Tag: شاہ محمودقریشی

  • وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

    وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

    نیویارک : وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کامطالبہ کردیا اور کہا بھارت کچھ چھپا نہیں رہاتوانکوائری کمیشن بنانےکیلئےحمایت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری سے رابطے رابطہ کیا اور او آئی سی جموں و کشمیر رابطہ گروپ سے خطاب میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے اراکین کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے اور اس کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے۔

    سلامتی کونسل کی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں شفاف،جمہوری اصلاحات کےحق میں ہے،مخصوص ملکوں کےمفاد میں اصلاحات قبول نہیں۔

    بی کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت ملک سےٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان میں ٹی بی کے کامیاب علاج کی شرح پینسٹھ فیصد ہے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر،برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ، اومانی وزیرخارجہ یوسف بن الاوی بن عبداللہ ، یورپی یونین اور بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مغربی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ مغربی اور مسلم رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، عمران خان کی حکومت سےخارجی سطح پر بہت امیدیں ہیں، پاکستان کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

    خیال رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں استقبالیہ کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

    صدرٹرمپ نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر بات کی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود نے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ، جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    چینی وزیر خارجہ اور شاہ محمود نے ملاقات کے دوران خطے میں ترقی اور امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا، چینی وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے کے منتظرہیں ۔

    نیویار ک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران قطر نےایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت کی پیشکش کی۔

    وزیر خارجہ نے سوئٹزرلینڈ ،نیپال اورمالدیپ کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

  • عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دینے کے لئے بلایا ہے، وہ ممبران کوآنے والے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں اراکین کا ایک پیج پرہوناضروری ہے، اپوزیشن کے احتجاج پراعتراض نہیں، بہترہوتا پہلے قانونی طریقہ اپناتے، پی ٹی آئی نے احتجاج سے پہلےعدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرےعہدے کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،مشاورت جاری ہے، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سےمشاورت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک کے وزارتِ خارجہ کے منصب کے لیے معذرت کرنے والے پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود کو عمران‌ خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے چند دن قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عمران خان عوام کے وزیرِ اعظم بن کر سامنے آ رہے ہیں، مرکز میں پی ٹی آئی مکمل طور پر مطمئن ہے، نمبر پورے کیے جا چکے ہیں اور تحریکِ انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

  • شاہ محمودقریشی نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دے دیا

    شاہ محمودقریشی نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ سارے فیصلے خواہش کے تحت نہیں آتے، فیصلے سے نقصان تو ہوا ہے لیکن فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف انصاف چاہتے ہیں،ذمہ داروں کوسزا
    ملنی چاہیے، جس کا بچہ قتل ہوا اس کے والد کو پولیس ڈنڈےماررہی ہے، 2013 میں دھاندلی پرفیصلہ ہماری خواہش کے مطابق نہیں تھا ، اس کے باوجود اس فیصلے کو ہم نے قبول کیا۔

    آرٹیکل 62 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی نوعیت کاہے، ہم اس ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،ان عناصر کو تنقید کانشانہ بنایا، جنہوں نے عدالتوں کا مذاق اڑایا، ن لیگ کو آئین میں ترمیم نہیں کرنےدیں گے، ایک شخص کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

    مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس فیصلے کوبھی سرتسلیم خم قبول کرناہوگا،  بھٹو اور اس فیصلےمیں زمین آسمان کا فرق ہے، مسلم لیگ ن نے جذبات میں فیصلے کئے جو الٹے ثابت ہوئے، جماعتیں چندشخصیات کےگردنہیں گھوم سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی قانون سازی نہیں کرنی چاہیےجس سے ان کیلئے مشکلات ہوں، اگر وہ اپنےرویےمیں تبدیلی نہیں لاتےتونقصان کااندیشہ ہے، ان کے مزید ایم این اےعلیحدہ ہونےکےامکان موجودہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب علیحدہ صوبےکامطالبہ35سال سےچل رہاہے، ایوب کےدورمیں بھی جنوبی پنجاب کوان کاپانی نہیں ملا، بھٹو اندرون سندھ لوگوں کو آگےلائے،بہتر ین ڈپلومیٹ پیداہو ئے، پنجاب کےبجٹ کا57فیصد ایک شہرپرخرچ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں دھڑوں سےغر ض نہیں، ہم مؤقف کی تائیدکر رہے ہیں، پیرپگارا نے بھی کہا جنوبی پنجاب کامقدمہ مضبوط ہے،

    جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جہانگیر تر ین تجربہ کارآدمی ہیں ان کی خدمات کااعتراف کرتےہیں، اس فیصلےسےہمیں نقصان ہواہےلیکن اس کوتسلیم کرناہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا  تھاکہ پیپلزپارٹی کوسنہری موقع ملالیکن صوبے قرارداد کی حدتک رہے، انہوں نے لڑائی پیدا کرنے کیلئے بہاولپور کا شوشہ چھوڑا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا،شاہ محمودقریشی

    پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے صدرشاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اکیس نومبرکولاڑکانہ کے جلسے سے پی ٹی آئی سندھ بچاؤتحریک کا آغازکرے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پرجلسوں کے لئے غیرملکی فنڈنگ کے الزامات لگانے والے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کل ہونے والے جلسے کےلئے سندھ حکومت کے وسائل اوراربوں روپے خرچ کئے گئے ۔.

    لیکن بلاول بھٹوکی تقریرکے دوران کارکنوں میں بدنظمی نظرآئی، انہوں نے کہا کہ پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا، موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی بلکہ زرداری کی پارٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ اورفکرمحترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ لاڑکانہ میں دفن کردیا گیاہے۔

  • جوانوں کی شجاعت کوسلام پیش کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    جوانوں کی شجاعت کوسلام پیش کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےیوم دفاع پر افواجِ پاکستان سے اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کےدفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنےوالوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا فوجی جوان آج بھی آپریشن ضربِ عضب میں ملک کی سلامتی کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مشکلات میں گھرے عوام کی خدمت کیلئےبھی فوجی جوان مصروف عمل ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیاسی بحران میں جمہوریت کی سلامتی کیلئے جس حدتک صبروتحمل کامظاہرہ کیاگیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نےاپنی جماعت کےاراکینِ قومی اسمبلی کےاستعفےاسپیکر سیکریٹری محمد ریاض کےحوالےکردیئے۔ اسپیکرایازصادق پیرکو لفافہ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی نےعارف علوی کے ہمراہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونے کےاعلان کےبعدعملی طورپراستعفےقومی اسمبلی میں جمع کرادیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنمااوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادچونتیس ہے۔ جن میں سےکچھ بیماریاملک سےباہرہیں۔ ان کےاستعفےابھی جمع ہوناباقی ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنماجب قومی اسمبلی پہنچےتواسپیکر قومی اسمبلی اپنےچیمبرمیں موجودنہیں تھےلہذا استعفےسیکریٹری قومی اسمبلی کوجمع کرانے پڑے۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی اور شیخ رشید احمد اپنے استعفے خود اسپیکر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

  • لیگی کارکنان کاشاہ محمودقریشی کے گھرپردھاوا

    لیگی کارکنان کاشاہ محمودقریشی کے گھرپردھاوا

    ملتان: مسلم لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نےتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھرپر حملہ کردیا۔ملتان میں ڈنڈابردارلیگی ارکان احتجاج شروع کیا۔ دیکھتے ہی دیکتھے احتجاج پر تشدد ہوگیا۔وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیاجائے۔وزیراعلی نےحکم دیاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہبازشریف نےکارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اگر کارکنان کو معلوم ہوجائے کہ میرے گھر پر حملہ ہوا توردعمل یہاں بھی آسکتا ہے۔

  • حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    حکومت جو مرضی کرے،14اگست کو مارچ ہوگا،شاہ محمودقریشی

    لاہور:  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ حکومت چودہ اگست کو جو چاہے کرلے لیکن آزادی مارچ ضرور ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے حوصلے بہت بلند ہیں حکومت جتنی بھی کوششیں کرلے مارچ کریں گے، اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف حکومت چاہتی ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے مذاکرات کئے جائیں ، دوسری جانب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے ٹیلی فونزٹیپ کئے جارہے ہیں، جس کی پی ٹی آئی مذمت کرتی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ایک لاکھ موٹر سائیکل لیکر نکلنے کا اعلان ہوتے ہی حکومت نے تھانے موٹرسائیکلوں سے بھر دیئے ہیں جبکہ احتجاج کے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے کہا کہ اگر راستوں میں اسی طرح رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو بھرپور ردِعمل کریں گے۔