Tag: شاہ رخ

  • ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے شاہ رخ کی دولت میں کتنا اضافہ کیا؟

    ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے شاہ رخ کی دولت میں کتنا اضافہ کیا؟

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے لیے رواں برس نہایت ہی خاص رہا، اس سال اداکار نے اپنی فلم پٹھان اور جوان سے بالی وڈ میں ہنگامہ مچایا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی زندگی 2023 سے پہلے کئی مسائل کا شکار رہی جس میں سے ایک ان کے بڑے بیٹے کی گرفتاری بھی تھی لیکن سال 2023 میں اپنی فلموں سے اداکار نے ایک بار پھر بالی وڈ پر  حکمرانی کی۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے  جس کے مطابق اس سال شاہ رخ خان کی دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے پوری دنیا میں بالترتیب 10 ارب 50 کروڑ بھارتی روپے اور 11 ارب 60 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

    ان دونوں فلموں کی باکس آفس پر شاندار کامیابی نے اداکار شاہ رخ کی مجموعی دولت میں بھی اضافہ کیا ہے اور اس وقت وہ 63 ارب بھارتی روپے کے مالک ہیں۔

    یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ بالی وڈ کے تینوں خانز، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کامیابی کے سفر میں تقریباً برابر ہی رہے ہیں، ان تینوں خانز کی دولت ناقابل تصور ہے لیکن شاہ رخ خان اس وقت دونوں سے کافی آگے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 63 ارب بھارتی روپے ہے، کنگ خان کے پاس اس وقت کئی برانڈز ہیں، ساتھ ہی ان کے مختلف کاروبار بھی ہیں تاہم ان کی سب سے بیش قیمت چیز ان کا بنگلہ ’منت‘ ہے جس کی مالیت اس وقت دو ارب انڈین روپے ہے۔

    شاہ رخ خان آئی پی ایل کی مشہور ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں، اس کے علاوہ ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مالیت بھارتی پانچ ارب روپے ہے۔

    شاہ رخ خان کی یہ 63 ارب روپے کی مجموعی دولت سلمان خان کے مقابلے میں 116 فیصد زیادہ ہے، تاہم بالی وڈ کےعامر خان دولت کے اس مقابلے میں شاہ رخ اور سلمان سے پیچھے ہیں۔

  • کاجول کی مہندی پر شاہ رخ کی یادگار تصویر وائرل

    کاجول کی مہندی پر شاہ رخ کی یادگار تصویر وائرل

    نئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی مہندی کی تقریب کی ایک تھرو بیک تصویر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

    بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول بالی وڈ کے سب سے مشہور آن اسکرین جوڑی میں سے ایک ہے، اگرچہ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بلاشبہ بہت شاندار ہے لیکن ان کی حقیقی زندگی کی دوستی سے بھی بہت مشہور ہے۔

    کئی دفعہ دونوں کو ایک دوسرے کی تعریف اور حمایت کرتے ہوئے سنا گیا ہے، تاہم اب کاجول کی مہندی کی تقریب کی شاہ رخ خان کی ایک تھرو بیک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

    تصویر میں اداکارہ کاجول اپنے ہاتھوں پر مہندی سجائے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ کے پیچھے ان کے دوست شاہ رخ خان ایک طرف اپنے بیٹے آریان خان کے ساتھ موجود ہیں دوسری طرف فلم جوان کے اداکار کی اہلیہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    کاجول اور شاہ رخ خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ان کی 1995 کی کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں دونوں کے درمیان مثالی کیمسٹری کی ایک مثال ہے۔

    کئی سالوں میں شاہ رخ اور کاجول نے بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان اور دل والے جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

    کاجول اور اداکاری اجے کی شادی 1999 میں مہاراشٹری روایات کے مطابق منعقد ہوئی تھی، اس شادی میں اداکارہ کے بہت ہی قریبی اور خاص دوست شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی تھی، دریں اثنا، شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 سے ہوئی ہے۔

  • وجے سیتھوپتی شاہ رخ کی فلم ’ جوان ‘ میں فری میں کام کرنے کیلئے راضی۔۔۔مگر کیوں؟

    وجے سیتھوپتی شاہ رخ کی فلم ’ جوان ‘ میں فری میں کام کرنے کیلئے راضی۔۔۔مگر کیوں؟

    ساؤتھ انڈین فلم کے سپر اسٹار اداکار وجے سیتھوپتی نے فلم ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی اہم وجہ بتادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے سیتھوپتی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کا موقع نہیں گنوانا چاہتا تھا، میں نے ایٹلی( فلم کے ہدایت کار)  سے کہا تھا کہ میں یہ فلم بغیر پیسے لیے بھی کرنے کے لیے راضی ہوں۔

    وجے سیتھوپتی نے کہا کہ اگر مجھے ایک پیشہ بھی نہ ملتا تب بھی میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرتا، شاہ رخ ایک بہت اچھا انسان ہے، اس نے کبھی بھی سیٹ پر ہمارے ساتھ ایک سپر اسٹار کی طرح برتاؤ نہیں کیا، وہ بہت دوستانہ ہے۔

    شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجے نے مزید کہا کہ مجھے میل جول والے ماحول میں کام کرنا پسند ہے، اس دوران  شاہ رخ نے مجھے کچھ اور ہندی سکھائی، میں نے اسے تھوڑا سا تمل بھی سکھایا۔

    شاہ رخ نے ’جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کر کے لوگوں کے بے تابی مزید بڑھا دی

    ایٹلی کمار ساؤتھ کے بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہیں، اگرچہ فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ایٹلی نے دیگر کرداروں میں ساؤتھ کے اداکاروں کو خصوصی طور پر اس فلم میں کاسٹ کیا ہے۔

    اس فلم میں جہاں مرکزی اداکارہ نینتارا ہیں، وہیں وجے سیتھوپتی بھی ’جوان‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

    پچھلے سال وجے سیتھوپتی فلم ‘وکرم’ میں بالکل مختلف کردار میں نظر آئے تھے جبکہ بالی وڈ میں وہ پہلے ہی ڈیبیو کر چکے ہیں، ساؤتھ کے اداکار آخری بار شاہد کپور کی فرضی میں نظر آئے تھے، اب کہا جا رہا ہے کہ ایٹلی انہیں فلم ‘جوان’ میں بالکل مختلف انداز میں پیش کریں گے۔

    بھارتی میدیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے نے اس فلم کی فیس کے طور پر 21 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

  • شاہ رخ صرف اداکار نہیں بننا چاہتے تھے وہ۔۔۔!

    شاہ رخ صرف اداکار نہیں بننا چاہتے تھے وہ۔۔۔!

    ممبئی: اداکارہ و تھیٹر ڈائریکٹر للیٹ دوبے نے 80 کی دہائی کے آخر میں سپر اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ متعدد پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔

    اداکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر للیٹ دوبے فلم زبیدہ، مون سون ویڈنگ اور باغبان جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، 80 کی دہائی کے آخر میں اداکارہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دہلی میں متعدد تھیٹر پروجیکٹس پر کام کیا۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ للیٹ دوبے نے اداکار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بار مجھے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میں صرف اداکار نہیں بننا چاہتا، میں ایک اسٹار بننے جا رہا ہوں، میں ایک راک اسٹار بننے جا رہا ہوں‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ یہ بات جب بولتے تھے تو وہ بہت زیادہ پُر اعتماد نظر آتے تھے، وہ ایک باصلاحیت اور ایک جوشیلے اداکار تھے، یہ کہنا ضروری نہیں سب جانتے ہیں شاہ رخ ایک بہت اچھا انسا ہے۔

    للیٹ دوبے نے انکشاف کیا کہ جب شاہ رخ اس دور اپنی رومانی فلم کی وجہ سے عروج پر تھے تو ایک بار انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ایکشن ہیرو بھی بننا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ’ شاہ رخ ایک ایکشن فلم کرنا چاہتے تھے، تو جب میں نے فلم ’پٹھان‘ میں انہیں دیکھا تو میں سمجھ گئی وہ ایسی ہی ایک فلم کرنا چاہتے تھے۔

    اداکارہ نے کنگ خان کو یاد کرتے ہوئے مزید  کہا کہ ’ وہ سب کو بہت پیار کرنے والا انسان ہے، جب بھی ملتا ہے گرمجوشی سے ملتا ہے‘۔

  • ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    آپ کو ضرور حیرانی ہوگی اگر کوئی کہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا ایکشن سین جیکی چن کی کسی کارٹون سیریز سے لیا گیا ہے۔

    دراصل سوشل میڈیا پر صارفین نے جیکی چن کی کارٹون سیریز سے ایک سین شیئر کیا ہے، جو بہ ظاہر فلم پٹھان کے ٹرین والے سین سے زبردست مماثلت رکھتا ہے۔

    یہ مماثلت دیکھ کر بعض صارفین قائل ہو گئے ہیں کہ پٹھان فلم کے اختتام کا سنسنی خیز ایکشن سین جیکی چن کی کارٹون سیریز کے ایک ایسے ہی منظر سے ’ہو بہو‘ کاپی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پٹھان کے منظر میں سلمان خان عرف ٹائیگر شاہ رخ خان عرف پٹھان کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین میں اچانک آ گئے تھے، یہ ٹرین پل عبور کرتے ہوئے آخر کار دریا میں جا گری تھی، تاہم دونوں نے مل کر دشمنوں کے خوب چھکے چھڑائے تھے۔

    دونوں مناظر دیکھ کر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں کا فارمیٹ ایک ہی نظر آتا ہے، اور دونوں میں زبردست مماثلت ہے۔ واضح رہے کہ ’جیکی چن ایڈونچرز‘ نامی یہ ٹی وی سیریز 2000 سے 2005 کے درمیان آن ایئر ہوئی تھی۔

    فلم پٹھان کی طرح اس کارٹون کے سین میں بھی اختتام پر مرکزی کردار گرے ہوئے پل کے کنارے بیٹھ کر خود کلامی کرتا ہے۔

  • شاہ رخ خان نے بھارتی وزیر کا چیلنج کیسے پورا کیا؟

    شاہ رخ خان نے بھارتی وزیر کا چیلنج کیسے پورا کیا؟

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ فلم دیکھی۔

    فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہونے کے بعد سے اس فلم پر مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے فلم ’پٹھان‘ پر تنقید کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھنے کا چیلنج کیا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی بیٹی ابھی تقریباَ 23 یا 24 سال کی ہوگئی ہے تو آپ اس کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں تو میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی یہ فلم دیکھوں گا۔

    بھارتی وزیر نے اداکار کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب صحیح ہے تو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر ایسی فلم دیکھیں، پھر ہم مانیں گے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔

     

    گریش گوتم کی جانب سے یہ چیلنج ملنے کے کچھ ہفتوں بعد فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اداکار نے صرف اپنی سہانا خان ہی نہیں بلکہ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی

  • ’مہمان نوازی کیلئے پٹھان آرہا ہے‘ شاہ رخ خان کی متنازع فلم کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی متنازع فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

    ہندو انتہا پسندی کا شکار فلم پٹھان کا ایکشن اور تھرلر سے بھر پور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، اس فلم میں کنگ خان اور دیپیکا کے علاوہ بالی وڈ کے ایکش ہیرو جان ابراھیم بھی نظر آئیں گے۔

    اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنندنے کی ہے، فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے شاہ رُخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

    ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    فلم کے ٹریلر میں شاہ رُخ کو کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ ’جب پٹھان کے گھر پر پارٹی رکھو گے تو پٹھان مہمان نوازی کرنے تو آئے گا ساتھ پٹاخے بھی لائے گا، فلم میں دیپیکا شاہ رُخ کے ساتھ خاتون انڈر کور فوجی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا کام انڈیا کی حفاظت کرنا ہے۔

    اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے بھی فلم کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہمان نوازی کے لیے پٹھان آرہا ہے اور پٹاخے بھی ساتھ لارہا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کی۔

    واضح رہے کہ ایکشن، سسپینس سے بھرپور اور تنازعات کا شکار  یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔

  • ’بوریت سے بھرپور گانا ہے‘شاہ رخ کے گانے جھومے جو پٹھان پر ردعمل

    ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ڈیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا جھوم جو پٹھان گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا۔

    ’جھومے جو پٹھان‘ نے ریلیز کے بعد پہلے 9 گھنٹوں میں ایک کروڑ ویوز حاصل کر لیے لیکن ساتھ ہی صارفین نے اس گانے کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

    اس گانے کو گلوکار اریجیت سنگھ، سُکریتی ککڑ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

    25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کے نئے گانے کے بارے میں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    ٹوئٹر صارف دیپکا نرائن بھردواج نے لکھا کہ ٹام کروز 60 سال کی عمر میں ناممکن کرتب کر رہے ہیں اور شاہ رخ خان 57 سال کے ہو کر ایسے بوریت سے بھرپور گانے بنا رہے ہیں، میں سمجھ رہی تھی کہ اب کچھ نیا دیکھنے کو ملےگا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پریتم کو ہی بلا لو بھئی، بندا کاپی کرتا ہے لیکن کم سے کم گانا تو اچھے بنا دیتا تھا، ایک صارف نے لکھا کہ بکواس گانا ہے، مووی تو فلاپ ہوتی ہے آپ کی اس بار گانے بھی ایسے ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم کا ابھی تک ٹریلر جاری نہیں کیا گیا لیکن گانوں کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ’پٹھان‘ کے میوزک البم کو ریلیز کیا گیا ہے۔

  • شاہ رخ اور سلمان سنگرز بن گئے، ایک ساتھ پرفارمنس۔۔۔ ویڈیو وائرل

    شاہ رخ اور سلمان سنگرز بن گئے، ایک ساتھ پرفارمنس۔۔۔ ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ خانز شاہ رخ اور سلمان کو کافی عرصے قبل مداحوں نے ایک ساتھ اداکاری کرتے دیکھا تاہم اب انہوں نے ایک ساتھ گلوکاری کر کے بھی سب کو حیران کردیا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان نے 27 دسمبر کو اپنی 53 ویں سالگرہ منائی اور مہارشٹرا کے ایک پرسکون مقام پنویل فارم ہاؤس پر تقریب بھی منعقد کی جس میں اہل خانہ، بالی ووڈ اداکار کنگ خان سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    اپنی سالگرہ کے روز سلمان خان نے تقریب میں شرکت کے لیے کنگ خان کو خصوصی دعوت دی جنہوں نے اپنا بڑا بھائی اور دوست ہونے کا حق بھرپور طریقے سے ادا کیا۔

    دبنگ خان نے تقریب میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جس میں اداکار سمیت سب نے ہی خوب ہلہ گلہ کیا۔ محفل کو چار چاند اُس وقت لگے جب شاہ رخ خان نے مائیک تھاما اور امیتابھ بچن کی فلم کا گانا گانا شروع کیا۔

    شاہ رخ خان کو دیکھتے ہوئے دبنگ خان نے بھی اُن کے ساتھ ‘پیار ہمیں کس موڑ پہ لے آیا‘ گانا گایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

    قبل ازیں کنگ خان نے ممبئی میں سلمان خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تم جیو ہزاروں سال گانا گایا۔ اس موقع پر جب صحافیوں نے شاہ رخ سے پوچھا کہ وہ سلمان کو کیا تحفہ دیں گے؟ تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ سب کچھ آپ کو بتادوں۔

    یاد رہے کہ سلمان خان نے بیوی ہو تو ایسی کے ذریعے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ان کی مشہور فلموں میں ‘میں نے پیار کیا’، ‘ساجن’، ‘ہم آپ کے ہیں کون’، ‘کرن ارجن’، ‘جڑواں’، ‘تیرے نام’، ‘بجرنگی بھائی جان’، ‘دبنگ’، ‘باڈی گارڈ’ اور دیگر شامل ہیں۔

  • کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

    کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

    ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم ’زیرو‘ میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم میرا نام تو کی گانے کی ریہرسل کررہے تھے‘۔

    کنگ خان کا کہنا تھاکہ میری بیٹی سوہانا بھی میرے ساتھ ہے جس نے میری مدد کی اور پھر ہم نے گانا مکمل کیا‘۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ میری بیٹی نےگانے کے بول کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ اب میری ٹیچر بن گئی۔

    ’سوہانا کو میں نے ایکشن کر کے دکھایا تو اُس نے منظوری دی اُس کے بعد ہی گانا مکمل ہوا‘۔

    یاد رہے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں زیرو کا گانا ریلیز کیا گیا جو شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) اور انوشکا شرما (آفیہ) کی محبت پر فلمایا گیا تھا۔

    گانے کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کا کردار کرنا میرے لیے بہت اچھا اور انوکھا تجربہ ہے، ڈائریکٹر نے اس حوالے سے بہت مدد کی‘۔

    مزید پڑھیں: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

    گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔

    https://www.facebook.com/IamSRK/photos/a.390738984285704/2955099191182991/?type=3

    قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے  ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔

    کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

    شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

    ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں، فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔