Tag: شاہ سلمان امدادی مرکز

  • شاہ سلمان امدادی مرکز کے 300 سے زائد ٹرالر رفح کراسنگ  پہنچ گئے

    شاہ سلمان امدادی مرکز کے 300 سے زائد ٹرالر رفح کراسنگ پہنچ گئے

    شاہ سلمان امدادی مرکز کے 326 ٹرالرز غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی جنگ بندی پر فریقین میں ہونے والے معاہدے کے بعد رفح باڈر پر پہنچ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سے غزہ پٹی جانے والی سرحدی چوکی ’رفح‘ پر امدادی سامان کے ٹرالرز جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں، جبکہ مزید ٹرالرز کی آمد متوقع ہے۔

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور سینٹر کے دیگر اعلی عہدے دار بھی اس وقت رفح کراسنگ پر موجود ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن شروع کیا جا سکے۔

    امدادی سامان کی غزہ منتقلی کی کارروائی باقاعدہ طور پرعارضی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی شروع کردی جائے گی۔

    مبارک الدوسری کے مطابق امدادی سامان کے ٹرالرز غزہ کی سرحد پرپہنچ چکے ہیں جو جنگ بندی کے اعلان کے منتظر ہیں جیسے ہی اس حوالے سے اعلان ہوتا ہے تمام سامان منظم طریقے سے غزہ کے متاثرین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔

    2سعودی طیارے فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے کر عریش پہنچ گئے

    الدوسری کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آنے والے امدادی سامان میں ادویات کے علاوہ ضروریات زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں، جنہیں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی ہلال احمر اور فلسطینی و مصری امدادی ٹیمیں بھی بارڈر پرموجود ہیں جو جنگ بندی کے اعلان کی منتظر ہیں۔

  • کرونا وائرس: سعودی عرب کا یمن اور فلسطین کے لیے امداد کا اعلان

    کرونا وائرس: سعودی عرب کا یمن اور فلسطین کے لیے امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے امدادی مرکز کی جانب سے یمن اور فلسطین کے لیے طبی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز کی جانب سے یمن اور فلسطین کے لیے طبی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی سربراہی میں اس اجلاس میں 6 نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، متاثرہ ممالک میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی کمپنیاں یمن اور فلسطین کو امدادی سامان مہیا کریں گے۔

    ان معاہدوں کے تحت دونوں ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی امدادی سامان کی فوری فراہمی ہوگی۔

    ہنگامی اجلاس میں کرونا وائرس پھیلنے سے متاثرہ بہت سے دوسرے ممالک کو ضروری طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل بھی عالمی ادارہ صحت کی اپیل کے جواب میں سعودی عرب نے فوی طور پر 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔