Tag: شاہ زیب حسن

  • معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر فرد جرم عائد کردی گئی

    معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر فرد جرم عائد کردی گئی

    لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر پی سی بی نے فرد جرم عائد کر دی، شاہ زیب کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ عدالت نہیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پی سی بی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے, اینٹی کرپشن ٹربیونل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی ابتدائی سماعت کی۔

     دوران سماعت شاہ زیب حسن پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں جواریوں کی جانب سے رابطہ کرنے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

     پی سی بی چار مئی کو شاہ زیب کے خلاف ٹربیونل کو ثبوت پیش کرے گا۔ اٹھارہ مئی کو شاہ زیب الزامات کا جواب دیں گے۔ کیس باقاعدہ سماعت یکم جون سے شروع ہوگی۔

    اس حوالے سے شاہ زیب کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ٹربیونل کی کارروائی سے متفق ہیں لہٰذا عدالت نہیں جائیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹربیونل کی سماعت کے دوران کمیٹی کے چیئرمین جسٹس اصغر حیدر، کمیٹی کے ممبران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیائ، وسیم باری، پی سی بی کے ویجی لینس اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان موجود تھے جبکہ شاہ زیب حسن اور ان کے وکیل بیرسٹر ملک کاشف رجوانہ پیش ہوئے۔

  • اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو پھر سے نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کردیا۔ ان دونوں کے خلاف ممکنہ طور پر مزید دفعات کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    خالد 26 اورشاہ زیب کو 27 اپریل کو دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےسامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ یہ نئی پیش رفت آرٹیکل چاراعشاریہ تین کے تحت کارروائی ہے۔

    مزید پڑھیں : شرجیل خان اورخالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی

    یاد رہے کہ خالد لطیف پہلے ہی ٹریبونل کےسامنے پیش ہو چکے ہیں جبکہ اکیس اپریل کو شاہ زیب حسن پہلی بار ٹریبونل کےسامنے پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑی پہلے بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔