Tag: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

  • سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا کا عطیہ کرنے پر دو سو شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے اعضا کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ اسناد بھی دی جائیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ اعزاز اس بات کا عملی اظہار ہے کہ سعودی قیادت انسانی اور قومی نوعیت کی ان پہل قدمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو انسانی جانوں کو بچانے اور اعضا کے عطیہ کی ثقافت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی مہم بھی وقتا فوقتا چلائی جاتی ہے۔

    اس سے قبل عرب وزرائے داخلہ کونسل کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اعلی ترین درجے کا ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا گیا۔

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صحت سے متعلق خبر

    خادم حرمین شریفین کو یہ ایوارڈ عرب معاشرے کے لیے کی گئی بے مثال امن کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نوازا جانے والا ایوارڈ وصول کیا، جنہوں نے تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کی۔

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا فیصلہ

    سعودی کابینہ نے مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ کی منظوری دی ہے، آمدنی کا تخمینہ ایک ٹریلین 172ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین251 ارب ریال کا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے بجٹ میں مالی خسارہ ریال 79ارب ریال کا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گزشتہ روز قومی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا اور عہدیداروں کو بجٹ میں سماجی وترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

    سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں حج کی تیاریوں اور حکومتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے حج 1441 ہجری کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور مختلف حکومتی اداروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

    شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدایت پر حج میں کام کرنے والے تمام اداروں کو تاکید کی گئی کہ عازمین کے لیے صحت مند اور پرتحفظ ماحول میں مناسک کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

    سعودی کابینہ نے کرونا وائرس کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، عالمی وبا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد اور حفاظتی تدابیر کے علاوہ انسداد کے لیے جاری کوششوں کی تفصیلات سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

    کابینہ کو شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جانے والی طبی سہولتوں کے علاوہ سعودی عرب کے اسپتالوں میں آئی سی یو کے شعبے میں 30 فیصد توسیع سے بھی مطلع کیا گیا۔

    علاوہ ازیں قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے کابینہ کو بتایا کہ سعودی عرب جی 20 کے سربراہ کے طور پر عالمی تجارت تنظیم کی مدد میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

    کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی تجارت تنظیم بین الاقوامی تجارت کو منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے۔

  • شاہ سلمان کا طیارہ حادثے پر پاکستان سے افسوس کا اظہار

    شاہ سلمان کا طیارہ حادثے پر پاکستان سے افسوس کا اظہار

    ریاض: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طیارہ حادثے پر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر عارف علوی کے نام خط لکھ کر کراچی میں طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا، انھوں نے خط میں لکھا کہ طیارہ حادثے میں اموات پر انھیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

    انھوں نے خط میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی، انھوں نے لکھا اللہ پاکستان کو محفوظ و مامون رکھے۔

    کراچی طیارہ حادثہ، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی، 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

    گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف التھائی مین نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا، انھوں نے کہا پاکستان میں طیارہ حادثے می انسانی جانوں کے ضیاع پر او آئی سی کے تمام ممالک کو افسوس ہے۔

    قبل ازیں افغان صدر، بھارتی اور کینیڈین وزرائے اعظم سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی طیارہ حادثے پر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سعودی شہریوں کی مدد کے لیے بڑا قدم

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا سعودی شہریوں کی مدد کے لیے بڑا قدم

    ریاض: سماجی کفالت نظام میں شامل سعودیوں کے لیے امداد کے سلسلے میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بڑا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی کفالت نظام میں شامل سعودی شہریوں کے لیے رمضان اعانت کے طور پر ایک ارب 850 ملین ریال تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔

    رمضان اعانت فنڈ کے تحت سعودی خاندانوں کے سربراہ کو ایک ایک ہزار جب کہ فیملی ممبرز کو 500 ریال دیے جائیں گے، اس خطیر رقم کی امداد کا مقصد مقامی شہریوں کو پروقار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

    یہ امدادی رقم سماجی کفالت نظام میں شامل سعودی شہریوں کو دی جا رہی ہے، شاہ سلمان کی جانب سے شہریوں کی ایک پروقار زندگی کے جذبے کے تحت یہ خصوصی رقم جاری کی گئی کیوں کہ رمضان کی آمد پر عام دنوں کے مقابلے میں روزمرہ اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    سعودی وزیر خزانہ کا اہم اعلان

    رمضان اعانت رقم کی منظوری پر وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے حوالے سے نجی سیکٹر کے لیے بھی متعدد خصوصی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے خطیر رقم مختص کی تھی جس میں نجی سیکٹر میں سعودی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی سوشل انشورنس اسکیم کے تحت کی جانی ہیں۔

  • کرونا وائرس، شاہ سلمان کا بڑے ریلیف کا اعلان

    کرونا وائرس، شاہ سلمان کا بڑے ریلیف کا اعلان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت بعض عدالتی فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد معطل کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کے تحت نجی حقوق کے سلسلے میں ایسے قرض نادہندگان کو عارضی طور پر فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حراست میں رکھا گیا تھا، شاہی فرمان کا اطلاق سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں دونوں پر ہوگا۔

    اسی طرح ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو بھی معطل کردیا گیا ہے جن میں بچوں کی اپنے علیحدہ ہوجانے والے والدین میں سے کسی ایک سے ملاقات کو ممکن بنایا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مطلوب تمام تر احتیاطی اقدامات مکمل ہونے کے متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اعلان تک معطل رہے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید 7 ارب ریال کی منظوری

    سعودی وزیر انصاف اور عدلیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے اس انسان دوست جذبے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس شاہی فرمان سے ثابت ہوتا ہے کہ مملکت میں اولین ترجیح صحت عامہ کو دی جاتی ہے، ان احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے جیل حکام کو مطلع کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ضروری کارروائی مکمل کریں۔

  • شہرادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

    شہرادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہی فرمان کے مطابق ابراہیم العساف سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

    شہزادہ فیصل نے کچھ ماہ جرمنی میں بطور سعودی سفیر کے فرائض انجام دیے اور اس سے قبل واشنگٹن کے سفارت خانے میں سیاسی مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔

    سعودی فرمانروا کے فرمان کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہی فرمان کے مطابق عصام بن عبداللہ بن خلف الوقیت کو قومی انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر کیا گیا اور ڈاکٹر طارق بن عبداللہ کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    سابق وزیرخارجہ ابراہیم العساف کو گزشتہ سال دسمبر میں عادل الجبیر کی جگہ وزیرخارجہ تعینات کیا گیا تھا۔

    سعودی کابینہ کا اجلاس، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت اجلاس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقاتیں

    وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقاتیں

    ریاض: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی فرمانروا اور ولیٔ عہد سے ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ علاقائی امن کی خاطر خطے میں اختلافات ختم کرنے پر گفتگو کی، اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

    مزید تفصیل:  وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

    دوسری طرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مشاورتی عمل شروع ہو گیا ہے، عمران خان پاکستانی وفد جب کہ محمد بن سلمان سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، مشاورتی عمل میں سعودی عرب اور ایران میں جاری تنازعے کے ممکنہ حل پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتوں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اعتماد میں لیں گے۔

    قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تو شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض، وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔

  • سعودی عرب، غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی

    سعودی عرب، غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی

    جدہ: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو میڈیا و پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو میڈیا و پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی میڈیا کو سعودی عرب میں بیورو آفس کھولنے اور نمائندے مقرر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

    سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ میں کام کرنے والوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

    سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ (ساجیا) اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی سیاحتی ویزے پر آنیوالوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دیدی گئی

    یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

    سعودی عرب کے محکمہ سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے چیئرمین احمد ال خطیب کا کہنا تھا کہ مملکت دنیا بھر سے آنے والے تمام سیاحوں کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزوں کا اجرا ملک میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔سعودی سیاحتی ویزا کی ایک سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسے بغیر کسی پیشگی شرط کے عمرہ کی ادائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری نہیں، عمرہ کی سہولت حج سیزن کے علاوہ پورا سال میسر ہوگی۔

  • وزیر اعظم کا سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر ساتھ کھڑے ہونے کا عزم

    وزیر اعظم کا سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر ساتھ کھڑے ہونے کا عزم

    جدہ: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی فرماں روا سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور سلامتی کو خطرے پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دہرایا۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ لیکن تشویش ناک صورت حال سے بھی آگاہ کیا، جس پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یک جہتی کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان، محمد بن سلمان ملاقات، وزیر اعظم نے کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

    اس اہم ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور زلفی بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے تھے، آج وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

    گزشتہ روز انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، اور انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔