Tag: شاہین شاہ

  • افتخار احمد کا شاہین شاہ کی سالگرہ پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

    افتخار احمد کا شاہین شاہ کی سالگرہ پر دلچسپ انداز میں مبارکباد

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر انہیں ساتھی کرکٹرز اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی شاہین شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہین، بابر، رضوان اور وہ خود موجود ہیں جبکہ شاہین شاہ کی تصویر کے اوپر شاہین کی تصویر ایڈٹ کرکے لگائی ہے۔

    افتخار احمد نے شاہین شاہ آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اسی طرح اونچی اڑان بھرتے رہو‘۔

    دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے داماد کی سالگرہ کی تصاویر خصوصی محبت بھرے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیک کاٹنے اور پھر شاہین شاہ کو کیک کھلانے کی تصاویر شیئر کیں۔

    شاہین شاہ کی سالگرہ، شاہد آفریدی کی داماد کا خصوصی مبارکباد

    اس موقع پر انہوں نے داماد کو سالگرہ پر خصوصی دعائیہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنم دن مبارک ہو شاہین، ہمیشہ خوش رہو۔

  • لاہور قلندرز کے لیے شاہین شاہ کی ڈیزائن کردہ کٹ پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    لاہور قلندرز کے لیے شاہین شاہ کی ڈیزائن کردہ کٹ پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کی نئی کِٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے میزبان نے بتایا کہ شاہین شاہ نے پی ایس ایل کے سیزن 8 کیلئے فرنچائز کی کِٹ ڈیزائن کی ہے۔

     اس بات پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’شاہین شاہ نے تو اپنے نکاح کا سوٹ نہیں ڈیزائن کیا اور وہ شرٹ ڈیزائن کروالی‘ جس پر میزبان بھی ہنس پڑتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

  • انگلش ٹیسٹ کرکٹر  نے شاہین شاہ کی تعریف میں کیا کہا؟

    انگلش ٹیسٹ کرکٹر نے شاہین شاہ کی تعریف میں کیا کہا؟

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین کو ہمت کی داد دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔

    اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بُری خبر ہوگی۔

    انہوں نے شاہین شاہ کو سراہتے ہوئے کہا شاہین نے ثابت کیا کہ وہ بہت زیادہ بہادر ہے اور اس میں اپنے کھیل کے لیے کتنی لگن ہے کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود بھی فائنل میں گیند کروائی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود  وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔

    شاہین نے 16ویں اوور کی پہلی گیند کرائی جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث اوور مکمل نا کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔

  • افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    برسبین: گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہو گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر 12 مرحلے کی جنگ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران افغان ٹیم کے زخمی وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

    شاہین آفریدی کی یارکر پر گرباز اسپتال پہنچ گئے

    افغان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’گُرباز کے بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد انہیں اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا، ان کے سارے ٹیسٹ کلیئر ہیں‘۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ان کے پاؤں کی ہڈی میں کوئی فریکچر نہیں ہے، ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وارم اپ میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہو گئے۔

    شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔