Tag: شاہ فیصل ٹائون

  • کراچی: پُر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک دو زخمی

    کراچی: پُر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک دو زخمی

    کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک دو زخمی ہو گئے جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہو نے والے فرد کی شنا خت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

    ادھر اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی دوکاندار جان کی بازی ہار گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی سہیل کے والد پر دل کا دورہ پڑگیا جو جاں لیوا ثابت ہوا۔ ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری طرف جوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی پل کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔