Tag: شاہ رخ خان

  • شاہ رخ خان کے گھر میں گھسنے والے 2 مشتبہ افراد کون تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    شاہ رخ خان کے گھر میں گھسنے والے 2 مشتبہ افراد کون تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ’منت ہاؤس‘ میں گھسنے والے دونوں مشتبہ افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان کے گھر پٹھان ساحل اور رام صرف نامی 2 افراد گھسے جو 8 گھنٹے تک تیسری منزل پر موجود میک اپ روم میں چھپے رہے۔

    بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ شاہ رخ خان سے ملنا چاہتے تھے۔

    شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    بھارتی پولیس  نے کہا کہ دونوں افراد رات 3 بجے کے قریب بنگلے میں گھسے اور تقریباً 8 گھنٹے تک میک اپ روم میں شاہ رخ خان سے ملنے کا انتظار کرتے رہے جس کے بعد صبح ساڑھے 10 بجے دونوں کو پکڑ لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دونوں افراد کی عمر 20 اور 22 سال ہے، اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں رات کے وقت 2 اجنبی افراد سیکیورٹی کو چکمہ دے کر اندر داخل ہوگئے، پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں 2 اجنبی افراد داخل ہو گئے۔

    یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے 9 بجے پیش آیا ہے جس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

    سورت سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دیا اور دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہو گئے۔ بعد ازاں یہ افراد بنگلے کی تیسری منزل تک بھی پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کی نظر پڑنے کے بعد انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ سے ملنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب احتیاط کے طور پر شاہ رخ خان کے بنگلے کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بڑی مصیبت میں پڑ گئی

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بڑی مصیبت میں پڑ گئی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی کی گوری خان برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اس نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ سینے میں ناکام رہی ہے۔

    جسونت شاہ نے گوری خان کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر انیل کمار تلسیانی اور اس کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

    شکایت کنندہ نے کہا کہ اس نے یہ فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا تھا۔

  • ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کو ایف آئی آر کی دھمکی دے دی

    ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کو ایف آئی آر کی دھمکی دے دی

    نئی دہلی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پیر کے روز ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوالات پوچھنے پر مبنی ایک اور #AskSRK سیشن کیا، جس میں مداحوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

    ایک مداح نے لکھا ’’شاہ رخ خان صاحب، ایف آئی آر فائل کر رہا ہوں آپ کے خلاف، کہ یہ بندہ جھوٹ بولتا ہے کہ یہ 57 سال کا ہے۔‘‘ شاہ رخ نے اس پر جواب میں لکھا ’’پلیز مت کرو یار۔ ٹھیک ہے میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 سال کا ہوں۔ میں نے اب آپ کو سچ بتا دیا ہے، اور میری اگلی فلم کا نام بھی جوان ہے۔‘‘

    ایک مداح نے پوچھا: ’’لیجنڈری اداکار عرفان خان صاحب نے ایک بار کہا تھا کہ ’ہالی ووڈ میں کوئی شاہ رخ خان نہیں‘ آپ کا اس پر کیا کہنا ہے؟‘‘ سپر اسٹار نے جواب دیا: ’’میں اسے مِس کرتا ہوں، وہ ایک پیارا دوست تھا۔‘‘

    ایک اور مداح نے کہا ’’خان صاحب، کپل شرما کے لیے دو لفظ بول دو۔‘‘ شاہ رخ نے جواب میں کہا ’’لو یو، جلد ہی واپس آتا ہوں۔‘‘

    دنیا بھر میں ریکارڈ توڑنے والی فلم پٹھان کے حوالے سے ایک مداح نے پوچھا: ’’ایسا کیوں لگتا ہے جیسے آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہو؟ صبح اٹھ کر ٹوئٹر کھول کر پٹھان کا کلیکشن دیکھنا اب عادت سی ہوئی گئی ہے، اس کا کیا کیا جائے؟‘‘ شاہ رخ نے جواب دیا: ’’یہ آپ سب کی مہربانی ہے، پٹھان نے بہت سے لوگوں کو خوش کر دیا ہے، اور اس نے مجھے بے انتہا خوشی دی ہے۔‘‘

  • شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    شاہ رخ اور سلمان کی پرانی تصویر وائرل

    بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، دونوں حال ہی میں ایک ساتھ فلم پٹھان میں جلو گر ہوئے ہیں۔

    بھارتی فلموں میں کام کرنے والے کوریو گرافر شیامک داور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں وہ بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ بیٹھے ہیں، تصویر بظاہر پرانی ہے اور کسی ایونٹ کی ریہرسل کی ہے۔

    کوریو گرافر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ دل تو پاگل ہے میں کیا تھا۔ اب دونوں ستاروں کے ساتھ پٹھان میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شاندار رہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shiamak Davar (@shiamakofficial)

    مداح ان کی اس تصویر پر نہایت خوش ہوئے ہیں اور مختلف کمنٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کامیابی اور کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کے مرکزی کرداروں کے ساتھ سلمان خان کی بھی جھلک موجود ہے۔

  • پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال بعد ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھارت میں تہلکہ مچانے کے بعد امریکی شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا اور تمام انگریزی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان امریکی باکس آفس پر راج کر رہی ہے، اس فلم نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اسپائی تھرلر فلم پٹھان نے امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم دی بنشیز آف انشیرین، ٹار، ٹرائینگل آف سیڈنیس، اور وومن ٹاکنگ پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    فلم کی اس شاندار کامیابی پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین تجربہ ہے، شاید اب ہم خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں گے کیونکہ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ آسانی سے فلم ریلیز کروائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں، کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پٹھان ریلیز کے 9 دن میں صرف بھارتی باکس آفس پر 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر سے اس فلم کی مجموعی باکس آفس کلیکشن 700 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

  • پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کمائی اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہدایت کار نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جبکہ اس کے ایک کردار کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    فلم پٹھان میں جہاں ایک طرف تو شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا، وہیں جان ابراہم کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

    حال ہی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اس بات کا عندیہ دیا کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    فلم میں جان ابراہم کا کردار جم مرتا ہوا دکھایا گیا ہے، لیکن ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وہ مرا نہ ہو، اور فلم کے دوسرے حصے میں وہ لوٹ آئے۔

    سدھارتھ نے مزید کہا کہ جم کے کردار کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس پر پریکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے تاہم ان میں سے کچھ بھی فی الحال مصدقہ نہیں۔

    خیال رہے کہ پٹھان نے ریلیز کے دن سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 7 دن کے اندر فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

  • اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی، دیپیکا پڈوکون

    اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی، دیپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان کی کامیابی پر  پریس میٹنگ  کے دوران شاہ رخ خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 500 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،  اس دوران   فلم کی کاسٹ بشمول شاہ رخ خان ، جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈکون سمیت فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے  پریس کانفرنس کی۔

     میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیپیکا نے جذباتی ہوتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی’۔

    ’جھومے جو پٹھان‘ فلم کی ریلیز کے بعد گانے کی ویڈیو وائرل

    دیپیکا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ریکارڈ  توڑدیں گے، ہم نے تو صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے اور یہ ہی بات شاہ رخ نے مجھے میری پہلی فلم کے وقت سکھائی تھی۔

     انہوں نے مجھےکہا تھا کہ آپ کو ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو آپ کو خوش کریں، یہاں  کام کرنے کے لیے بہت خوبصورت ماحول ہے اور اسی لیے فلم دیکھنے والے اس پر اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔

    دپیکا کا  مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ فلم  اوم شانتی اوم ہو یا چنئی ایکسپریس اسے اگر کچھ خاص بناتا ہے تو وہ ہمارا تعلق اور اعتماد ہے ، شاہ رخ نے مجھے اعتماد دیا، میں جو بھی کرتی ہوں مجھے پتا ہوتا ہے کہ شاہ رخ میرے ساتھ ہیں۔

  • میں تو ریستوران کھولنے کا سوچ رہا تھا: ’پٹھان‘ کی کامیابی پر شاہ رخ خان خوش

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپن نئی فلم پٹھان کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلمیں ناکام ہونے کے بعد میں تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچ رہا تھا اور سوچ رہا تھا ریستوران کھول لوں۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شائقین کے ممنون دکھائی دے رہے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کاروبار نے زوال کی شکار بالی ووڈ انڈسٹری کو نئی امید بخشی ہے جس پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    فلم پٹھان نے انڈیا میں ریلیز کے دوسرے روز ہی 271 کروڑ روپے کما لیے تھے جسے کسی بھی ہندی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دیا گیا ہے جبکہ پانچ دنوں کے اندر بھارت سمیت پوری دنیا میں 542 کروڑ انڈین روپے کما کر پٹھان نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    یہ فلم ایسے وقت میں ریلیز ہوئی ہے جب کرونا وائرس کے بعد سے ہندی فلموں کو بری طرح ناکام ہوتا ہوا دیکھا جا رہا تھا، فلم پٹھان کا اس لیے بھی شدت سے انتظار تھا کیونکہ 4 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آ رہے تھے۔

    کنگ خان کے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فینز موجود ہیں جبکہ فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کا شمار بھی پسندیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں فلم کے حوالے سے مذہبی تنازعات بھی کھڑے کیے جارہے تھے۔

    شاہ رخ خان نے ہر قسم کے متنازع بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حقیقت یہ بھی ہے کہ کچھ ایسی چیزیں ہو سکتی تھیں جو اس خوشگوار نمائش کی راہ میں رکاوٹ بن جاتیں۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے ہمیں بہت پیار مل رہا ہے اور ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔

    دوسری جانب فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر جشن کا سا سماں ہے جہاں فینز کو سینما گھروں کی سکرینز کے آگے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک فلم تھیٹر کے مالک اکشے راتھی نے بتایا کہ پٹھان فلم کی کامیابی کا نہ ختم ہونے والا جشن بتا رہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کہاں جا رہی ہے، ہم واپس اس دور میں جا رہے ہیں جہاں تھیٹر میں فلموں کا جشن منایا جاتا تھا۔

    گزشتہ سال جنوبی انڈیا کی فلمیں جیسے آر آر آر باکس آفس پر چھائی رہی تھیں، آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکرز تک رسائی بھی حاصل کی۔

    سوموار کے روز پٹھان کی ٹیم یعنی شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے میڈیا سے براہ راست بات چیت کا سیشن رکھا جس میں شاہ رخ خان بھرپور فارم میں نظر آئے۔

    کنگ خان کہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کرونا وائرس کے دنوں میں ہوئی تھی، تمام لوگوں نے فلم کے لیے بہت رحمدلی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ناظرین کے شکر گزار ہیں۔ سینما گھروں کو نئی زندگی دینے پر ہم اپنی ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اپنی پچھلی فلموں کی باکس آفس پر ناقص کارکردگی کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔ میں نے کھانے پکانے کے طریقے سیکھنے شروع کیے اور سوچا کے میں ریڈ چلیز ایٹری کے نام سے ایک ریستوران کھولوں گا۔

    دپیکا پڈوکون نے فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم نے کوئی ریکارڈ توڑنے کی غرض سے فلم نہیں بنائی تھی بلکہ پیار اور اچھی نیت سے بنایا تھا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ یہ وہ چیز ہے جو مجھے شاہ رخ نے اپنی پہلی فلم (اوم شانتی اوم) کے وقت بتائی تھی۔

  • ’شاہ رخ اتنے عرصے سے خاموش تھے اور اب ان کا کام بولا ہے‘

    معروف بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشپ نے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی پر کہا ہے کہ شاہ رخ سب کچھ سن کر خاموش رہے، لیکن اب ان کا کام بولا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کشپ بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، انوراگ کشپ نے شاہ رخ خان کو سب سے ہمت والا مرد کہا اور یہ بھی کہا کہ وہ ہر چیز پر خاموش رہے ہیں لیکن ان کا کام بولا ہے۔

    انوراگ کشپ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ سنیما میں واپس آ رہے ہیں اور اسکرین کے سامنے ناچ رہے ہیں، لوگ فلم کے بارے میں پرجوش ہیں، فلم کے بارے میں ایک سحر طاری ہے اور یہ سحر خوب صورت ہے۔ اسی سحر کی کمی تھی، یہ سحر سیاسی اور سماجی سحر بھی ہے۔

    شاہ رخ خان کے بارے میں انوراگ کشپ مزید کہتے ہیں کہ سب سے ہمت والا مرد، سب سے نرم مزاج اور متحد آدمی جو ہر چیز پر خاموش رہا ہے وہ اب بولا ہے۔ وہ اب اپنے کام کے ذریعے بولا ہے۔ یہ بہت خوبصورت بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سکرین پر بہت اونچا بول رہا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ شاہ رخ خان کیا سکھا رہا ہے کہ غیر ضروری بولنے کے بجائے اپنے کام کے ذریعے بات کرو، شاہ رخ خان تو شاہ رخ خان ہی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے مقبولیت اور کمائی کے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔

    فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے 4 دنوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 429 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔