہ فینز کو آپ کو برے وقت میں سپورٹ کرنا چاہیے۔

    لیفٹ ہینڈ پیسر نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں، یا ہم کوئی ایسی ٹیم نہیں ہیں جس میں پلیئرز کو سفارش کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ اگر آپ اس وقت ٹیم کو سپورٹ نہیں کریں گے تو آپ بھی میڈیا کی طرح ہی ہونگے۔

    انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے شاہد آفریدی سے کافی مدد لی ہے اور معین خان اکیڈمی میں اپنی بیٹنگ پر کافی کام کیا ہے۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار یہ ہے کہ آخری کے اوورز میں باؤنڈریز لگاؤں اس لیے میں زیادہ تر اسی چیز کی پریکٹس کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے کینیڈا کے خلاف جیت حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں برقرر رکھی ہیں، گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ آئرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔

  • شاہین آفریدی نے مسلسل میچ ہارنے کی وجہ بتادی

    شاہین آفریدی نے مسلسل میچ ہارنے کی وجہ بتادی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان نے اس سیزن کے دونوں میچ ہارنے کی وجہ بتادی۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں  ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کو 5  وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز کو اب تک اپنے تینوں میچز میں شکست ہوئی جس پر قلندز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ فیلڈنگ اور بولنگ کے پلان پر عملدرآمد نہیں کرپا رہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان کا کیچ پکڑ لیتا تو نتیجہ ہمارے حق میں آسکتا تھا لیکن گراؤنڈ میں ہم فیلڈنگ اور بولنگ کے پلان پرعملدرآمد نہیں کرپارہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سات میچ باقی ہیں امید نہیں چھوڑی، مجھے افتخار احمد کی اننگز دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کو ایسی ہی پرفارمنس کی ضرورت ہے۔