Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے احتجاج میں شرکت نہیں کی، تفصیلی فیصلہ

    شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے احتجاج میں شرکت نہیں کی، تفصیلی فیصلہ

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی لاہور ) نے شیرپاؤ پُل جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    عدالت نے 42 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران شاہ محمود قریشی سمیت 6ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے۔

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹریاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا۔

    پراسیکیوشن نے اعجازچوہدری، میاں محمود الرشید سمیت 8ملزمان کیخلاف کیس ثابت کیا، مختلف دفعات کے تحت ہرمجرم کو مجموعی طور پر38،38سال قید بامشقت کی سزا دی جاتی ہے۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق شاہ محمود سمیت بری 6 ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کیس ثابت نہیں کر سکی،
    شاہ محمود قریشی اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہو تو رہا کردیا جائے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے7مئی کی میٹنگ میں شرکت کی جس میں سازش کی گئی، یہ حقیقت ہے کہ شاہ محمود قریشی کسی بھی غیرقانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی 9مئی کو کراچی میں تھے جس کے شواہد پیش کیے گئے، شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کی میٹنگ یاکسی غیرقانونی احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

    پراسیکیوشن اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کےخلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی، شاہ محمود قریشی کیخلاف ایسے شواہد موجود نہیں کہ انہیں مجرم قرار دیا جائے۔

    تفصیلی فیصلہ میں بتایا گیا ہےکہ پراسیکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ اعجازچوہدری،میاں محمودرشید سمیت 8ملزمان کے خلاف کیس ثابت کیا۔

    فیصلے کے مطابق مختلف دفعات کے تحت ہرمجرم کو مجموعی طورپر38،38سال قیدبامشقت کی سزا دنائی جاتی ہے، دیگر مجرمان افضال عظیم ،علی حسن، ریاض حسین ضمانت پر تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، عدالت ہرمجرم کو مجموعی طور قید گزارنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں : یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نے یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم سمیت دیگر پانچ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے،  شاہ محمود قریشی

    آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے، شاہ محمود قریشی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور پولیس افسران کے درمیان مکالمہ ہوا۔

    شاہ محمود نے کہا کہ آپ مجھے جانے پر مجبور نہیں کر سکتے، اگر میں کچھ دیر رکتاہوں توکیا فرق پڑے گا، سندھ سے آج لوگ مجھے ملنے آئے ایسا نہیں ہوسکتاکہ ملاقات نہ کروں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھےمیرےلوگوں سےملنے سے آپ کو کس نے روکا ہے ، آپ آئی جی کو بلائیں میں ان سے بات کرتا ہوں، آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی نے جیل سے باہر موجود پی ٹی آئی قیادت سے بڑی اپیل کر دی!

    یاد رہے گذشتہ سال تقریباً دو سال سے اسیر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے جیل سے باہر پی ٹی آئی قیادت سے باہمی اتفاق رکھنے کی اپیل کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو جیل میں پڑے ہیں، وہ آپ کی طرف دیکھ رہیں ہیں۔ آپ سے استدعا ہے کہ اتفاق اور حسن سلوک برقرار رکھیں اور جیل والوں کے لیے اقدامات کریں۔

  • شاہ محمود قریشی نے جیل سے باہر موجود پی ٹی آئی قیادت سے بڑی اپیل کر دی!

    شاہ محمود قریشی نے جیل سے باہر موجود پی ٹی آئی قیادت سے بڑی اپیل کر دی!

    پاکستان تحریک انصاف کے دو سال سے اسیر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جیل سے باہر پارٹی قیادت سے بڑی اپیل کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تقریباً دو سال سے اسیر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جیل سے باہر پی ٹی آئی قیادت سے باہمی اتفاق رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کی جو قیادت جیل سے باہر ہے۔ ان سے ایک اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہمی اتفاق اور حسن سلوک برقرار رکھیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے پارتی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو جیل میں پڑے ہیں، وہ آپ کی طرف دیکھ رہیں ہیں۔ آپ سے استدعا ہے کہ اتفاق اور حسن سلوک برقرار رکھیں اور جیل والوں کے لیے اقدامات کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت جو ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کر رہی ہے۔ اس سے جو جیلوں میں ہیں، ان کے دل جلتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں، ان میں ایک ہی الزام ہے۔ جب کہ میں کسی سازش، توڑ پھوڑ یا شر انگیزی کے واقعہ میں موجود نہیں تھا۔

    پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں ان کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا۔ میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور میرا کام سفارت کاری اور آگ بجھانا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/party-leaders-accuse-each-other-pti-chairmans-important-move/

  • مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی

    مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانا چاہیے ورنہ یہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے یہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں، مثبت نتیجے پر جانا چاہیے ورنہ یہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کا وقت پورا ہوگایا نہیں ،پہلے مذاکرات ہونے دیں، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندروانی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے اب جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارا کوئی مطالبہ ناجائزنہیں ،سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ہم کہہ رہے ہیں 9مئی،26 نومبر کیلئےجوڈیشل کمیشن بنا دیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمانت تو قتل کے مجرم کو بھی مل جاتی ہے ، ڈیڑھ سال سے ہم جیل میں ہیں نہ ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا، قانون کے دائرے میں رہ کرسیاسی بے گناہ لوگوں کو رعایت ملنی چاہیے۔

  • حکومت کی طرف سے ٹھنڈی ہوا آئے تو مذاکرات کا ماحول بن سکتا ہے: شاہ محمود قریشی

    حکومت کی طرف سے ٹھنڈی ہوا آئے تو مذاکرات کا ماحول بن سکتا ہے: شاہ محمود قریشی

    سابق وزیر خارجہ و پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹھنڈی ہوا آئے تو مذاکرات کا ماحول بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مبطابق شاہ محمود قریشی نے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ حکومت سےکہا مذاکرات کیا کریں، تحریک انصاف بہت بڑی جماعت ہے پابندی لگانا حماقت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوچ کا نام ہے، کامران مرتضیٰ کہتے ہیں ہم سے دھوکا کیا گیا، ہم سے جو معاملات سلجھانے کی بات کر رہے تھے آج وہ بھی نالاں ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے جس نے بھی یہ سب کیا انہیں سزا ملنی چاہیے، ڈیڑھ سال سے جیل کاٹ رہا ہوں، اگر قصور وار ہوں تو سزا سنائی جائے، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، عمرسرفراز چیمہ کو ریلیف ملنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی پارٹی کانفرنس وفاقی حکومت کو الٹا پڑ گئی، ملٹی پارٹی کانفرنس کہہ رہی ہے وفاقی حکومت ناکام ہو گئی کیوں کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو وعدہ کیا وہ پورا نہیں کیا۔

  • انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا ، شاہ محمود قریشی

    انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا ، شاہ محمود قریشی

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے چھ مقدمات پر سماعت کی۔

    سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمر سرفرازچیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو بھی جیل سے لاکر پیش کیا گیا تاہم صنم جاوید پیش نہیں ہوئی، اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست دائر کی۔

    سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سوا سال سےجیل میں ہوں، وقوعے کے ایک سال بعد مجھے نومئی کے کیس میں شامل کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثابت کرسکتا ہوں میں نو مئی کو کراچی تھا اور حلف اٹھانے کو تیار ہیں کہ ان واقعات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا سائفرمیں میرانام تھا اس میں مجھے بری کردیا گیامیں اس ملک کا سابق وزیر خارجہ ہوں میں اس ملک سے بھاگ نہیں سکتا۔

    شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ انھیں ڈر ہے کہ میں باہر آگیا تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اکٹھا کرلوں گا۔

    بعد ازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے نو مئی کے چھ مقدمات میں شاہ محمود سمیت دیگر رہنماوں کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کیلئے سولہ ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

  • پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے

    پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا بھارتی صحافی کرن تھاپر سے بھی واٹس ایپ پر رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 19 نومبر 2022 کو رؤف حسن  نے بھارتی صحافی کرن تھاپر سے رابطہ کیا، بھارتی صحافی نے رؤف حسن سے شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو پر بات کی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا بنانا ہے کہ 24 نومبر 2022 کو کرن تھاپر نے رؤف حسن کو آرمی چیف سے متعلق اپنا انٹرویو شیئر کیا، کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو بھارت کے لیے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف حسن نے حساس معلومات بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ شیئر کیں، انہوں نے فروری 2023 میں یوکرین پر بھارتی موقف کو سراہا، پاکستان پر اعتراض کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رؤف حسن نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین پر پاکستان کا موقف انتہائی حیران کن ہے، رؤف حسن نے پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کے گھر گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مئی 2023 میں رؤف حسن نے کرن تھاپر کو انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا، انہوں نے بھارتی صحافی کو پیغام دیا کہ پاکستان خونی انقلاب کیلئے تیار دکھائی دیتا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ رؤف حسن نے کہا پاکستان کی گلیوں میں فوجی نقل وحرکت ہے، غیر اعلانیہ مارشل لا سے گزر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرن تھاپر کو رؤف حسن کے غیر محتاط واٹس پیغامات انتہائی تشویشناک ہیں۔

  • کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، شاہ محمود قریشی

    کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو برا لگےیا اچھابانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیےبغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو غدار ، غدار کہنا بند ہونا چاہیے ، محمود خان اچکزئی آئین کی بالا دستی چاہتےہیں،بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف نے گولڈ میڈل کی جیت پر ارشد ندیم ، اُن کے گھر والوں اور قوم کو مبارک باد دی۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے معاہدے پر عمل درآمد ہو، حکومت ایک طرف جماعت اسلامی کیساتھ معاہدہ کررہی ہے اور دوسری طرف بجلی کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ خدا کے واسطے اس ملک کے ساتھ غدار غدار کھیلنا بند کریں۔

  • شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

    شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

    عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے ، جس کو عدالت نے مسترد کردی۔

  • شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم

    شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو آڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت کے جج خالد ارشد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کیلئے درخواست منظور کر لی اور ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملزم کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ شاہ محمود  کے وکیل نے بھی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل پیشی میں مشکلات کا تذکرہ کیا، سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے ویڈیو لنک پر حاضری کی استدعا کی تاہم  ان کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنا ٹرائل کیلیے بہتر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کیخلاف لاہور میں 8 مقدمات کا ٹرائل ہوگا۔