Tag: شاہ خاور

  • شاہ خاور قائم مقام سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر فائض

    شاہ خاور قائم مقام سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر فائض

    شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھال لیا ہے، بورڈ کے انتخابات ہونے تک عہدے پر فائض رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شاہ خاور بورڈ کے انتخابات ہونے تک ذمہ داری نبھائیں گے۔

    گزشتہ دنوں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد ہونے والے محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔

    الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرائیں گے۔ ممبرگورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بننے اور پی سی بی چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لینے کی تصدیق کی تھی۔

    محسن نقوی پی سی بی چیئرمین کے الیکشن میں حصہ لے کر آئندہ تین سال کے لیے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے کے مضبوط امیدوار ہوںگے۔

    تیرہ ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کو چوتھا نیا سربراہ ملا ہے۔ ذکا اشرف کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم انوار الحق نے محسن نقوی کو پی سی بی گورننگ باڈی میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

  • ذکاء اشرف کی جگہ شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

    ذکاء اشرف کی جگہ شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کو دوبارہ نامزد کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد شاہ خاور کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا ہے۔ شاہ خاور کی زیر نگرانی ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا بتایا گیا۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف مستعفی

    پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ذکاء اشرف نے اس موقع پر پیٹرن انچیف پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کرکٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

    ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

    اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام لائیو ودھ شاہد مسعود کے معطلی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

    پیمرا کی جانب سے ڈی جی لائسنس اور علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اے آروائی نیوز کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا دل بڑا کرے اور ہر خاص و عوام کا ایک نظر سے دیکھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا کو کس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو بات کی وہ چیف جسٹس سے متعلق تھی۔

    شاہ خاور کہنا تھا کہ کونسل آف کمپلین کے پاس پروگرام بند کرنے کا اختیار ہی نہیں، کونسل آف کمپلین نے ڈاکٹر شاہد کاپروگرام بند کرکے پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔

    وکیل اے آروائی شاہ خاور کہنا تھا کہ ان ہی دنوں میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور مقتول سلمان تاثیر کا بیٹا شہباز تاثیر بھی بازیاب ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی غیر قانونی قرار دے دی

    شاہ خاور نے کہا کہ ایک ہی دن کونسل کا اجلاس اور پیمرا اتھارٹی کا اجلاس کیسے ہوگیا، انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو صفائی کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

    عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کاامکان ہے۔