Tag: شاہ رخ خان

  • آریان خان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار

    آریان خان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار ہوگئے، ان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان جیل میں بے آرام اور پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ ذہنی الجھن کا شکار بھی ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کیس میں ممبئی کی آرتھر جیل میں موجود آریان خان اور دیگر ملزمان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل کی الگ الگ بیرکس میں رکھا گیا ہے۔

    ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز بھی آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    جج نے کہا ہے کہ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایاجائے گا تب تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

    آریان خان 3 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں،ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    اس مقدمے میں 20 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان پر منشیات سے متعلق سنگین الزامات لگائے ہیں۔

  • بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟

    ممبئی : محکمہ انسداد منشیات نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لے لیا۔

    بالی ووڈ کنگ کے بڑے بیٹے کی گرفتاری سے متعلق بھارتی چینل ای ٹائمز نے آج صبح این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار سے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے کا کہنا ہے کہ آریا ن خان پر فی الحال کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے، صرف تفتیش کےلیے حراست میں لیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ این سی بی نے کروز پارٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے ساتھ ہی دہلی سے کروز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آنے والی تین لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    این سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بھارت کے نامور بزنس مین کی بیٹیاں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

  • شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی، مداح ان کی شاہ رخ خان سے اس قدر مشابہت پر حیران ہیں۔

    ابراہیم قادری نامی اس شخص کی شاہ رخ خان سے مماثلت چونکا دینے والی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری کے بالوں اور ملبوسات کا انداز بھی شاہ رخ خان سے ملتا جلتا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی موجودگی نے متعدد افراد کو دنگ کردیا ہے، جن کی جانب سے شاہ رخ خان اور ابراہیم قادری کی مماثلت پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری صرف کنگ خان کے ہمشکل ہی نہیں بلکہ ان کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول اس صارف نے ان کی نقل کے ذریعے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ڈھونڈا ہے۔

    ان کے انسٹا گرام پر 53 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں جس میں وہ شاہ رخ خان کے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    کئی بار ابراہیم قادری کو شاہ رخ خان کے کچھ مداحوں کی جانب سے ان کے پسندیدہ اسٹار کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

  • محکمہ پولیس نے شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعدبرطرف کردیا

    محکمہ پولیس نے شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعدبرطرف کردیا

    کراچی: محکمہ پولیس نے انسپکٹر شاہ رخ خان کو انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا اہل کار شاہ رخ خان خود چور نکلا، انکوائری ہوئی تو بھانڈا پھوٹ گیا.

    [bs-quote quote=”پولیس کا اہل کار شاہ رخ خان خود چور نکلا، انکوائری ہوئی تو بھانڈا پھوٹ گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    انسپکٹر شاہ رخ خان کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ملزم پر گڈاپ تھانے میں کھڑے ٹریلرکے پارٹس فروخت کرنے کا الزام تھا.

    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو چیلنج کرنے والا ملزم گرفتار

    اہل کار نے گاڑی کوغیرقانونی طورپر18سے 20 روز تھانے میں کھڑا رکھا، اس دوران پارٹس چوری کیے گئے.

    انکوائری میں جرم ثابت ہوا، ایس ایس پی، ایس پی گڈاپ نے انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوپیش کی.

    ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے جرم ثابت ہونے پرانسپکٹرشاہ رخ کو برطرف کردیا. 

    خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا موقع نہیں، کراچی پولیس ماضی میں بھی خود میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر چکی ہے۔

  • مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد شاہ رخ خان سے بھارت فوری چھوڑنے کا مطالبہ

    مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد شاہ رخ خان سے بھارت فوری چھوڑنے کا مطالبہ

    ممبئی: بھارت کے انتہاء پسند شہریوں نے ایک جعلی ٹویٹ کو بنیاد بنا کر بالی ووڈ کے کنگ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت سے کسی اور ملک چلے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ٹویٹ سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’یہ میرا چلینج پوری دنیا کے لیے ہے کہ اگر مودی دوبارہ بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوگئے تو میں نہ صرف ٹویٹر بلکہ بھارت کو بھی ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دوں گا‘‘۔

    یہ ٹویٹ دراصل ایک اسکرین شارٹ کی صورت میں زیرگردش تھا جس کو ایسا ظاہر کیا گیا تھا کہ گویا یہ کنگ خان نے اپنی آئی ڈی سے ہی کیا ہو۔

    انٹرنیٹ پر سازش کے تحت تصویر جیسے ہی سامنے آئی تو بھارتیوں نے شاہ خان پر زور دیا کہ وہ اب خود ہی بھارت چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ مودی ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

    مذکورہ تصویر بھارت میں تیزی کے ساتھ واٹس ایپ پر بھی صارفین نے ایک دوسرے کو بھیجی اور صارفین نے مطالبہ کیا کہ شاہ رخ کو مودی سے معافی مانگنی چاہیے اگر انہیں معافی مل جائے تب ہی وہ بھارت میں رہ سکتے ہیں۔

    جہاں کنگ خان کے خلاف انٹرنیٹ پر پروپیگنڈا مہم زور و شور سے جاری ہے وہیں اداکار نے دو روز گزر جانے کے باوجود مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے البتہ بھارتی میڈیا نے خود ہی وضاحت پیش کی کہ کسی نے تصویر کو ایڈیٹ کر کے جعلی ٹویٹ بنایا کیونکہ شاہ رخ خان مودی سے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد خود مل چکے ہیں۔

  • ’بدلہ‘  کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی دلچسپ نوک جھونک

    ’بدلہ‘ کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی دلچسپ نوک جھونک

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم ’بدلہ‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوجو گھوش کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’بدلہ‘ میں امتیابھ بچن اور تپسی پنو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں یہ فلم 8 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بدلہ لینا ہر بار صحیح نہیں ہوتا لیکن معاف کردینا بھی ہر بار صحیح نہیں ہوتا‘۔

    ایک اور ٹویٹ میں بگ بی نے تپسی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’ہمارے پاس بھی آپ کے لیے ایک پوسٹر ہے‘۔

    قبل ازیں شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’آپ تیار رہیں!!! میں بدلہ لینے آرہا ہوں‘۔

    امیتابھ بچن نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بدلہ لینے کا وقت تو گیا اور اب تو سب کو بدلہ دینے کا وقت ہے‘۔

    دوسری جانب تپسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگ خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے غلط چیز مانگ لی، اب تو فلم بن گئی، پھر بھی اگر کچھ لینا ہے تو بدلہ کا پوسٹر لے لیں‘۔

    امیتابھ بچن، تپسی اور شاہ رخ خان نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ فلم کا ٹریلر 12 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • کیا سلمان خان اور شاہ رخ خان پھر دشمن بن جائیں‌ گے؟

    کیا سلمان خان اور شاہ رخ خان پھر دشمن بن جائیں‌ گے؟

    ممبئی: بالی وڈ کے دو سپر اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان ایک بار پھر دشمن بننے کے لیے تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں کنگ خان اور دبنگ خان کے پھر دشمن بننے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، البتہ یہ دشمنی حقیقی نہیں، بلکہ فلمی دنیا میں ہوگی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سپر اسٹار  معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں.

    خبروں کے مطابق بالی وڈ کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے لیلا بھنسالی دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں، اس کے لیے ایک ایسا اسکرپٹ تیار کیا جارہا ہے، جو فلم سوداگر کی تھیم پر ہوگا.

    یاد رہے کہ فلم سوداگر میں ممتاز اداکار دلیپ کمار  اور راج کمار ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، یہ دو دوستوں کی کہانی تھی، جن کے مابین ایک غلط فہمی کی وجہ سے دشمنی پیدا ہوجاتی ہے، مگر آخر  ایک مشترکہ دشمن انھیں‌ پھر دوست بنا دیتی ہیں.

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

    توقع کی جارہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں پیش کریں گے، جس میں شاہ رخ اور سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں‌ برس عید کے موقع پر سلمان خان کی میگا بجٹ فلم بھارت ریلیز ہوگی، جس کا ٹریلر گذشتہ دونوں سامنا آیا، جسے انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا گیا.

  • اگر شاہ رخ خان انسپکٹر بنے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے

    اگر شاہ رخ خان انسپکٹر بنے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے

    ممبئی: اگر بالی وڈ کے کنگ خان انسپکٹر کا رول کریں‌ گے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر  انھوں نے کسی فلم میں انسپکٹر کا کردار کیا، تو  رنبیر کپور  ان کے اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گے.

    ایک تقریب میں اسٹیج پر موجود رنبیر کپور نے شاہ رخ کو یہ واقعہ سنایا کہ ایک بار ایک پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر انھیں آدھے گھنٹے لیکچر دیا کہ انھیں کس طرح کی فلمیں کرنی چاہییں.

    رنبیر کپور کے مطابق پولیس والے کی باتیں‌ سن کر انھوں نے سوچا کہ انھیں آج تک کسی نے پولیس انسپکٹر کا رول کیوں آفر نہیں کیا.

    اس پر کنگ خان نے کہا کہ انھیں انڈسٹری میں 26 سال ہوگئے ہیں، مگر انھیں بھی کسی نے یہ رول آفر نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر انھیں کبھی انسپکٹر کا رول آفر ہوگا، تو رنیبر کپور کانسٹیبل بنیں گے۔ اس بات پر تقریب میں خوب قہقہے لگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس رنبیر کپور فلم ’’سنجو ‘‘میں دکھائی دیے تھے، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ اس کے برعکس کنگ خان کو اپنے کیریر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کرسمس پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم زیرو کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان اور نوجوان نسل کے سپر  اسٹار  رنویر سنگھ کا سامنا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر کنگ خان کی "دل والے” اور "زیرو” کو شکست دینے والے رنویر  سنگھ کا ایک بار پھر سپر اسٹار سے سامنا ہوا، مگر یہ سامنا بڑے پردے کے بجائے ایک تقریب میں‌ ہوا.

    گذشتہ دنوں‌ معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ساکشی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی.

    اس تقریب میں دولہا دلہن کے علاقے عالیہ بھٹ بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں، مگر کنگ خان اور رنویر تقریب میں پہنچتے ہی موضوع بحث بن گئے.

    مہیش بھٹ‌ کی بیٹیوں پوجا بھٹ‌ اور عالیہ بھٹ نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے اس خوب صورت ایونٹ کی تصاویر شیئر کیں.

    ان میں سے ایک تصویر میں جہاں‌ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، وہیں دوسری تصویر میں کنگ خان اور رنویر سنگھ کو بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

    پوجا بھٹ نے اپنی چھوٹی بہن اور والد کی بھی تصاویر شیئر کیں، جنھیں‌ ان کے فالورز کی جانب سے خاصا سراہا گیا.

  • دو سپراسٹار باپ کے کردار میں، تصاویر وائرل

    دو سپراسٹار باپ کے کردار میں، تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی باپ کے کردار میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے ابرام اور آزاد کے ساتھ تصاویر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان بیٹے آزاد کو کاندھے پر بٹھائے گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور ابرام کی تصویر سے واضح ہے کہ دونوں ابھی ابھی سو کر اُٹھے ہیں۔

    آزاد عامر خان کے چھوٹے بیٹے ہیں اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے بیٹے ہیں جبکہ عامر خان کے پہلی اہلیہ رینا دتہ سے بھی ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کا نام جنید اور ایرا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی تاہم انوشکا شرما کے معذور لڑکی کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    View this post on Instagram

    Gehri soch 🙂

    A post shared by Aamir Khan (@_aamirkhan) on

    شاہ رخ ان دنوں خلاء پر جانے والے راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہے ہیں، فلم کا نام ’سلیوٹ‘ رکھا گیا ہے، فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان بھی باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم فلم نے 300 کروڑ کا بزنس ضرور کرلیا، یش راج فلم ٹھگز آف ہندوستان کو چائنا بھی ریلیز کیا گیا تھا تاہم وہاں بھی وہ ناکام ثابت ہوئی۔