Tag: شاہ رخ

  • مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سلمان خان، شاہ رخ  نے ووٹ کاسٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سلمان خان، شاہ رخ نے ووٹ کاسٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بالی ووڈ خانز کی ووٹ کاسٹ کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان اور سلمان خان نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ اپنے اہلخانہ، گوری، اور بچوں آریان خان، سہانا خان کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے اور انہیں کئی سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا۔

    سلمان خان بھی سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔اس دوران شاہ رخ نے نیلے رنگ کی ڈینم جینز کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی جبکہ سہانا خان خوبصورت سبز لباس میں ملبوس دکھائی دیں۔

    ویڈیو میں شاہ رخ کو سہانا کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دیکھا گیا جب انہوں نے اسے پولنگ بوتھ کے باہر جمع ہونے والے ہجوم سے بچایا۔جب سلمان خان پہنچے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا، سلمان خان نے نکالی ٹوپی، گرے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ بابا صدیقی کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بدھ کو حق رائے دہی استعمال کیا جن میں اکشے کمار، گووندا، ارجن کپور، کارتک آریان، شردھا کپور، اکشے کمار، پاریش راول، ہیما مالنی، ایشا دیول، سنیل شیٹی، رنبیر کپور، کرینہ کپور، اور سیف علی خان ودیگر شامل تھے۔

  • شاہ رخ کی سالگرہ پر اکیڈمی ایوارڈ کا کنگ خان کو خراج تحسین

    شاہ رخ کی سالگرہ پر اکیڈمی ایوارڈ کا کنگ خان کو خراج تحسین

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو انکی سالگرہ پر اکیڈمی ایوارڈ کے آفیشل پیج کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

    کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپراسٹار شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنی 59 ویں سالگرہ منائی، تاہم اس عمر میں بھی ان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، بالی ووڈ میں کنگ خان کا سکہ چلتا ہی ہے بلکہ اب ہالی ووڈ کی طرف سے بھی ان کی ایکٹنگ اسکلز کو سراہا گیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی سالگرہ سے صرف چند گھنٹے قبل یعنی رات 2 نومبر کی رات 12 بجے سے پہلے اکیڈمی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

    اس کلپ میں شاہ رخ خان اور جیا بچن کے مشہور سین کو شیئر کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہیں اور جیا بچن کو ان کی آمد محسوس ہوجاتی ہے۔

    اکیڈمی نے پوسٹ میں لکھا کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم جس کے مصنف اور ہدایت کار کرن جوہر تھے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ، امیتابھ، جیا، کاجول، ریتک اور کرینہ نے اداکاری کی تھی۔

    انسٹاگرام کی اس پوسٹ پر بھی شاہ رخ خان کو ان کے کئی مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، خیال رہے کہ بالی ووڈ سپراسٹار اس بار اپنی 59ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

  • شاہ رخ اور پریتی کی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

    شاہ رخ اور پریتی کی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ویر زارا نے ری ریلیز پر باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

    لیجنڈری ہدایتکار آنجہانی یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم  2004 میں ریلیز ہوئی، بلاک بسٹر رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    اب 20 برس بعد گزشتہ ہفتے اسے دنیا بھر کے سنیماؤں پر دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، فلم ٹریڈ سے وابستہ تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ویر زارا نے جمعہ 13 ستمبر کو 20 لاکھ، اگلے دن ہفتے کو 32 لاکھ اور اتوار کو 38 لاکھ کا بزنس کیا۔

    اسی طرح پیر کو 20 لاکھ، منگل کو 18 لاکھ، بدھ کو 15 لاکھ اور جمعرات کو 14 لاکھ کا بزنس کیا، اور ری ریلیز کے بعد مجموعی ڈومیسٹک کلیکشن 1.57 کروڑ روپے رہا۔

    واضح رہے کہ یہ فلم اس سال فروری میں جب ابتدائی طور پر ری ریلیز کی گئی تو اس نے 0.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

  • شاہ رخ، سنجے دت کو اپنا بھائی کیوں کہتے ہیں؟ اہم انکشاف

    شاہ رخ، سنجے دت کو اپنا بھائی کیوں کہتے ہیں؟ اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، اس دوران بہت سے اداکار آئے مگر جو مقام شاہ رخ خان نے حاصل کیا وہ کوئی اور حاصل نہ کرسکا۔

    معروف اداکار شاہ رخ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب ممبئی میں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں تلخ تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    شاہ رخ نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کا ایک واقعہ شیئر کیا، اس انٹرویو میں انکے ہمراہ سنجے دت اور بومن ایرانی بھی موجود تھے۔

    کنگ خان نے بتایا کہ جب شروع میں میرا ممبئی آنا ہوا تو میرا یہاں کوئی دوست نہیں تھا، میں یہاں کسی کو نہیں جانتا تھا اور آتے ہی میری لڑائی بھی ہوگئی تھی، لیکن میرے پاس واپسی کا کوئی چارہ نہیں تھا، اور میری دلی خواہش جاگی کہ میں اس وقت دہلی میں ہوتا۔

    شاہ رخ نے بتایا کہ اس برے وقت میں میرے سامنے ایک شخص جیپ لے کر پہنچا اور وہاں موجود ہجوم کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر کسی نے اسے ہاتھ لگایا تو اچھا نہیں ہوگا۔

    خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان نے اسی انٹرویو میں کھل نائیک کے اداکار سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی بھی قرار دیا۔

  • فریدہ جلال نے شاہ رخ سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کر دی

    فریدہ جلال نے شاہ رخ سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کر دی

    بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے پر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات نہ ہونے کے اپنے بیان سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی۔

    فریدہ جلال نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں تو کوشش کرتی ہوں کہ شاہ رخ خان سے ملاقاتیں ہوجائے لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔

    فریدہ جلال نے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کیسے مل سکتی ہیں، انھوں نے تو اپنے موبائل نمبر ہی تبدیل کرلیے ہیں۔

    تاہم اب ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ ان کے شاہ رخ سے ملاقات سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر جو نمبر میرے پاس ہیں وہ پرانے ہیں، شاید وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سادہ سے سوال پر میں اور کیا کہتی؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں بہت فرق آگیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ میں ایسا کیوں کہوں گی؟۔

  • شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کا اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کے ساتھ برا سلوک اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، وہیں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ٹیم مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین ٹیم مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کنگ خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔

    کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے حال ہی میں، ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ‘میں نے اب تک جتنے بھی مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں کنگ خان بہترین مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کے کے آر ٹیم میں کرکٹ کے معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کرتے، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور میرے فیصلوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ ‘کپتان، کوچ اور مالکان کے درمیان تعلق بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے’۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھارت میں کچھ تجزیہ کار صرف ایک منٹ اور ایک میچ کی بنیاد پر اپنا تجزیہ دینا شروع کرتے ہیں، تنقید تب کی جانی چاہیے جب آپ اس حالت میں ہوں اور اس دباؤ کو جانتے ہوں۔ شاہ رخ خان اس جدوجہد اور دباؤ کو جانتے ہیں۔

  • اننت کی شادی میں رقص، شاہ رخ کی ’چڈی بنیان بک جائے گی!‘ والی ویڈیو وائرل

    اننت کی شادی میں رقص، شاہ رخ کی ’چڈی بنیان بک جائے گی!‘ والی ویڈیو وائرل

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹی کی شادی کی تقریبات میں تینوں خانز کے ایک ساتھ رقص کے بعد شاہ رخ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے جبکہ وہ حاضر جوابی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ تاہم ماضی میں ان کی جانب سے بھارتی صحافی کو دیا گیا جواب اب ان کے لیے تنقید کا باعث بن رہا ہے اور لوگ اسے اننت امبانی کی شادی سے جوڑ رہے ہیں۔

    ماضی میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا وہ کبھی تینوں خانز سلمان، عامر اور شاہ رخ کو ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

    اس کے جواب میں کنگ خان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ افورڈ کرسکیں تو آفر کردیں اور تینوں خانز کو سائن کرلیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے لقمہ دیا کہ بیٹا چڈی بنیان بک جائے گی۔

    ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ایک ساتھ رقص کرنے کے بعد شاہ رخ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    صارفین اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ لگا رہے ہیں، اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ امبانی ہی ایساکرسکتے ہیں اور انھوں نے تینوں خانز کو اپنے پیسے کے بل بوتے پر یکجا کردیا۔

    واضح رہے کہ جام نگر میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات منعقد ہوئی تھی جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

    اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تھا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے۔

    انسٹاگرام اور ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا ہوا تھا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کرکے اپنی فلموں کے گانے پر ڈانس کیا تھا۔

  • اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک ویڈیوز و تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

    اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

    ان تقریبات میں اسٹارز کا ایسا اجتماع دیکھنے میں آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران گانا ‘میں یہاں ہوں’ گا رہے ہیں جبکہ کنگ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔

     سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو کو صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، شاہ رخ خان اور گوری خان کے ڈانس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگ خان اس تقریب کی جان تھے۔

  • جب شاہ رخ نے ’چک دے انڈیا‘ کی ساتھی اداکارہ پر کافی پھینکنے کا سوچا!

    جب شاہ رخ نے ’چک دے انڈیا‘ کی ساتھی اداکارہ پر کافی پھینکنے کا سوچا!

    بالی وڈ اداکارہ ویبھا چھیبر جنھوں نے’چک دے انڈیا‘ میں کریشان جی کا کردار ادا کیا تھا، انھوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی ذراائع ابلاغ کو دیے جانے والےایک انٹرویو کے دوران فلم میں شاہ رخ کی اسٹنٹ کوچ کا کردار ادا کرنے والی ویبھا چھیبر نے کہا کہ انھوں نے کنگ خان جیسے اداکار کے ساتھ ابھی تک کام نہیں کیا وہ بہت ہی مختلف ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں نہایت شائستگی سے بات کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ ان کے ساتھ پہلی بار شوٹ کرتے ہوئے میرا دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔

    ویبھا چھیبر نے کہا کہ شاہ رخ اور میں اپنی لائنیں یاد کررہے تھے اس دوران وہ ٹہلتے ہوئے کافی پی رہے تھے۔ پھر وہ اچانک میرے سامنے آئے اور انھوں نے مجھ پر کافی پھینکنے کی ایکٹنگ کی- جس سے میں کافی ڈر گئی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک مذاق تھا تاکہ میں پرسکون ہوجاؤں، اس کے بعد ہم دونوں ہی ہنسنے لگے۔ اس واقعے کے بعد میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی ریلیکس ہوگئی۔

    اداکار نے یہ بھی یاد کیا جب فلم کی ٹیم تھیٹر میں شاہ رخ کا ڈان دیکھنے گئی تھی، اور انہوں نے رات بھر جشن منایا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ شاہ رخ ایک اسٹار ہونے کا بوجھ نہیں اٹھاتے، جو انہیں تازگی محسوس ہوئی۔

    انھوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران میری بیٹی مجھے بہت یاد کررہی تھی، اس وقت وہ صرف 11 سال کی تھی اور رو رہی تھی۔ اس دوران شاہ رخ خان صاحب نے ان سے بات کی اور وہ بہت خوش ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ چک دے انڈیا کی ہدایت کاری کے فرائض شیمت امین نے انجام دیے تھے، سپراسٹار شاہ رخ خان نے فلم میں بھارت کی قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار نبھایا تھا۔

  • شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے دبئی میں اپنے مشہور گانے’ چھیاں چھیاں ‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں خان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    دبئی میں ’ڈنکی‘ کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کو خوش کیا اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو مین ایونٹ میں موجود لوگوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ کے مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کو تقریباً 19 سال بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی اس گانے کو سُن کر مداح نہایت پرجوش ہوجاتے ہیں۔

    1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل سے’ کے اس مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کی شوٹنگ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر کی گئی تھی اور لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہی ایک وجہ کافی تھی۔

    اس کے علاوہ اس چلتی ٹرین پر شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا خان نے بہترین ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی کہانی محبت اور دوستی پر ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔