Tag: شاہ سلمان بن عبد العزیز

  • سعودی فرمانروا کا اہم اقدام، شہریوں کے لیے خوشخبری

    سعودی فرمانروا کا اہم اقدام، شہریوں کے لیے خوشخبری

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اہم اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایسے افراد جو کہ سوشل انشورنس کے مستحق ہیں سعودی فرمانروا کی جانب سے ان کے بنیادی الاؤنس میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی بادشاہ نے شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں بھی تین ماہ توسیع کی منظوری دی ہے۔ سوشل انشورنس کی خدمات اور معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    شاہی منظوری کے تحت شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں اندراج کا عمل بھی آئندہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔

    شہریوں کو دیے جانے والے مہنگائی الاؤنس کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ شاہی منظوری میں واضح کیا گیا ہے کہ مہنگائی الاؤنس دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔

  • شاہ سلمان کی تاریخی تصویر جاری

    شاہ سلمان کی تاریخی تصویر جاری

    ریاض: کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے ایک ایسی تاریخی تصویر جاری کی ہے جس سے شاہ سلمان کی گھڑ سواری کے شوق کی عکاسی ہوتی ہے۔

    اس یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اپنے گھوڑے پر سوار ہیں۔ عجائب گھر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز جوانی میں گھڑ سواری کا شوق رکھتے تھے۔

    عجائب گھر کی جانب سے جاری کردہ یہ تصویر شاہ سلمان کے جوانی کے دور کی ہے، جب وہ شوق سے گھڑ سواری کیا کرتے تھے۔

    عجائب گھر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان صحرائی علاقوں میں جاکر گھڑ سواری کرتے تھے، یہ گھوڑوں سے ان کا شغف تھا کہ انھوں نے سعودی عرب میں گھڑ سواری کے کھیل کو پروان چڑھایا۔

    واضح رہے کہ سعودی ادارے کی جانب سے یہ تصویر مملکت میں سعودی کپ کے انعقاد کے موقع پر جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا کے بہترین اور مہنگے ترین گھوڑوں نے شرکت کی۔

  • شاہ سلمان بن عبد العزیز کا بڑا فیصلہ، حکم نامہ جاری

    شاہ سلمان بن عبد العزیز کا بڑا فیصلہ، حکم نامہ جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کیا ہے جبکہ کچھ وزیر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے نئے وزرا شامل کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے احکامات پر ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو دارالحکومت ریاض سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

    حکم نامہ کے مطابق وزیر سول سروس سلیمان الحمدان اور سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ ابراہیم العمر کو سبکدوش کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزارت سول سروس کو وزارت محنت وسماجی فروغ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کے بعد نئی وزارت کا نام وزارت ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ رکھا جائے گا۔

    شاہی فرمان میں محکمہ سیاحت و قومی ورثے کو وزارت میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئی وزارت کا نام وزارت سیاحت رکھا جائے گا، شاہ سلمان نے اسپورٹس اتھارٹی کو وزارت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی وزارت کا نام وزارت اسپورٹس رکھا جائے گا، شاہ سلمان نے شہزادہ عبد العزیز بن ترکی بن فیصل آل سعود کو وزیر سپورٹس مقرر کردیا ہے۔

    شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماجد الحقیل کو وزارت بلدیات و دیہی امور کا قلم دان سونپا گیا ہے  وہ اپنے سابقہ فرائض کے ساتھ وزارت بلدیات کا کام بھی کریں گے۔

    خادم حرمین شریفین نے وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ کو سبکدوش کر کے ڈاکٹر ماجد القصبی کو وزارت کا قلم دان سونپ دیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق محمد بن عبد اللہ العمیل کو کابینہ کے سیکرٹری جنرل کا نائب مقرر کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ شاہ سلمان نے انجینئرخالد الفالح کو وزارت سرمایہ کاری جبکہ احمد الخطیب کو وزارت سیاحت کا قلم دان سونپا ہے۔

  • شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی، کویت رابطہ کونسل کی منظوری دے دی

    شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی، کویت رابطہ کونسل کی منظوری دے دی

    ریاض : شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو کونسل کا سربراہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مرکزی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز جدہ میں ریاست کے حکام سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان بنائی جانے والی رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مرکزی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو رابطہ کونسل کا سربراہ منتخب کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت ماضی میں بھی کئی ممالک کے ساتھ سیاسی و اقتصادی بنیادوں پر رابطوں کے لیے کونسل کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات کرچکی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکام اس سے قبل متحدہ عرب امارات، عراق اور مصر کے ساتھ بھی رابطہ کونسل قائم کرچکا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کونسلوں کے قیام کا مقصد سعودی حکومت اور دیگر ممالک کے مابین مشترکہ معاونت کو فروغ دینا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک برس قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد پر نہر کھدوانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کے بعد قطر ایک تنہا جزیرہ بن جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں