Tag: شاہ محمودقریشی

  • مودی ہمت ہے تو  کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

    مظفرآباد : وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ،چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، انشااللہ فتح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر‌خارجہ شاہ محمودقریشی نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عمران خان مظفرآباد تشریف لائے ہیں،آپ سے مخاطب ہوں‌ گے۔

    وزیر‌خارجہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کھلے آسمان تلےکشمیریوں سے پاکستان کاوزیراعظم مخاطب ہے ، چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، نریندر مودی سری نگر میں جاکر کشمیریوں سے خطاب کی جرات نہیں کرسکتا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ، کشمیر کے لوگوں کیلئے جو کارنامہ سرانجام دیا اب کرفیو اٹھاکر دکھاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی دکھائی دے رہا ہے نہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی پابندیاں ہیں، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، بازاروں میں رونق ہیں۔

    وزیر‌خارجہ نے کہا بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کےہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا مؤقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی۔

  • شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو  خراج عقیدت پیش

    شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے شہید کیپٹن جنید عرفان عباسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا جنید عرفان نے ثابت کیاکہ لیڈرشپ کیاہوتی ہے ، ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کے دروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نےہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یوم دفاع کے موقع پر شہید کیپٹن جنیدعرفان عباسی کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیا جبکہ والدین سے اظہارعقیدت کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج کیپٹن جنیدعرفان کے اہل خانہ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا، آنے کا مقصد قابل  فخر بیٹے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جس نے اس دھرتی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، جنید نے ثابت کیا کہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید شہید کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد حملے کی تیاری کررہا ہے، انھوں نے خود آپریشن کو لیڈ کیا اور جام شہادت نوش کیا،  کیپٹن جنید کا بھتیجا کہہ رہا ہے کہ میں فوج میں جاؤں گا اور چچا کا بدلہ لوں گا، جس قوم کے بچے میں یہ جذبہ پیدا ہوجائے تو اسے کوئی مٹا نہیں سکتا۔

    انھوں نے کہا ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کےدروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نے ہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی، ہمیں اپنےشہیدوں اورغازیوں پرفخرہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں 1965 کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، میں مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کی شہادت کا بھی اعتراف کرتا ہوں، آج33دن ہوگئے نہ جانے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے کیا حالات ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا آج وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جائیں گے، شہیدوں کے خاندان سے ملیں گے، لائن آف کنٹرول پر یوم دفاع کا دن منائیں گے اور کشمیر میں قابل فخرافسران کیساتھ دن گزاریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کپیٹن جنید سمیت 7 اہل کاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، شاہ محمودقریشی

    مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ مودی پالیسوں سے متفق نہیں، بھارت آج کشمیر کے مسئلے پرتقسیم دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا، یورپ کے جمہوری سوچ رکھنے والے کشمیرمیں ظلم کے خلاف بول پڑے جبکہ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ مودی پالیسوں سے متفق نہیں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت آج کشمیر کے مسئلے پرتقسیم دکھائی دے رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 27ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • کشمیریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے ، شاہ محمودقریشی

    کشمیریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے ، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا، کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے، عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر کہا کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضہ میں تکالیف کا سامنا کررہے ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے، عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا، کشمیریوں پر تشدد عالمی قوانین اورجنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

    گذشتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیرکو فلیش پوائنٹ بنا دیا، بھارتی سپریم کورٹ میں مودی کےغیر قانونی اقدام کے خلاف14 درخواستیں دائرکی گئیں، بھارتی سپریم کورٹ پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا شدید دباؤ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرپوری پاکستانی قوم کا واضح اورایک مؤقف ہے، مسئلہ کشمیر پرچین کی مشاورت کے ساتھ سلامتی کونسل گئے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارتی اندرونی معاملات کے بیانئےکی قلعی کھل گئی، سلامتی کونسل میں 54سال کے بعدبہ طور عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، آج پاکستان کی منتخب سول قیادت اور عسکری حکام ایک صفحے پر ہیں۔

    مزید پڑھیں : مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا: شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ غیرقانونی اقدام پر بھارتی سیاسی جماعتیں بھی ایک پیج پر نہیں، بھارتی اقدام کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی کیس دائر ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے، کیوں کہ ہند توا کا دباؤ ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مایوسی کی ضرورت نہیں،قوموں پر ایساوقت آتا ہے، ہم دیکھنا یہ ہے کہ کیسے آگے بڑھنا ہے، بھارت نے لابنگ کی ہے مقبوضہ کشمیر اندرونی مسئلہ ہے۔

  • خدشہ ہے بھارت  خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ، شاہ محمودقریشی

    خدشہ ہے بھارت خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا پھر آگاہ کررہا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، اور الزام پاکستان پر ڈالے گا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمووقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیاہے، مقبوضہ کشمیر میں100دہشت گرد داخل ہوئے ہیں  ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کوخطوط لکھے، خدشہ ہے بھارت ایک نیاناٹک رچانےوالاہے اور  پاکستان پرالزام لگاسکتاہے۔

    شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوخدشہ ہےلوگ نکلیں گے تووادی میں خون خرابہ ہوگا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس تنظیموں کی توجہ دلاناچاہتاہوں، کشمیریوں کے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں، نماز جمعہ کے بعد لوگ ضرورباہرنکلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کوخط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بھارت کو ایف اے ٹی ایف پر منہ کی کھانی پڑی، کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے، آج پوری قوم یک زبان ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں، ٹرمپ نےہم سےوعدہ کیاہےکہ مودی سےبات کرین گے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی ، شاہ محمود

    یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی شرو ع کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، بات اب مشاہدے سے آگے جا چکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ کل بھی اقوام متحدہ سے خط میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹے گی تو اصل صورت حال سامنے آئے گی، ہمارے پاس جو ممکنہ راستے ہیں وہ اختیارکر رہے ہیں، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو رابطوں کی ہدایت کر رکھی ہے، ہم خدشے سے دنیا کوآگاہ کر رہے ہیں، بیانات نہیں کردار ادا کریں۔

  • بھارت معاملات میں شدت اورپاکستان معاملات کا پرامن حل چاہتا ہے،شاہ محمودقریشی

    بھارت معاملات میں شدت اورپاکستان معاملات کا پرامن حل چاہتا ہے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت معاملات میں کشیدگی چاہتا ہے، پاکستان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، ہم نےابھی نندن کو واپس کیا اور 360 قیدی چھوڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارت چاہتا ہے معاملات کوشدت دی جائے لیکن پاکستان معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتاہے۔

    ،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پلواما واقعے کے بعد بھی دنیا نے دیکھا بھارت نے کشیدگی بڑھائی، پاکستان کی جانب سے ہر قدم پر کشیدگی میں کمی کے اقدامات کیےگئے، دباؤ ڈالا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتا ہے تو بھارت بھی کمی کرے، دنیا نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور بھارت پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔

    پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتاہےتوبھارت بھی کمی کرے

    وزیرخارجہ نے کہا پاکستانی قیدیوں،ماہی گیروں کی واپسی پرتیزی سے کام ہورہاہے، بھارت سے مسلسل معاملہ اٹھایا ہوا ہے، قونصلر رسائی مانگتے ہیں، سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیر پکڑے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا بھارت معاملات میں کشیدگی چاہتا ہے، پاکستان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، پاکستان نے کئی خیر سگالی اقدامات کیے، ہم نے ابھی نندن کو واپس کیا، 360 قیدی چھوڑے، بھارت بھی اعتماد کی بحالی کے اقدامات کرے۔

  • ڈاکٹر عافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں،  شاہ محمودقریشی

    ڈاکٹر عافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے ڈاکٹرعافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں ، امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا معاملہ مسلسل امریکی حکام سے اٹھا رہے ہیں اور ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل مسلسل ڈاکٹر عافیہ کا دورہ کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کےخلاف اپیل دائر کرنے کے لئے آمادہ ہوگئیں،امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے سینٹ کو بتایا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کےلئے امریکہ کو درخواست کی ہے، امریکہ سے بیرون ملک فوجداری سزاؤں کے بین الامریکہ کنونشن 1993 کے تحت درخواست کی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پاکستان نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی اور اور انہیں وطن واپس لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس ضمن میں غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ طالبان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست دی جس میں عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    یاد رہے نومبر 2018 میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی تھی ، جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان حوالگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، قید کی سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کر کے امریکا لایا گیا۔

    عافیہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان نے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خاجہ ایلس ویلز کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔

  • کرتارپورکوریڈورکا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پرہوگا، شاہ محمودقریشی

    کرتارپورکوریڈورکا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پرہوگا، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کیلئےکوشاں ہیں، کرتارپورکوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کامثبت چہرہ اجاگرکرناہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کرتارپور کوریڈور کھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپور کوریڈور کا افتتاح رواں سال بابا گرونانک کے جنم دن پر ہوگا۔

    کرتارپورکوریڈورکھولنا بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لئے اہم قدم ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان میں ٹورازم میں3 فیصداضافہ ہواہے، حکومت نےسیاحت کوفروغ دینےمیں اہم کردار ادا کیا، سیاحت کے فروخت سے معیشت کو استحکام اور زرمبادلہ آئے گا، ماضی کاجائزہ لیں پاکستان میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا سیاحت کا فروغ خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، مثبت پالیسیوں کے باعث سیاحت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے،شاہ ماضی کا جائزہ لیں تو گزشتہ برسوں میں سیاحت پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیرخارجہ نے کہا ملکی سیاحت میں کمی سےمعیشت کونقصان پہنچا، سیاحت کی ترقی میں امن و سلامتی کا اہم کردار ہے، عالمی سیاحوں کیلئے ویزے کا حصول آسان، فیسوں میں کمی کی۔

    غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا 175ممالک کیلئےپاکستانی ویزہ آن لائن سروس شروع کی ہے، غیرملکی سیاحوں کیلئےیہاں آمدکاعمل آسان بنارہےہیں اور سیاحت کے فروغ کیلئےنئی ایوی ایشن پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

  • شاہ محمودقریشی کی سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر ہونے پرمبارکباد

    شاہ محمودقریشی کی سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر ہونے پرمبارکباد

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو سیف اللہ نیازی پر اعتماد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور انھیں تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

    شاہ محمود قریشی نے سیف اللہ نیازی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اور باصلاحیت ہیں ، وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو ان پر اعتماد ہے۔

    اس موقع پر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا ذمہ داریاں سونپنے پر چیئرمین اور پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں، پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے اپنے دیرینہ ساتھی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھی  سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کیا تھا، سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکہ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئےتیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ۔

    وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اور نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔

    سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    یاد رہے ستمبر 2016 میں تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے۔

     

  • پاکستان کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیارہے،شاہ محمودقریشی

    پاکستان کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیارہے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بطورجذبہ خیرسگالی بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاگیا، کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے کشیدگی نہیں چاہتا، کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نےفضائی حدودکی خلاف ورزی کرکے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت نےاقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔

    وزیر خارجہ نے کہا بطورجذبہ خیرسگالی بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعدامن کی خاطر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، کشیدگی میں کمی کرانے کے لئے صدر ٹرمپ کی دلچپسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا بھارت جب کہے جہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے، روس نے بھی مذاکرات کے لئے میزبان کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہر وہ قدم لینے کیلئے تیار ہیں، جس میں انسانیت کافائدہ ہو، وزیرخارجہ

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کواوآئی سی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنےدیں گے، سشماسوراج جہاں ہوں گی وہ وہاں نہیں جائیں گے، مودی پوزیشن خراب ہونے کے ڈر سے خیرسگالی کا جواب نہیں دے رہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب قوم پر حملہ ہوگا، تو مجھے فکر تو ہوگی، تو فکر ہے، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، سشما سوراج مہمان ہیں، مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، بھارت کےپاس اوآئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں، سشماسوراج کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔