Tag: شاہ لطیف ٹاؤن

  • کراچی: ملزمان گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار

    کراچی: ملزمان گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان نے دیدہ دلیری کی انتہا کردی، گھر میں گھس کر صرف 10 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان گھر میں گھسے دو شہریوں سے موبائل چھینے اور فرار ہوگئے، ملزمان کی جانب سے اس طرح واردات کرنے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

    گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اسی دوران بائیک سے اگر کر ایک ملزم نے پستول نکالی اور کھلے ہوئے گیٹ سے اندر داخل ہوگیا۔

    دونوں شہریوں سے یوں لوٹ مار کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، اس تیز ترین واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہیں سکی ہیں، موٹرسائیکل سوار ملزمان گلی سے گزر رہے تھے، انھوں نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو فوری واردات انجام دے ڈالی۔

  • کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا ہے، جس کی شناخت نوید کے نام ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم نوید بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اور اس کا شمار ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا، ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں زخمی زاہد کھوسو، امام ڈینوں عرف جاوید گنجا اور جاوید عرف موٹا شامل ہیں۔


    انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بکُ تیار


    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور ماضی میں جیل بھی جا چکے ہیں۔

    ملزمان نے چند روز قبل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں نجی کمپنی کے ملازم سے 16 لاکھ روپے لوٹے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ چکی ہے، ملزمان انتہائی مطلوب جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

  • سپر مارٹ ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    سپر مارٹ ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سپر مارٹ میں ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اور چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سپر مارٹ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ملزمان زخمی سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں سیکٹر اے 17 سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت محمد علی، آصف، ذیشان اور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان ضلع ملیر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

  • کراچی: نجی  اسکول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی  8 سالہ بچی کہاں سے ملی؟ پولیس کا بڑا انکشاف

    کراچی: نجی اسکول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کہاں سے ملی؟ پولیس کا بڑا انکشاف

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن کے اسکول سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو اس کی نانی کی پڑوسن کے گھر سے بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسکول سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ بچی عائشہ مل گئی، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر بچی کو نانی کی پڑوسن کے گھر سے بازیاب کرایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی نانی کی پڑوسن کے گھر سےچادر میں لپٹی ہوئی بازیاب ہوئی، بچی کی نانی ، پڑوسن اور20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے بچی اپنی نانی کےگھر سےملی ہےبچی کےوالدنےنامعلوم ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    شاہ لطیف پولیس نےیوسف گوٹھ ،عارفانی گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا، بچی اور حراست میں لیے گئے افراد کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے

    پڑوسن کاابتدائی بیان میں کہا کہ بچی کومیرے گھر پر اس کی نانی چھوڑ کر گئی تھی۔

    یاد رہے بچی گزشتہ روزعارفانی گوٹھ کے اسکول سے لاپتہ ہوئی تھی ، جس کے بعد والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • کراچی: دیوار گرنے سے نجی اسپتال کے مالک سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی: دیوار گرنے سے نجی اسپتال کے مالک سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دیوار گرنے کے باعث نجی اسپتال کے مالک سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات بتاتے ہوئے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی اسپتال کےقریب دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹررسول بخش ابڑو بھی شامل ہیں۔

    واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت رقیہ عرفانی کے نام سے ہوئی۔

    ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال کی دیوار کیساتھ پلاٹ پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، دیوار گرنے کا واقعہ تعیمراتی کام کےدوران رنما ہوا۔

  • ویڈیو: شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا بچی اغوا کار کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا ہونے والی ایک چھوٹی بچی ایک ماہ بعد اغوا کار کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا نے والی 11 سالہ رمشا ایک ماہ کے بعد اغوا کار کے چنگل سے بھاگ کر پولیس کی تحویل میں پہنچ گئی۔

    رمشا 24 نومبر کو اپنی بہن عائشہ کے ہمراہ نکلی تھی، کچھ دیر بعد عائشہ تو واپس آ گئی مگر رمشا واپس نہیں آئی تھی، واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    مبینہ اغوا کار کے چنگل سے بھاگنے والی بچی رمشا نے کہا کہ ’’مجھے گنے والے انکل اپنے گھر لے گئے تھے، جہاں سے موقع ملتے ہی میں بھاگ کر لانڈھی اسٹیشن پہنچی۔‘‘

    ننھی بچی رمشا والدین سے ملتے ہی آب دیدہ ہو گئی، پولیس کارروائی کے دوران پولیس افسر ممتاز مروت اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔

    زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

    پولیس حکام کے مطابق بچی اغوا ہونے کے بعد ایک ماہ تک کہاں رہی، اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا رہا، اس سلسلے میں بچی کے مکمل حواس میں آنے کے بعد ہی مکمل بیان لیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق رمشا چوبیس نومبر کو دوست کے گھر جانے کے لیے نکلی تھی لیکن اغوا ہو گئی تھی۔

  • ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ضلع ملیر کی پولیس نے ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاہ لطیف کے قریب قومی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم علی اکبر سے 30 بور پستول برآمد ہوئی، حرمین کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان پیار علی اور شبیر جاکھرو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، پیار علی وقوعہ اور شبیر جاکھرو یکم جنوری کو گرفتار ہوا، ملزم شبیر جاکھرو سانگھڑ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اندرون سندھ سے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے، اور کراچی میں ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 22 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سپر مارکیٹ میں 6 ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی تھی، تاہم فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران وہاں موجود 4 سال کی ننھی بچی حرمین ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بعد ازاں جاں بحق ہو گئی۔

  • حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

    سانگھڑ: کراچی کے علاقے ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن میں ننھی بچی حرمین کے قتل واقعے کا مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک بچی حرمین کی جان چلی گئی تھی، واقعے کے مرکزی ملزم شبیر جھکڑو کو اندرون سندھ گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ قتل میں ملوث مفرور ملزم شبیر جھکڑو کو سانگھڑ پولیس نے شہدادپور میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا، زخمی ملزم کو شہدادپور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    کراچی: ننھی حرمین کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی

    ایس ایس پی کے مطابق کراچی میں ملزم شبیر نے ساتھیوں کے ہمراہ دکان میں واردات کی تھی، ملزم نے فرار ہوتے ہوئے شاہراہ پر اندھا دُھند فائرنگ کی تھی، جس کی زد میں آ کر کم سِن بچی حرمین زخمی ہوئی تھی جو بعد ازاں قریبی اسپتال کے عملے کی سنگین غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔

    حرمین قتل کیس : ملزمان کون ہیں؟ کہاں سے آئے، تفصیلات مل گئیں

    ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے ایک ملزم موقع پر ہی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، جب کہ 2 فرار ہو گئے تھے، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گرفتار زخمی ملزم پیار علی نے پولیس کو بتایا تھا کہ میرا تعلق سانگھڑ سے ہے، جب کہ اس کے دیگر 5 ساتھیوں کا تعلق شہداد پور سے ہے، جن میں پیرو، گلو، نعیم، اکبر اور حق نواز دو دو شامل ہیں۔

  • شاہ لطیف ٹاؤن  سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش

    شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش

    کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار 5 دہشت گردوں سے تفتیش کےلیےڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

    جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سیکریٹری داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی ، ڈی آئی جی عمر شاہد نے کہا ہے کہ 8اکتوبر کو شاہ لطیف ٹاون میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ 5گرفتار ہوئے۔

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا اور ان دہشت گردوں کا بیرونی ایجنسیز سے رابطے کا پتہ چلا، مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

    یاد رہے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سےمقابلے کے مقدمات درج کئے گئے تھے ، دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت درج کئے گئے ، دہشت گردوں میں قاسم ،بسم اللہ،زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس مقابلے کےبعد ایک دہشت گرد ہلاک اور 5گرفتارہوئے، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لال محمد عرف گل کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ ، بارودی مواد، بارود سے تیار رکشہ ،15دستی بم برآمد ہوئے جبکہ گرفتار دہشت گرد اہم مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

  • شاہ لطیف ٹاؤن سے  گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج

    شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے، دہشت گردوں میں قاسم ، بسم اللہ، زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سےمقابلے کے مقدمات درج کرلئے گئے، دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات درج کئے گئے۔

    مقدمات دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت درج کئےگئے ، دہشت گردوں میں قاسم ،بسم اللہ،زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کےبعد ایک دہشت گرد ہلاک اور 5گرفتارہوئے، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لال محمد عرف گل کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ ، بارودی مواد، بارود سے تیار رکشہ ،15دستی بم برآمد ہوئے جبکہ گرفتار دہشت گرد اہم مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود مکان پر چھاپا مارا گیا تھا، جس پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ فائرنگ کی گئی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔