Tag: شاہ رخ خان

  • ’مہمان نوازی پٹھان کے گھر‘

    ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر منت کے باہر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکار نے فلم کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی میں اپنے گھر ’منت‘  سے اپنے مداحوں کو اپنا دیدار کرایا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خان کے فینز کا مجموعہ ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہیں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا  کررہے ہیں۔

    ہر سو فلم ‘پٹھان’ کا چرچا، کئی ریکارڈ اپنے نام درج کرلئے

    شاہ رخ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ مہمان نوازی پٹھان کے گھر پر‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چار دن میں 400 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم پٹھان نے کئی ریکارڈ پاش پاش کرڈالے ہیں۔

  • شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 4 سال بعد انڈسٹری سے دور رہنے کے باوجود دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پچھلے 4 سالوں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    شاہ رخ خان کا شمار ان چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے جو  فلموں میں اداکاری اور مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت آمدنی کے کئی بے شمار طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔

    فوربز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اوسط سالانہ آمدنی 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ’دنیا کے امیر ترین اداکاروں‘ کی فہرست کے مطابق، شاہ رخ خان  770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار ہیں۔

    اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی کامیڈین اور اداکار جیری سین فیلڈ موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے۔

  • شاہ رخ خان کی ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ گانے کی ویڈیو وائرل

    نوئیڈا: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک تقریب میں اپنے مداحوں کے لیے اپنی مشہور فلم کا مشہور گانا ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ گنگنا کر محفل لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں آٹو ایکسپو 2023 کی تقریب میں نئے ماڈل کی کار لانچ کے موقع پر اپنا مشہور اور سدا بہار رومانوی گانا گایا، اور کار کے ساتھ دونوں بازو پھیلا کر اپنا مشہور پوز بھی دیا۔

    یہ گانا شاہ رخ کے سپر ڈپر ہٹ کلاسک فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ہے، اپنے فیورٹ سپر اسٹار کو پسندیدہ گانا گاتے دیکھ کر تقریب میں موجود لوگ خوشی سے تالیاں بجانے لگے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ گاڑیوں کی ایک معروف کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، تقریب میں انھوں نے سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’میں آپ جیسے شان دار لوگوں سے یہ درخواست کروں گا کہ جب بھی میں نئی کار لانچ کرنے دہلی آؤں تو اسے کمپنی کی پالیسی بنا لیں کہ میں اس کار کو مفت گھر لے جا سکوں۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا ’’میں آپ کو ایک اچھی صبح اور نئے سال کی مبارک باد دیتا ہوں، اور آپ کے لیے دنیا کی تمام بھلائیوں اور ایک صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

  • ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

    کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

    عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی فلم میں آنا چاہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں آجائیں۔‘

    ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔


     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

  • ’پٹھان‘ کے گانے کی ’دھن‘ پر سجاد علی کی وضاحت آگئی

    کراچی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی دھن سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس گانے میں سجاد علی کے مشہور گانے کی دھن چرائی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گزشتہ دنوں گلوکار سجاد علی کے 25 سال پرانے گانے کی ویڈیوز شیئر کی گئیں اور تبصرے کیے گئے کہ بھارتی فلم میکر پاکستانی گانوں کی دھنیں کاپی کرتے ہیں۔

    گلوکار سجاد علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ  ’ایک نئی فلم کا گانا سنا جس پر اپنا 25 سال پرانا گانا ’اب کے ہم بچھڑے‘ یاد آگیا۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ’بالی ووڈ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔‘

    اب سے کچھ دیر قبل سجاد علی نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ’آپ لوگ تسلی رکھیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’گانا سننے کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ میرے گانے کی نقل کی گئی ہے، پہلی بات تو یہ ہے ایسا سجاد علی نے کب کہا؟ میری ویڈیو دیکھ لیں کسی گلوکار کا نام نہیں لیا نہ کسی گانے، میوزک ڈائریکٹر اور اداکار کا نام لیا۔‘

    سجاد علی کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے یہ کہا تھا کہ میں ایک گانا سن رہا تھا تو مجھے میرا گانا یاد آگیا اور کیوں یاد آگیا کہ راگ بہروی میں 80 فیصد گانے ہمارے ان سے مماثلت رکھتے ہیں میں نے بھی گانے بنائے ہیں اور لوگوں نے اسے نقل سمجھ لیا۔

    گلوکار نے کہا کہ ’میں ایسے بیان نہیں دیتا کہ میرا گانا نقل ہوگیا یا یوں ہوگیا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تو یہ گانا میری نقل نہیں ہے اور نہ ہی مجھے سستی شہرت کی ضرورت ہے۔‘

    سجاد علی کا کہنا تھا کہ ’90 میں جب میرے پورے پورے گانے کاپی ہورہے تھے تب میں ایسا نہیں کہا اور نہ ہی اس طرح کی بات آج کروں گا مجھے اس شہرت کی ضرورت نہیں الحمد للہ میرے دنیا میں بہت مداح ہیں۔

  • ’بے شرم رنگ‘ نعیمہ بٹ کی ویڈیو وائرل

    ’بے شرم رنگ‘ نعیمہ بٹ کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ’طوبیٰ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری سالگرہ پر میرے لیے میرا تحفہ۔‘

    ویڈیو میں وہ چمکدار سیاہ لباس اور جیولری اور میک اپ کے ساتھ ’بے شرم‘ رنگ پر رقص کررہی ہیں، نعیمہ بٹ نے رواں ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی۔

    اداکارہ کی ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں، موسیقار نتاشا بیگ نے بھی انہیں جنم دن کی مبارک باد دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ’بے شرم رنگ‘ اداکارہ پر دپیکا پڈوکون نے پرفارم کیا جس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

    نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، میکال ذوالفقار (شان) کی سوتیلی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں احسن خان (شجی)، صبا قمر، اسما عباس، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔

  • شاہ رخ خان ’گیم چینجر‘ قرار، نامور اداکاروں کی فہرست میں شامل

    شاہ رخ خان ’گیم چینجر‘ قرار، نامور اداکاروں کی فہرست میں شامل

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مداحوں نے گیم چینجر قرار دے دیا، کنگ خان کا نام 50 نامور اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    کنگ خان کا نام ایمپائر میگزین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں ہالی ووڈ کے ٹام ہینکس، ٹام کروز، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، لیونارڈو ڈی کیپریو بھی شامل ہیں۔

    میگزین کی جانب سے یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جبکہ اداکاروں کی فہرست فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فہرست قارئین کے ووٹنگ پر تیار کی گئی جس میں شوبز پرستاروں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایسے اسٹارز کو ووٹ دیں جو اداکاری میں گیم چینجر رہے اور جن کی صلاحیتیں بالکل مختلف ہیں۔‘

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: مودی سرکار کو ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا

    ہالی ووڈ کے دیگر اسٹارز میں ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، ہیتھ لیجر، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، کرسچن بیل، جولیان مور، یوکن فینکس، مورگن فری مین، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، پینیلوپ کروز، سیموئل ایل جیکسن، وائلا ڈیوس بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلموں دیوداس، مائی نیم از خان، سوادیس، اور کچھ کچھ ہوتا ہے شاندار اداکاری کی تھی جس پر انہیں ایوارڈز بھی دیے گئے تھے۔

    یہ پڑھیں: ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، تم شادی 26 کو کرلو‘

    کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی لیکن فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھر گئی ہے تاہم فلمی ناقدین کی جانب سے فلم کو مثبت ریویوز ملے ہیں۔

  • مودی سرکار کو ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا

    مودی سرکار کو ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا

    مودی سرکار اور اس کے ایم پی ایز کو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی شہری مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو مُدا بنائے گی؟

    خیال رہے کہ ریاست بہار میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف مودی سرکار کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، ایم پی ایز کی جانب سے مسلسل فلم میں کپڑوں کے رنگ پر ہنگامہ مچایا جا رہا ہے۔

    بی جے پی رہنماؤں نے فلم پٹھان میں کپڑوں کے رنگ اور گانے پر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم شہری سوال کرنے لگے ہیں کہ مودی سرکار کو غربت، بے روز گاری، خواتین سے زیادتی کے واقعات نظر نہیں آتے، کیا سرکار صرف اب فلموں کو مُدا بنائے گی؟

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ایم پی ایز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، کسی نے تنقید کی تو کسی نے دل چسپ تبصرہ کیا۔

    کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، تھیٹروں میں فلم پر پابندی کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے ساتھ ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے آئندہ سرمائی اجلاس میں اس مسئلے پر بحث ہونے کا امکان ہے۔

    فلم ’پٹھان‘ پر تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر اعتراض کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس سے ہندو برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، مشرا نے کہا کہ گانے میں استعمال شدہ ملبوسات میں جس طرح زعفرانی اور سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے وہ قابل اعتراض ہے۔

    اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے ایک قدم آگے بڑھ کر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی فلم ’پٹھان‘ دیکھنے کی ہمت کریں گے۔

    بی جے پی اور دائیں بازو کے دیگر گروپوں کے علاوہ کانگریس کے کچھ اراکین اور کئی مسلم تنظیموں نے بھی پٹھان کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • شاہ رخ کو دیکھ کر ہالی ووڈ اسٹار چیخ اٹھیں ’اوہ مائی گاڈ‘ ویڈیو وائرل

    شاہ رخ کو دیکھ کر ہالی ووڈ اسٹار چیخ اٹھیں ’اوہ مائی گاڈ‘ ویڈیو وائرل

    ’اسٹار اسٹرک‘ کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا، یعنی جب کوئی شخص کسی سپر اسٹار کو اپنے سامنے دیکھتا ہے تو اس کے منہ سے مسرت آمیز چیخ نکل جاتی ہے، یہی حالت خود ہالی ووڈ اسٹار شیرون اسٹون کی ہوئی جب انھیں پتا چلا کہ ان کے سامنے شاہ رخ خان کھڑے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دیکھ کر ہالی ووڈ اسٹار شیرون اسٹون مسرت سے چیخ اٹھیں، اور ان کے منہ سے نکلا ’اوہ مائی گاڈ۔‘

    بلاشبہ، بالی ووڈ کے بادشاہ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن شیرون اسٹون جیسی اداکارہ کا شاہ رخ کے لیے اسٹار اسٹرک کا شکار ہونا حیرت انگیز اور دل چسپ ہے، کیوں کہ خود ان کے چاہنے والے لاکھوں ہیں۔

    شاہ رخ خان ایک تقریب میں شیرون اسٹون کے قریب ہی سیٹ پر بیٹھے تھے، لیکن شیرون کو یہ معلوم نہیں تھا، جب تقریب کی میزبان نے شاہ رخ کو مخاطب کیا، تب شیرون کو معلوم ہوا۔

    بعد ازاں شیرون نے کہا ’’شاہ رخ خان مجھ سے دو سیٹوں کے فاصلے پر تھے اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود ہیں، میں نے آگے جھک کر انھیں دیکھا، میں اتنی آسانی سے اسٹارز سے متاثر نہیں ہوتی، کیوں کہ میں بہت سارے فلم اسٹارز کو جانتی ہوں، لیکن جب میں نے شاہ رخ کو دیکھا تو میرے ساتھ یہ ہو گیا۔‘‘

    دراصل یہ واقعہ حال ہی میں جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پیش آیا تھا، جہاں شاہ رخ خان کو اعزازی ایوارڈ دیا گیا، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی تقریب میں شیرون اسٹون کے ساتھ حاضرین میں بیٹھی تھیں۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ نے کاجول کے ساتھ مل کر اپنی مقبول ترین فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے بھی متعارف کروائی جس کی نمائش فیسٹیول میں کی گئی تھی۔