Tag: شاہ فیصل کالونی

  • 24 لاکھ سے زائد رقم غائب کرنے کے الزام پر ایس ایچ او ناصر محمود معطل، گٹکا فروش نے ویڈیو میں تردید کر دی

    24 لاکھ سے زائد رقم غائب کرنے کے الزام پر ایس ایچ او ناصر محمود معطل، گٹکا فروش نے ویڈیو میں تردید کر دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے ایس ایچ او کو ٹاسک فورس کی کارروائی کے دوران برآمد 24 لاکھ سے زائد رقم مبینہ طور پر غائب کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ٹاسک فورس کی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی لاکھوں کی رقم غائب کرنے کا الزام تھا، جس پر آئی جی سندھ نے رقم کم ظاہر کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ایس ایچ او ناصر محمود کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے، انھیں معطل کر دیا گیا ہے، اور گارڈن ہیڈ کوارٹرز بی کمپنی بھیج دیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹاسک فورس کی تفصیلی رپورٹ بھی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بھیج دی گئی ہے۔

    مبینہ گٹکا فروش کاشف لنگڑا ویڈیو بیان دیتے ہوئے
    مبینہ گٹکا فروش کاشف لنگڑا ویڈیو بیان دیتے ہوئے

    تاہم اس معاملے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں گٹکا فروش کاشف بتا رہا ہے کہ اس کے گھر سے چوبیس لاکھ روپے ایس ایچ او نے نہیں بلکہ ٹاسک فورس نے لیے تھے، جب کہ شکایت پر ایس ایچ او نے ٹاسک فورس کے پاس سے وہ رقم برآمد کر کے واپس کی۔

    واضح رہے کہ 20 جون کو گٹکا فروش کاشف کے گھر پر ٹاسک فورس کے چھاپے میں برآمد ہونے والی چوبیس لاکھ سے زائد نقدی مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیے گئے مقدمے میں صرف 1500 روپے ظاہر کیے گئے تھے، مقدمے میں نہ سامان ظاہر کیا گیا اور نہ ہی 24 لاکھ سے زائد نقدی کا کہیں ذکر کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں گٹکا فروش کاشف لنگڑا کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران ٹاسک فورس نے چوبیس لاکھ روپے، گٹکا، چھالیہ اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا تھا، تاہم تھانیدار پر الزام لگایا گیا کہ اس نے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، چھالیہ اور دیگر سامان غائب کر دیا، ٹاسک فورس نے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی رقم اور سامان کی ویڈیو بھی بنا لی تھی۔

  • کراچی :  مین ہول میں گر کر بچے کی موت، انتظامیہ کو ہوش آگیا

    کراچی : مین ہول میں گر کر بچے کی موت، انتظامیہ کو ہوش آگیا

    کراچی: شاہ فیصل کالونی گٹر میں گر کر بچے کی موت کے بعد انتظامیہ نے ڈھکن لگانے کا کام شروع کر دیا، مختلف مقامات پرکئی سال سے گٹر کےڈھکن نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آگیا اور ڈھکن لگانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

    شاہ فیصل کالونی کے مختلف مقامات پر کئی سال سے گٹر کے ڈھکن نہیں لگے تھے تاہم شاہ فیصل کالونی دو نمبر کے قریب کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا کام جاری ہے۔

    کھلے مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین غم سے نڈھال ہیں، ان کا ایک مطالبہ ہے ذمہ داران کے قانونی کارروائی کی جائے.

    یاد رہے گزشتہ روز بھی ایک ننھی جان غفلت لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئی تھی ، شاہ فیصل کالونی میں کھیلتے ہوئےدوبچے کھلےمین ہول میں گرگئے تھے ، جس میں ایک بچے کو علاقہ مکینوں نے بچالیا تھا جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران آٹھ سال کے عباد کی لاش چار گھنٹے بعد کورنگی ندی سے نکالی گئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان نگل گیا

    چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہرعلی خٹک نے کہا تھا کہ گٹر کے ڈھکن لگانا ہماری ذمہ داری نہیں۔۔واٹر بورڈ ذمہ دار ہے، دو سال میں گٹر کا ایک ڈھکن نہیں دیا گیا۔

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے کئی موقع پر ترقیاتی کاموں کے ساتھ گٹر کے ڈھکن بنانے اور انھیں شفاف طریقے سے یو سی یوسی پہنچانے کے دعوے کیے گئے، ان کا دعوی تھا کہ انھوں نے گٹر کے ڈھکن بنانے کا پلانٹ لگا کر فی ڈھکن آٹھ سو سے نو سو روپے بچائے ہیں۔

    ۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے اور چوری سے بچانا پولیس کی ذمہ داری ہے. عوام سے گزارش ہے بچوں کا خیال رکھیں اور آنکھیں کھلی رکھیں کیونکہ انتظامیہ کی آنکھیں بند اور کراچی میں مین ہول کھلے ہیں۔

  • کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔

    ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  • کراچی :  غیرقانونی پٹرول پمپ  میں خوفناک آتشزدگی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : غیرقانونی پٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : شاہ فیصل کالونی کراچی میں علاقے میں غیرقانونی پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد  علاقے میں مزید پانچ غیرقانونی پٹرول پمپس کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پیٹرول یونٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی غفلت سامنے آگئی۔

    شاہ فیصل کالونی میں ایک نہیں پانچ پٹرول یونٹس کی موجودگی کاانکشاف ہوا اور مبینہ طورپر تمام پیٹرول پمپس کا ایک ہی مالک نکلا، جو واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔

    پیٹرول یونٹس پتھرروڈ،جمعہ گوٹھ،چاولہ پل اورگرین ٹاؤن میں موجود ہے اور آگ لگنےوالےپیٹرول پمپ کو16 سالہ ملازم چلاتا تھا۔

    شاہ فیصل حادثے کے فوری بعدضلعی انتظامیہ نےپھرتیاں دکھائیں اور علاقے میں قائم4پٹرول یونٹس اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نےسیل کردئیے، پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرول یونٹس ریاض نامی شخص کےملازمین چلاتے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ جاں بحق شہری کے بھائی سلمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ قتل،آتش گیرمادہ غیرمحفوظ رکھنا،عمارت کونقصان کی دفعہات تحت درج ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں پولیس کی کوئی غفلت یا کوتاہی نہیں ، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ دکان کو بند کرا دیا تھا ، جس کے بعد مالک نے کورٹ سے رجوع کر کے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا۔

  • غیر قانونی پٹرول پمپ میں آگ: میرا سیٹ اپ کوئی نہیں ہٹا سکتا، مالک کی دھمکیاں

    غیر قانونی پٹرول پمپ میں آگ: میرا سیٹ اپ کوئی نہیں ہٹا سکتا، مالک کی دھمکیاں

    کراچی : شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں منی پٹرول پمپ سے رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص جل کر جاں بحق ہوگیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کو پیٹرول یونٹ قائم کرنے پر درخواست بھی دی تھی۔

    رہائشی عمارت میں10خاندان مقیم ہیں اور تمام 10فلیٹ مالکان نے غیرمجاز پٹرول پمپ کو یہاں سے ہٹانے کیلیے درخواست جمع کرائی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختتیار کیا تھا کہ اس طرح کے رہائشی علاقوں میں پیٹرول پمپ قائم کرنا حادثات کا باعث بنتے ہیں لہٰذا اسے ختم کرایا جائے۔

    رہائشی عمارت میں10خاندان مقیم ہیں اور تمام 10فلیٹ مالکان نے غیرمجاز پٹرول پمپ کو یہاں سے ہٹانے کیلیے درخواست جمع کرائی تھی۔

    درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غیر مجاز پٹرول پمپ سیٹ اپ عمارت مکینوں کی جان کیلئے خطرناک ہے، لہٰذا ایسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

    درخواست گزاروں کے مطابق انتظامیہ نے پٹرول پمپ سیل بھی کیا تھا، لیکن ایک ہفتے کےاندر پٹرول پمپ مالک نے اسے ڈی سیل کروادیا۔

    عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پمپ مالک نے کہا کہ میں ڈی سی، اے سی اور پولیس سب کو پیسے دیتا ہوں، پمپ مالک نے کہا کہ میرا سیٹ اپ کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

    علاقہ مکین نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص سراج سیلون پر بال کٹوانے آیا تھا، آگ لگتے ہی شعلوں نے دکان کو گھیر لیا، سراج دکان کے اندر ہی دم گھٹنےسے جاں بحق ہوا۔

  • شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسرکو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا گیا

    شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسرکو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا گیا

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسر کو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا گیا، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق واردات کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس افسر اپنی فیملی کے ہمراہ تقریب سے گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے گھر کی دہلیز پرواردات کی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی پولیس آفیسر اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سے تلاشی کے دوران اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

    کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں نورزادہ، قیصر، محسن شامل ہیں، تینوں مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، سرچ آپریشن کینٹ اسٹیشن، گرومندر، پرانی سبزی منڈی اوراطراف میں کیا گیا۔

  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

    کراچی: شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے علاقے میں 3 منزلہ عمارت گرگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران 3 منزلہ عمارت گرگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، کام کے دوران ہی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شدید زخمی شخص کو نکال لیا گیا۔

      ریسکیو ذرائع نے کئی مزدوروں کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔

  • موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

    موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے تیرہ سالہ بچی کے اغوا کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ حبیبہ لوڈ وگیم کھلیتی تھی مبینہ طور پور اس کے زریعے کسی نے بلایا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا، کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تیرہ سالہ بچی اغوا، واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق 13 سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ حبیبہ لوڈ وگیم کھلیتی تھی مبینہ طور پور اس کے زریعے کسی نے بلایا۔

    مدعی والد حبیبہ نے کہا کہ 13 سالہ حبیبہ کا لوڈو گیم کے زریعے عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا،عبداللہ نے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے واردات کی۔

  • کراچی : شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والے  2 کم سن بچے بازیاب

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والے 2 کم سن بچے بازیاب

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والے دو کم سن بچوں کو بازیاب کرالیا گیا اور چار اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والے دو کم سن بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت چار اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    اغواکاروں نے بچوں کے والد سے پانچ کروڑر وپے تاوان مانگا تھا، پولیس نے بتایا کہ رینجرز کی ٹیکنیکل ٹیم نے بچوں کو ٹریس کیا اور کارروائی میں مدد کی۔

    ملزمان سے اسلحہ موبائل فونز اورموٹرسائیکل برآمد کرکے بچوں کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے آٹھ سالہ رحیم اورتین سالہ روحان کوٹیوشن پر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

  • کراچی : شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے  والی 17 سالہ لڑکی بازیاب

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی بازیاب

    کراچی : پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کراکر اغوا کار کو ٓگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انویسٹی گیشن ونگ کورنگی نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ، ایس ایس پی نے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی سےاغواہونے والی لڑکی کو بازیاب کیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صبا کو وقاص نے شاہ فیصل کالونی کے قریب سے اغوا کیا تھا اور تفتیشی افسر نے تکنیکی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کیا۔

    انویسٹی گیشن افسر نے کہا اغوا کار وقاص کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، انوسٹی گیشن ونگ کورنگی نے 24 گھنٹے کے اندر لڑکی کو بازیاب کیا۔