Tag: شاہین آفریدی

  • ’شاہین آفریدی ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے‘

    ’شاہین آفریدی ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے‘

    سابق کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کی انجری کے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے، اس کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

    اس کے علاوہ شاہد آفریدی کا شاہین کی انجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ شاہین کو جو انجری پہلے ہوئی تھی وہی انجری ہوئی ہے لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہوگی، شاہین جلد کور کرجائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • وسیم اور وقار نے شاہین کی بولنگ سے متعلق کیا کہا؟

    وسیم اور وقار نے شاہین کی بولنگ سے متعلق کیا کہا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے متعلق وسیم اکرم اور وقار یونس نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے واپس آنے کے بعد بولنگ کی اور اپنے چار اوورز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ ’شاہین کو اس پچ پر مدد نہیں ملی اس کی گیند وکٹوں کے اندر آتی ہے لیکن میچ میں دیکھا گیا کہ گیند سیدھی جارہی تھی۔

    وقار یونس نے کہا کہ بھارت نے اچھی بیٹنگ نہیں کی ان کے اوپر شاہین کا پریشر تھا لیکن ان پچز پر ان کا پریکٹس نہ کرنا اور صرف وارم اپ میچ میں بولنگ کرنا بھی شروع میں وکٹیں نہ ملنے کی ایک وجہ ہے۔

    سابق کوچ نے کہا کہ میں نے بابر اور میڈیکل پینل سے سوال کیا تھا کہ جب ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود تھی تو میں نے سوال اٹھایا تھا کہ جب ورلڈ کپ میں شاہین کو کھیلنا ہے تو وہ یہاں موجود کیوں نہیں ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ’اگر آپ فوری طرح فٹ بھی ہوں اور نوجوان بھی ہوں لیکن اگر آپ نے ڈھائی ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور ری ہیب سے گزر کرکے آئے ہیں تو پریشر گیم میں آئیں گے تو مشکل ہوگی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے وہ عموماً 145 میل کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں لیکن بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ اسپیڈ میں کمی دکھائی دی۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل ہوئے تھے لیکن انہیں بھارت کے خلاف میچ میں کوئی وکٹ نہیں ملی تھی۔

  • ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    لاہور: شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    6 ملکی ایشیا کپ ہفتے سے یو اے ای میں شروع ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں، ان کی جگہ ٹیم میں آنے والے نوجوان بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو جلد جوائن کریں گے۔

    دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہو کر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔

    سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: شاہین آفریدی نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی اہم وجہ بتادی

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: شاہین آفریدی نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی اہم وجہ بتادی

    ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں نوجوان پلیئرز ہیں جن کے پاس تجربے کی کمی ہے البتہ ہم مستقبل میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے مگر ٹیم مینیجمنٹ کو دیکھا چاہیے کہ اسکواڈ میں شامل لڑکوں کے پاس کتنا تجربہ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پنک بال سے باؤلنگ کرانے میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسے مختلف انداز سے کرنا پڑتا ہے، اس معاملے میں ہمارا تجربہ آسٹریلوی باؤلرز سے کم ہے، انہوں نے اچھی جگہ ٹارگٹ کر کے کامیابیاں حاصل کیں۔

    مزید پڑھیں: وارنر نے برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی

    شاہین آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اننگز کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے بیٹنگ کی اور تمام باؤلرز کا اچھے انداز سے سامنا کیا، ہم محنت کررہے ہیں، میں ہر گزرے دن کی غلطیوں سے سیکھ کر سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز آسٹریلوی بلے بازوں کے آگے بے بس نظر آئے اور انہوں نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز اسکور کیے جس میں ڈیوڈ وارنر کی 335 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔

  • ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو بھی جلدی موقع دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں فخر زمان، شعیب ملک اور فہیم اشرف نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگلا میچ بھی انتہائی اہم ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام میچز میں پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں کیونکہ ویسٹ انڈیز کی سائیڈ بھی مضبوط ہے جو کبھی بھی کم بیک کر سکتی ہے اور اگر ضروری ہوا تو شاہین آفریدی کو بھی موقع دیں گے۔

    میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں، نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرنا اور مسلسل مواقع دینا ترجیح رہی ہے۔

    انہوں نے کہا  کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ پرفارم بھی کر رہے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئرز کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔