Tag: شاہ سلمان مرکز

  • سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    سعودی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں میں گیس سلینڈر تقسیم کیے

    ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے خانہ جنگی سے متاثر شامی شہریوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں گھریلو گیس کے سلینڈر فراہم کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز مرکز کی جانب سے شام کی جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ گیس سلینڈر بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی شہریوں میں گیس سلینڈر کی تقسیم کا اصل مقصد شہریوں کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے گیس سلینڈر کی تقسیم خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام کے شمالی شہروں اخترین، مارع، بزاعہ، الباب اور قباسین میں کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں ہر ماہ 2950 گھریلو گیس کے سلینڈر تقسیم کیے جاتے ہیں، رواں ماہ سعودی حکومت کی جانب تقسیم کردہ گیس سلینڈر سے شام کے پندرہ ہزار شہری مستفید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ وراں برس جون میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام شروع کیا گیا تھا۔

  • گیارہ ہزار یمنی شہریوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے کھجوروں کا تحفہ

    گیارہ ہزار یمنی شہریوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی طرف سے کھجوروں کا تحفہ

    ریاض: یمن میں امدادی آپریشن میں مصروف عمل شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔

    قبل ازیں مغربی ساحلی محاذ کے ذرائع نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے جنوبی ڈائریکٹوریٹ الدرھیمی پر دھاوا بولا اور شہریوں کو دی جانے والی امداد اپنے قبضے میں لے لیں۔

    یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر جہازوں کے ذریعے ادویات اور خوراک کا سامان گرایا گیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد

    واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطینی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی تھی، یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی تھی۔

    مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوؤں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔