Tag: شاہ محمود

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود اور علی امین پر فرد جرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود اور علی امین پر فرد جرم عائد

    راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے علی امین گنڈا پور، شاہ محمود قریشی، کنول شوزب، سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    عدالت نے جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، ان میں لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزب، تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجا ناصر محفوظ شامل ہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، کیس میں نامزد مزید 6 ملزمان پر فرد جرم لگانا باقی ہے۔

    عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں عمران خان کی کیس میں بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیے گئے، اے ٹی سی نے عمران خان ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گی۔

    16 دسمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، جن پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، ان میں راجا راشد حفیظ، خادم حسین، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید، چوہدری آصف شامل تھے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

  • اپنے وطن اور فوج کا ہمیشہ دفاع کیا، اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، شاہ محمود

    اپنے وطن اور فوج کا ہمیشہ دفاع کیا، اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، شاہ محمود

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں اپنے وطن کا دفاع کیا، میں نے اپنی افواج کا بھی ہمیشہ دفاع کیا، 9 مئی کے حوالےسے اپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں اپنے وطن کا دفاع کیا، میں نے اپنی افواج کا بھی ہمیشہ دفاع کیا، 9 مئی کے حوالےسے اپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں ملتان میں ہی نہیں تھا، مگرمقدمہ درج کیا گیا، ہم نے ہمیشہ اپنے اداروں کا دفاع کیا ہے، ہم ثابت کریں گے کہ ہماری سوچ کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن واقعہ پر مسلم امہ میں اضطراب ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے مسلمانوں کے دل جلائے گئے، افسوس ناک واقعے پر پوری دنیا میں پرامن احتجاج ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی سویڈن واقعے پر پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی احتجاج کی تائید کی ہے، میں نے اسلامو فوبیا کےبڑھتے ہوئے ٹرینڈ کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کروائی، مسلم امہ کے وزرائے خارجہ نے ہماری ہاں میں ہاں ملائی، ہم اس مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ بھی گئے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ہم اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ رہے تھے، قومی اسمبلی میں گستاخی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔

  • شاہ محمود قریشی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    شاہ محمود قریشی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی خود عدالت میں پیش ہوٸے، عدالت نے پولیس کو27 جون تک شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔

    رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بدنیتی کی بنیاد پر پولیس نے گھیراؤ جلاؤ کے تین مقدمات میں ملوث کیا، شاہ محمود قریشی اپنے خلاف مقدمات کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ پولیس نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان پر حملے کے مقدمات میں نامزد کیا۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف نہیں ملا۔ اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی عبوری حکومت کو بجٹ پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

  • عدالت کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ان کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے الزام میں رواں ماہ 11 مئی کو اسلام آباد سے  تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے استفسار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کون سے ایسے شواہد ہیں جن کے تحت ان کی پیشگی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    عدالت نے شاہ محمود کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ کسی ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے جس میں پرتشدد سرگرمی ہوسکتی ہے یا وہ کسی کو تشدد پر نہیں اکسائیں گے۔

  • ہم نے گرفتاریاں دے کرخوف کا بت توڑ دیا، شاہ محمود قریشی

    ہم نے گرفتاریاں دے کرخوف کا بت توڑ دیا، شاہ محمود قریشی

    اٹک : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اٹک جیل سے رہائی کے بعد اپنے نئے عزم اور حوصلے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد یہ تاریکی اجالوں میں بدل جائے گی۔

    جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے گرفتاریاں دے کرخوف کا بت توڑا ہے، بند چکیوں میں نظربندی میری سیاسی زندگی کا حصہ بن چکی ہے، جیل بھرو تحریک سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ اور بلند ہوئے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے عوام کو پیغام دیا کہ پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دینا ہے کیونکہ سال 2018کے الیکشن میں ہماری کامیابی ادھوری تھی، اب ہم نے اس کامیابی کو مکمل کرنا ہے۔

    اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ملک تو بنا گئے لیکن قوم نہ بنا سکے، آج وقت ہے ان غلامی کی زنجیروں سے آزادی کا، عمران خان سے کہوں گا کہ صرف وزیراعظم نہیں بننا قوم بنانی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زر اور زرداری کی وجہ سے ذوالفقاربھٹو کا روٹی کپڑا مکان کاخواب پورا نہ ہوسکا، ہمیں ایک خودارخارجہ پالیسی چاہیے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آئیں مل کرعمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ایک نئی سوچ کا آغازکریں، پرانے چوروں سے نیا کستان نہیں بن سکتا، ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے چند لمحوں بعد یہ تاریکی اجالوں میں بدل جائے گی۔

    اٹک جیل سے رہائی ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے پرجوش کارکنان کے ہمراہ فرط جذبات سے مغلوب ہوکر "کون بچائے گا پاکستان عمران خان، عمران خان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

  • عمران خان عدالت میں ضرور پیش ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان عدالت میں ضرور پیش ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تھوڑا فراخدلی کا مظاہرہ کریں عمران خان عدالت میں ضرور پیش ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زخم بھرچکے ہیں لیکن ہڈی ابھی کمزور ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور پیش ہونے سے بھی گریزنہیں کریں گے، عمران خان نے ڈاکٹرز کے ساتھ مشاورت کی ہے انہوں نے 2ہفتے کیلئے آرام تجویز کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی ہڈی کو معمولی سا زور بھی پڑا تو مزید3ہفتے پلسٹر لگے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ سنجیدہ ہے وہ واقعی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف ایک جعلی میڈیکل رپورٹ پر نوازشریف ملک سے فرار ہوگئے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے نوازشریف کی واپسی کیلئے50روپے والے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی دیا تھا، 4سال ہوگئے موجودہ وزیراعظم کے بیان حلفی پرکوئی عدالت نہیں پوچھ رہی۔

  • حکمران پہلے طے کرلیں ہم سیاستدان ہیں یا دہشت گرد؟ شاہ محمود

    حکمران پہلے طے کرلیں ہم سیاستدان ہیں یا دہشت گرد؟ شاہ محمود

    ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمران پہلے یہ طے کرلیں ہم سیاستدان ہیں یا دہشت گرد ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

    شاہ محمود قریشی کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ الیکشن90دن کے اندر کرانے ہیں، حکومت کی نیت واضح ہے کہ الیکشن کسی صورت نہیں کرانے۔

    انہوں نے کہا کہ جس آر او نے مجھے کل کاغذات نامزدگی دیے رات اس کا تبادلہ کردیا گیا، ایسی حرکتیں وضاحت کررہی ہیں کہ یہ لوگ الیکشن نہیں چاہتے، کاغذات نامزدگی سے ہی دھاندلی شروع ہوگئی تو کون انتخابی نتائج کو قبول کرے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی دعوت دیتے ہیں اور ساتھ میں الزامات بھی لگا دیتے ہیں، سیاسی لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، تشدد اور بغاوت کے مقدمات ہورہے ہیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ جب ہمیں گرفتار کرنا ہی ہے تو ایک ہی بار کرلیں، پہلے یہ طے کرلیں ہم سیاستدان ہیں یا دہشت گرد ہیں؟ ہم ملک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ہم تو ملک کیلئے ہی الیکشن مطالبہ کررہے ہیں جو ہمارا حق ہے۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسا مینڈیٹ ملے کہ ہم مؤثر قانون سازی کرسکیں اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہ ہو۔

  • حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، شاہ محمود

    حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، شاہ محمود

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔

    قومی اسپیکر اسمبلی کی جانب سے مزید استعفے منظور کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جو نام دیئے وہ قابل قبول ہو سکتے تھے، انھوں نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متنازع شخصیت کو لگوایا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ حکومت اسمبلیوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، ابھی استعفے منظور ہوئے نہیں کہ الیکشن کمیشن  سے بھی نوٹیفکیشن آجاتا ہے۔

    دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔

  • صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

    صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے، شاہ محمود قریشی

    لاہور : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اٹل ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کی سوچ بڑی واضح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر سب سے مشاورت کی اور سب کو اعتماد میں لے لیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اب ہمیں عوام سے رجوع کرنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی حالات بہت بگڑ چکے ہیں، موجودہ اسمبلیاں اپنی وقعت اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھوچکی ہیں کیونکہ پی ڈی ایم حکومت ڈلیورکرنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک تقریباً دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ہماری ایل سیز نہیں کھل رہی ہیں، تکنیکی طور پرڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ نئے انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو ہی نئے انتخابات منعقد ہوں گے، چیئرمین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

  • نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 میں مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر نے مراد علی شاہ کو خصوصی طور پر خط لکھا جس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 نالوں کی صفائی کی جائے، گزشتہ سال علی زیدی کی ذاتی دلچسپی کےسبب نالوں کی صفائی کرائی گئی تھی، تحریک انصاف دور میں عوام کو کافی زیادہ سہولیات حاصل رہیں۔

    خط کے مطابق کروناوائرس کے باعث حلقہ پی ایس 97 کے کئی علاقے متاثر ہیں، بارشوں سےقبل پی ایس 97 کے لیےصفائی کےخصوصی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مسائل سے بچ سکیں۔

    کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت کی، کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹربورڈ کو نکاسی آب کے لیے انڈرگراؤنڈ سسٹم ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث تیز برسات کا امکان ہے، تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔ علاوہ ازیں شہر قائد میں اربن فلڈ کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین شرقی نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا اور کہا نالے صاف نہ ہوئے تو آس پاس کی آبادی زیر آب آسکتی ہے۔