Tag: شاہ رخ خان

  • کنگنا رناوٹ کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

    کنگنا رناوٹ کا شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کنگ شاہ رخ خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی اداکارہ کنگنا فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پر فلم جوان کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ نئی فلم ‘جوان’ دیکھنے کے بعد کہا کہ شاہ رخ خان سنیما کے وہ دیوتا ہیں جن کی بھارت کو ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ 90 کی دہائی میں رومانوی لڑکے سے لے کر ایک دہائی بعد شاہ رخ خان نے خود کو 40 اور 50 برس کی عمر کے شائقین کے ساتھ جوڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب 60 سال کی عمر میں بھارت کے اعلیٰ ترین اداکار بن کر ابھرے ہیں، یہ اصل زندگی میں بھی ان کے ہیرو ہونے کی نشانی ہے۔

    بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم جوان ریلیز کردی گئی، خیال کیا جا رہا ہے کہ جوان نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ بولی وڈ کی بھی پہلی فلم بنے گی جو سب سے کم وقت میں 500 کروڑ روپے کمائے گی۔

    فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

    فلم کی ہدایات اتلی نے دی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوان بولی وڈ انڈسٹری کے لیے نیا راستہ بنانے والی فلم ثابت ہوگی اور یہ کمائی میں سب سے آگے نکل جائے گی۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کا ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ

    شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کا ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ نے ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ بنالیا، 20 کروڑ کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوگئے۔

    کنگ خان کی فلم ”جوان“ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اسے ایڈوانس بکنگ مل رہی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق فلم ”جوان“ کے افتتاحی روز کے لیے سات لاکھ سے زیادہ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم جوان کنگ خان کی فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے، فرسٹ ڈے کے شو کی ٹکٹس کے لیے مداح رات بھر قطاروں میں لگے رہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلموں کا تجزیہ کرنے والے اتل موہن کا کہنا ہے کہ ’جوان‘ تینوں زبانوں میں پہلے ہی دن 70 سے 90 کروڑ روپے تک کا بزنس کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باکس آفس پر کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

    ریاست بہار میں روپ بنی سنیما کے مالک وشیک چوہان نے کہا کہ یہ فلم ’پٹھان‘ سے زیادہ بزنس کرے گی، ہو سکتا ہے کہ اس کے پہلے دن کی کمائے 65 سے 70 کروڑ روپے کے آس پاس ہو۔

    وشیک چوہان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندی سنیما میں کوئی فلم پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرے۔

    جے پور میں انٹرٹینمنٹ پیراڈائز کے مالک راج بنسل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ پہلے دن 65 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر سکتی ہے۔

    راج بنسل نے کہا کہ کسی اداکار کی پچھلی فلم کی کارکردگی اس کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کیلیے اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ خان کے پاس پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔

    پروڈیوسر اور فلم بزنس کے تجزیہ کار گریش جوہر نے کہا کہ اگر میں چھٹی والے دن کی بات کروں تو ’جوان‘ 300 سے 350 کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلم پہلے دن بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 کروڑ روپے اکٹھا کر لے گی۔

    تقریباً 300 کروڑ روپے میں بننے والی اس فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’جوان‘ کےٹریلر کی اسکریننگ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کی گئی۔

    برج خلیفہ پر فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کو دیکھنے کے لیے شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں جمع ہوئے، بھارتی اداکار نے خود بھی دبئی میں اپنی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرنے کے لیے منعقد کی گئی شاندار تقریب میں شرکت کی۔

    شاہ رخ خان اس موقع پر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ کیساتھ لال رنگ کی جیکٹ پہنے نظر آئے، اُنہوں نے تقریب میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کے کچھ مشہور ڈائیلاگز بھی دہرائے۔

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    ’چاہیے تو عالیہ بھٹ‘ جوان کے ڈائیلاگ پر اداکارہ کا ردعمل

    ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    گزشتہ روز بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم اگلے ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی وڈ کی فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر نے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی دنیا بھر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے اس فلم کے ٹکٹس کی ایڈوانس بُکنگ جاری ہے۔

    تاہم فلم کی پروموشن کے حوالے سے بدھ کو شاہ رخ خان سمیت ’جوان‘ میں کام کرنے والے دیگر ستارے ایک ایونٹ میں نظر آئے جہاں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ ’جوان‘ کے ذریعے بالی وُڈ کے ’کنگ‘ کہلانے والے اداکار نے 3000 خاندانوں کی مدد کی۔

    ریلیز سے قبل ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ بزنس! فلمی حقوق ڈیڑھ سو کروڑ میں فروخت

    سوشل میڈیا پر چنئی کے ایک ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے کہا کہ ’’شاہ رخ خان نے بڑائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی میں 3000 خاندانوں کو ذریعہ معاش فراہم کیا، وہ چاہتے تو آرام سے ممبئی میں فلم کے سیٹس لگوا سکتے تھے لیکن وہ چنئی آئے‘‘۔

    آرٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس لیے میں ان تمام خاندانوں کی طرف سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ فلم جوان کے ڈائریکٹر اٹلی کمار نے اس فلم سے قبل کبھی بالی وُڈ میں کام نہیں کیا لیکن وہ جنوبی انڈیا میں بڑی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہندی، تمل اور تیلیگو زبان میں جلد ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون،  سنیل گروور، وجے سیتوپتی اور نین تھرا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی اہم اعزاز حاصل کر لیا

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی اہم اعزاز حاصل کر لیا

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ہلچل مچا دے گی، اداکار کی اس فلم نے اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’جوان‘ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔

    پٹھان کو 250 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا تھا اس فلم نے باکس آفس کے بہت سے ریکارڈز کو توڑا تھا، یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی تھی۔

     اب اسی سال شاہ رخ خان اپنے پرستاروں کو نئی فلم ‘جوان’ کا تحفہ دینے والے ہیں جس کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے مناظر لیک ہوگئے

    ’زندہ بندہ‘ شاہ رخ خان کی جوان کا گانا ریلیز

    جوان کا ایک گانا ‘زندہ بندا’ ریلیز ہوچکا ہے جس میں چنئی، حیدرآباد، مدھورا، ممبئی اور دیگر شہروں سے ایک ہزار خواتین رقاصاؤں نے پرفارم کیا تھا، صرف اس ایک گیت ‘زندہ بندا’ کا بجٹ 15 کروڑ روپے سے زائد تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ناظرین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے اس فلم پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے،  اس فلم کو پٹھان سے زیادہ متاثر کُن بنانے کے لیے وی ایف ایکس کے بجائے ہائی انرجی ایکشن سین شوٹ کیے گئے ہیں۔

    بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور نینتھارا پہلی بار فلم ’جوان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کو ایک مختصر کردار میں دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ وجے سیتھوپتی، پریامانی، سانیا ملہوترا، اور ریدھی ڈوگرا بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی مہمان داری ان کے گلے پڑ گئی

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی مہمان داری ان کے گلے پڑ گئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے آنے والوں مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی دولت پر سوال اُٹھا دیا۔

    بھارت کے یوم آزادی کے موقعے پر سہانا نے ایک تقریب کے دوران آنے والے مہمانوں کو پاؤ بھاجی پیش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنی نئی فلم آرچی کی پوری کاسٹ کے ہمراہ جشن کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے آنے والے مہمانوں کی خود مہمان نوازی کی۔

    سہانا خان جب تقریب میں شریک ہوئیں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا، صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر بھی سوال اٹھائے گئے۔

    ایک صارف نے کہا کہ یہ کھانا پیش نہیں کر رہی بلکہ یہاں بھی اداکاری کرنے میں مصروف ہے، کسی نے کہا کہ انہیں چاہیے تھا کہ یہ اچھے ڈھنگ کے کپڑے پہن لیتیں تو زیادہ اچھا ہوتا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا کہنے ان امیروں کے، یہ صحیح طریقہ ہے کہ کھانے میں پاؤ بھاجی کھلا رہے ہیں۔

  • مداح نے ایسا کیا کہہ دیا کہ شاہ رخ کو اسے چپ کروانا پڑا؟

    مداح نے ایسا کیا کہہ دیا کہ شاہ رخ کو اسے چپ کروانا پڑا؟

    شاہ رخ خان نے اپنے ایک مداح کو اس وقت ’چپ کرو‘ کہہ دیا جب وہ ان سے نئی آنے والی فلم جوان کی ہیروئن نینتھارا کے متعلق سوال کررہا تھا۔

    میگا اسٹار نے اپنے چاہنے والوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ جو کہ اب ’ایکس‘ کے نام سے معروف ہے، اس پر سوالات کا ایک سیشن رکھا جس میں انھوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے مزاحیہ اور شوخ جوابات دیے۔

    رومانس کنگ سے ایک صارف نے سوال کیا کہ وہ ’جوان‘ کی کو اسٹار نینتھارا پر لٹو ہوئے یا نہیں، تو بالی وڈ اداکار نے شوخ انداز میں کہا کہ ’’چپ کرو! دو بچوں کی ماں ہیں وہ!! ہاہا،‘‘ ساتھ میں انھوں نے جوان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ایک مزاحیہ عاشق لڑکے یا وطن کی محبت میں سرشار ایکشن ہیرو میں سے فلم میں کون سا کردار نبھانا زیادہ مشکل ہے، جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’کامیڈی، رومانس سے ہمیشہ مشکل ہوتی ہے کم از کم میرے لیے کیوں کہ میں بہت شرمیلا ہوں۔‘

    کسی صارف نے منت میں آنے والے بجلی کے بل کے حوالے سے سوال کیا تو شاہ رخ کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ’’ہمارے گھر میں پیار کو نور پھیلا ہوا ہے، اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘‘

    واضح رہے جوان جو کہ بھارت بھر میں 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساؤتھ کی سپر اسٹار نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی موجود ہیں جب کہ اسے مشہور ہدایت کار ایٹلی نے ڈٓائریکٹ کیا ہے۔

  • ’بیٹا اپنی کہانی ہمیں نہ سنا‘

    ’بیٹا اپنی کہانی ہمیں نہ سنا‘

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداح کو کرارا جواب دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان نے ’آسک ایس آر کے‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ ’یہ ہمیشہ آپ کے پاس بس 15 منٹ ہی کیوں ہوتے ہیں، بھابھی جی گھر کے کام آپ سے کرواتی ہیں کیا؟

    شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا اپنی کہانی ہمیں نہ سنا، جا گھر کی صاف صفائی کر۔‘

    شاہ رخ خان

    بالی ووڈ اسٹار کے ایک مداح نے اُن سے پوچھا کہ سر کیا آپ نے بچپن میں کنچے (ماربل) کھیلے ہیں؟

    اس پر جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ بہت کھیلا ہے، لٹو سے کھیلنا پسند تھا جبکہ گلی ڈنڈا تو میرا فیورٹ کھیل تھا۔

    ایک مداح نے ان سے کہا کہ سر فلم جوان کے ولن سے متعلق کچھ کہیں؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’وجے سیتھوپتی میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور جوان میں ان کا کردار بہت اچھا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ رواں سال 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ میں وجے سیتھوپتی، نینتھارا ودیگر شامل ہیں۔

  • شاہ رخ خان نے محمد حفیظ کو کیا تحفہ دیا تھا؟

    شاہ رخ خان نے محمد حفیظ کو کیا تحفہ دیا تھا؟

    لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بالی وڈ کے سپر اسٹر شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والے تحفے کو آج تک اپنے گھر میں سجا رکھا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک انٹر ویو کے دروان بتایا کہ میری کامیابی پر آج تک مجھے جتنے بھی ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں  تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے اتنے ایوارڈز حاصل کیے۔

    پروفیسر کا کہنا تھا کہ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔

    سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے تمام کھلاڑیوں کو نائٹ شکل کی ایک سووینئر  دی تھی وہ بھی میرے پاس محفوظ ہے۔

  • شاہ رخ خان کی چیٹ لیک ہونے پر کیا ہوا؟

    شاہ رخ خان کی چیٹ لیک ہونے پر کیا ہوا؟

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چیٹ لیک کرنے پر نارکوٹکس اہلکار پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی چیٹ کو لیک کرنے پر ممبئی ہائی کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی سخت سرزنش کی۔

    عدالت نے سمیر وانکھیڑے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں پھر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔ سی بی آئی نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وانکھیڑے نے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو لیک کی۔

    دوسری طرف عدالت نے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کے ملزم سمیر وانکھیڑے کی عارضی ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی ہے۔

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان اور سمیر وانکھیڑے کی واٹس ایپ چیٹ لیک

    وانکھیڑے پر الزام ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو کروز کارڈیلیا معاملے میں چھوڑنے کے لیے اداکار سے رشوت مانگی تھی۔ اس سے قبل عدالت نے سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ وانکھیڑے کو 22 مئی تک گرفتار نہ کرے۔

    عدالتی بنچ نے وانکھیڑے کو ایک حلف نامہ دینے کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے، اور بلائے جانے پر سی بی آئی کے سامنے ہر بار پیش ہوں گے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔