Tag: شاہ رخ خان

  • احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    احمقانہ فلم: جیا بچن کا شاہ رخ کی فلم پر تبصرہ

    ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن نے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کو احمقانہ فلم قرار دے دیا، تاہم شاہ رخ خان نے نہایت خوش دلی سے ان کے اس تبصرے کو قبول کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں موجودہ فلموں کے حوالے سے ایک مباحثہ ہوا جس میں جیا بچن بھی مدعو تھیں۔ رپورٹرز کو اکثر جھاڑ پلانے اور معمولی باتوں پر بدمزاجی کا مظاہرہ کرنے والی جیا اس موقع پر بھی ایک متنازعہ بات کہہ گئیں۔

    جیا نے کہا کہ سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی وجہ سے دیکھی۔

    غالباً جیا کو وہ فلم ذرا بھی پسند نہیں آئی لہٰذا انہوں نے اسے احمقانہ فلم قرار دیا۔

    جیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد وہ شاہ رخ خان کے پاس گئیں اور کہا کہ اگر وہ کیمرے کے سامنے اس طرح کی اوٹ پٹانگ حرکتیں کر سکتے ہیں تو یقیناً وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ خود کبھی کیمرے کے سامنے اس طرح کی حرکتیں نہیں کرسکتیں، آج کل جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں وہ ان کا حصہ نہیں بن سکتیں اسی وجہ سے انہوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    مباحثے کے دوران جیا نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کا تبصرہ سن کر ذرا بھی ناراض نہیں ہوئے، انہوں نے نہایت خوشدلی سے مسکرا کر کہا، جیا آنٹی، یہ یقیناً ایک احمقانہ فلم ہوگی لیکن امر اکبر انتھونی سے زیادہ نہیں۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جیا بچن کے اس تبصرے کے بعد امیتابھ بچن، ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا اور ان سے جیا کے اس تبصرے پر معذرت کی، تاہم بھارتی ویب سائٹ کے اس مضمون کو شاہ رخ نے بے بنیاد اور گھٹیا قرار دیا۔

  • شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟

    شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے محل نما گھر میں، جس کا نام منت ہے، نوکروں کی ایک فوج ہے، تاہم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ ان کے گھر کا انتظام کسی اور شخص کے پاس ہے جو خود وہاں رہتا بھی نہیں ہے۔

    شاہ رخ خان کا محل یعنی منت بھی انہی کی طرح بے حد مقبول ہے، منت اس وقت صرف ایک بنگلہ نہیں ہے بلکہ ایک ٹورسٹ اسپاٹ بن چکا ہے۔ اس کے آگے تصویر کھنچوانے کے لیے ہزاروں افراد ہر وقت جمع رہتے ہیں۔

    حال ہی میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بتایا ہے کہ منت کا باس کون ہے۔

    گوری نے بتایا کہ ان کا گھر ان کی والدہ سویتا چھیبا کے اشارے پر چلتا ہے جو دہلی میں رہتی ہیں، ان کی ماں دہلی سے منت کو ریموٹ کنٹرول کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ گھر کے اسٹاف کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، واٹس ایپ کے ذریعے تصویریں شیئر ہوتی رہتی ہیں۔ گھر کا یہ حصہ گندا ہے، اس حصے میں صفائی کی ضرورت ہے، یہ سب چلتا رہتا ہے۔

    گوری کے مطابق ان کی والدہ ان سب میں خود کو مصروف رکھتی ہیں اور ان کے گھر کے اسٹاف کو کنٹرول کرتی رہتی ہیں۔

  • آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، منشیات کیس میں گرفتاری و رہائی کے بعد میڈیا آریان خان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر بنے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

    کچھ صارفین آریان خان کے رویے اور انداز کا موازنہ ان کے والد، اداکار شاہ رخ خان سے کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے آریان خان کے ہمیشہ سنجیدہ نظر آنے پر اعتراض کیا ہے۔

    چند سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کو حد سے زیادہ میڈیا کوریج دینے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

  • شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں کلین چٹ پانے کے بعد اب کام پر توجہ دے رہے ہیں، وہ جلد ہی ایک ویب سیریز تحریر کرنے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم پٹھان میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔

    اب آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

    اس سے قبل آریان خان بطور چائلڈ اسٹار کبھی خوشی کبھی غم میں مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں، ساتھ ہی ہالی وڈ فلم دی انکریڈیبلز اور دی لائن کنگ کے لیے ہندی ورژن میں اپنے والد کے ہمراہ ڈبنگ بھی کروا چکے ہیں۔

  • شاہ رخ خان آئرن مین معلوم ہو رہے ہیں: ناکام ترین بالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر کا دعویٰ

    شاہ رخ خان آئرن مین معلوم ہو رہے ہیں: ناکام ترین بالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر کا دعویٰ

    حال ہی میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ فلم براہمسترا کو شائقین اور تجزیہ کاروں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، تاہم فلم کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس فلم نے مقبولیت اور کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    اب اس کے ہدایت کار ایان مکھرجی نے اس حوالے سے ایک اور بیان دے دیا۔

    فلم کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی کا کہنا تھا کہ فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا کمیو (مختصر جھلک) شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم آئرن مین سے مشابہہ ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو فلم میں سائنس دان دکھایا گیا ہے جو اپنی لیبارٹری میں کام کر رہا ہوتا ہے، یہ مناظر مشہور کردار آئرن مین سے ملتے جلتے ہیں، وہ بھی اکثر اپنی تجربہ گاہ میں مختلف تجربات کرتا دکھائی دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SHAH RUKH KHAN (@iamsrk_fans)

    انہوں نے کہا کہ براہمسترا رومانوی فلم ہے جس میں مرکزی کرداروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت دکھائی گئی ہے، تاہم جب شاہ رخ خان کے مناظر آتے ہیں تو فلم بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور ایک سائنس فکشن فلم دکھائی دیتی ہے۔

    خیال رہے کہ براہمسترا اپنی نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی۔

    فلم کی ریلیز کے بعد خراب مکالموں اور کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے شائقین نے تو اسے مسترد کردیا، تاہم فلم کی ٹیم اسے ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم قرار دے رہی ہے۔

    شائقین نے فلم کی کمائی کے بڑے ہندسوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینما ہال کی نشستیں تو خالی ہیں، تو پھر کیا اس فلم کو دیکھنے کے لیے خلائی مخلوق آرہی ہے جو فلم دھڑا دھڑ پیسہ کما رہی ہے؟

  • کنگ خان کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی وڈیوز نے قہقہوں کا طوفان مچا دیا

    کنگ خان کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی وڈیوز نے قہقہوں کا طوفان مچا دیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دیں ان کے ساتھ اس دور کی کئی نامور ہیروئنز نے بھی کام کیا۔

    سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے سیٹ پر اپنے دیگر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    ان کی فلموں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈر، دل تو پاگل ہے، کبھی الوداع نہ کہنا، محبتیں اور ویر زارا کے سیٹ پر کاجول، کرشمہ کپور، مادھوری ڈکشٹ، پریتی زنٹا اور کرن کھیر کے ساتھ ان کی ویڈیوز سوشل مڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

    ان ویڈیوزکو صارفین نے بے حد پسند کیا اور اپنے پسندیدہ اداکار کی شرارتوں اور باتوں سے خوب محظوظ ہوئے انہوں نے کمنٹس میں اس کا کھل کر اظہار بھی کیا۔

    اسی حوالے سے ایک اور ویڈیو بھی قابل ذکر ہے جس میں ہالی ووڈ سپر اسٹار دبئی کے صحرا میں ایک شوٹنگ کے دوران ہیروئن کے ہمراہ ریت کی دلدل میں پھنسے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر مصر کے ایک کامیڈین رمیز گالا نے ان سے پرینک کیا جو ڈریگن کے کاسٹیوم میں اچانک نمودار ہوا، جسے دیکھ کر ہیروئن نے خوف سے چیخنا شروع کردیا اور شاہ رخ خان بھی پریشان دکھائی دیئے لیکن انہوں نے ظاہر نہیں کیا۔

    لیکن جیسے ہی وہ ڈریگن قریب آیا تو اس نے کاسٹیوم سے اپنا چہرہ نکال کر دکھایا تو شاہ رخ خان بجائے ہنسنے کے شدید غصے میں آگئے اور رمیز کو سخت الفاظ میں ڈانٹا۔

    ریت سے نکلنے کے بعد رمیز گلال ان سے معذرت کرتا رہا اور اس نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناراض مت ہوں میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں۔

    اسی دوران شاہ رخ نے اسے گردن سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا ابھی وہ اس کے منہ پر گھونسہ مارنے ہی والے تھے کہ رمیز گلال نے فلم ’’بلو باربر‘‘ کا مشہور گانا مرجانی مرجانی گایا جسے سن کر ان کے چہرے پر بے اختیار مسکراہٹ پھیل گئی۔

    بعد ازاں شاہ رخ خان کا موڈ بدل گیا اور انہوں میزبان رمیز گلال کی معذرت قبول کرلی اور مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر چل دیے۔

  • گووندا نے شاہ رخ کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

    گووندا نے شاہ رخ کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

    معروف بھارتی اداکار گووندا نے کنگ خان شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے فلم انڈسٹری کے ماحول اور چیزوں کے بارے میں بہت کم عمری میں سمجھنا شروع کیا، جو کہ میرے جیسا اداکار بھی نہیں کر پایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اور کئی سنجیدہ اور کامیڈی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے گووندا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری کے سمجھدار ترین اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ بالکل درست فیصلے کرتے ہیں، وہ بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں۔

    معروف کامیڈین شو کپل شرما کے ایک پرانے شو میں کپل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے سب سے پہلے پیار اپنے آپ سے کیا۔

    گووندا کے مطابق شاہ رخ نے فلم انڈسٹری کے ماحول اور چیزوں کے بارے میں بہت کم عمری میں سمجھنا شروع کیا، جو کہ میرے جیسا اداکار بھی نہیں کر پایا۔

    گووندا کی اس گفتگو پر بہت سارے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، لوگوں نے کہا کہ دونوں سیلف میڈ اور عظیم اداکار ہیں۔

    خیال رہے کہ 58 سالہ گووندا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986 کی فلم لو 86 سے کیا تاہم بعض افراد کا خیال ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم تن بدن ہے جو اسی سال ریلیز ہوئی۔

    لو 86 کے بعد گوندا نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اگلے 4 برسوں میں چالیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    وہ 1980 اور 1990 کے عشرے کے صف اول کے اداکار رہے اور انہوں نے فلم الزام، آنکھیں، راجہ بابو، ہیرو نمبر ون، بڑے میاں چھوٹے میاں اور حسینہ مان جائے گی جیسی کامیاب فلمیں کیں۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اور گووندا نے کبھی بھی اکٹھے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

  • شاہ رخ خان ڈان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

    شاہ رخ خان ڈان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

    نئی دہلی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا، انہیں فلم کی کہانی پسند نہیں آئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی فلم ڈان 3 مسترد کردی ہے، انہوں نے اسکرپٹ متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے اب تک فلم سائن نہیں کی۔

    شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مداح کافی عرصے سے پوچھ رہے ہیں کہ ڈان کا تیسرا حصہ کب بنے گا؟ اب فرحان اختر کی فلم کی کہانی لکھنے کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

    مبینہ طور پر شاہ رخ خان فلم کے اسکرپٹ سے مکمل طور پر قائل نہیں ہوئے، اس لیے انہوں نے فی الحال اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ جانتے ہیں ڈان ایک مشہور کردار ہے، جسے وہ مکمل اعتماد کے بعد ہی کرنا چاہیں گے، باکس آفس کی صورتحال بھی بدل چکی ہے، اس لیے وہ فلم سائن کرنے سے پہلے اس کی کہانی کے حوالے سے اطمینان چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان اختر شاہ رخ کا فیڈ بیک لینے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں، اب امید کی جاسکتی ہے کہ اگلی بار جب دونوں کی ملاقات ہوگی تو بالی ووڈ کے بادشاہ فلم بخوشی سائن کرلیں گے۔

  • منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    ممبئی: منشیات برآمدگی کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے پہلی بار اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے تقریباً ایک سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن بھائی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    پوسٹ میں 2 تصویریں ہیں جن میں سے ایک میں وہ اپنی بہن سوہانا اور چھوٹے بھائی ابراہیم کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں چھوٹے بھائی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

    24 سالہ آریان خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا جب ایک کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے منشیات برآمد کی گئی۔

    آریان چند روز جیل میں رہے بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، رواں برس مئی میں انہیں اس کیس سے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار، مداح ناخوش

    شاہ رخ خان کی فلم ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار، مداح ناخوش

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر ٹریلر جاری ہونے کے بعد اسے ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار دے دیا گیا۔

    ایک طویل عرصے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جس پر ان کے مداح خوش تو ہیں، تاہم لوگوں نے اسے ہالی ووڈ فلم کی نقل بھی قرار دیا ہے۔

    فلم میں اداکار کا ایک کردار گینگسٹر جبکہ دوسرا باپ کا ہوگا جو ایک سینئر را افسر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک پٹی نکال کر اپنے ماتھے اور ایک آنکھ پر باندھتے ہیں اور پسٹل سے فائر کرنے کے بعد کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں، اس دوران وہ صرف ایک لفظ کہتے ہیں، ریڈی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کو دیکھتے ہوئے اسے ہالی ووڈ فلم ڈارک مین کی نقل قرار دیا۔

    بعض صارفین نہایت بھڑکے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے فلم کے بنانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اپنا دماغ نہیں؟ صرف نقل کی جارہی ہے۔

    بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالی ووڈ اب مختلف فلموں سے متاثر ہو کر اس قدر فلمیں تیار کر رہا ہے کہ اگر کوئی اصل فلم یا گانا دیکھنے کو مل جائے تو حیرت ہوتی ہے۔