Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    شاہ رخ خان کا اپنی ڈیلی روٹین سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پہلی بار مداحوں کو اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں بتا کر حیران کردیا۔

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ’ دی گارڈین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں کہا کہ میں صبح 5 بجے سوتا ہوں اور اگر میری فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو تو میں صبح 9 یا 10 بجے اُٹھ جاتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، گھر آنے کے بعد 30 منٹ تک ورزش کرتا ہوں اور پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں۔

    شاہ رخ خان نے فلمی کیریئر سے برک لینے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری عُمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عُمر میں مجھے اپنے کام سے طویل چھٹی کی ضرورت تھی تاکہ میں مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد میں بھی دیگر لوگوں کی طرح فارغ تھا تو اس دوران میں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ اٹالین پکوان سیکھں اور ورزش کریں، اس دوران میں بھی اپنی ورزش پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور ان ہی دنوں میں میری باڈی بھی بن گئی تھی۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے اسٹار کے لیے فلمی دنیا سے 5 سال کا بریک لینا ایک بڑا بات ہوتی ہے اس عرصے میں مداحوں نے مجھے بہت یاد کیا اور مداحوں کی یاد مجھے فلمی دُنیا میں واپس کھینچ لائی ہے۔

    شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے ایک ملازم نے مجھے فلم کا موضوع دیا، اب مجھے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے، فلم کے لیے اپنا وزن کم کرنا ہے ساتھ ہی اپنی ظاہری شخصیت پر بھی خاصی توجہ دینی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ”کنگ“میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں جبکہ فلم میں ابھشیک بچن منفی کردارادا کریں گے۔

  • شاہ رخ خان کی وہ ناکام فلم جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا؟

    شاہ رخ خان کی وہ ناکام فلم جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا؟

    بالی ووڈ باکس آفس پر تباہی مچانے والی اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ 2018 کی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جنوری 2019 میں ایک نئی فلم کیلئے سائن کیا تھا، جس کا نام ’سارے جہاں سے اچھا‘ تھا اور یہ خلا میں جانے والے پہلے بھارتی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی تھی، لیکن آخری وقت پر میں نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں نے پروڈیوسر کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اداکاری نہیں کرنا چاہتا جس پر پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ ’اگر فلم پسند نہیں تو منع کردو، لیکن ایسا نہیں کہو کہ تم اداکاری نہیں کرنا چاہتے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر ایک ڈیڑھ سال بعد اسی پروڈیوسر کی کال آئی اور اس نے کہا ’یقین نہیں آرہا کہ آپ بغیر کام کے بیٹھے ہوئے ہیں، میرا یہ فیصلہ غیر پیشہ ورانہ تھا لیکن میں اس وقت شوٹنگ کے لیے تیار نہیں تھا، تو میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

  • شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کونسی ہے؟

    شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کونسی ہے؟

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جن کی فلموں کا شائقین کو بے تابی سے انتظار رہتا ہے، ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کا نام منظر عام پر آگیا ہے۔

    شاہ رخ خان کو حال ہی میں لوکارانو فلم فیسٹیول کے 77 ویں میلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، فیسٹیول کے دوران انھوں نے اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کی تیاری اور فلمساز کے ساتھ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

    کنگ خان نے بتایا کہ کچھ خاص قسم کی فلمیں ہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں، ایسی فلم جس میں بڑی عمر کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے، 6 سے 7 سال سے میں سوچ رہا تھا، میں نے اسکا تذکرہ ڈائریکٹر سوجوئے سے کیا تو انھوں نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کا سبجیکٹ موجود ہے۔

    شاہ رخ نے یہ بھی بتایا کہ میں اگلی فلم ’کنگ‘ کر رہا ہوں، مجھے اس کے لیے تھوڑا وزن کم کرنا ہے اور کچھ اسٹریچنگ کرنا ہے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ کسی فلم کو ختم کرنے میں انھیں اتنا وقت اس لیے لگتا ہے کیونکہ وہ اس ہدایت کار کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں جو فلم بنانے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم کنگ میں شاہ رخ کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ان کا تھیٹر میں ڈیبیو ہوگا کیونکہ اس سے قبل وہ زویا اختر کی ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کا آغاز کرچکی ہیں جس کا پریمیئر گزشتہ سال نیٹ فلیکس پر ہوا تھا۔

  • شاہ رخ خان نے اپنی کس بلاک بسٹر فلم کو ’کچرا‘ کہا تھا؟

    شاہ رخ خان نے اپنی کس بلاک بسٹر فلم کو ’کچرا‘ کہا تھا؟

    بالی وڈ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی  نے انکشاف کیا کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی سپر ہٹ فلم ’کل ہو نا ہو‘ کو کچرا کہا تھا۔

    بالی ووڈ ڈائریکٹر نکھل اڈوانی نے یک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے شوٹنگ کے دوران فلم ’دیوداس ‘ کا ’کل ہو نا ہو‘ سے موازنہ کرتے تھے۔

    نکھل اڈوانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو مزاحیہ انداز میں فلم پر تنقید کرنے کی عادت ہے، جب ہم فلم ’محبتیں ‘ کر رہے تھے تو شاہ رخ خان ’ارے رام ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوران شاہ رخ ملاقات کے لیے آئے انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ جو فلم ’کل ہونا ہو‘ بنا رہا ہوں وہ کوڑا کرکٹ ہے، آپ کو دوسری فلم دیکھنا چاہیے اور دیوداس زیادہ اچھی فلم ہے، یہ شاہ رخ خان کی عادت ہے۔

    واضح رہے کہ نکھل اڈوانی نے فلم ’کل ہو نا ہو‘ سے اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی، اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ پریتی زنٹا، سیف علی خان، جیا بچن، سونالی بیندرے اور دیگر  اداکار شال تھے۔

    یہ فلم 2003 کی سب سے بڑی بلاک بسٹروں فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔ فلمساز نکھل اڈوانی کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں اور کچھ کچھ ہوتا ہے  جیسی مشہور فلموں میں ایک ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

  • شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کیلئے امریکا روانہ ہوںگے

    شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کیلئے امریکا روانہ ہوںگے

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فوری طبی ٹریٹمنٹ کے لیے امریکا روانہ ہوں گے، ممبئی میں ان کا مناسب علاج نہ ہوسکا۔

    بھارتی میڈیا پر آنے والی نئی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی آنکھ کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے تاہم، علاج میں پیچیدگی آنے کے باعث اب وہ فوری طبی امداد حاصل کرنے کے لیے امریکا جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اداکار 30 جولائی بروز منگل تک امریکا روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان آنکھ کے علاج کے لیے پیر 29 جولائی کو ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے۔

    کنگ خان کی آنکھ کا علاج وہاں ٹھیک طور پر نہیں ہوسکا جس کے باعث اب ایس آر کے آنکھوں کو ہونے والے نقصان کو دور کرنے کے لیے امریکہ جاکر علاج کروائیں گے۔

    ذرائع کی جانب سے شاہ رخ خان کے علاج کے بارے میں مزید معلومات شیئر نہیں کی گئیں اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے آنکھ کے ساتھ کیا غلط ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان 21 مئی کو احمد آباد میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار بھی ہوئے تھے اور انھیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

    تہم ایک دن بعد ہی انھیں ڈاکٹرز نے چھٹی دے دی تھی، اب اداکار کو ایک بار پھر طبی امداد کی ضرورت پڑی ہے، اس بار ان کی آنکھوں کے مسائل کے سامنا ہے۔

  • شاہ رخ خان نے ففٹی بنا دی، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان نے ففٹی بنا دی، ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان نے فرنچائز کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنادی، 17 بالز پر 50 رنز کی اننگز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تامل ناڈو پریمیئر لیگ 2024 میں لائیسا کوائی کنگز کے کپتان شاہ رخ نے 17 بالز پر 50 بنا کر ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے سالیم اسپرٹانز کے خلاف ایونٹ کے 25 میچ میں تیز ترین ہاف سنچری اسکور کی۔

    مخالف ٹیم کی جانب سے دیے گئے 172 رنز ہدف کے تعاقب میں شاہ رخ اننگز کے 13ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے آئے، کوائی کنگز کے کپتان نے 15ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگائے۔

    17ویں اوور میں بھی انھوں نے بولر ہریش کمار کو ایک باؤنڈری اور دو بلند چھکے لگائے اور 17 بالز پر اپنی جارحانہ نصف سنچری مکمل کی۔

    تاہم اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب چار بالز پر کوائی کنگز کی 3 وکٹیں گر گئیں اور کپتان شاہ رخ بھی آؤٹ ہوگئے، اس وقت 18 اوورز میں ٹیم کا اسکور 168 رنز اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

    آخری اوور کی آخری بال پر لگنے والے چوکے کی بدولت اس سنسنی خیز میچ کو شاہ رخ کی ٹیم کوائی کنگز جیتنے میں کامیاب رہی۔

  • شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

    شاہ رخ خان کے نام سے سونے کا سکہ جاری

    ممبئی : بالی ووڈ فلموں کے نے تاج بادشاہ کنگ خان شاہ رخ کو اب تک دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

    شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اب کنگ خان کو پیرس نے بھی ایسے اعزاز سے نواز دیا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    شاہ رخ

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری کیا ہے جس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کے ایک فین پیچ اکاؤنٹ سے سونے کے سکے کی یہ تصویر سامنے آئی اور دعویٰ کیا گیا کہ کنگ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے نام سے سونے کے سکے بنائے گئے۔

  • جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی شاہ رخ سے ملنے کے بعد ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے اور ان کے لیے تعریف پوسٹ شیئر کردی۔

    اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔

    تاہم بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے مل کہ نہ صرف جان سینا کافی متاثر نظر آئے بلکہ اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کنگ خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

    ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بے مثال گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے امبانی خاندان کا بہت مشکور ہوں، میرا یہ تجربہ بہت سارے ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہے۔

    یہاں مجھے لاتعداد نئے دوستوں سے ملنے کا موقع ملا جس میں شاہ رخ خان سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملا اور میں نے انھیں بتیا کہ شاہ رخ نے میری زندگی پر کیا مثبت اثر ڈالے ہیں۔

    جان سینا کی تصویر پر ایک پرستار نے تبصرہ کیا کہ مجھے آپ کا بھارتی لباس بہت پسند آیا، آپ پگڑی میں بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔

    ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کا ڈانس اور لباس پسند آیا، ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ جان سینا شادی میں بہت سے لوگوں سے ملا لیکن اس نے صرف شاہ رخ کے بارے میں پوسٹ کیا، اس لیے ایس آر کے بادشاہ ہیں۔

  • کیا نیویارک میں شاہ رخ خان نے مداحوں سے برا رویہ اختیار کیا؟

    کیا نیویارک میں شاہ رخ خان نے مداحوں سے برا رویہ اختیار کیا؟

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت سہانا خان کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انھیں ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ایک بھارتی شہری نے شاہ رخ خان اور انکی بیٹی سہانا خان کو حال ہی میں نیویارک کے ایک اسٹور میں دیکھا جہاں دونوں جوتے خریدنے کے لیے آئے تھے، بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنھیں انسٹاگرام پر بنٹی بھیا کے نام سے جانا جاتا ہے انھوں نے دونوں کو فٹ ویئر چین نیو بیلنس کے اسٹور پر دیکھا۔

    بنٹی بھیا نے اس شاہ رخ اور ان کی بیٹی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور بتایا کہ میں نیویارک میں نیو بیلنس اسٹور پر ہوں جہاں شاہ رخ خان صاحب اور سہانا آئے ہیں۔

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ پر ’beingdeepa05‘ نامی صارف نے عجیب سا سوال پوچھا کہ ’شاہ رخ بہت اکھڑ مزاج ہے، کیا تمہاری اس سے ملاقات ہوئی اور تم نے بات کی؟‘

    اس کے جواب میں بنٹی بھیا نے بتایا کہ وہ بالکل بھی ایسے نہیں تھے، وہ ہر اس شخص سے بات کر رہے تھے جو ان کے پاس آرہا تھا۔

    شاہ رخ خان کا ایک اور پرستار یہ جاننے کے لیے متجسس تھا کہ ان کے اور سہانا خان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا، یعنی اداکار کا چھوٹا بیٹا ابرام بھی ان کے شاپنگ پر موجود تھا۔

    اس پر بنٹی نے بتایا کہ ’کوئی نہیں تھا بس وہ دونوں ہی تھے میں اسٹور سے باہر نکلا اور تقریباً تھوڑی دوت تک چلنے کے بعد وہ ایک موڑ کی طرف مڑ گئے۔

    اس مختصر کلپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ایک ملین سے زیادہ ویوز اور 27,000 سے زیادہ ’لائکس‘ مل چکے ہیں۔ 300 سے زیادہ صارفین نے اس پر تبصرے بھی کیے، اکثر لوگ اس بارے میں متجسس تھے کہ شاہ رخ خان حقیقت میں کیسے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی 20 سال پرانی فلم دوبارہ ریلیز کرنے کا عندیہ

    شاہ رخ خان کی 20 سال پرانی فلم دوبارہ ریلیز کرنے کا عندیہ

    ممبئی : بھارتی فلم ساز رونی اسکرو والا نے 20 سال پرانی شاہ رخ خان کی فلم ایک بار پھر ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رونی اسکرو والا نے سال 2004 میں آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری اور شاہ رخ خان کی شاندار اداکاری پر مبنی فلم ’سودیس‘ کی کھل کر تعریف کی۔

    ان کا کہنا ہے کہ فلم ’سودیس‘ اپنی منفرد اور سدا بہار کہانی کی بدولت اس بات کی مستحق ہے کہ اسے دو دہائیاں گزرنے کے بعد ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے۔

    Shah Rukh Khan

    فلم ’سودیس‘ میں شاہ رخ خان اور گائتری جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، یہ فلم تجارتی طور پر تو ناکام رہی لیکن تنقیدی طور پر اسے سراہا بھی گیا۔

    رونی اسکریو والا نے کہا کہ اس فلم کی کہانی نے شائقین کو بہت متاثر کیا تھا، یہ اپنے وقت سے بہت آگے کی فلم تھی،

    انہوں نے بتایا کہ اس فلم سے متاثر ہوکر ہی ہم نے اُس وقت ایک فاؤنڈیشن قائم کی تھی، جس کا نام فلم کی ریلیز کے بعد ’سودیس فاؤنڈیشن‘ کردیا تھا۔

    Release

    فلم کی کہانی بیان کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز کا کہنا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان نے ناسا کے سائنسدان کا کردار نبھایا تھا جو دیہی ہندوستان میں واپس آکر بجلی کا مسئلہ حل کرتا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم آج کے ان نوجوان کو متحد کرسکتی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ملک سے باہر جاتے ہیں اور وطن واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔