Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر شاہد کپور برہم

    شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر شاہد کپور برہم

    بالی وڈ میں رومانی فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار شاہد کپور کا موازنہ جب بالی وڈ کے سپر اسٹار سے کیا گیا تو اداکار برہم ہوگئے۔

    اداکار شاہد کپور جنہوں نے بیک اسٹیج ڈانسر بننے سے بالی وڈ سنیما میں ایک مشہور اسٹار کی حیثیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل کے دوران شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والے موازنہ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کیا۔

    شاہد کپور نے اختلافات کے بعد انیس بزمی کی فلم چھوڑ دی

    حالیہ انٹرویو میں اداکار شاہد کپور نے اس طرح کے موازنے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں کہ میرا تقابل میرے  پسندیدہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے کیا جائے۔

    شاہد کپور کے  مطابق اس قسم کے تقابل کرنے سے کسی بھی اداکار پر جو کہ اپنے اسٹائل اور انداز کے ساتھ انڈسٹری میں آتا ہے اس پر دبائو بڑھ جاتا ہے۔

    شاہ رخ خان کی مداحوں کیلیے زبردست آفر!

    اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ  میں شاہ رخ خان کا مداح ہوں لیکن یہ بدترین چیز ہوگی کہ آپ پہلے ہی سے کامیاب لوگوں سے تقابل کریں، آپ ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ اور ایسا اس وقت کرتے ہیں جب کوئی اپنا پیشہ ورانہ انداز سیٹ کر رہا ہو۔

    یاد رہے کہ 42 سالہ شاہد کپور نے سن 2003 کی فلم عشق وشق سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں لیڈ رول بالخصوص رومانی کرداروں میں آنے لگے تو میڈیا میں انکا تقابل بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے کیا جانے لگا۔

  • گینگسٹرزکی دھمکیاں: شاہ رخ خان کی سیکورٹی بڑھادی گئی

    گینگسٹرزکی دھمکیاں: شاہ رخ خان کی سیکورٹی بڑھادی گئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے، جس کے باعث ان کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں فلم ‘پٹھان’ اور‘جوان’ شامل ہیں، ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، ان کامیابیوں کے دوران شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

    دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد شاہ رخ خان کومہاراشٹر حکومت نے Y+ سیکیورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم بالی ووڈ سپر اسٹار کے ساتھ ہر وقت رہے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی شامل ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گا تاکہ کوئی بھی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کے ’منت‘ گھر کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے

    یاد رہے کہ کنگ خان کے لئے یہ سال ان کے کیرئیر کا بہترین سال رہا، فلم ’پٹھان‘ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کیا اور مجموعی طور پر 1050 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ایٹلی۔‘جوان’اب تک دنیا بھر میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

  • کوہلی سے کیا رشتہ ہے؟ شاہ رخ خان نے بتادیا

    کوہلی سے کیا رشتہ ہے؟ شاہ رخ خان نے بتادیا

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے اپنے رشتے کے متعلق مداحوں کو بتایا۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے سابقہ ٹوئٹر ایکس پلیٹ فارم پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

    شاہ رخ خان کے مداح کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا سر آپ ویرات کوہلی سے متعلق کچھ بات کریں، کیونکہ کچھ جنگی پوسٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ‘مجھے کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی میرے ”داماد“جیسا ہے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • شاہ رخ خان کا شاندار کیریئر کس شخص کی مرہون منت ہے؟ اداکار کا انکشاف

    شاہ رخ خان کا شاندار کیریئر کس شخص کی مرہون منت ہے؟ اداکار کا انکشاف

    کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان کا کیرئیر کس شخص کی مرہون منت اتنی بلندیوں پر پہنچا؟ اداکار نے اس حوالے سے خود انکشاف کیا ہے۔

    یش چوپڑا بالی وڈ نگری کو یادگار ترین فلمیں دینے کے حوالے سے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اور شاہ رخ خان بھی ان ہیروں میں سے ایک ہیں جنھیں پرکھنے والے جوہری یش چوپڑا ہی تھے۔ آج 27 ستمبر کو آنجہانی بالی وڈ ہدایت کار/ پروڈیوسر کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔

    بالی وڈ کے بادشاہ نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ یش چوپڑہ نے ان کا کیریئر تخلیق کیا۔ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میں کوئی پرکشش شخصیت کا مالک نہیں ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ میں سوچتا تھا کہ میں عاشق لڑکے کا کردار نہیں نبھا سکوں گا، لیکن یش چوپڑا مسلسل کہتے رہے کہ اگر میں نے اسکرین پر پیار کرنے والے لڑکے کا کردار نہیں کیا تو کچھ نہیں ہوگا اور کیریئر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

    اداکار کے مطابق آنجہانی ہدایت کار کی بات ماننے کے بعد پھر انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ شاہ رخ مانتے ہیں کہ انھوں نے تن تنہا میرا کیریئر بنایا میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ یش چوپڑا کی وجہ سے ہوں، اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔

    ماضی میں نیشنل یش چوپڑا میموریل ایوارڈ کی وصولی کے وقت اپنی تقریر کے دوران شاہ رخ خان نے یہ باتیں کہی تھیں۔ شاہ رخ خان اور یش چوپڑا نے ایک ساتھ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ڈر سمیت کئی فلمیں کی ہیں۔

  • ’ڈنکی‘ کو بھارت سے پہلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

    ’ڈنکی‘ کو بھارت سے پہلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

    فلم ’ڈنکی‘ کے میکرز اسے بلاک بسٹر ہٹ بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہتے اس لیے انھوں نے اسے بھارت سے قبل انٹرنیشل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی سینماؤں سے قبل عالمی سطح پر ’ڈنکی‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد یہ ہے ک فلم کے حوالے سے اچھے ریویوز سامنے آنے کے بعد اس کی کمائی بھارت میں مزید بڑھ جائے۔

    کنگ خان اب 2023 میں اپنی اگلی ریلیز ’ڈنکی‘ کے لیے زور و شور سے تیاریاں کررہے ہیں جو کہ تھیٹرز میں 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت سے قبل فلم کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم میکرز کو توقع ہے کہ ڈنکی ایک ایسی فلم ہے جو عالمی سطح پر خود کو منوائے گی۔ فلم سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز اسے ہندوستانی سنیما کی عالمی پیشکش کے طور پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے مقابلے میں فلم جوان کے لیے بھارت کی جنوبی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

    ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ڈنکی کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتی ہے۔ اسی بڑے منصوبے کے تحت فلم کو 21 دسمبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جب کہ کرسمس کے باعث تعطیلات میں ہونے والی توسیع سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔

    شاہ رخ اس وقت اپنی فلم جوان کی بھرپور کامیابی کی وجہ سے ساتوں آسمان پر موجود ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے تہلکہ مچادیا ہے اور بھارتی سینما کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

  • ’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

    ’جوان‘ نے 17 دنوں میں ’پٹھان‘ کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

    بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر ایٹلی کی فلم ’’جوان‘‘ نے پچھلی فلم ’’پٹھان‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز ہوتے ہی جو کھڑکی توڑ رش لیا، اب باکس آفس کلیکشنز کی صورت میں اس کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، اور اس نے تاریخ رقم کر دی ہے، محض 17 دنوں ہی میں اس نے ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    جوان نے ریلیز کے 16 دنوں کے اندر ’غدر 2‘ کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، اور اب 17 دنوں میں فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلم کی آمدن میں ایک دم سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور فلم کی باکس آفس کمائی پٹھان سے آگے نکل گئی۔

    سولہویں دن جوان نے 7 کروڑ روپے کمائے اور ’غدر 2‘ کے مجموعی کلیکشن 532.93 کروڑ روپے کو پیچھے چھوڑا، ریلیز کے سترہ ویں دن 12 کروڑ روپے کمانے کے ساتھ جوان کی 17 دنوں کی مجموعی کمائی 545.58 کروڑ روپے ہو گئی۔

    فلم ’پٹھان‘ کا لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈ 543.5 کروڑ روپے تھا، جس کو ’جوان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، جوان بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔، اور پانچ سو کلب عبور کر کے اب ہدف 600 کروڑ روپے کا کلب ہے، امکان ہے جلد فلم یہ ہدف بھی حاصل کر لے گی۔

  • سنگ مرمر سے بنایا گیا شاہ رخ کا شاہکار پورٹریٹ! ویڈیو وائرل

    سنگ مرمر سے بنایا گیا شاہ رخ کا شاہکار پورٹریٹ! ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان ان چند سپراسٹارز میں سے ایک ہیں جن کے لیے ان کے مداح دیوانگی کی حد تک چاہت رکھتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اداکار سے اپنی محبت کا اظہا کرتے رہتے ہیں۔

    بالی وڈ کنگ کے مداح ایک آرٹسٹ نے سنگ مرمر کے چپس (پتھروں) کا استعمال کرتے ہوئے ’جوان‘ کے اداکار کا ایک دیوہیکل پورٹریٹ بنایا ہے جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

    پریتم بنرجی نامی فنکار نے سنگ مرمر (ماربل) کے چھوٹے چھوٹے پتھروں کو پورٹریٹ بنانے کے لیے اس خوبی سے استعمال کیا ہے کہ دیکھنے والے بھی ان کی کاریگری کی داد دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس آرٹسٹ نے شاہ رخ خان سے محبت کا اظہا کرنے کے لیے ایک بہت بڑا پورٹریٹ بنایا ہے۔

    کمال مہارت سے سفید سنگ مرمر سے تیار کردہ اس پورٹریٹ کا سائز تقریباً 30 فٹ ہے، آرٹسٹ نے کنگ خان کی محبت میں اس پر انتھک محںت کی اور اسے صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا ہے۔

    نو جوان آرٹسٹ کا اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ اس پورٹریٹ کو دیکھیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں۔

  • جب ’جوان‘ شاہ رخ خان کو لوکل ٹرین میں خاتون نے تھپڑ رسید کیا!

    جب ’جوان‘ شاہ رخ خان کو لوکل ٹرین میں خاتون نے تھپڑ رسید کیا!

    شاہ رخ خان لاکھوں نہیں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ایک بار انھیں ممبئی کی لوکل ٹرین میں خاتون نے انھیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔

    فلم ’جوان‘ کی بے مثال کامیابی سے لطف اندوز ہونے والے کنگ خان نے کچھ سالوں قبل اس بات کا خود انکشاف کیا تھا جب وہ اپنی فلم ’فین‘ کی پرموشن میں مصروف تھے۔ شاہ رخ اپنی چارمنگ پرسنیلٹی کی وجہ سے خواتین میں حد درجہ مقبول ہیں مگر ایک عورت نے ان کی وجاہت کو نظرانداز کرتے ہوئے تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    بالی وڈ کے بادشاہ سے 2016 میں ایک فین نے فلم ’فین‘ کی پروموشن کے دوران سوال کیا تھا کہ وہ جب پہلی بار ممبئی آئے تو کس سواری میں آئے تھے؟

    سپراسٹار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب پہلی بار میں ممبئی آیا تو ٹرین پر آیا تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ جب ٹرین دہلی سے ممبئی آتی ہے تو انٹرسٹی کے بجائے وہ لوکل ٹرین بن جاتی ہے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ ’میرے اور دوستوں کے پاس برتھ تھا، ممبئی میں داخل ہونے کے بعد بھی ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ برتھ ہماری ہے کیوں کہ ہم نے اس کے پیسے دیے ہیں، اسی دوران کچھ لوگ اور ایک خاتون وہاں بیٹھنے کے لیے آئے۔‘

    شاہ رخ کے مطابق انھوں نے خاتون کو کہا کہ ’آپ یہاں بیٹھ جائیں مگر آپ کے ساتھ لوگ یہاں نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ یہ برتھ میری ہے، تو خاتون نے کھینچ کے انھیں چانٹا مارا اور کہا کہ جو میرے ساتھ ہیں وہ بھی یہیں بیٹھیں گے، تمہاری برتھ نہیں ہے یہاں سب بیٹھتے ہیں۔‘

    کنگ خان نے مزید کہا کہ ’مجھے اس وقت معلوم نہیں تھا کہ وہ لوکل ٹرین بن گئی ہے، تو جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا تو لوکل ٹرین پر آیا تھا۔‘

  • میں خود ہی بالی وڈ ہوں! شاہ رخ نے ثابت کردیا، کمال آر خان

    میں خود ہی بالی وڈ ہوں! شاہ رخ نے ثابت کردیا، کمال آر خان

    شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ میں خود ہی بالی وڈ ہوں جس پر خود ساختہ تنقید نگار کمال خان نے ان کا مذاق اڑیا تھا، مگر ’جوان‘ کی کامیابی دیکھ کر وہ بھی اس بات کو مان گئے ہیں۔

    کمال راشد خان جو کے آر کے بھی کہلاتے ہیں انھوں نے سپر اسٹار کے بارے میں کہا کہ شاہ رخ خان نے جو کہا اسے ثابت کرکے بھی دکھایا۔ سابقہ ٹوئٹر موجودہ ’ایکس‘ پر فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی پر انھوں نے تعریفوں کے پل باند دیے۔

    خوساختہ تنقید نگار نے لکھا کہ سپراسٹار واحد بھارتی اداکار ہیں جن کو پوری دنیا میں اتنی شہرت حاصل ہے۔ میں انھیں بڑا بول بولنے والا انسان سمجھتا تھا جب اُنہوں نے یہ دو باتیں کہیں تھیں۔ پہلی بات یہ کہ ’میں خود ہی بالی ووڈ ہوں‘ اور دوسری یہ کہ ’میں سب ستاروں میں سے آخری ہوں‘۔

    تاہم اب کمال خان مانتے ہیں کہ شاہ رخ نے اس بات کو سچ ثابت کردکھایا ہے، انھوں نے لکھا کہ چار دنوں میں ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 520 کروڑ روپے کے قریب بزنس کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے آر کے بالی وڈ اسٹارز کو اکثر و بیشتر عجیب و غریب انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ذاتیات پر اترنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

  • فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد شاہ رخ کا ٹوئٹ

    فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد شاہ رخ کا ٹوئٹ

    بالی ووڈ فلم ’جوان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی پر کنگ خان نے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اداکار شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’جوان‘ نے پہلے ہی دن سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کر دیے، اوپننگ ڈے پر 75 کروڑ روپے کما کر ریکارڈ بنا لیا ہے جب کہ انٹرنیشنل سینما میں کمائی 130 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

    اس کامیابی پر شاہ رخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’جوان کے لیے تمام محبتوں اور تعریفوں کا شکریہ، سلامت اور خوش رہیں۔‘‘

    بالی ووڈ کنگ نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ فلمیں دیکھتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتے رہیں، میں جلد ہی انھیں دیکھنے لوٹوں گا، تب تک جوان کے ساتھ تھیٹرز میں پارٹی کا لطف لیں۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر ایٹلی اور شاہ رخ کی فلم جوان نے ہندی سنیما کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جوان نے دوسرے دن 53 کروڑ روپے کمائے، جو شاہ رخ کی پچھلی فلم پٹھان کے پہلے دن کی کمائی کے قریب ہے، جس کا پہلے دن کا بزنس 57 کروڑ تھا۔ یوں فلم جوان کا دو دن کا مجموعی بزنس 127 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔