Tag: شاہ رخ خان

  • پاکستانی فنکار علی ظفر کو نئی بھارتی فلم میں چانس مل گیا

    پاکستانی فنکار علی ظفر کو نئی بھارتی فلم میں چانس مل گیا

    ممبئی: کرن جوہر پروڈکشن کے تحت بننے والی نئی بھارتی فلم ’’ واک اینڈ ٹاک‘‘ میں پاکستانی فنکار و گلوکار علی ظفر کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ خاتون اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو شامل کیا گیا ہے، اس فلم میں علی ظفر سائیڈ رول ادا کریں گے۔

    فلم کے ہدایت کار کی نئی آنے والی فلم ’’ واک اینڈ ٹاک‘‘ میں ادتیہ رائے کپور، کنال کپور اور انگت بھیدی کو کاسٹ کیا گیا، اس فلم میں عالیہ بھٹ فلم میکر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا میوزک مکمل ہوچکا ہے اور یہ فلم ناظرین کے لیے رواں سال نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔

    یاد رہے یہ پہلا موقع ہے کہ جب 22 سالہ بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی، فلم بینوں کی نظر میں 50 سالہ ہیرو کی اس جوڑی کو غیر روایتی قرار دیا جارہا ہے۔

    ہدایتکار گورے سیندے نے تصدیق کی ہے کہ عالیہ بھٹ کا جوڑ اس فلم میں عجیب ضرور ہے مگر فلم کی کہانی کے مطابق انہیں کاسٹ کرنا اس سے بہتر آپشن نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار گورے شیندے اس سے قبل بالی ووڈ کی مشہور فلم انگلش ونگلش بنا چکے ہیں جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر سے مشہور شخصیات کے پیغامات

    رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر سے مشہور شخصیات کے پیغامات

    رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان کی مبارکباد لوگ ایک دوسرے کو بخوشی دیتے ہیں ،ایسے میں صرف مسلمان ہی نہیں دوسرے مذاہب کے معروف شخصیات نے رمضان کی مبارکباد دی۔

    رمضان المبار ک کی فضیلتیں سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے راسخ العقیدہ مسلمان کار فرما ہیں، اوراس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد نے تمام عالم اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے۔

    رمضان المبارک کومسلم امہ کیلئے فیض و برکات کامنبع قرار دیا جاتاہے۔اس موقع پر بھارتی اداکاروں سمیت کئی مشہور افراد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان کے حوالے سے مسلم امہ کو مبارکباد دی ہے۔

    آئیے ان پیغامات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

  • بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر پہنچنے کا انوکھا انداز

    ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ سُپر اسٹار شاہ رخ خان جو اپنے رومانوی انداز کی وجہ سے فلم اندسٹری میں جانے جاتے ہیں،ٹریفک سے بچنے کے لیے جہازمیں سفر کرکےگھر پہنچ گئے.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کنگ خان اور دل والے کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹگرام پر تصویر شیئر کی،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جہاز میں بیٹھے ہوئے ہیں.

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ ان کو روڈ پر ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ اڑتے ہوئے اپنےگھر پہنچ گئے.

    کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ بہت خوش تھے کہ شوٹنگ سے فری ہونے کے بعد وہ بغیر کسی ٹریفک کا سامنا کرنے اپنے گھر پہنچے اداکار کی خوشی ان کے چہرے سے چھلک رہی تھی.

    بالی ووڈ کے سُپراسٹار کو آخری دفعہ فلم ”فین” میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھاگیا تھا.

    ”دل والےدلہنیا لے جائیں گے” کے سُپر اسٹار کی اگلی فلم ”رئیس” ہے جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گرہوں گی.

  • بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ بہت شرمیلے انسان ہیں

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ بہت شرمیلے انسان ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان بہت شرمیلے انسان ہیں،اداکار کا کہنا ہے کہ شاید اسی وجہ سے وہ بین الاقوامی فلم میں کام نہیں کرتے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کرشمائی شخصیت کے مالک اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ جو اپنے رومانوی انداز کے باعث بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اداکار نے اعتراف کیا ہےکہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہیں کیا.

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے،لیکن اداکار نےاب تک ہالی ووڈ میں اپنے کام نہیں کیا، جبکہ ان کے ساتھی اداکار عرفان خان، پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون ہیں جو ہالی ووڈ فلموں میں کام کررہے ہیں.

    شاہ رخ خان محسوس کرتے ہیں کہ وہ محب وطن شخص ہیں اور ہندوستانی سنیما کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں،اداکار کا کہنا تھا چونکہ وہ بہت شرمیلے انسان ہیں، جس کے باعث وہ نئے لوگوں کے درمیان پُرسکون محسوس نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بین الاقوامی پروجیکٹس میں اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے ہیں.

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان کی نئی تصاویر منظرعام پر

    شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان کی نئی تصاویر منظرعام پر

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صحابزادی سوہانہ خان آج کل سوشل میڈیا چھائی ہوئی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے قبل ہی شہرت کی بلندیوں پر ہیں ۔
    حال ہی میں شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی تصویر انسٹا گرام پرانتہائی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں انہوں نے سمندر کنارے انتہائی مختصرلباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    S1

    S2

    تاہم اب سوہانہ کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا کے زریعے ایک بار پھر منظرعام پر آئی ہیں ، جس میں وہ اکیلی نہیں بلکہ فیملی کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہیں۔

    S3

    S6

    S7

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے تین بچے ہیں ، آریان، سوہانہ اور ابرام، اور تینوں بلاشبہ ہندوستان کی مشہورترین شخصیت کے بچے ہیں لہذا ہرکوئی ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

    S5

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان تو سوشل میڈیا پراپنے اچھے خاصے مداح پیدا کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے انسٹا گرام پراپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل سمندر کے لئے مختص انتہائی مختصرلباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    S9

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر زیرجامے میں ملبوس سوہانہ اپنے بھائی ابرام، خان کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، انکی یہ تصویر سوشل میڈٰیا پربے پناہ مقبول ہورہی ہے اورشائقین کو سوہانہ کی جانب متوجہ کررہی ہے۔

    S8

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوہا نہ بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے بالہ وڈ کی فلم نگری میں عنقریب جلوہ گر ہوں گی۔

    S4

    ایک انٹرویو میں کنگ خان بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی ہیں پربدقسمتی سے ہندوستان میں ایسا کوئی بھی انسٹی ٹیوٹ نہیں ہے جہاں اداکاری کے حوالے سے عمدہ تربیت فراہم کی جاتی ہو۔

  • ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

    ہندو انتہا پسندوں کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ

    احمدآباد: ہندو انتہاپسندو کا شاہ رخ خان کی گاڑی پر حملہ انتہا پسندوں نے شوٹنگ کے سیٹ کے باہرکھڑی گاڑی پر پتھراؤ کردیا ۔

    احمد آباد میں فلم رئیس کی شوٹنگ کے سیٹ کے باہر کھڑی شاہ رخ خان کی گاڑی پر کچھ مشتعل افراد نےپتھراؤ کیا، اس دوران مظاہرین نے شاہ رخ ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔

    ں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ہندو انتہا پسندوں نے صبح سویرے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیا لیکن خوش قسمتی سے شاہ رخ خان خود گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

    فلم رئیس کی شوٹنگ احمد آباد میں الگ الگ لوكیشس پر ہورہی ہے، شاہ رخ جمعہ کو احمدآباد پہنچے تھے، چنددن پہلے بھی گجرات میں شاہ رخ خان کےخلاف نعرے بازی کے دوران شوٹنگ روکنی پڑی تھی۔

  • یہ سچ ہے کہ  اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    یہ سچ ہے کہ اجے اور شاہ رخ دوست نہیں، اداکارہ کاجول

    ممبئی: معروف اداکارہ کاجل اپنے حقیقی رشتوں کے متعلق صاف گوئی سے بات کرنے کیلئے خاصی شہرت رکھتی ہیں ، پس اسی بنا پر آخرکار اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور شوہر اجے دیوگن کے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انکے شوہر اجے دیوگن اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے درمیان دوستی جیسا کوئی رشتہ موجود نہیں ہے۔41سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے جو آپکا سب سے بہترین دوست ہو وہ آپکے شریک سفر کا بھی ہو۔

    کاجل کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں میں دوستی نہیں ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں ۔

    واضح رہے شاہ رخ خان اور کاجل روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کاجل کی ’’دل والے‘‘ 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم”دل والے“ کا پہلا ٹریلر جاری

    شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم”دل والے“ کا پہلا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی ووڈ کی فیورٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی آنے والی فلم”دل والے“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

    محبت اور ایکشن سے بھر پور فلم ” دل والے“ کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے، شائقین کنگ خان اور کاجول کو طویل عرصے بعد ایک بار پھر اکٹھے دیکھنے کےلئے شدت سے منتظر ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر ” دل والے “ کا ٹریلر جاری کیا اور ساتھ کیپشن بھی دیا جس میںلکھا کہ آپ کو ٹیم دل والے کا محبت بھرا سلام ، امید ہے آپ کو یہ پسند آئیگا۔

    Dilwale Official Trailer (2015)And here it is! Some love stories never end... Presenting to you, the much anticipated #DilwaleTrailer! Watch it now!Shah Rukh Khan Varun SURESH Dhawan Red Chillies Entertainment  
    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی فلم نگری کی سب سے کامیاب جوڑی رہی ہے ،اس جوڑی کی ہر فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تاہم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ نے ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ دیئے اور یہ فلم اب بھی بھارت کے مختلف سینما گھروں میں دکھائی جاتی ہے جبکہ مسلسل 20برس تک سینما گھروں میں دکھائی جانے اس فلم کے پاس یہ ایک منفرد اعزاز بھی ہے ۔

  • شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اور نامور اداکارہ کاجول کے ساتھ گانوں کی شوٹنگ کرنا جادو کرنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی جو بالی ووڈ میں سب سے مشہوراورمتعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رومانوی جوڑی ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم “دل والے” کے لیے آئس لینڈ میں گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کاجول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں فلم کے لئے گانا ” کالی کالی آنکھیں دو تیرے نینا ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میری دوست کاجول کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کرانا جادو جیسا ہے۔

    دونوں اداکار 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “مائی نیم ازخان” کے بعد ایک ساتھ فلم “دل والے” میں جلوہ گرہورہے ہیں جو کہ 18 دسمبرکوریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں ورن دھون، کریتی سنون اور دیگر اداکاربھی شامل ہیں۔

  • کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کو فلم نگری پر راج کرتے ہوئے 23 سال مکمل ہوگئے۔ان 23سالوں کے ابتدائی کئی سال ایسے بھی تھے جب انہیں خود کومنوانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔

    شاہ رخ خان کی کامیابی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ” دن رات کی محنت اور تگ ودو کے بعدبلاخر شاہ رخ خان کو پہلا بریک تھرو ملا 25 جون 1992ء کور یلیز ہونے والی فلم ”دیوانہ“ سے۔ اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

    فلم ”دیوانہ“ان کے کیرئر کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ تب سے اب تک شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ آج وہ جس فلم میں کام کریں اسے ریلیز سے پہلے ہی بے انتہائی شہرت مل جاتی ہے ۔ ان بیس سالوں میں شاہ رخ نے لاکھوں اور کروڑوں فینز بنائے جو انہیں پیار سے ’ایس آر کے ‘ اور ’کنگ خان‘کہتے ہیں۔ وہ واقعی فلمی اسکرین کے کنگ ہیں۔

    بالی وڈ میں گزارے ہوئے ان بیس سالوں میں کنگ خان نے انگنت کردارکئے۔”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے والہانہ عاشق سے ’سوادیش ‘ کے سائنسدان تک کون سا ایسا کردار ہے جو کنگ خان نے ادا نہ کیا ہو اور داد نہ پائی ہو۔

     ابتدائی دور میں شاہ رخ نے بہت سی فلموں مثلاً ”ڈر“، ”بازی گر“ اور” انجام“ میں منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ شہرت میں ہیرو کو بھی کوسوں میل پیچھے چھوڑ دیا۔

    انیس سو پچانوے میں فلمساز ادیتیہ چوپڑہ کی تاریخ ساز فلم ’ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں ’راج ملہوترہ ‘ کے کردار نے افسانوی شہرت حاصل کر کے شاہ رخ کو فلمی دنیا میں امر کر دیا اور رومینٹک ہیرو کا ایک نیا انداز متعارف کرایا۔ شاہ رخ کا جادو راج ملہوترہ کی صورت میں سر چڑھ کر بولا اوراس نے لاکھوں چاہنے والوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

    اس کے بعد تو شاہ رخ کے پاس رومینٹک فلموں کی لائن ہی لگ گئی۔”کچھ کچھ ہوتا ہے“،” کبھی الوداع نہ کہنا“،” محبتیں“، ”کل ہو نہ ہو“ اور ”رب نے بنا دی جوڑی‘‘کی صورت میں کنگ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک میگا ہٹ رومینٹک فلم دی۔

    بلاشبہ اپنی حقیقی اور جنونی اداکاری سے شاہ رخ نے رومینٹک ہیرو کے کردار کو ایک نئی جہت، ایک نیا رخ عطا کیا۔اس دوران انہوں نے تجرباتی کردار بھی ادا کئے جو ہیرو کے عام تصور سے ہٹ کر تھے مثلاً سودیش“،” اشوکا، ڈان،ڈان 2،چک دے انڈیا ، دیوداس، اور ، را۔ون ،ہیپی نیو ایئر ، مائی نیم از خان ،  کے کردار ۔

    شاہ رخ فلم نگر کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن ان کی شروعات ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی۔ ٹی وی ناظرین سے ان کا پہلا تعارف انیس سو اٹھاسی میں ٹی وی سیریز ’فوجی ‘ کے ذریعے ہوئی۔اس کے بعد شاہ رخ نے انیس سو نواسی میں عزیز مرزا کی ٹی وی سیریل ’سرکس‘ میں بھی کام کیا ۔

    بادشاہ خان نے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے دو ہزار سات میں ٹی وی میزبان کے طور اسٹار پلس کے گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں میزبان کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں“اور ”زور کا جھٹکا“ کی بھی میزبانی کی۔

    شاہ رخ خان کی کے بالی ووڈ میں 23 سال مکمل ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح بے پناہ ٹوئٹ کرتے نظر آئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔