Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ سے متاثر ہوں ساتھ کام کرنے کیلئے 20 سال انتظار کرنا پڑا، راجکمار ہیرانی

    شاہ رخ سے متاثر ہوں ساتھ کام کرنے کیلئے 20 سال انتظار کرنا پڑا، راجکمار ہیرانی

    فلمساز راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان نے ان کی ہدایت کاری میں کام کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیوں اور کب کیا، راج کمار ہیران نے یہ بھی کہا کہ وہ اداکار کے دلکشی سے متاثر ہیں۔

    راجکمار نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ فلم اسکول میں پڑھتا تھا اور سرکس نامی سیریز بھی دیکھتا تھا، اس وقت میں نہیں جانتا تھا کہ وہ اداکار (شاہ رخ ) کون تھا لیکن مجھے ان کی اداکاری پسند تھی۔

    اس وقت میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اسکول سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد میں اس اداکار (شاہ رخ) سے رابطہ کروں گا اور فلم بناؤں گا۔

    ہدایت کار نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے فلم انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے میں دو سال لگے اور اس وقت تک شاہ رخ خان بہت بڑے اسٹار بن چکے تھے۔ اس لیے مجھے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے 20 سال انتظار کرنا پڑا۔

    انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

    راج کمار ہیرانی نے بالی وڈ کنگ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک حیرت انگیز اداکار پیں اور اس سے بھی بڑھ کو ہو اچھے انسان ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے، سینما گھروں کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا۔

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ سنیما میں ریلیز کردی گئی، سنیما گھروں میں ہاؤس فل ہوگیا لوگوں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے رش لگ گیا، شائقین نے ڈنکی کو بہترین فلم قرار دیدیا۔

    بھارتی میڈی کے مطابق فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’ڈنکی‘ ریلیز کے پہلے دن 30 سے ​​35 کروڑ روپے تک کا بزنس کرسکتی ہے جبکہ اس فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا جا رہا ہے۔

    کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

  • کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ آج 21 دسمبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے، کنگ خان کے مداحوں کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    سعودی فلم اتھارٹی کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ فلم کو آج دنیا بھر کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے متعدد مناظر سعودی عرب میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے جغرافیائی ماحول میں فلمائے گئے مناظر کو فلم کی زینت بنایا گیا ہے۔

    فلم کی تیاری فلم اتھارٹی اور ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو مملکت (سعودی عرب) کے وژن 2023 کے اہداف میں سے ایک ہے۔

    فلم کی تیاری میں 15 سے زیادہ سعودی فلمساز نے بھی شرکت کی۔ فلم کے ڈائریکٹر راج کمار حیرانی ہیں جبکہ شاہ رخ خان ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    شاہ رخ کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ 13 دن تک جاری رہی جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کے قدرتی مناظر کو فلمایا گیاہے۔ فلم کی شوٹنگ جدہ، تبوک، نیوم میں کی گئی۔

  • دبئی کا آسمان کنگ خان کے ’مشہور رومانوی انداز‘ سے روشن ہوگیا!

    دبئی کا آسمان کنگ خان کے ’مشہور رومانوی انداز‘ سے روشن ہوگیا!

    شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کل سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، دبئی کا آسمان کنگ خان کے ’مشہور رومانوی انداز‘ سے روشن ہوگیا۔

    شائقین کو بالی وڈ کنگ کی اس سال کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا بے صبری سے انتظار تھا، ان کا یہ انتظار کل ختم ہونے والا ہے۔ تاہم فلم کی ریلیز سے قبل دبئی کے آسمان میں ڈرونز کے ذریعے روشنی بکھیرتے ہوئے شاہ رخ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ڈنکی کی تشہیر کے سلسلے میں دبئی میں کئی ڈرونز نے آسمان کو روشن کیا۔ ڈرونز کے ذریعے شاہ رخ خان کا نام، ان کا مشہور رومانوی پوز اور ایک ہوائی جہاز کی شکلیں بنائی گئیں۔

    ڈنکی کا ٹریلر مشہور برج خلیفہ پر بھی دکھایا گیا، جسےدیکھنے کے لیے وہاں بالی وڈ اداکار کے بہت سارے مداح بھی وہاں موجود تھے۔

    دبئی میں فلم ڈنکی کے لیے سجائی گئی ڈرون ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    شاہ رخ اس وقت فلم کی پروموشن کے لیے دبئی میں ہیں جبکہ ڈنکی کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجت جوشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    شاہ رخ خان نے دبئی کے آسمان میں ڈرونز کےبنائے گئے اپنے پوز اور نام کا خود بھی کافی انہماک سے مشاہدہ کیا۔ وہ کالی ٹی شرٹ اور سرخ جیکٹ میں ملبوس تھے۔

    واضح رہے کہ ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنوں، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔ فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

  • فلم ’ڈنکی‘ میں نے اپنے لیے بنائی ہے! شاہ رخ خان

    فلم ’ڈنکی‘ میں نے اپنے لیے بنائی ہے! شاہ رخ خان

    شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ ریلیز ہونے والی ہے اور سپراسٹار کے مداح انھیں پھر سے بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی بے تاب نظر آتے ہیں۔

    کنگ خان نے ’ڈنکی‘ کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دے کر شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے جب کہ سپراسٹار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈنکی انھوں نے اپنے لیے بنائی ہے۔ وہ فلم کی پروموشن کے حوالے سے گزشتہ دنوں دبئی گئے تھے جہاں کنگ خان نے مداحوں سے بات چیت کی۔

    شائقین سے ملاقت کے دوران شاہ رخ خان سے ’ڈنکی کے لیے تین الفاظ‘ کہنے کو کہا گیا جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ’راج کمار ہیرانی‘، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ میری بہترین فلم ہے‘، برائے مہربانی 21 دسمبر کو اسے ضرور دیکھیں۔

    https://twitter.com/SRCxmbatant/status/1736446934796337269?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1736446934796337269%7Ctwgr%5E2503a90455fa6326ba3ee426d41e470fe054e8a5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1301211

    جب شاہ رخ خان ڈنکی کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دیا تو ساتھ کھڑے میزبان نے حیرت سے ’کیا‘ کہا جبکہ وہاں موجود شائقین بے ساختہ تالیاں بجاتے ہوئے شور کرنے لگے۔

    شاہ رخ خان کے انسٹاگرام فین پیج پر دبئی کے مذکورہ ایونٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں ’ڈنکی میری بہترین فلم‘ لکھا گیا ہے۔

    ایک اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ انھوں نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ بنائی جبکہ اپنے لیے انھوں نے فلم ’ڈنکی‘ بنائی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ21 دسمبر کو ’ڈنکی‘ دیکھنے جائیں مجھے یقین ہے کہ آپ کو فلم میں کچھ ایسا ضرور ملے گا جو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ یہ فلم یقیناً آپ کو بھی ہنسائے گی۔

    https://twitter.com/SRCxmbatant/status/1736418622615244824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1736418622615244824%7Ctwgr%5E2503a90455fa6326ba3ee426d41e470fe054e8a5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1301211

  • ٹاپ 50 ایشین سلیبریٹی میں شاہ رخ خان نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان

    ٹاپ 50 ایشین سلیبریٹی میں شاہ رخ خان نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان

    اس سال شاہ رخ خان کا جادو پھر سے سرچڑھ کر بول رہا ہے اور فلموں کی کامیابی کے ساتھ ان کی شہرت کا ستارہ بھی بلندیوں پر ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ 2023 میں برطانیہ میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بھی بن گئے ہیں۔ ہفتہ وار جریدے ایسٹرن آئی نے 50 ایسے ایشیائی سلیبریٹیز کی فہرست جاری کی ہے جو برطانیہ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

    ٹاپ 50 ایشین سلیبریٹی میں شاہ رخ خان نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ فہرست میں کنگ خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ان کے بعد عالیہ بھٹ اور تیسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں۔

    اس کے علاوہ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکارہ دلجیت دوسانجھ اور رنبیر کپور بھی ٹاپ سیلیبریٹیز میں شامل ہیں۔

    یہ فہرست برطانیہ کے ہفتہ وار ایسٹرن آئی نے شائع کی ہے جس میں شاہ رخ کے بارے میں ذکر کی کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ مسٹر خان جدید دور کے پہلے اداکار ہوں گے جن کے پاس ایک کیلنڈر ایئر میں بالی ووڈ کی تین بڑی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں ہوں گی۔

    اداکار کی وجہ سے شائقین نے بڑے پیمانے پر پھر سے سینما ہالز کی طرف واپسی کی ہے، انھوں نے تنزلی کا شکار ہے فلمی صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا گانا ’او ماہی‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا گانا ’او ماہی‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا نیا گانا ’او ماہی او‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں تاہم اب فلم ڈنکی کا ڈراپ 5 ‘او ماہی’ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    گانا شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کے گائیک مشہور گلوکار اریجیت سنگھ ہے،  اس گانے میں صحرا کی اڑتی ریت کے درمیان شاہ رخ اور تاپسی کے درمیان خوبصورت لمحات کو فلمایا گیا ہے۔

     اس سے قبل فلم کے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ نے بھی خوب دھوم مچائی تھی، کنگ خان کی فلم ڈنکی کی ریلیز میں ابھی چند دن باقی ہیں اور شاہ رخ خان کے فینز بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم ”ڈنکی“ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے، اس میں شاہ رخ، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کے گانے کا پرومو جاری

    شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کے گانے کا پرومو جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”ڈنکی“ کے گانے او ماہی او ماہی کا پرومو جاری کردیا گیا۔

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”سب پوچھتے ہیں اس لیے بتا رہا ہوں“۔ ڈنکی کا مطلب ہوتا ہے اپنوں سے دور رہنا۔۔ اور جب اپنے پاس ہوں تو بس لگتا ہے کہ قیامت تک اس کے ساتھ ہی رہیں“۔۔

    گانے کے پرومو کی ویڈیو میں شاہ رخ کو بلیک لباس میں صحرا سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ یہ گانا اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔

    فلم ”ڈنکی“ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے، اس میں شاہ رخ، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیرز نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے خاص تحفہ ہے، جسے شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

  • شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

    لکھنؤ: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکا کے اشتہار کرنے پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہائی کورٹ نے گٹکا کمپنیوں کو فروغ دینے کے معاملے میں اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس راجیش سنگھ چوہان کی بنچ نے ان تینوں بالی ووڈ اسٹارز کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ حکومتی اعزازات حاصل کرنے والے ان اداکاروں کا گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا درست نہیں ہے، یہ ایسا کرکے غلط چیز کو فروخت دے رہے ہیں۔

    درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ 15 اکتوبر 2022 کو ہی ایک درخواست بھیج کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اس پر عدالت نے 24 اگست 2023 کو کیبنٹ سیکریٹری اور چیف کمشنر، کنزیومر پروٹیکشن کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    بھارتی حکومتی کی خاموشی سے تنگ آکر درخواست گزار نے حال ہی میں ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا تاہم اب اس معاملے میں  عدالت نے تینوں اداکار کو نوٹس جاری کردیا، اور کیس کی اگلی سماعت کے لیے 9 مئی 2024 کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مزید تفصیلات طلب کی ہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا  ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیرز نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے خاص تحفہ ہے، جسے شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    ٹیزر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے یو سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے، ’ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

    فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا“لُٹ پُٹ گیا”ریلیز کیا تھا، جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ڈنکی کے گانے“لُٹ پُٹ گیا”کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔