Tag: شاہ زیب رند

  • شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

    شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فخر پاکستان شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

    شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔

    انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے گزشتہ سال سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی تھی۔

    پاکستان کے اسٹار فائٹر نے فائنل میں برازیلین حریف ’’برونو ایسیس‘‘ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا اور کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا تھا۔

    شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-shahzeb-won-the-world-karate-championship/

  • ’’مجھے سلمان خان نے بھی شاباش دی‘‘

    ’’مجھے سلمان خان نے بھی شاباش دی‘‘

    کوئٹہ: کراٹے کمبیٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بھارتی اداکار سلمان خان نے بھی شاباش دی تاہم حکومت سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حریف کو کراٹے کمبیٹ لیگ میں شکست دینے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر محکمہ کھیل و دیگر سرکاری حکام نے شاہ زیب رند کا استقبال کیا، ہفتے کو دبئی میں پاکستانی ایتھلیٹ شاہ زیب رند نے ایک سخت معرکے میں بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ کے خلاف 2-1 سے فتح حاصل کرتے ہوئے چیمیپئن شپ جیتی تھی۔

    شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے، جس میں انھوں نے انڈیا کے سپر اسٹار حریف کو ہرایا، انھوں نے کہا ’’میرا حریف انڈیا کا سپر اسٹار تھا، اور فائٹ میں اسے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔‘‘

    کراٹے کمبیٹ کے چیمپئن نے کہا ’’مجھے معروف بھارتی اداکار سلمان خان تک نے شاباش دی، لیکن بدقسمتی سے حکومت ہمارے نوجوانوں کو سپورٹ نہیں کر رہی، کمبیٹ لیگ جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔‘‘

    انھوں نے کہا میں بلوچستان سے نکل سکتا ہوں تو باقی نوجوان بھی محنت کر کے نکل سکتے ہیں۔ ڈی جی اسپورٹس نے شاہ زیب رند کو کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے۔

  • ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کرنے والے پاکستانی کپتان شاہزیب رند نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔

    گزشتہ روز بھارت کے رانا سنگھ کو شکست دینے کے بعد شاہزیب رند اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شاہزیب رند سے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

    اس دوران بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستانی کپتان کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    شاہ زیب رند نے فائٹ جیتنے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

    واضح رہے کہ کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

  • کراٹے کومبیٹ مقابلہ: شاہ زیب رند نے بھارتی رانا سنگھ کو چت کردیا

    کراٹے کومبیٹ مقابلہ: شاہ زیب رند نے بھارتی رانا سنگھ کو چت کردیا

    پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو چت کردیا۔

    پہلے پریس کانفرنس میں گالیاں دینے پر تھپڑ جڑ دیا اور اب رِنگ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو مکوں سے ناک آؤٹ کردیا۔

    دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ میں شاہ زیب نے میچ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا، جبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

    دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھا گئے، پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔