Tag: شاہ رخ‌ خان کی ڈنکی 150 کروڑ میں‌ فروخت

  • ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی 150 کروڑ کا تاریخی بزنس کرڈالا

    ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی 150 کروڑ کا تاریخی بزنس کرڈالا

    بھارتی سینما کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے، ان کی آنے والی فلم ڈنکی نے ریلیز سے پہلے ہی 150 کروڑ کا تاریخی بزنس کرلیا۔

    راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے ہندی سینما کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی او ٹی ٹی ڈیل کی ہے جسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیڑھ سو کروڑ کی خطیر رقم میں فروخت کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ خان کے لیے 2023 آغاز سے ہی ایک شاندار سال رہا ہے، جس میں ان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر تباہی مچاتے ہوئے پانچ سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور بالی وڈ کی تاریخ میں باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار پائی۔

    اب ’ڈنکی‘ نے شارہ رخ کی ہی ’جوان‘ سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اتنی خطیر رقم میں فروخت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ذرائع کے مطابق فلم سے جڑے راج کمار ہیرانی کے نام کی وجہ سے بھارتی جیو سنیما نے اسے منہ مانگی قیمت پر خریدا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کنگ خان اور ہیرانی کی فلم کے اتنی رقم ملنا کوئی حیرانگی کی بات نہیں، واضح رہے کہ ڈنکی میں شارہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔