Tag: شاہ سلمان

  • سعودی فرمانروا کی غیرملکیوں کے بجائے مقامی شہری بھرتی کرنے کی ہدایت

    سعودی فرمانروا کی غیرملکیوں کے بجائے مقامی شہری بھرتی کرنے کی ہدایت

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کو غیرملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شاہی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سیکریٹری، ایگزیکٹو سیکریٹری، ڈیٹا انٹری اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے غیرملکیوں کے ساتھ معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے۔

    شاہ سلمان نے کہا کہ سعوی شہریوں کو تربیت دے کر بھرتی کیا جائے، شاہی ہدایت کے بعد اب سرکاری اداروں کے علاوہ حکومتی کمپنیوں میں غیرملکیوں کے ساتھ معاہدوں میں توسیع نہیں ہوگی۔

    نئی آسامیوں کے لیے مقامی اخبارات میں اشتہارات دئیے جائیں گے اور ان ملازمتوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ریاض :‌دو برسوں میں 16 لاکھ غیر ملکیوں نے سعودی عرب کو خیر باد کہہ دیا

    محکمہ سول سروس کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سرکاری اداروں میں 93.98 فی صد سعودی شہری کام کررہے ہیں، غیرملکیوں کی شرح صرف 6.2 فیصد ہے۔

    سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کی مجموعی تعداد 73186 ہے، صرف صحت عامہ کا شعبہ ایسا ہے جس میں سعودی شہریوں کی شرح 66.8 فی صد ہے جبکہ غیرملکیوں کی تعداد 33.2 فی صد تک ہے۔

    گزشتہ سال 2018 کے دوران 60 سال عمر کے 35 فیصد غیرملکیوں کو برطرف کرکے ان کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف سرکاری ادارں میں کام کررہی ہے، کئی پاکستانی محکمہ صحت سے وابستہ ہیں، شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • سوڈانی عوام کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کی جائے، شاہ سلمان

    سوڈانی عوام کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کی جائے، شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان میں اقتدار کی تبدیلی نئی حکومت کو درپیش مسائل میں فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افریقی ملک سوڈان میں طویل عوامی تحریک کے رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی پر سوڈانی عوام کے بہتر مستقبل کےلیے مناسب فیصلے کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوڈان میں بننے والی عبوری کونسل اور اس کے اقدامات کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ سوڈان کی نئی فوجی حکومت ملک کے امن و استحکام اور دوست ملک کو مضبوط بنانے کےلیے مددگار ثابت ہوگی۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ اور سوڈان کے تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہے، سعودی حکومت 30 برس بعد رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کے نتیجے میں بننے والی عبوری کونسل کی معاونت کا یقین دلاتی ہے۔

    شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں سوڈان کا امن و استحکام شامل ہے، دوست ملک کو اندورنی بحران سے نکالنے کےلیے ہر ممکن انسانی امداد کےلیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • شاہ سلمان کا سوڈانی عمرہ زائرین کی میزبانی اور باحفاظت واپسی کا حکم

    شاہ سلمان کا سوڈانی عمرہ زائرین کی میزبانی اور باحفاظت واپسی کا حکم

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوڈان کے عمرہ زائرین کی سرکاری سطح پر میزبانی کی جائے اور ان کی باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے عمرہ ٹور آپریٹرز کو سوڈان عازمین عمرہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

    سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جب تک سوڈان میں فضائی، زمینی اور بحری راستے کھل نہیں جاتے اس وقت تک سوڈانی عمرہ زائرین سعودی عرب کے مہمان ہوں گے اور انہیں ہر ممکن سہولت اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیر کو گرفتار کرنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، فوج نے موجودہ حالات کے پیش نظر 24 گھنٹے کے لیے فضائی، بری اور بحری آمدورفت بند کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرفیو کے باوجود سوڈان میں فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا جاری

    سوڈان میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث سوڈانی عمرہ زائرین اور بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج کی جانب سے تمام شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابندی یقینی بنائیں، فوج نے کرفیو کی پابندی نہ کرنے کے خطرناک نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

    سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی فرمانروا پر بغیر ثبوت نازیبا الزام

    امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی فرمانروا پر بغیر ثبوت نازیبا الزام

    واشنگٹن: امریکا صدر ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ سے متعلق سعودی فرمانروا پر مضحکہ خیز الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ دعویٰ کیا جس کو امریکی مبصرین بھی سچا ماننے سے انکاری ہیں۔

    امریکی میگزین کی رپورٹ مطابق رواں ہفتے شائع ہونے والی کتاب ’’دی ہل ڈائی آن : دی بیٹل فار کانگریس اینڈ دی فیوچر آف ٹرمپ امریکا‘‘ میں مصنف جیک شرمین اور انا پالمر نے لکھا کہ ٹرمپ نے مبینہ دعویٰ گزشتہ برس کے آخر میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

    کتاب میں بتایا گیا ہے کہ رپبلکن نمائندہ گان کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ٹرمپ نے مبینہ دعویٰ کیا کہ ’میلانیا ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہتی تھی مگر شاہ سلمان نے زبردستی مصافحے کے لیے اُن کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر مجبورا میری اہلیہ کو ہاتھ ملانا پڑا‘۔

    مزید پڑھیں: میلانیا ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ،سر سے اسکارف غائب

    کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شاہ سلمان نے میلانیا سے ہاتھ ملانے کے بعد اُس پر تین بار بوسہ دیا‘۔

    دی ہل ڈائی آن میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جو تقریر وہاں بیان کی ، ایسا واقعہ کبھی بیان نہیں ہوا۔

    امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میلانیا کی سیکریٹری نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے شاہ سلمان کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو وہ اس عمل سے گریز کریں گے اس لیے میلانیا نے ہاتھ ہی نہیں بڑھایا۔

    ٹرمپ نے بتایا کہ ’جب ہمارا طیارہ سعودی سرزمین پر اترا اور ہم باہر نکلے تو میں نے شاہ سلمان سے ہاتھ ملایا مگر اُن کی تعظیم میں جھکا نہیں، اس کے بعد انہوں نے میلانیا کی طرف بھی ہاتھ بڑھایا جس پر میری اہلیہ نے اُن سے ہاتھ ملایا’۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کے دورہِ سعودی عرب کی ویڈیوز آن ریکارڈ موجود ہیں جس میں کہیں بھی بوسے کا منظر نہیں اور بالخصوص ٹرمپ جس بات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ شواہد کہیں بھی موجود نہیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب

    کتاب میں مصنف نے  اپنی بچت کا راستہ تلاش کرتے ہوئے آخر میں اس تقریر اور نصنیف کے حوالے کو عجیب انداز اختیار کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نشریاتی ادارہ ٹرمپ سے خوف زدہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ اور شاہ سلمان کا یہ واقعہ مذاق کے طور پر بیان کیا یا وہ سنجیدہ تھے اس حوالے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ٹرمپ لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے واقعات کو بڑھا چڑھا پر بیان کرتے ہیں۔

    اسے بھی پڑھیں: صدر بننے کے بعد ٹرمپ اب تک 5 ہزار بار جھوٹ بول چکے ہیں: امریکی رپورٹ

    اسی سے متعلق: امریکی میڈیا نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا

    یاد بھی یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے نے گزشتہ برس ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں ٹرمپ کو جھوٹا شخص قرار دیا گیا تھا، اس رپورٹ میں تاریخوں کے ساتھ بیانات دیے گئے تھے اور پھر اُن کے مکرنے کے حوالے بھی شائع کیے گئے تھے۔

  • شاہ سلمان کا جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید تمام قیدیوں کی رہائی کا حکم

    شاہ سلمان کا جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید تمام قیدیوں کی رہائی کا حکم

    ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشرقی علاقے کے دورے کے دوران جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حقوق سے متعلق کیسز کے تحت قید ان تمام قیدیوں کے جرمانے حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ہیں۔

    شاہ سلمان کی ہدایت پر فوج داری کیسز کے علاوہ دیگر عمومی نوعیت کے کیسز کے تحت جیل میں قید ایسے قیدیوں جن کے ذمہ ایک ملین ریال یا اس سے کم رقم کی جرمانہ کی ادائیگی باقی ہے کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کل سوموار کو تیونس کےدورے سے واپس سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں پہنچے تھے۔

    الظہران کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈےپر مشرقی علاقے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں قیدیوں کو جسمانی و ذہنی تشدد کا سامنا، برطانوی میڈیا

    یاد رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کے حکام شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو سو سے زائد افرادکی گرفتاری کے حکم نامے کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں قید افراد کو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے طبی معائنے کی رپورٹ شاہ سلمان کو پیش کی جائے گی۔

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد امکان ہے کہ شاہ سلمان جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسمانی و ذہنی تشدد کا شکار 60 سے زائد قیدیوں کے طبی معائنے کا حکم شاہ سلمان کی جانب سے دیا گیا تھا۔

  • گولان پر شام کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات مسترد کرتے ہیں، شاہ سلمان

    گولان پر شام کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے اقدامات مسترد کرتے ہیں، شاہ سلمان

    تیونس: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ گولان کی چوٹیوں پر شام کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق تیونس میں عرب لیگ کے سالانہ سربراہ اجلاس میں شاہ سلمان نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

    تیونس کے صدر نے کہا کہ عرب لیگ کے اس سربراہ اجلاس میں خطے کے استحکام کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استحکام آسکتا ہے اس حل کے تحت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلاتے ہوئے ایک فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہئے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

    یہ پڑھیں: گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    عرب لیگ سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس کو مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے مسترد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ عرب لیگ نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے 2011 کے اوائل میں پرامن احتجاجی مظاہرین کے خلاف مسلح کریک ڈاؤن کے بعد شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔

    حال ہی میں بعض عرب ممالک نے صدر بشار الاسد کی حکومت سے دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اب عرب لیگ میں رکنیت کی بحالی کے لیے آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔

  • نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز سفید فام نسل پرست کے دہشتگردانہ حملے پر دنیا بھر حکمرانوں کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے، سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانی اقدار سے عاری ہیں۔

    شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر ہونے والا بزدلانہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکا طور پر جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

    نیوزی لینڈ سانحہ : دہشت گرد نے پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

  • سعودی عرب: نومنتخب گورنروں، وزراء اور ارکان شوریٰ نے حلف اُٹھا لیا

    سعودی عرب: نومنتخب گورنروں، وزراء اور ارکان شوریٰ نے حلف اُٹھا لیا

    ریاض: سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزراء اور مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ریاض میں الیمامہ شاہی محل میں منعقد ہوئی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

    عہدوں کا حلف اُٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت عبداللہ مبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد الشیخ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب، وزارتی کونسل میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

    عہدوں کا حلف اُٹھانے والے دیگر وزراء میں وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوریٰ کے ارکان محمد بن حمود المزید اور محمد عسیری شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر کیوں مقرر کیا گیا

    اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نو منتخب عہدیداروں کو ان کے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

  • سعودی عرب، وزارتی کونسل میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

    سعودی عرب، وزارتی کونسل میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی کابینہ کی ازسر نو تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، نئی تشکیل کے تحت عادل الجبیر کی جگہ ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے جبکہ عادل الجبیر اب وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گے۔

    عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے ان کے علاوہ ترکی الشبانہ وزیر اطلاعات اور حمد آل الشیخ وزیر تعلیم ہوں گے، عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، شاہ سلمان

    سیاحت سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ سلطان بن سلمان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرکے مملکت میں اسپیس اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہی فرمان کے تحت الجوف صوبے کے گورنر بدر بن سلطان کی جگہ فیصل بن نواف کو نیا گورنر بنایا گیا ہے، کابینہ کے وزیر مساعد العیبان کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

    ترکی الشیخ کو اسپورٹس اتھارٹی کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن ترکی کو نیا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ ترکی الشیخ کو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    جنرل خالد بن قرار الحربی کو مملکت کی جنرل سیکیورٹی کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

  • شاہ سلمان نے ’جنادریہ‘ میلے میں انڈونیشیا کی شاخ کا افتتاح کردیا

    شاہ سلمان نے ’جنادریہ‘ میلے میں انڈونیشیا کی شاخ کا افتتاح کردیا

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ثقافتی میلے ’جنادریہ‘ میں انڈونیشیا کی شاخ کا افتتاح کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ثقافتی میلے جنادریہ میں انڈونیشیا شاخ کا افتتاح کردیا ہے، یہ میلے سعودی شہر تبوک و الجوف کے مقامات پر جاری ہیں جس میں جمہوریہ انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

    شاہ سلمان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے جنادریہ میلے کا دورہ کیا، میلے کے لیے 6500 مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے، میلے کے دوران مرکزی کونسل، نمائش گاہ، صحرائی گھر، پیشہ وروں کے لیے الگ الگ مقامات، ساحلی گھر، گاؤں کا مرکزی تھیٹر اور کئی دوسرے مقامات مختص کیے گئے ہیں۔

    تبوک گاؤں کے لیے چار جغرافیائی، طبعی اور تاریخی عناصر ڈیزائن کیے گئے ہیں جن کے ذریعے یہ علاقہ بحر الاحمر کے ساحل پر سعودی عرب کے دیگر علاقوں کی نسبت ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

    شاہ سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے الجوف کے مقام پر 8400 مربع میٹر پر پھیلے ثقافتی قصبے میلے کا دورہ کیا اور وہاں جاری ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    میلے میں زیتون کے تیل، الجوف کے حلوہ جات کی نمائش کی گئی جبکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک تھیٹر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔