Tag: شاہ محمودقریشی

  • ‘بائیڈن اور نریندرمودی کے مشترکہ بیان سے ہر پاکستانی کا دل دُکھا ہے’

    ‘بائیڈن اور نریندرمودی کے مشترکہ بیان سے ہر پاکستانی کا دل دُکھا ہے’

    اسلام‌ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور نریندرمودی کےمشترکہ بیان سے ہر پاکستانی کا دل دُکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بائیڈن اور مودی کے مشترکہ بیان کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم نہیں کیا گیا، بائیڈن اور مودی کے مشترکہ بیان سے ہر پاکستانی کا دل دُکھا ہے۔

    سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا کوئی ذکر نہیں، نجانے کیوں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ کھنہ کے دہشت گردی مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، انسداددہشت گردی عدالت کے نئے جج نےابھی چارج نہیں لیا، جس کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی 10 جولائی تک توسیع کردی گئی تھی۔

  • کوئی عمران خان کومائنس کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا، شاہ محمودقریشی

    کوئی عمران خان کومائنس کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کوئی عمران خان کو مائنس کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس پرقانونی مؤقف قوم کے سامنے رکھا، الیکشن کمیشن پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے ، آئین اور پاکستانی قوم کی ادارے سے کچھ توقعات ہیں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے اس ادارے کا بنیادی کام شفاف الیکشن کرانا ہے، اس ادارے کو اپنی ساکھ اور ذمہ داری کی پاسداری کرنی  چاہئے امید ہے الیکشن کمیشن قومی توقعات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا اور اس ادارے کے ذریعے مائنس ون فارمولے کو آگے بڑھانے کی کوشش نہیں ہوگی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پوری بحث ہوئی ، عدالتوں کی انسٹرکشنز تھیں کہ اکاؤنٹس اور فنڈنگ کی اسکروٹنی کریں ، یہ کسی ایک جماعت پر نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا تحریک انصاف واحدہےجس نےریکارڈ پیش کیا، میں نہیں سمجھتا کسی جماعت نے اتنی تفصیلات دی ہوں گی، اسکروٹنی کمیٹی نے پوری جانچ پڑتال کی جبکہ اسکروٹنی کمیٹی میں باقی جماعتوں کی فنڈنگ سورسز کے بارے میں خاموشی ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے بارے میں عمران خان پبلک فورمز اور جلسوں میں ذکرکرتے رہے، اس کے تدارک کے لئے نیک نیتی سے چند ٹھوس تجاویز پیش کیں ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اسے آگے بڑھایا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن آئیں اورفاضل عدالت نے کہا ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، بدقسمتی سے ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا، پوری قوم جانتی ہے ٹیلی ویژن فوٹیج پیش کی گئیں۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ ایک امیدوار تھے ان کے صاحبزادے پیسے دے رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کیسے ووٹ ڈالناہے، الیکشن کمیشن میں پٹیشن کی شکل میں یہ کیس گیا، الیکشن کمیشن نے کہاگیلانی صاحب کےصاحبزادےکی کرپٹ پرٹیکسزتھیں، علی موسیٰ گیلانی پرکرمنل کیس دائرہوا، قوم جاننا چاہتی ہےکہ اس کیس کی کیا پیش رفت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس میں جوبھی ہواوہ بھی کسی سےپوشیدہ نہیں، این اے297میں پریزائیڈنگ آفیسر اپنا بیان ریکارڈکراتےہیں، پریزائیڈنگ آفیسر نے بیلٹنگ پیپرز پر ٹھپوں کا ذکر کیا انہیں نظرانداز کیا گیا، سب کچھ واضح ہےدن دیہاڑے ہوا سندھ پولیس ایف آئی آردرج نہیں کرتی۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس سب کےسامنےہے ، آصف زرداری کوگاڑیاں دی گئیں ایک گاڑی سے نواز شریف مستفید ہوئے، کیا قانون  اس کی اجازت دیتاہےہرگزنہیں، کیا انہیں رعایت دینےکیلئے رولزکونظراندازکیاگیا جی ہاں کیا گیا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہوسکتا ہے فیصلہ توقعات پر اور ہوسکتا ہے برعکس آئے ، تحریک انصاف نےسمجھاحقائق سےقوم کو باخبر رکھنا ذمہ داری ہے۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکوئی سیاسی مقدمات درج نہیں کرائےتھے، ہم نےسیاسی لیڈرشپ کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا، فضل الرحمان،بلاول بھٹو،مریم نوازآئیں ہم نے رکاوٹ نہیں ڈالی ، ہم نےتسلیم کیاپرامن احتجاج ان کابنیادی حق ہے اور آج دیکھ لیں کوئی سڑک ایسی نہیں جوخالی ہو، سپریم کورٹ نے بھی کہا یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ انکا بنیادی حق ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قانونی ماہرکی رائے میں وہ ایسا نہیں کرسکتے، میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ فیصلہ کیا آئے گا، الیکشن کمیشن نے خلاف فیصلہ دیا تو لیگل ایکشن کی طرف جائیں گے۔

    لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کیا ہوگی اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، لانگ مارچ کی تاریخ کاعلم صرف عمران خان کوہے، عمران خان نے کارکنان اور تنظیم کوکہاہےمنصوبہ بندی اورتیاری کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت تاثردینےکی کوشش کررہی ہےچڑھائی ہونیوالی ہےایسی کوئی بات نہیں، ماضی میں ہمارے جتنے احتجاج ہوئے سب پرامن ہوئےہیں، 25مئی کوجب ہم آئےتولوگوں نےسب کچھ دیکھا، احتجاج ہمارابنیادی حق ہےہم پرامن احتجاج کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کی تعیناتی کسی عہدے پر ہوجائے تو اس پر کچھ ذمہ داریاں لاگو ہوجاتی ہیں، توقعات کی جاتی ہیں کہ وہ قومی توقعات پر پورا اتریں گے، ابھی فیصلہ آناباقی ہےاس لئےمیں ایسی کوئی بات نہیں کرناچاہتا۔

    شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ عمران خان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین ہیں، کوئی عمران خان کومائنس کرناچاہتاہےتوکوئی بھی کارکن تسلیم نہیں کرے گا۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمودقریشی

    برسلز : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنےکاکوئی جوازنہیں بنتا، ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پربھرپورتعاون کیا، 2018میں دیےگئےایکشن پلان پرپوری طرح عمل کیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں بنتا، ایک نکتے پر خواہ مخواہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھاگیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے، یورپی یونین اوردیگرممالک اس سلسلےمیں کرداراداکریں۔

    سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق شاہ محمودقریشی نے کہا افغانستان کو انسانی، معاشی بحران سے بچانا ترجیح ہونی چاہیے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ محمودقریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امورکےسربراہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان حالات کےباعث یورپی یونین میں مہاجرین کوبوجھ بڑھےگا، افغانستان میں صورتحال بہتربنانےکیلئےمشترکہ کوششیں ناگزیرہے۔

  • قطری سفیر  کی  شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    قطری سفیر کی شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےقطرکےسفیرشیخ سعودبن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    دوران ملاقات وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ کیا۔

    قطری سفیر نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • شاہ محمودقریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار

    شاہ محمودقریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ترک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اورعالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے  رجحان پرتشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات،باہمی دلچسپی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزرائے خارجہ نے پاکستان،ترکی کےمابین دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پرجلد عملدرآمدکویقینی بنانےپرزور دیا۔

    شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سےخطےکودرپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپرترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

    وزیرخارجہ نےا فغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کےمابین نقطہ نظرمیں مماثلت خوش آئند ہے۔

    وزرائےخارجہ نےعالمی سطح پر اسلاموفوبیاکےبڑھتےہوئےرجحان پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدارکےتحفظ کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

  • سعودی اور جاپانی وزیر خارجہ  کا شاہ محمودقریشی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    سعودی اور جاپانی وزیر خارجہ کا شاہ محمودقریشی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تہہ دل سے ممنون ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا، جس میں انھوں نے شاہ محمود کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

    دوسری جانب جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا ، جس میں شاہ محمود قریشی کے کورونا سے متاثرہونے پر اظہارہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اپانی وزیر خارجہ نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے میری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

  • چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے، وزیر خارجہ

    چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، معید یوسف،سیکرٹری خارجہ، سابقہ خارجہ سیکریٹریز، سفرا، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کاخواہاں ہے،بھارت کی ہندتوا پالیسیوں نے خطے کے امن وامان کو داؤ پر لگا دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کی تجویزکوپس پشت ڈال کرمتنازع علاقےمیں تعمیرات کیں،چین سے کشیدگی کا ذمہ دار خود بھارت ہے،مودی حکومت کی جنونیت کے باعث افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ نہتے مظلوموں کواستبداد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،بھارت کا جارحانہ رویہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

  • بھارت نے بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو دبائے رکھا لیکن اب ایسا نہیں،شاہ محمودقریشی

    بھارت نے بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو دبائے رکھا لیکن اب ایسا نہیں،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نےبڑی چالاکی سےمسئلہ کشمیرکو دبائے رکھا لیکن اب ایسا نہیں،  بھارت کی جانب سے ناکامی چھپانے کیلئے پلوامہ جیسا ڈرامہ کیاجاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا 54 سال بعدمسئلہ کشمیرکو ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی کونسل میں لےگئے، بھارت کی جانب سےاجلاس روکنےکی بھرپورکوشش کی گئی، بھارت کہتا تھامسئلہ کشمیراندرونی معاملہ جس کی نفی کرنےمیں کامیاب ہوئے۔

    وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ  انسانی حقوق سےمتعلق بھارت کےکردارکواقوام متحدہ میں بےنقاب کیا، یواین ایچ سی آر کمشنر اور برطانوی  پارلیمنٹ نے رپورٹس جاری کیں، رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کوبیان کیاگیا، دنیابھرمیں یو این  ایچ  سی آر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹس کوپڑھاگیا اور دنیا بھر میں پاکستان کےمؤقف کی تائیدکی گئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بھارت نےبڑی چالاکی سےمسئلہ کشمیرکودبائےرکھالیکن اب ایسانہیں، بھارت کےمؤقف کی نفی ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر بیانیہ تبدیل ہورہاہے، دنیاکہتی ہےمسئلہ کشمیرصرف زمین کامعاملہ نہیں ہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیرکودہشت گردی سےجوڑتاتھاجس میں اب ناکام ہورہاہے، پاکستان کامؤقف تھامسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کےمطابق حل ہوناچاہیے، اب دنیا بھر میں پاکستان کےمؤقف کی تائیدہورہی ہے، دنیابھی سمجھ گئی ہے، مسئلہ  کشمیرکادہشت گردی سےتعلق نہیں۔

    وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ  رائزنگ بھارت کے چہرے کو مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بے نقاب کیاگیا، بھارتی عوام بھی کشمیریوں پر ہونے والےمظالم کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، عالمی سطح پربھارت سےمتعلق نکتہ نظرتبدیل ہورہاہے، بھارتی عوام بھی اب مودی سرکار کے مؤقف کی تائیدنہیں کررہی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  مودی سرکار کی بھارتی اپوزیشن بھی تردید کررہی ہے، بھارت کا ساتھ دینے والے کشمیری رہنما بھی مودی سرکار کیخلاف ہیں، بھارتی سیاستدان، فلم اسٹارز، دانشور بھی مودی سرکاری کیخلاف ہیں، بھارتی عوام کہتے ہیں مودی سرکار نے بھارت کا چہرہ تبدیل کردیا ہے۔

    انھوں نے کہا 5 اگست کے مودی سرکار کے اقدام کی بھارتی عوام مخالفت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج بڑھائی، جس پر سب نے تنقید کی، بھارت نے یورپی وفد کو دورہ کشمیر کرانے کی کوشش کی، جس پر یورپی پارلیمان نے یورپی وفد سے علیحدگی اختیار کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے یو این میں خطاب کیا، دنیا نے مودی سرکارکی حقیقت جانی، وزیراعظم نے آر ایس ایس نظریہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، دنیا اب کہتی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  مودی سرکاری نےسیاسی مفادکیلئےہندوفلسفےکواجاگرکیا، سیاست کیلئےہندوازم کوفروغ دیا اور سیاسی فائدہ حاصل کیا، قومیت کوپروان چڑھاکرمودی سرکارنےسیاسی فائدہ حاصل کیا، مودی سرکارنےاپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئےقومیت کوپروان چڑھایا، متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی عوام سڑکوں پرہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل جلدپاکستان تشریف لارہےہیں، بھارت کی جانب سےناکامی چھپانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کیا جاسکتا ہے، امریکا اورسیکریٹری جنرل یواین کوپلان کرنےوالےفالس فلیگ آپریشن سےآگاہ کیا ہے کہ پلوامہ جیسا ڈرامہ کیاجاسکتاہے، ماضی میں بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی دیاجائے گا۔

    وزیر خارجہ  نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی کی ایک تاریخی پوزیشن رہی ہے، چاہتے ہیں اوآئی سی ایسا بیان جاری کرے، جس سے کشمیریوں  کوحوصلہ ملے۔

  • مودی بھی عمران خان کو شکریہ کا موقع دیں،  شاہ محمود قریشی

    مودی بھی عمران خان کو شکریہ کا موقع دیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نےمحبتوں کی راہداری کھولی ہے، کیا مودی کشمیر میں کرفیو ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے ار وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تاریخی دن ہے، پاکستان نےمحبتوں کی راہداری کھولی ہے، پوری دنیامیں سکھ کرتارپورراہداری کاجشن منارہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےسےسکھوں کی خوشی پراوس آئی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کی تفصیلات دیکھ کر دفتر خارجہ رد عمل دے گا، بھارتی سپریم کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا، بابری مسجد کے سانحے میں 2ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتارپورراہداری کے افتتاح کے روز فیصلے کا آنا سکھوں کے جذبات مجروح کرنا تھا، گاندھی ، نہرو کا ہندوستان دفن ہورہا ہے، مودی ، آر ایس ایس کا ہندوستان مسلط ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سکھوں کی خوشیوں کے رنگ میں آج بھنگ ڈالی گئی: شاہ محمود قریشی

    ان کا کہنا تھا کہ ہندو توا کے آگے بھارت کے اقلیتی گھٹنے ٹیک رہے ہیں، مودی سے سوال ہے کیا کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔

    اس سے قبل بھی وزیرخارجہ نے کہا تھا بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے، پاکستان نے محبتوں کی راہداری قائم کی لیکن مودی سرکار کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، نفرت کے بیج بونا بہت خطرناک کھیل ہے، ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان دباؤ میں آئے گا یا جھکے گا، ایسا بالکل نہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں، اور کھڑے رہیں گے۔

    خیال رہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

  • نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، شاہ محمود قریشی

    نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ نریندرمودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل جماعتی کشمیر کانفرنس جاری ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے ، پانچ اگست سے تحریک آزادی میں نیا موڑ آیا ، تاریخ سے سب واقف ہیں ،طویل جدوجہد سے بھی واقف ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اگست ایسا دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے، ہمیں نئی حکمت عملی نئے موڑ کو سامنے رکھ کربنانی ہوگی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہمیں دنیا کو پیغام دینا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متفق ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم نے کوشش کی کہ مسئلے کو آگے لے کر چلیں، بہت عرصے سے مسئلہ پس منظر میں چلا گیا تھا، بات نہیں ہورہی تھی، بھارت نے بہت چالاکی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس ،فرانس ،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں ہوسکتا تھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا مسئلے پرسیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے ، لامتی کونسل اجلاس کیلئے بھارت نے بے شمار رکاوٹیں کھڑی کیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظریے پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے ،اوآئی سی کے فورم کو آج متحرک کرنا آسان نہیں ہے، فلسطین کے مسئلے پراوآئی سی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی ، جی سی سی میں بھی اس وقت سنگین اختلافات ہیں، اوآئی سی ممالک میں کس نوعیت کے اختلافات ہیں، تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود پاکستان نے او آئی سی کو متحرک کیا ہے، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں، یوم عاشور پر جلوس پر پابندی تھی، مقبوضہ کشمیر میں امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے ، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے ،مودی کرفیو ہٹائے،کشمیر ی قیادت کو رہا کرے ،جلسے میں ان کی رائے لے۔