Tag: شاہین شاہ آفریدی

  • ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا، انھیں ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ذکا اشرف نے ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شاہد آفریدی کے حوالے سے انھوں نے کہا ’’شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔‘‘ کوچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ، کوچز صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔

    شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر چلے گئے

    ذکا اشرف کو گورنر بنائے جانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میں نے میڈیا میں سنی ہیں تاہم ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

  • شاہین کو شادی کی پیشکش، کرکٹر نے کیا کہا؟

    شاہین کو شادی کی پیشکش، کرکٹر نے کیا کہا؟

    پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ کا شو فلاپ ہو گیا، پہلے بیٹر بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے پھر بولرز کیوی بلے بازوں کو رنز بنانے سے نہ روک سکے۔

    یوں میزبان ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا ہی میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے جیت کے چراغ روشن کیے، اسٹار پیسر نے پہلے اوور میں دو وکٹیں اڑائیں تو اسٹینڈ میں بیٹھی دو لڑکیوں نے شادی کا پیغام لکھا اور پلے کارڈ اُٹھادیا۔

    لڑکیوں کی جانب سے اُٹھائے گئے پلے کارڈ پر تحریر تھا ”مجھ سے شادی کرو گے“۔۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے تاحال قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی فتح

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ کوئی بولر کیوی بیٹرز کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔

  • اسامہ میر کے کیچ ڈراپ کرنے پر شاہین نے آخر کار خاموشی توڑ دی!

    اسامہ میر کے کیچ ڈراپ کرنے پر شاہین نے آخر کار خاموشی توڑ دی!

    قومی ٹیم کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے اسامہ میر کے کیچ چھوڑنے پر کہا ہے کہ کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے، اسامہ میر کا پہلا میچ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر میں کسی پر الزام نہیں لگا سکتا یہ کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم کی حیثیت سے جیتیں گے اور شکست بھی ٹیم کی حیثیت سے قبول کریں گے۔ ہار سے جیتنا سیکھیں گے اتنا ہمارے لیے بہترہوگا۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ابھی بھی 5 میچز باقی ہیں، ہم ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے آئے ہیں۔ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ میں آئندہ کے میچز جیتیں۔

    لیفٹ آرم پیسر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہے جس میں آپ اطمینان سے نہیں بیٹھ سکتے، یہاں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہے۔ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی ان کے خلاف ہمیں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    شاہین شاہ کا ماننا ہے کہ افغانستان کے اسپنرز ورلڈ کلاس ہیں لیکن پاکستان کی بیٹنگ اچھا پرفارم کررہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف ویری ایشن کے لیے کوشش کیں اور لینتھ کا خیال رکھا جس سے فائدہ ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں بولر کے لیے ضروری ہے کہ وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرے کیوں کہ یہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی نہ پچز میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے، تاہم فیلڈنگ اچھی ہو تو یہ فرق ثابت ہوتا ہے۔

  • بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے، ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، تاہم اب قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

    کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فوٹو اَپ لوڈنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھارتی شائقین کرکٹ نے زبردست استقبال کیا، سفر محبت اور حمایت سے ملغوب رہا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انسٹا اسٹوری میں کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں، یہاں شاندار استقبال ہوا ہے ابھی تک۔

    پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، سب کچھ انتہائی ہموار تھا تاہم اگلے ڈیڑھ ماہ بھی اسی کے منتظر رہیں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان شریک ہوئے۔

  • شاہین نے بھارتی غرور خاک میں ملاکر ڈی ویلیئرز کا خدشہ غلط ثابت کردیا

    شاہین نے بھارتی غرور خاک میں ملاکر ڈی ویلیئرز کا خدشہ غلط ثابت کردیا

    پاکستانی پیس بیٹری کے اہم ہتھیار شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز کا خدشہ غلط ثابت کردیا۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے پاک بھارت میچ سے قبل خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی کی انجری ابھی باقی ہے جو کہ معمولی نوعیت کی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس ردھم میں نظر نہیں آرہے جو ان کا خاصا ہے۔

    تاہم پاکستانی پیسر نے نہ صرف مسٹر تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور جنوبی افریقی لیجنڈ کو غلط ثابت کیا بلکہ اپنی بھرپور پرفارمنس سے انڈین کیمپ پر لرزہ طاری کردیا۔

    شاہین آفریدی نے دو ستمبر کو کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 35 رنز کے عوض روہت، کوہلی، پانڈیا اور جڈیجا کو چلتا کیا تھا، پاکستانی پیسر کی بولنگ پر بھارتی بیٹر کافی مشکلات کا شکار نظر آئے تھے۔

    میچ بے نتیجہ ختم ہونے اور ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے لیکن اب بھارت کے لیے نیپال سے جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے نیپال کو شکست دیتا کی صورت میں روایتی حریف 10 ستمبر کو پھر سے سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

  • ایلیکس ہیلز نے شاہین شاہ آفریدی کے متعلق کیا کہا؟

    ایلیکس ہیلز نے شاہین شاہ آفریدی کے متعلق کیا کہا؟

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ایلیکس ہیلز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو نئی بال کا بہترین بولر قرار دے دیا۔

    انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلش ٹیم کے کھلاڑی ایلیکس ہیلز کی ایک ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین بولر ہیں، ان کی بالنگ شاندار ہے۔

    انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ 6 فٹ قد، بائی ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے لئے انتہائی خوفناک ہے، انہوں نے کہا کہ (پی ایس ایل) اور بین الاقوامی کرکٹ میں فاسٹ بولر سے سامنا ہوا، بلا شبہ وہ بہترین بالنگ کرتے ہیں۔

    ایلیکس ہیلز کا قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے متعلق کہنا تھا کہ شاداب بہترین لیگ اسپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم نے حالیہ ہونے والی ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 3-0سے شکست دی تھی۔

  • کس بولر کو کھیلنے سے خوف آتا ہے؟ روہت شرما نے بتا دیا

    کس بولر کو کھیلنے سے خوف آتا ہے؟ روہت شرما نے بتا دیا

    دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آخر کار اس بولر کا نام بتا ہی دیا جسے کھیلنے میں انھیں زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے۔

    ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلین بولر مچل اسٹاک کو کھیلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔

    بھارتی کپتان کے سامنے دو نام رکھے گئے تھے، مچل اسٹاک اور شاہین شاہ آفریدی، انہوں نے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی بجائے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا۔

    روہت شرما نے کہا کہ خاص طور پر جب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں سے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتے، لہٰذا میری ترجیح ہوگی کہ میں دونوں میں سے کسی بولر کا سامنا نہ کروں۔

    روہت شرما نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور روہت شرما دونوں اپنی سوئنگ بال کے ذریعے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں، لہٰذا دونوں ہی زبردست بولرز ہیں جو بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ کے دوران بہترین ٹیموں سے سامنا کرنا پڑے گا۔

  • میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، محمد حارث

    میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، محمد حارث

    پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز محمد حارث نے کہا کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ  لاہور قلندزر اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ بنایا جسے پشاور زلمی دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

    تاہم میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند کو محمد حارث نے دفاعی انداز سے روکا لیکن اسی دوران ان کا بیٹ دو ٹکرے ہو گیا جسے دیکھ کر حارث بھی حیران رہ گئے۔

    محمد حارث نے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ساتھیوں سے دوسرا بلا منگوایا لیکن شاہین شاہ آفریدی کی شاندار یارکر نے ان کی آف اسٹمپ کی وکٹ اکھاڑ دی۔

    شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    لاہور کے خلاف میچ سے قبل محمد حارث ایک انٹرویور کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جب لاہور کے کپتان شاہین آفریدی ان کے قریب سے گزرے اور انہیں آواز دی۔

    شاہین نے حارث سے پوچھا کہ تم نے احسان اللہ کے بارے میں کیا کہا تھا ہاں؟

    محمد حارث یہ سن کر ہنس پڑے اور فوراً جواب دیا کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔

    انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ شاہین ایک ورلڈ کلاس بولر ہے، اچھے بولرز کو میں مانتا ہوں، انجری کے بعد انہوں نے بہترین کم بیک کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں محمد حارث نے کہا تھا کہ جس طرح بلے پر میری گیند آرہی تھی، شکر ہے احسان اللہ بچ گیا، اس کی خوش قسمتی تھی، اسے میں بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں۔

    حارث نے مزید کہا تھا کہ کے پی کے میں ہم ساتھ کھیلتے تھے، مجھے اس کا پتا ہے کہ وہ کب کون سی گیند کرے گا، ‘اتنا تو مجھے پتا ہے، میں ویسے تو احسان اللہ کے لیے پلان کرکے آیا تھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی صرف دو گیندیں کھیل سکا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو زلمی کے خلاف 40 رنز سے فتح دلانے میں مدد کی۔

  • عاقب جاوید کا شاہین آفریدی کی فٹنس سے متعلق اہم بیان

    عاقب جاوید کا شاہین آفریدی کی فٹنس سے متعلق اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    عاقب جاوید نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے میچ میں سو فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ شاہین پوری طرح فٹ ہیں یا نہیں کیوں کہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر فٹ نہیں ہوتا۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں شاہین آفریدی فٹ نظر نہیں آ رہے تھے، انھیں بھاگنے میں بھی مشکل پیش آ رہی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے جب کہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔

    خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد لندن میں ری ہیب مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی تھی۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    برسبین: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 2 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

    آج قومی ٹیم دوسرے وارم میچ میں افغانستان کے خلاف مد مقابل ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے شان دار پرفارمنس دکھائی۔

    افغانستان کے 6 کھلاڑی 119 رنز پر آوٹ ہو چکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شان دار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات ہی میں افغانستان کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہو گئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی۔

    حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں لیں، جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی میچ میں‌ حصہ لے رہے ہیں، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔