Tag: شاہ رخ خان

  • میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

    میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے، سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

    سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں بھارتی ٹیم کی وننگ پریڈ کے ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

    شاہ رخ خان کو بلیو شرٹس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پلیئرز کو اتنا خوش اور جذباتی دیکھ کر میرا دل فخر سے بھرگیا ہے۔ بحیثیت ہندوستانی یہ میرے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ ہے کہ ہمارے لڑکوں نے ہمیں اتنی بلندیوں پر پہنچادیا ہے!

    کنگ خان نے مزید لکھا کہ میں پوری بھارتی ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور اب آپ لوگ رات بھر ناچتے رہیں۔ بلیو شرٹس میں ملبوس لڑکوں نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔

    شاہ رخ خان نے بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جے شاہ اور پورے سپورٹ اسٹاف کو بہت بہت مبارک ہو جس نے پردے کے پیچھے انتھک محنت کی تاکہ ہمارے پلیئرز اپنی طاقت منواسکیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    بھارت پہنچنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندر استقبال کیا گیا تھا جبکہ ممبئی میں میرین روڈ پر وننگ پریڈ رکھی گئی تھی جس میں عوام کا سمندر موجود تھا جبکہ وزیراعظم مودی نے بھی تمام پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا تھا۔

  • کنگ خان  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    کنگ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی شخصیت اور شاندار اداکاری کے باعث جہاں کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں وہیں ان کی دولت میں بھی بے شمار اضافہ ہورہا ہے،بالی وڈ کنگ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    امریکی جریدے فوربز نے بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کنگ خان کا پہلا نمبرہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ایک فلم کا معاوضہ ایک سو پچاس کروڑ سے دو سو پچاس کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا فہرست میں پانچواں نمبر ہے کیوں کہ ان کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 75 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    سلمان خان رواں برس زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ سو سے ایک سو پچاس کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے پر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات نہ ہونے کے اپنے بیان سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی۔

    فریدہ جلال نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں تو کوشش کرتی ہوں کہ شاہ رخ خان سے ملاقاتیں ہوجائے لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو وائرل

    فریدہ جلال نے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کیسے مل سکتی ہیں، انھوں نے تو اپنے موبائل نمبر ہی تبدیل کرلیے ہیں۔

  • میگا اسٹار کمل حسن ہمیشہ کس بات پر شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے؟

    میگا اسٹار کمل حسن ہمیشہ کس بات پر شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے؟

    بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار کمل حسن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے۔

    جنوبی بھارت کی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور بالی ووڈ میں بھی اپنی پرفارمنس کا سکہ جمانے والے میگا اسٹار کمل حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ نے 2000 میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم ’ہے رام‘ کے لیے ان سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا تھا۔

    اس فلم کو تجربہ کار اسٹار کمل ہاسن کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا تھا جس میں انھوں نے اور شاہ رخ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

    تامل اور ہندی میں بننے والی فلم میں کمل اور شاہ رخ نے ایک دوسرے ک دوست ساکیت رام اور امجد علی خان کا کردار کیا تھا۔

    اپنی آنے والی فلم ہندوستانی 2 یا انڈین 2 کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کمل نے کہا کہ فلم میں کام کرتے وقت اسٹار یا سپر اسٹار جیسے ٹائٹلز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ہم سب صرف انسان ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی سپر اسٹار نظر نہیں آتا، ہم دوست ہیں شاہ رخ صاحب نے میری فلم مفت میں کی تھی اور یہ کوئی نہیں کر سکتا، کمل نے کہا کہ یہ کام صرف ایک پرستار اور ایک اچھا اداکار کرسکتا ہے، بعد میں آپ ہمیں یہ اعزاز دیتے ہیں کہ ہم سپراسٹار ہیں۔

    شاہ رخ خان نہ صرف اپنی شاندار اور ورسٹائل اداکاری کے سبب بالی ووڈ میں ایک مقام رکھتے ہیں بلکہ اپنی سخاوت اور دوستوں کے لیے کام آنے کے جذبے کی وجہ سے بھی لوگ انھیں پسند کرتے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی لندن میں فیملی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل

    شاہ رخ خان کی لندن میں فیملی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، ایسے میں اُن کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک پارک میں موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایس آر کے فین کلب نے ایکس پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بیٹی دوستانہ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

    شاہ رخ کو وائرل تصویر میں فیلڈنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ سہانا بیٹنگ کرنے میں مصروف ہیں، ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں جو اس کھیل کا حصہ ہیں، تصویر میں دادی سویتا چھبر بھی خاندان پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو ایک بینچ پر آرام سے بیٹھی ہوئی ہیں۔

    یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب شاہ رخ حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ پر کام شروع کرنے لندن پہنچے ہیں۔

    دوسری جانب تامل فلموں کے نامور اداکار اور جوان میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والے وجے سیتھوپتی نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

    اپنی اداکاری کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی الگ شناخت بنانے والے وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکا کردیے ہیں، وجے نے شاہ رخ کی شخصیت اور آواز کو رعب دار قرار دیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں نے شاہ رخ کی آواز سنی تو میں ایسی آواز سن کر حیرت زدہ رہ گیا،وہ زبردست داستان گو بھی ہیں۔

    ’ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں‘

    بھارتی اداکار کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف شاہ رخ کی آواز نے مجھے حیران کیا بلکہ وہ دماغی لحاظ سے ہر فن مولا ہیں، وہ ایک اسٹار سے زیادہ بڑی شخصیت کے مالک ہیں۔

  • ’ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں‘

    ’ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں‘

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ و ہوسٹ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، وہ بہت معصوم ہیں۔

    متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں انہیں پاکستان کے اداکار ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    پوڈ کاسٹ ہوسٹ نے متھیرا سے سوال کیا ہے انہیں پاکستان کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے یا انہیں کونسا اداکار اچھا لگتا ہے، جس پر ماڈل نے پاکستان کے اداکار ہمایوں سعید کا نام لیا۔

    متھیرا کی جانب سے ہمایوں سعید کا نام لیے جانے کے بعد میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آخر ہمایوں سعید میں ایسا کیا ہے کہ تمام لڑکیاں انہیں پسند کرتی ہیں؟

    متھیرا نے کہا کہ ہمایوں سعید کی معصومیت کی وجہ سے اداکارائیں انہیں بہت پسند کرتی ہیں، وہ پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، وہ نہ صرف رومانوی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ ان کی آنکھیں اور ان کا انداز بھی اچھا ہے۔

  • وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکار کردیے

    وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکار کردیے

    تامل فلموں کے نامور اداکار اور جوان میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والے وجے سیتھوپتی نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

    اپنی اداکاری کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی الگ شناخت بنانے والے وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکا کردیے ہیں، وجے نے شاہ رخ کی شخصیت اور آواز کو رعب دار قرار دیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں نے شاہ رخ کی آواز سنی تو میں ایسی آواز سن کر حیرت زدہ رہ گیا،وہ زبردست داستان گو بھی ہیں۔

    بھارتی اداکار کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف شاہ رخ کی آواز نے مجھے حیران کیا بلکہ وہ دماغی لحاظ سے ہر فن مولا ہیں، وہ ایک اسٹار سے زیادہ بڑی شخصیت کے مالک ہیں۔

    فلم ’ماسٹر‘ کے اداکار نے کہا کہ کنگ خان کی توانائی کبھی کم نہیں ہوتی ہے، ہم جب شوٹنگ کررہے تھے وہ بیمار تھے لیکن ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ بیمار ہیں، انھوں نے خود بنایا تو مجھے پتاچلا۔

    خیال رہے کہ وجے سیتھو پتی بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فرضی نامی ویب سیریز میں وہ شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔

  • شاہ رخ کیساتھ کئی فلمیں کرنیوالی مشہور اداکارہ کے پاس انکا فون نمبر ہی نہیں!

    شاہ رخ کیساتھ کئی فلمیں کرنیوالی مشہور اداکارہ کے پاس انکا فون نمبر ہی نہیں!

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں جلوہ گر ہونیوالی مشہور اداکارہ کے پاس کنگ خان کا فون نمبر ہی نہیں ہے۔

    اداکار فریدہ جلال نے شاہ رخ خان کے ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور ان کے درمیاں احترام کا ایک خاص رشتہ قائم ہے لیکن برسوں کے دوران اب فریدہ جلال کا کنگ خان کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا ہے۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس شاہ رخ خان کا موجودہ نمبر ہی نہیں ہے، انھوں ںے بتایا کہ انھوں نے کنگ خان سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان کے سیکریٹریز سے رابطہ کرنے میں ناکام رہیں۔

    حال ہی میں ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے والی اداکارہ نے بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بھی بات کی۔

    فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہوں، میں اس کے یا سلمان خان کے پاس کیسے جاؤں؟ آپ جانتے ہیں، انھوں نے اپنے موبائل نمبر تبدیل کیے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ میرے پاس شاہ رخ کا پرانا نمبر ہے، وہ پہلے پرانے نمبر کے ذریعے کبھی مجھ سے رابطہ کرلیا کرتے تھے۔

    فریدہ نے کہا کہ مجھے ان کی کامیابی، ان کی فلمیں بہت پسند تھیں، میں ان سے کہنا چاہتی ہوں، بچے میں آپ کے لیے خوش ہوں، لیکن اس ان کے پرانا نمبر شاید بند ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ کا سیکرٹری آپ پر مہربان نہیں ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ م میرے پاس ان کا نیا نمبر نہیں ہے۔

  • مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ اور اکشے بغل گیر، تصویر وائرل

    مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ اور اکشے بغل گیر، تصویر وائرل

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا، نئی دلی کے راشتراپتی بھون میں ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    مودی کی حلف برداری کی تقریب میں اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار، کنگنا رناوت، انوپم کھیر، رجنی کانت، وکرانت میسی اور فلمساز راجکمار ہیرانی بھارتی ایوان صدر میں نظر آئے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شاہ رخ اور اکشے ایک دوسرے کے پاس پہنچ کر گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RAKA (@iamraka_05)

    تصویر میں اداکارہ شاہ رخ خان کو بلیک رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اکشے کمار نے پینٹ کے ساتھ جامنی رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔

    اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیوز پورٹل نے لکھا کہ اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار جب نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی راشتراپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تو ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

    اس موقع پر اداکار ایک دوسرے سے ملتے اور آپس میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔ شاہ رخ خان تقریب میں مکیش امبانی اور انکے بیٹے اننت امبانی کے ہمراہ پہنچے۔

  • انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

    انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

    بالی وڈ کنگ کیساتھ کون کام کرنا نہیں چاہتا لیکن ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران منفرد طرز کی فلمیں بنانے کے لیے معروف ہدایت کار نے بتایا کہ ان کے لیے کیوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانا ممکن نہیں ہے، انھوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مداح شاہ رخ یا کسی بڑے سپر اسٹار کو چمک دمک والے اور دلکش کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    انوراگ نے کہا کہ وہ بطور ہدایت کار اپنی صلاحیت کے مطابق ایسی فلم نہیں بنا پائیں گے۔ ہمارے ملک ایسا ملک ہے جس میں ہیرو کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اسے دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں دنیا سے الگ تھلگ بے پناہ طاقتور ہیروز دکھائے جاتے ہیں جس کا حقیقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہمارا ملک وہ واحد ملک ہے جہاں سپر ہیروز کا کردار ادا کرتے ہوئے فنکار اپنے فیس کو کور نہیں کرتا۔

    شاہ رخ کے حوالے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور بڑے اسٹار کا فین بیس بھی بہت زیادہ بڑا ہے جو انھیں بار بار ایک جیسے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اداکار بھی فلم بینوں کی پسند کا خیال رکھتے ہیں اور وہی کردار ادا کرتے ہیں جو ان کے مداح چاہتے ہیں، شاہ رخ کا ایک الگ ہی کرشمہ ہے، وہ ایسی فلمیں نہیں بنانا چاہیں گے جو مداحوں کو اپیل نہ کرے۔

    انوراگ کیشپ نے کہا کہ اگر پھر بھی شاہ رخ خان میرے ساتھ فلم بنانا چاہیں اور ان کے مداح انھیں پسند کریں تو میں ان کے ساتھ فلم بنانے کو تیار ہوں گا۔

  • شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی

    شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی اور اداکار نے غلطی سے اپنی نئی فلم کے نام سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ویڈیو پیغام میں بالی وڈ ڈائریکٹر سنتوش سیوان کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اسی ویڈیو میں انہوں نے غیر ارادی طور پر اپنی فلم فلم کے نام کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتادیا۔

    ویڈیو پیغام میں اداکار کی نئی فلم ’کنگ‘ کا اسکرپٹ میز پر دیکھا جاسکتا ہے، شاہ رخ خان کی اس نئی فلم میں اپنی بیٹی سوہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سے یہ عندیہ مل گیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ رواں برس جولائی یا اگست میں شروع ہوجائے گی یہ بات جان کر شاہ رخ کے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سہانا خان کی بڑے پردے پر یہ پہلی فلم ہوگی جبکہ وہ اپنی اداکاری کا آغاز گزشتہ سال زویا اختر کے نیٹ فلکس شو ’دی آرچیز‘ سے کر چکی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کو آخری بار فلم ’ ڈنکی ‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)