Tag: شاہ رخ خان

  • امام الحق کی ’شاہ رخ خان‘ والی ادائیں، مایوں کی تصاویر وائرل

    امام الحق کی ’شاہ رخ خان‘ والی ادائیں، مایوں کی تصاویر وائرل

    قومی کرکٹ کے بلے باز امام الحق کی مایوں کی تصاویر جاری ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ گزشتہ ماہ نومبر کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

    مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تمام ہی تصاویر کو بہت پسند کیا گیا جبکہ امام اور انمول کی محبت کو حقیقی منزل مل جانے کی خوشی بھی تمام تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر عیاں تھی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کی شادی کی تقریبات کے آغاز کی خبر کے ساتھ ان کی دلہن انمول محمود کی تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی، بعدازاں قوالی نائٹ، بارات اور دعوتِ ولیمہ کی تصاویر اور دلہا دلہن کے لُکس بھی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کئے گئے۔

    امام الحق نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہِ دسمبر کو بھی اپنی شادی کے رنگ سے رنگین بناتے ہوئے مایوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پیلے کُرتے کے ساتھ گھوم والی شلوار زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

    امام الحق کو سوشل میڈیا صارفین ’بالی وڈ کا ہیرو‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض مداحوں نے انہیں مشورے بھی دیئے کہ ’امام کرکٹ چھوڑیں بالی وڈ میں اداکاری شروع کردیں‘۔

  • کنگ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا! ویڈیو وائرل

    کنگ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا! ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے روک لیا، سپراسٹار بغیر ماتھے پر شکن لائے انتظار کرتے رہے۔

    سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے کاغذات چیک کرنے کے لیے روک لیا ہے۔

    اداکار کو کافی دیر تک روکے رکھا گیا اس دوران اہلکار نے کاغذات میں لگی تصوری اور شارہ رخ کے چہرے کا موانہ بھی کیا۔

    ’جوان‘ کے اداکار کے ہمراہ ان کے نجی سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے جبکہ انھیں روکے جانے کا مقصد معمول کی کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ وغیرہ کی جانچ کرنا تھا۔

    اس دوران وہاں آنے والے فوٹو گرافرز بالی وڈ اداکار کی تصوریر کھینچتے رہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بالی ود اداکار کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    مداحوں نے سیکیورٹی چیک پر صبر سے انتظار کرنے پر شاہ رخ کی تعریف کی ہے۔ ایک شخص نے لکھا کہ وہ کسی وجہ سے ہی بادشاہ ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ افسر اپنا کام کر رہا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی ’چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان کی ’چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ’ چائنہ کاپی‘ دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو انڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار سلمان خان کی ’شاہ رخ خان‘ کے کاپی  سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، جس میں ٹائیگر 3 کے اداکار کو ایک سیاہ عینک لگائے شخص کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزکورہ ویڈیو میں سلمان خان کے برابر میں کھڑا شخص بالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بولتا نظر آرہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائیلاگ ادا کرنے والا شخص کنگ خان کی ہی نقل کررہا ہے جبکہ اس نے اپنا حُلیہ بھی اداکار جیسا ہی بنا رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    مذکورہ شخص اپنے موبائل میں سیلفی موڈ پر ویڈیو بناتے ہوئے کہتا سنائی دیتا ہے کہ ’ پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں‘، یہ ڈائیلاگ سن کر سلمان خان پہلے اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

    اس کے بعد ویڈیو میں شاہ رخ خان کی نقل کرنے والا شخص اسی ڈائیلاگ کو ادا کرتے ہوئے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے لیکن ہر مرتبہ سلمان خان کے ہنس پڑتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by srk_and_salman_ (@srk_and_salman_)

    ایک ری ٹیک میں سلمان خان ہنستے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ میں اس ویڈیوکے فریم سے باہر نکل رہا ہوں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس مضحکہ خیز ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس شخص کو شاہ رخ خان کا ’چائنا کاپی‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔

  • شاہ رخ کی اور میری آف اسکرین کیمسٹری آن اسکرین سے بھی اچھی ہے، سلمان

    شاہ رخ کی اور میری آف اسکرین کیمسٹری آن اسکرین سے بھی اچھی ہے، سلمان

    سلمان خان اور شاہ رخ خان انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول ترین سپر اسٹارز ہیں جب کہ دنوں کی بہترین دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

    دنیا بھر میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مداح رکھنے والے دونوں خانز ’پٹھان‘ کے بعد پھر سے ایک ساتھ ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئے۔ شائقین نے دنوں ہی فلموں میں ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا اور سین میں دونوں کی موجودگی سے کافی محضوض ہوتے دکھائی دیے۔

    حالیہ انٹرویو میں سلمان نے شاہ رخ کے ساتھ ایک ہی اسکرین پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری آف اسکرین کیمسٹری ہماری آن اسکرین کیمسٹری سے بہتر ہے۔

    ٹائیگر 3 کے اداکار نے کہا کہ جب ہماری آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی ہے تو آپ آف اسکرین کیمسٹری کو سمجھ سکتے ہیں۔

    شاہ رخ خان سے مقابلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ ان کے ’بھائی جان‘ یعنی سلمان خان کے بھائی ہیں، اس لیے انھیں کچھ نہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت زیادہ سوشل میڈیا نہیں دیکھتا، میں اس کی منفیت اور ٹرولنگ کو نہیں سمجھتا، اس لیے جو چیز مجھے سمجھ نہیں آتی وہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتی اور نہ ہی شاہ رخ کو۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کنگ خان اور دبنگ خان یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس فلموں، ٹائیگر 3 اور پٹھان میں نظر آئے تھے۔ دنوں اداکاروں نے ایک دوسرے کی فلموں میں کیمیو کردار نبھائے تھے۔

  • شاہ رخ خان نے مداحوں کو ’ڈنکی‘ نام رکھنے کی وجہ بتادی

    شاہ رخ خان نے مداحوں کو ’ڈنکی‘ نام رکھنے کی وجہ بتادی

    بالی وڈ کے کنگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا نام رکھنے کی اصل وجہ بتادی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ نام کس سے مماثلت رکھتا ہے۔

    بالی وڈ کے سپرہٹ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ڈنکی‘ کررہے ہیں جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اب شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر مداح کو جواب دیتے ہوئے فلم کی کہانی سے پردہ اٹھایا ہے۔

    ہیرانی نے ہمیشہ کی طرح اپنی فلم کا ٹائٹل منفرد رکھا ہے جس کی وجہ سے اکثر مداح تذبذب کا شکار ہیں اور اب فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ نے مداحوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈنکی غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کا تلفظ ایسا ہی جیسے فنکی، ہنکی اور منکی کا ہوتا ہے۔‘

    سپراسٹار کی مذکورہ فلم 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پپش کی جائے گی، جو کہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ اس میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل سمیت دیگر اداکار موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے جبکہ جوان نے تو ہندی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔

    دو فلموں کی کامیابی کے بعد اب اس سال اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس وہ کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔

  • شاہ رخ کی مہمان نوازی دیکھ کر بیکہم گرویدہ، اسٹار کو اپنے گھرمدعو کرلیا

    شاہ رخ کی مہمان نوازی دیکھ کر بیکہم گرویدہ، اسٹار کو اپنے گھرمدعو کرلیا

    آئی سی سی ورلڈکپ کا سیمی فائنل دیکھنے آنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی شاہ رخ خان کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے انھیں اپنے گھر مدعو کرلیا۔

    عظیم برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم حال ہی میں پہلی بار بھارت کے دورے پر آئے تھے جہاں انھیں شاہ رخ نے اپنے گھر منت پر کھانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ کنگ خان کی مہمان نوازی کا انداز کچھ ایسا تھا کہ بیکہم نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

    سابق برطانوی فٹبالر کے حوالے سے گزشتہ روز شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد بیکہم نے بھی انھیں عظیم آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے اور گوری کے ساتھ ڈنر بہت انجوائے کیا۔

    انسٹاگرام پر جاری بیان میں لیجنڈ فٹ بالر نے بالی وڈ آئیکون کو عظیم شخص قرار دیا اور کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ان کے گھر میں خوش آمدید کہا گیا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ ان کے خوبصورت بچوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھایا۔ میرا پہلا بھارتی دورہ یادگار رہا، میرے دوستوں کا شکریہ۔ میں اپنے گھر میں آپ اور آپ کی فیملی کا ہر وقت خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    ڈیوڈ بیکہم نے اس کے ساتھ ہی سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔

    اسٹار فٹبالر نے اقوام متحدہ کے سفیر حیثیت سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کیا، جہاں انھوں نے ممبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی دیکھا تھا۔

    بھارت سے پرواز کرنے سے کچھ گھنٹے قبل بیکہم شاہ خان کے ہاں بطور مہمان آئے تھے۔ اس عشائیے کی تصویر انھوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کنگ خان کو اپنے گھر مدعو کیا۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی اور ڈیو ڈ بیکہم کی تصویر شیئر کی تھی اور فٹ بالر کو انتہائی مہذب قرار دیا تھا، جس کے بعد بیکہم نے بھی ان کی مہمان نوازی کو دل کھول کر سراہا ہے۔

  • شاہ رخ خان کا مداحوں کیلئے خاص تحفہ

    شاہ رخ خان کا مداحوں کیلئے خاص تحفہ

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مذہبی ہندو تہوار دیوالی پر اپنے مداحوں کے لیے اپنی نئی فلم کا پوسٹر تحفے میں دیا ہے۔

    فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر پہلے ہی جاری کردیا گیا تاہم اب بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے دو مزید نئے پوسٹر جاری کیے جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    شاہ رخ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹرز میں اداکارہ تاپسی پنو اور اداکار وکی کوشل بھی شامل ہیں، انہوں نے فلم کے کرداروں کے بارے میں ایک نوٹ بھی لکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    پہلے پوسٹر میں شاہ رخ تاپسی اور وکرم کوچر کے ساتھ اسکوٹر پر سوار نظر آئے جبکہ ساتھ ہی انیل گروور کو سائیکل پر سوار دیکھا گیا ان کی سائیکل پر ’ہیپی دیوالی‘ لکھا ہوا ہے۔

    اگلے پوسٹر میں اداکار وکی کوشل بھی شامل ہیں اور وہ سب ایک کلاس روم کے اندر موجود ہیں، ان کے پیچھے بلیک بورڈ پر ’یہ نیا سال اپنوں کے نال‘ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ’ بنا اس فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی، اور کیسے ہوگا نیا سال‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    انہوں نے مزید لکھا کہ’ اصلی مزہ تو ساتھ چلنے، ساتھ رکنے اور ساتھ ہی خوشیاں منانے میں ہے، ڈنکی کی پوری دنیا ہے یہ اُلّو کے پٹھے‘۔

    ’واضح رہے کہ ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے جس کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔

  • شاہ رخ خان کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

    شاہ رخ خان کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

    ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر، بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد اس سال کی تیسری فلم کا ڈنکی کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    کنگ خان کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔

    ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہے جو ایک صحرا کو پار کر رہے ہیں جبکہ انہیں پیچھے سے ایک شارپ شوٹر نے اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

    ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں،  ان گروپ  میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔

    دنیا بھر میں مقبول شاہ رخ خان 58 برس کے ہوگئے

    واضح رہے کہ ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے جبکہ وکی کوشل بھی ہیں۔

    فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

  • دنیا بھر میں مقبول شاہ رخ خان 58 برس کے ہوگئے

    دنیا بھر میں مقبول شاہ رخ خان 58 برس کے ہوگئے

    دنیا بھر میں مقبول 2 نومبر 1965 میں جنم لینے والے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان آج 58 برس کے ہوگئے ہیں۔

    دنیا بھر میں مقبول کنگ خان آج 58 برس کے ہوگئے، بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے، ان کے مداحوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

    کنگ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح رات 12 بجے ہی انہیں وش کرنے منت پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ خان کے مداح غبارے، سالگرہ کے پوسٹرز لیے اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اُن کے گھر باہر کھڑے رہے، کنگ خان نے بھی اپنے سیگنیچر پوز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ایکس پر شاہ رخ خان کا برتھ ڈے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کی سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار راج کمار ہیرانی کنگ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر ریلیز کریں گے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی اکیس دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی،  بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منائیں گے کیونکہ یہ سال ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کی نئی فلم کیلئے پہلے 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن اب ساؤتھ انڈین کے اداکار پربھاس کی فلم ’سالار‘ سے تصادم کی وجہ سے ’ڈنکی‘ ایک دن پہلے 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’سالار‘ سے ایک دن قبل فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد ’ڈنکی‘ کو ایک دن مکمل طور پر انڈسٹری میں راج کرنے کا موقع دینا ہے۔

    فلم ’ڈنکی‘ کیسی ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تفصیلات مداحوں کو بتا دیں

    فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ رخ خان کی بے پناہ مقبولیت ایک عام دن کو بھی فلم کیلئے خاص بناسکتی ہے اور ایک دن قبل ریلیز سے کنگ خان کی فلم کو پرابھاس کی ’سالار‘ پر فوقیت مل جائے گی۔

    سُپر اسٹار اپنی حالیہ دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد پوری دنیا سے محبت سمیٹ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ’ڈنکی‘ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

    آئندہ ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔