Tag: شاہ رخ خان

  • 23 برس مکمل، ماہرہ کا کنگ خان کے لیے خاص پیغام

    23 برس مکمل، ماہرہ کا کنگ خان کے لیے خاص پیغام

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کنگ خان کی  بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘  کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال سے میں اس کے سحر میں گرفتار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر  فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ #DDLJ کو ریلیز ہوئے 23 برس کا عرصہ مکمل ہوا۔

    دو روز قبل کنگ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’23 برس قبل آج کے دن آپ نے راج اور سمرن کی کہانی کو پسند کیا جو آج 1200 ہفتے گزرنے کے بعد بھی سینیما گھر میں لگی ہوئی ہے‘۔

     شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے ڈیبیو دینے والے پاکستانی اداکارہ نے کنگ خان کے ٹویٹ پر فلم کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں پچھلے 23 برس سے فلم کے سحر میں گرفتار ہوں‘۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    مزید پڑھیں: رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

    ڈرامے میں کام کرنے والے دونوں پاکستانی اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔  فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ برس اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے  دشمن سمجھا‘۔

    فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

    ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا، آج بھارت میں اُن کے سیکڑوں مداح موجود ہیں جو انہیں دوبارہ  کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

  • آپ سے ملاقات باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ خان بھی ملالہ کے مداح نکلے

    آپ سے ملاقات باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ خان بھی ملالہ کے مداح نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے، انھوں نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ شخصیت کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے باعثِ عزت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ملالہ سے کہا کہ ان کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعثِ عزت ہوگی، شاہ رخ نے کہا ’پاکستانی نوبل انعام یافتہ اور تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے ملنا باعثِ عزت ہوگا۔‘

    [bs-quote quote=”ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ آکسفرڈ میں ان کے آنے کی منتظر ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے بھارتی اداکار کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وہ آکسفرڈ یونی ورسٹی میں ان کی آمد کی منتظر ہیں، جس پر شاہ رخ خان کے جواب نے سب کو چونکا دیا۔

    خیال رہے کہ ابتدا میں آکسفرڈ یونی ورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کے پرنسپل ایلن رسبریجر نے شاہ رخ خان کو دعوت دی تھی کہ وہ یونی ورسٹی میں طلبہ سے گفتگو کریں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملالہ یوسف زئی کا ایک اور بڑا اعزاز


    رسبریجر نے شاہ رخ کو لکھا کہ میں لیڈی مارگریٹ ہال کا پرنسپل ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ طلبہ سے گفتگو کریں، وہ آپ کو بہت چاہتے ہیں۔

    بعد ازاں ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی طرف سے یونی ورسٹی آنے کے لیے حامی بھرنے کی منتظر ہیں۔

    شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ مجھے وہاں آتے ہوئے بہت خوشی ہوگی، اور آپ سے ملنا باعثِ عزت ہوگا، اپنی ٹیم سے کہوں گا کہ جلد سے جلد اس ملاقات کو شیڈول کرے۔

  • شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

    ممبئی: ماضی کے معروف بھارتی سنگر نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو ان کی سریلی آواز نے سپر اسٹار بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا بیان اپنے زمانے کے مشہور گلوکار ابھیجت بھٹاچاریہ کی جانب سے  آیا ہے.

    ابھیجت کا کہنا ہے کہ جب تک وہ شاہ رخ خان کے لیے گانے گاتے رہے، وہ کنگ خان کی مسند پر فائز رہے، جب انھوں نے ان کے لیے گانا چھوڑ دیا، وہ لنگی ڈانس جیسے گانے کرنے پر مجبور ہوگئے.

    شاہ رخ خان کے ساتھ انڈسٹری کو متعدد مقبول نغمے دینے والے ابھیجت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ‌ خان نے فلم پروڈیوسر بننے کے بعد جو رویہ اختیار کیا، اس سے انھیں مایوسی ہوئی اور انھوں نے کنگ خان کے لیے گانا چھوڑ دیا.

    یاد رہے کہ ماضی میں‌ ابھیجیت کا طوطی بولتا تھا، مگر آج کل وہ انڈسٹری سے آؤٹ  ہیں. عام خیال ہے کہ وہ خبروں‌ میں‌ رہنے کے لیے اس طرح کے پیغامات دیتے ہیں.

    واضح رہے کہ وہ اس ضمن میں ماضی بھی ایک متنازع بیان دے چکے ہیں.

    شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم زیرو کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی.

  • کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    کنگ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے منفرد اداکار کمل ہاسن نے ایک بار پھر مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کمل ہاسن کا شمار ایشیا کے بڑے "کریکٹر ایکٹرز”  میں ہوتا ہے، جو اپنی جان دار اداکاری کے لیے متعدد اعزاز ات جیت چکے ہیں۔

    بالی وڈ کے کنگ خان بھی کمل ہاسن کے معترف ہیں اور  اب شاہ رخ خان نے کمل ہاسن سے مدد مانگ لی ہے.

    قصہ کچھ یوں کہ 23 دسمبر کو شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ریلیز ہورہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل کمل ہاسن کے لیے اسپیشل اسکرینگ کا اہتمام کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کمل ہاسن نے عشروں قبل ’’فلم اپو راجا‘‘ میں بونے کا کردار نبھایا تھا۔ ناقدین اس فلم کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، کیوں کہ اس وقت انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی کا سہارا میسر نہیں آئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن فلم دیکھنے کے بعد اس کی بہترین اور پرموشن سے متعلق مشورے دیں گے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کمل ہاسن کی کلاسک فلم ہے رام میں ایک منفرد کردار نبھایا تھا۔

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلیو کس بھارتی اسٹار کے معترف ہیں؟

    بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلیو کس بھارتی اسٹار کے معترف ہیں؟

    عالمی شہرت یافتہ فکشن نگار پاؤلو کوئلیو خود ایک بھارتی فلم اسٹار کے معترف ہیں.

    تفصیلات کے مطابق برازیلی ادیب پاؤلو کوئلیو کا شمار اس عہد کے مقبول ترین ادیبوں میں ہوتا ہے، ان کے شہرہ آفاق ناول الکیمسٹ کا ترجمہ دنیا کی متعدد زبانوں میں‌ ہوچکا ہے.

    البتہ لاکھوں افراد کے من پسند یہ منصف خود بالی وڈ کے ایک اسٹار کا معترف ہے اور یہ اسٹار ہیں شاہ رخ خان، جن کے لیے پاؤلو کوئلیو نے اپنے نئے ناول کی خصوصی کاپی ہندوستان روانہ کی ہے.

    مصنف نے ٹویٹر پر اپنے نئے ناول "ہپی” کی تصویر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان کا نام اور مصنف کے دسختط درج تھے. پاؤلو کوئلیو نے لکھا کہ اپنے ناول کے بھارتی ایڈیشن کی پہلی کاپی شاہ رخ خان کو روانہ کر رہا ہوں.

    شاہ رخ خان نے پاؤلو کوئلیو کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: میرا کام پر جانے کا ارادہ تھا، مگر آپ کا ناول آرہا ہے، تو اب میں‌ گھر ہی پر ٹھہروں گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت تحفے کے لیے شکریہ، آپ کے دل کش الفاظ سے ضرور مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا.

    واضح رہے کہ ماضی میں پاؤلو کوئلیواور شاہ رخ خان متعدد بار ٹویٹر پر ایک دوسرے کو مخاطب کرچکے ہیں.

    اس سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب پاؤلو کوئلیو نے شاہ رخ‌ خان کی فلم "مائی نیم از خان” کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس فلم کے لیے انھیں آسکر ملنا چاہیے.

  • میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    ممبئی: کسی زمانے کے جانی دشمن شاہ رخ اور سلمان خان آج پکے دوست ہیں اور ان کی دوستی روز ہی کسی نہ کسی خبر کو جنم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈسٹری پر ر اج کرنے والے شاہ رخ  اور سلمان خان جب بھی اسکرین پر آتے ہیں، سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

    ٹی وی شو دس کا دم کے فائنل میں بھی شاہ رخ اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔ شو کی ریکارڈنگ  کے دوران ہونے والے کئی دل چسپ واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔

    اسی شو میں کنگ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے متعلق بھی گفتگو کی اور انھیں سلمان خان کی طرح رومانٹک قرار دیا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جب کسی لڑکی سے ملتا ہے، تو بالکل سلمان خان کی طرح معصومیت سے آئی لو یو کہہ دیتا ہے۔

    اس بات سلمان خان اور شو کے شرکابہت محظوظ ہوئے اور دیر تک ہنستے رہے۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    یاد رہے کہ دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ عید ریلیز ہونے والے سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں بھی شاہ رخ خان نے مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    کنگ خان نے ہالی وڈ میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان نے ہالی وڈ انڈسٹری میں‌ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے اسٹارز میں‌ ہوتا ہے. ان کی شہرت سرحدوں سے آزاد ہے اور انھیں‌ بھارت کا پہلا گلوبل اسٹار تصویر کیا جاتا ہے.

    البتہ ان کامیابیوں کے باوجود شاہ رخ اب تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے. دوسری جانب پریانکا چوپڑا، عرفان خان، امیتابھ بچن، اوم پوری، انیل کپور سمیت کئی فنکار ہالی وڈ میں‌ مختلف کردار نبھا چکے ہیں.

    اس ضمن میں‌ اب کنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں‌ انھوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی سمت کیوں‌نہیں‌ گئے.

    مزید پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ایک فلمی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان سے جب یہ سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ انھیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہی نہیں‌ ہوئی.

    شاہ رخ‌ خان کا کہنا تھا کہ اگر پیش کش ہوتی، تو وہ ضرور غور کرتے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری سے مطمئن ہے، اسی کے طفیل انھیں‌ عالمی محبت ملی.

  • کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا

    ممبئی: کنگ خان کے مداحوں‌ کا انتظار ختم ہوا، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ‌ کا اعلان ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ کی آئندہ فلم زیرو کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ نے مداحوں کی خوشی دوبالا کر دی، خبر آتے ہی ’’زیرو‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.

    فلم کے ہدایت آنند ایل رائے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا، انھوں نے مداحوں‌ کو خوش خبری سنائی کہ فلم کا ٹریلر سپراسٹار کی سالگرہ والے دن ریلیز کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں‌ سال گرہ منائیں گے اور اسی روز فلم کا ٹریلر جاری کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز

    شاہ رخ خان کا یہ میگا بجٹ فلم23 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی. فلم میں انوشکا شرما اور کترینا کیف کنگ خان کے مدمقابل نظر آئیں گی. فلم میں‌ شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ فلم کے دو ٹیزر ریلیز ہوچکے ہیں. فلم کا دوسرا ٹیزر عید پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے تھے.

    شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے مقبول ترین فن کاروں میں ہوتا ہے، مگر ان کی گذشتہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں یکسر ناکام رہی تھیں۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

    شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بھی باقاعدہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    سہانا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کردیا۔ مشہور فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر سہانا کی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

    شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنی بیٹی کی شوبز میں آمد پر بے حد خوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاہ رخ خان نے ووگ انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ 18 سال سہانا نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے والدین کے ساتھ بالی ووڈ کی پارٹیز میں شرکت کرنا شروع کی تھی اور اس وقت سے ہی خبریں گرم تھیں کہ وہ جلد شوبز میں قدم رکھنے والی ہیں۔

    تاہم یہ تنقید بھی کی جاتی رہی کہ سہانا ابھی بہت کم عمر ہیں اور ان کے والدین بہت جلدی انہیں انڈسٹری میں لے کر آرہے ہیں۔

    سہانا اس وقت گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور بہت جلد ان کی گریجویشن مکمل ہونے والی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ رخ‌ خان آخر کار سلمان خان کی نقالی پر مجبور ہوگئے

    شاہ رخ‌ خان آخر کار سلمان خان کی نقالی پر مجبور ہوگئے

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ بھی دبنگ خان کے مداح نکلے، سلمان خان کا انداز کاپی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریس تھری فلاپ ہونے کے باوجود دبنگ خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کا انداز، چال ڈھال آج بھی پہلے کی طرح مقبول ہے۔

    البتہ اب بالی وڈ کے چلبل پانڈے کو نیا مداح مل گیا ہے، جس نے ان کی فلم دبنگ کے انداز کو کاپی کرکے سب کو حیران کر دیا۔

    یہ مداح کوئی اور نہیں، خود شاہ رخ خان ہیں، جنھوں نے اپنی فلم زیرو کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کی عینک پرفلم کا ٹائٹل زیرو لکھا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان نے دبنگ میں ایسی عینک استعمال کی تھی، جس میں دل کا عکس بنا ہوا تھا۔اب سلمان خان زیرو کے سیٹ پر ایسی ہی عینک میں نظر آئے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں اختلافات کا شکار رہنے والے شاہ رخ اور سلمان خان اب قریبی دوست ہیں۔ سلمان خان زیرو کے ٹیزر میں بھی دکھائی دیے تھے۔ فلم میں وہ مختصر رول کر رہے ہیں۔

    شاہ رخ کی میگا بجٹ فلم زیرو کرسمس پر ریلیز ہوگئی، جس میں انوشکا شرما اور کترینا کیف بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔