Tag: شاہ سلمان

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لئے بڑا اعزاز

    عرب وزرائے داخلہ کونسل کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اعلی ترین درجے کا ’شہزادہ نایف ایوارڈ برائے عرب امن‘ سے نوازا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین کو یہ ایوارڈ عرب معاشرے کے لیے کی گئی بے مثال امن کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نوازا جانے والا ایوارڈ وصول کیا جو تیونس میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے اور 2040 میں اس کے دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    امریکی سرمایہ کاری بینک ’گولڈمین ساکس‘ کی حالیہ رپورٹ میں 2040 تک سعودی عرب دنیا کی 15 ویں بڑی معیشت بننے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

    جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2040 میں سعودی عرب کی متوقع جی ڈی پی 2.4 ٹریلین ڈالر (9 ٹریلین ریال) جبکہ مملکت کی آبادی 45 ملین تک پہنچ جائے گی۔

    غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالی کب تک رہا ہوں گے؟ بائیڈن کا اہم بیان

    اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2040 میں چین، امریکا کو پیچھے چھوڑ کر 34.1 ٹریلین ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بننے جا رہا ہے جبکہ امریکا کی جی ڈی پی 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا؟

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا؟

    سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کردیا ہے۔

    شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنادیا گیا ہے جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نیا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

    شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز کو الجوف کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ بن فیصل بن عبدالعزیز کو تبوک کا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

    زھیر بن محمد بن عبداللہ الزومان کو ہیومن رائٹس کمیشن کا معاون سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر یوسف بن صیاح بن نزال البیالی کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ جنرل انٹیلی جینس کا نائب سربراہ تعینات کیا گیا۔

    شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر عبداللہ بن احمد المغلوث کو معاون وزیر اطلاعات، انجینئر خلیل بن ابراہیم بن عبداللہ کو نائب وزیر صنعت ومعدنیات اور خالد بن فرید بن عبدالرحمن حضراوی کو مشیر ایوان شاہی بنادیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرعبداللہ بن مہدی بن علی جالی کو سیکریٹری عسیر ریجن، مساعد بن عبدالعزیز بن عبداللہ کو سکریٹری مکہ مکرمہ مقرر کردیا ہے۔

    غزہ میں معصوم بچوں کی شہادتیں، جمائما کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن بن فالح الفالح کو معاون وزیر داخلہ، ڈاکٹر خالد بن محمد بن عبداللہ البتال کو سکریٹری داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ شہزادہ عبدالرحمن بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان کو حفر الباطن کا کمشنر مقرر کردیا۔

  • غزہ میں شہادتیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا اہم بیان

    غزہ میں شہادتیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا اہم بیان

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث شہادتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، ایسے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کابینہ اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

    سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی شدید مذمت کی گئی جبکہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل تھے۔

    اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمار موجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا اور عمارت میں آگ لگ گئی۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

  • سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت انصاف میں 257 ججوں کی مختلف عہدوں پر تقرر اور ترقی کا فرمان جاری کیا ہے۔

    سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں کے تقرر اور ترقی کے شاہی فرمان کے حوالے سے کہا کہ’ اس سے عدل کا دائرہ وسیع ہوگا، عدالتی فیصلوں میں سہولت اور معیار بڑھے گا‘۔

    سعودی کابینہ کا اجلاس: شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اہم فیصلے کردیے

    انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب میں عدالتی نظام کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے،  امید ہے نئے اور ترقی پانے والے جج عدل و انصاف کا بول بالا کریں گے اور نئے حوصلے وعزم کے ساتھ عدالتی عمل میں حصہ لیں گے‘۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلم اُمہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا کو آفت و شر سے بچانے کیلئے دعا بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کرسنایا۔

    اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حرمین شریفین اورحج و عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے انمول اعزاز ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کے انتظامات میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

    زائرین کے مملکت میں قدم رکھنے سے روانگی تک انہیں تمام خدمات فراہم کرتے رہنے کے لیے پرعزم ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام رمضان پیغام میں کہا کہ تمام لوگ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اچھے کام کریں۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رشتوں کا پاس کریں اور اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔

  • شاہ سلمان کا ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد کا حکم

    شاہ سلمان کا ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد کا حکم

    ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد اور فضائی پل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد کا حکم جاری کیا ہے۔

    دونوں ممالک کے لیے دوائیں، طبی سامان اور انسانی ضروریات کی اشیا فضائی راستے سے ہنگامی بنیادوں پر بھیجی جائیں گی جبکہ امدادی ٹیمیں بھی روانہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے ترکیہ، شام اور دونوں ملکوں کے برادر عوام سے رنج و ملال اور دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

    سعودی عرب نے انسانی المیے سے نمٹنے کے لیے دونوں برادر ممالک کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، اس کے قائدین اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    علاوہ ازیں شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی پل کے ذریعے دوائیں، طبی ساز و سامان، خیمے، کھانے پینے کی اشیا اور لاجسٹک مدد ہنگامی بنیادوں پر روانہ کی جائیں۔

    شام اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ساہم پورٹل کے ذریعے عوامی امدادی مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے بتایا کہ فضائی پل قائم کرنے کا حکم سعودی قیادت نے شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے جذبے سے جاری کیا ہے۔

    سعودی قائدین چاہتے ہیں کہ شام اور ترکیہ میں ہولناک جانی و مالی نقصانات کے اثرات کم کرنے میں حصہ لیا جائے، تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

    شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے کھانے پینے کی اشیا، طبی سامان اور خیمے وغیرہ بھیجے جارہے ہیں۔

  • سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب: اہم شاہی فرمان جاری

    ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا، شاہی محل کی جانب سے پراسیکیوشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

    پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب کا کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کو اعلیٰ قیادت کی سرپرستی حاصل ہے، شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ادارے کی جملہ ضرورتیں پہلی فرصت میں پوری کردیتے ہیں۔

    نئے شاہی فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کو اعلیٰ استعداد کی سرپرستی کی وجہ سے عروج ملے گا، اس کی وجہ سے ادارے میں ترقی پانے والے ارکان اپنا کام شایان شان طریقے سے کریں گے۔

    المعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ آئندہ زیادہ محنت کریں اور اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ آپ لوگوں سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے اور آپ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے، اس کا خیال رکھیں۔

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا اہم بیان

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا اہم بیان

    ریاض: سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلسِ شوریٰ میں کہا کہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے مملکت کی کوششیں جاری ہیں۔

    انھوں نے عالمی سیاست پر بھی خصوصی گفتگو کی، کہا کہ ہم چاہتے ہیں روس یوکرین جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔

    شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور مکالمہ بہترین حل ہے۔

    ’بائیڈن سعودی عرب کو جواب دینے میں وقت لیں گے‘

    انھوں نے کہا ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرے، ایران سے عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں، عالمی برادری مشرقِ وسطیٰ میں مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا سعودی عرب افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔

  • شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پختونخواہ میں امدادی سامان تقسیم

    شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پختونخواہ میں امدادی سامان تقسیم

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا گیا، 8 ہزار سے زائد افراد میں سامان تقسیم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضرورت مند خاندانوں میں 1277 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

    شاہ سلمان مرکز کے امدادی سامان سے 8 ہزار 939 افراد مستفید ہوئے، فوڈ باسکٹس سوات، شانگلہ، بونیر اور دیگر اضلاع میں معذوروں، یتیموں، بیواؤں اور نادار افراد میں تقسیم کی گئیں۔

    شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں قدرتی آفات اور خانہ جنگی سے متاثرین میں کھانے پینے کا سامان اور انسانیت نواز امدادی اشیا تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں بھی امدادی سامان کی تقسیم اسی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔

  • سربراہ کانفرنس : سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ

    سربراہ کانفرنس : سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرامریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دو روزہ دورہ15 اور16 جولائی کو ہوگا۔

    ایوان شاہی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت قبول کرتے ہوئے اور سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں مزید فروغ اور وسعت اور سٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب سرکاری دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ایوان شاہی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں دوسرے روز سربراہ کانفرنس کو شامل کیا گیا ہے جس میں شاہ سلمان نے خلیجی ممالک کے سربراہان کے علاوہ شاہِ اردن، مصری اور عراقی صدور کو بھی مدعو کیا ہے۔

    یہ سربراہ کانفرنس 15 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں خطے کو درپیش اہم امور اور مسائل پر غور و خوض ہوگا۔

    عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دورے کے بعد صدر جو بائیڈن جدہ جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شاہ سلمان کی قیادت اور ان کی دعوت کو سراہتے ہیں، وہ سعودی عرب کے اہم دورے کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب تقریباً آٹھ دہائیوں سے امریکہ کا سٹیرٹیجک شراکت دار ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے مزید کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن سعودی عرب دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے، اس میں یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی حمایت بھی شامل ہے، یہ سات سال قبل شروع ہونے والی جنگ میں پرامن دور ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نئے انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات سمیت علاقائی معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔

    اس کے علاوہ ’ایران کی جانب سے درپیش خطرات کو روکنا، انسانی حقوق، عالمی سطح پر توانائی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا بھی بات چیت کا حصہ ہے۔

    صدر جو بائیڈن سعودی عرب روانگی سے قبل مغربی کنارے کا بھی دورہ کریں، وہ فلسطینی حکام سے ملاقات اور دو ریاستی حل کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کریں گے۔