Tag: شاہ فرمان

  • ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے بازی پلٹ دی، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان کی جیت ہارمیں بدل گئی اور اے این پی کے خوشدل خان کامیاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان ہار گئے جبکہ اے این پی کے خوشدل خان کامیاب ہوئے۔

    خوشدل خان نے پی کے 70 سے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی امیدوار کو 187 ووٹوں سے شکست دے دی۔

    فتح کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی نے ایک اور نشست اپنے نام کرلی اور سیٹیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

    جس کے بعد حلقے میں خوشدل خان کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھ روز سے جاری تھی جو کہ آج مکمل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد ایک نشست کم ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے،شاہ فرمان

    عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے،شاہ فرمان

    وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے۔

    پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا کو آگاہ کیا، شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے کیا ہے، ان کو ماہانہ دوہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے بننے والے منصوبے کے اشتہار میں کسی کی تصویر نہیں لگائی جائیگی۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبے متفق ہوں تو کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ نجی سود کے خاتمے کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔