Tag: شاہ رخ کا بہت بڑا مداح

  • شاہ رخ کا بہت بڑا مداح، ان کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، ڈائریکٹر ’اینیمل‘

    شاہ رخ کا بہت بڑا مداح، ان کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، ڈائریکٹر ’اینیمل‘

    بھارت میں پہلے ہی روز باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ کے ہدایت کار بھی کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔

    ساؤتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اور ’کبیر سنگھ‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے سندیپ ریڈی وانگا کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں۔ اس بات کا انتظار کررہا ہوں کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کروں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ’میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ اداکار کے ساتھ کام کرنا میری خواہشات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ موقع ملا تو ان کے ساتھ ضرور کام کرونگا۔‘

    انھوں نے بتایا کہ جب ہم لوگو اینیمل کی شوٹنگ کررہے تھے تو بطور ٹیم ’پٹھان‘ کو تھیٹرز میں دیکھا ہے، میں نے فلم ’جوان‘ بھی دیکھ رکھی ہے۔

    اینیمل کو سندیپ ریڈی وانگا کی تشدد سے بھرپور فلموں میں سے ایک کہا جارہا ہے جس میں خون خرابے سے بھرپور مناظر کی بھرمار ہے۔

    واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم گذشتہ دنوں دنیا بھر کے سینماؤں میں کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے صرف بھارت میں پہلے دن 63 کروڑ کی کمائی کی۔ رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول اور انیل کپور نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔