Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ کی آفر سے متعلق جواب دینے سے گریز

    شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ کی آفر سے متعلق جواب دینے سے گریز

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ کی آفر سے متعلق جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ق لیگ کا فیصلہ نہیں بتاسکتا اور نہ میرے پاس اختیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاق لیگ کی قیادت سے اچھی ملاقات ہوئی ،گفتگو جاری ہے ، ق لیگ کا فیصلہ نہیں بتاسکتا اور نہ میرے پاس اختیارہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا اور کہا یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ 2 گھنٹے میں صورتحال واضح ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک طرف چوہدری صاحبان کو آفر دے رہی ہے دوسری جانب پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لے آئی ہے، چوہدری صاحبان بھی غور کررہے ہوں گے کہ ن لیگ حقیقت میں کرکیارہی ہے۔

  • بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھایا گیا ہے: شاہ محمود کا انکشاف

    بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھایا گیا ہے: شاہ محمود کا انکشاف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نے ایک خط لہرا کر دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیرون ملک سے پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق سازش کا ایک ثبوت ہے، اب وزیر خارجہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ یہ خط عسکری قیادت سے بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

    شاہ محمود نے بتایا وزیر اعظم نے جو خط دکھایا ہے وہ عسکری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے، ہمیں خط کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام دیاگیا، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں۔

    تاہم وزیر خارجہ نے یہ خط میڈیا کو کسی بھی طور دکھائے جانے کا امکان بھی رد کیا، اور کہا میرا نہیں خیال کہ یہ خط میڈیا کو آف دی ریکارڈ بھی دکھایا جائے گا۔

    ‘تحریری دھمکی دی گئی ثبوت موجود ہیں’

    انھوں نے کہا یہ ایک خفیہ دستاویز ہے، اس کو ایسے نہیں دکھا سکتے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیر اعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، تاہم میرا نہیں خیال کہ یہ میڈیا کو دکھایا جا سکتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے آج بہت کچھ کہہ دیا ہے، جو معلومات شیئر کرنی تھی کر لی، مزید شیئر نہیں کر سکتا، اس لیے دھمکیوں سے متعلق مزید بات نہیں کر سکتا، ہمیں ملکی مفاد کے نام پر لکھ کر دھمکی دی گئی، حکومت نے دھمکی آمیز خط عسکری قیادت سے شیئر کر دیا۔

  • پرویز الہٰی سے ملاقات  زبردست رہی، شاہ محمود قریشی

    پرویز الہٰی سے ملاقات زبردست رہی، شاہ محمود قریشی

    لاہور : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ پرویز الہٰی سے ملاقات زبردست رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی اور پرویزخٹک ملاقات کے بعد چوہدری برادران کے گھر سے روانہ ہوئے تو اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملاقات زبردست رہی۔

    صحافی نے سوال کیا چوہدری برادران آپ کو خالی ہاتھ یہاں سے بھجوا رہے ہیں؟ جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ نے کبھی ہمیں خالی ہاتھ نہیں لوٹایا۔

    یادرہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزرا نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام چوہدری برادران تک پہنچایا۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔

  • شاہ محمود قریشی کا الیکشن کمیشن سے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    شاہ محمود قریشی کا الیکشن کمیشن سے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے الیکشن کمیشن سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اپوزیشن کے بیان کانوٹس لینےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

    منتخب نمائندےکوووٹرزکاخوداحساس ہوتا ہے،ضمیربچنےوالےارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا،پیپلزپارٹی جمہوریت کونقصان پہنچارہی ہے، چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر،درست فیصلہ کریں گے، ایم کیوایم نےساڑھےتین سال ہمارابھرپور ساتھ دیا،امیدہےاب بھی دیں گ

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی سیاسی صورتحال پر بیان میں کہا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، اسلام آبادمیں کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہیں، جمہوریت کے نام پر بولی لگائی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن سےعرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے۔

    ہرمنتخب نمائندے کو ووٹرزکا احساس ہوتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے لیکن ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ایم این ایز کو رکھا گیا ہے۔۔۔ بتایا جائے سندھ ہاؤس میں کیش کے ڈبے اور تھیلے کی منتقلی کا معاملہ کیا ہے؟ْ سندھ پولیس کے اسلحہ سمیت اسلام آباد میں کردار پربھی نوٹس لیناچاہیے

    اپوزیشن کا جھنڈا ایک، نہ نظریہ اور نہ ایجنڈا ایک ہے، اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم کوہٹاناہے،جتنانقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے کبھی نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی

    میری نظرمیں چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر، درست فیصلہ کریں گے، دیکھناہےکہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے، پاکستان اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    وزیراعظم اتحادیوں سمیت سب سےملاقاتیں کررہے ہیں، ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں، ساڑھے3سال سے وہ ہمارابھرپورساتھ دیتے آ رہے ہیں ، جس کے لئے میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    کراچی والوں جوپیپلزپارٹی کاسلوک ہےوہ کسی سےپوشیدہ نہیں اور بلاول ابھی بچہ ہے اور ناسمجھ ہے۔

  • اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پر نہ آتے، شاہ محمود قریشی کی مخالفین پر کڑی تنقید

    اپوزیشن کے نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پر نہ آتے، شاہ محمود قریشی کی مخالفین پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ، اپوزیشن کی صفوں میں انتشارہے ،نمبر پورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرنیوالوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جائےگا، ارکان کو دھمکی دینے،رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےہمارےپاس نمبرزپورے ہیں، نمبرزپورے ہیں تواسلام آبادمیں دھرنوں کی کیا ضرورت؟ نمبرپورے ہوتے تویہ سڑکوں پرنہ آتے

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وزیراعظم قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے، تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونےجارہی ہے، او آئی سی کےاجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھرنا نہیں اجتماع کرنے جارہی ہیں ، پی پی نےلانگ مارچ کیا حکومت نےکہیں نہیں روکا، لانگ مارچ کرنیوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکا جائے گا۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ایک ہے نہ جھنڈ اایک ہے اپوزیشن کا لانگ مارچ ایک بلبلے کی مانند ہے، جو جلد پھٹ جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کے پیچھےغیر ملکی آقا ہے، میرے پاس معلومات موجود ہیں،وقت پر بتاوں گا۔

  • آئین سب کے لیے مقدس ہے اور سب اس کے پابند ہیں: شاہ محمود قریشی

    آئین سب کے لیے مقدس ہے اور سب اس کے پابند ہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کے لیے مقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں، جو وہ کر رہے ہیں وہ آئین کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار ادا کرنے کا کہا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرے؟ دونوں آئینی ادارے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں، سوال یہ ہے کہ بلاول بھٹو آئین کا احترام کر رہے ہیں؟ یہ لوگ، لوگوں کی بولی لگا رہے ہیں، ضمیر خریدنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی پر بہتان تراشی کی ضرورت نہیں ہے، بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کے لیے مقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا تین کا ٹولہ وقتی ہے، یہ ان ہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا کوئی متفقہ نظریہ نہیں۔ بلاول کو کب سے غلط فہمی ہوگئی کہ ن لیگ آپ کے اشاروں پر چلے گی، اپوزیشن کی نہ قیادت، نہ نشانہ نہ منشور ایک ہے۔

  • فضائی حدود کی خلاف ورزی پرشاہ محمود قریشی  کی بھارت کو وارننگ

    فضائی حدود کی خلاف ورزی پرشاہ محمود قریشی کی بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس سلسلے میں بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ بلا کروضاحت طلب کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 26فروری کوبھارت نے جارحیت کی،اسے بروقت جواب دیا، اس حرکت کوبھارت کی ناکامی کہیں، جارحیت یابدنیتی کہیں ، پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کوبھارت کی اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت نےاس حرکت سےمعصوم جانوں کو خطرےمیں ڈالا ، ایوی ایشن اتھارٹیزکواس کا نوٹس لینا چاہیے، سعودی جہاز، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی 5 ممالک نمائندگان کوساری صورتحال سے آگاہ کریں گے، بھارت کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا، بھارت کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا جارحیت کے قائل نہیں، دفاع کل بھی کیا تھا آئندہ بھی کریں گے، ابھی نندن کی چائےٹھنڈی نہیں ہوئی لگتا پھرسےطلب ہو رہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کا سلسلہ عروج پر ہے۔

  • کوئی باضمیر ایم این اے عمران خان کو نہیں چھوڑے گا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

    کوئی باضمیر ایم این اے عمران خان کو نہیں چھوڑے گا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

    لاڑکانہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کوئی باضمیرایم این اےعمران خان کونہیں چھوڑےگا، ہم حساب دینے کو تیار ہیں شرط ہے زرداری اوربلاول 15 سال کا حساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں لاڑکانہ کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کل رات جو میری آنکھوں نےدیکھاحیران کن تھا، میں لاڑکانہ کےمزاج کوسمجھتاہوں، رتوڈیرو سے لاڑکانہ میں جگہ جگہ لوگوں نے عزت دی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آپ کاجتناشکریہ ادا کرے کم ہے، میں منتظمین کوخراج تحسین پیش کرناچاہتاہوں، سب نے لاڑکانہ کی تاریخ کافقیدالمثال جلسہ کیا لیکن مجھےایک چھوٹاپن دکھائی دیا، منتظمین کی سیاسی پختگی تھی کہ بدمزگی نہیں ہوئی ، جناح پارک کے گٹرکھول دینا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا کہاں کی شرافت ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے جگہ نہیں دے رہے تھےپھرگنداپانی چھوڑدیا، یہ وہ روایات ہیں جوشکستہ ذہنیت کی عکاسی کرتاہے، تحریک انصاف نے لاڑکانہ میں بڑا جلسہ کیا، کل دیکھا لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے تھے، جیسے جیسے شعور بڑھے گا ، ویسے ویسے سندھ میں تبدیلی آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر علی زیدی نےبروقت فیصلہ کیا،عوامی رابطہ مہم کی، عوامی مہم کی پہلی کڑی میں ہم نے27 اضلاع جا رہے ہیں، اس کے بعد ہم اگلی رابطہ مہم کا بھی اعلان کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دیکھا سرکاری وسائل پر بلاول بھٹومارچ کررہے ہیں ، کارکنان کی قیمت لگی ہوئی ہےاورمارچ ہو رہا ہے، کہتےہیں عمران خان سے حساب لینے جارہے ہیں، سیاست میں توحساب کتاب ہوتاہےضرورلیں، آپ ساڑھے3سال کاحساب مانگ رہے ہو، ابھی ڈیڑھ سال رہتا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم حساب دینےکوتیارہیں شرط ہے زرداری اوربلاول 15سال کاحساب دیں، فیصلہ عوام پرچھوڑدیں وہ ترازومیں رکھ کرتولیں گے ، لوگ فیصلہ کرینگےعمران خان نے کیاکیااورپیپلزپارٹی نےکیاکیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکرمیں پینے کے صاف پانی کیلئے بچے بلک رہےہیں، یہاں آنےسےپہلے400گوٹھ میں خان صاحب کی ہدایت پر پانی منظور کرایا، تھر پارکر کے ہر بچے،بزرگ کومفت صحت سہولت دیناچاہتےہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، وہ بھی صحت کارڈپرتیارہوگئی، سندھیوں کو تو صحت کارڈ کا فائدہ نظر آتا ہے، سندھ حکومت کوکیوں نہیں ، ہم یہاں بات کرنےآئےہیں تصادم کرنےنہیں آئے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 2023میں سندھ کا نوجوان خاموشی سےتبدیلی کافیصلہ کرچکا ہے، سندھ کا نوجوان پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے متبادل کی تلاش میں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتاہےجب جنگ ہوتی ہےتونقصان ہوتاہے، ہم جنگ کی کیفیت میں رہے80ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ دیا، ہم امن کےداعی ہیں، پاکستان کا مؤقف ہے سفارتکاری اور بات چیت سےمسئلہ حل کیاجائے۔

    اراکین کی پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج میں نےخودریاض فتیانہ کابیان سناہے، انہوں نے کہا کوئی با ضمیر ایم این اےعمران خان کونہیں چھوڑےگا، میرانام شائع کیاگیاہےمیں اس کی تردیدکرتاہوں، سندھ کےایک ممبر نےبات کی وہ براہ راست الیکٹ نہیں ہوئےتھے۔

    خارجہ پالیسی سے متعلق وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس وقت اللہ کے فضل وکرم سے ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہے، ہمارےامریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، امریکاکےترجمان نے کہا پاکستان ہمارااسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورے پر چین گئےتاریخی میٹنگ ہوئی، روسی صدرنےعمران خان سے ون آن ون ساڑھے 3 گھنٹے بات چیت کی، وزیراعظم عمران خان کو 23 سال بعد روس نے دعوت دی۔

  • دورہ روس سے پہلے امریکا نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا تھا،  شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

    دورہ روس سے پہلے امریکا نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا تھا، شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ دورہ روس سے پہلے امریکی انتظامیہ نے ہم سےاعلیٰ سطح پر رابطہ کیا، ہمیں پیغام دیا گیا مگر ہم جوں کے توں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے ، وزیراعظم نے روس کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا، زیادہ تر افغانستان اورساؤتھ ایشیاپرگفتگوہوئی، روس بھی چاہتاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام ہو۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورےسےقبل ٹیلیفون پر بھی صدر پیوٹن سے بات کی تھی،ہوٹل واپسی پر روس کے ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ، ڈپٹی وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات ،سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ توانائی شعبے میں بہتری اور روس سے گیس کی خریدی پر دلچسپی کا اظہارکیا، ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان کوروس سے گیس ملے سکے۔

    دورہ روس کے حوالے سے انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم روس میں تاجروں سےبھی مخاطب ہوئے، ہم نے روسی تاجروں سے سرمایہ کاری پر بات چیت کی، روسی تاجروں کو بتایا گیا پاکستان میں کہاں کہاں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں ، مارچ کےآخرمیں اسلام آباد میں انویسمنٹ کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، بہت سے لوگوں نےاس کانفرنس میں شامل ہونےکااعادہ بھی کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدوسری جنگ عظیم کی یادگارپربھی حاضری دی اور وطن واپسی سے پہلے ماسکو کی گرانڈ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعظم نےاس مسجدکےخطیب سےبھی بات چیت کی، انہوں نےبتایابہت بڑی مسلمانوں کی تعدادیہاں رہتی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کیساتھ توانائی میں تعاون بڑھانا ہماری معیشت کیلئے ضروری ہے، روس میں جو نشستیں ہوئیں اس میں پاکستان کی کمٹمنٹ واضح ہے، روس سے لانگ ٹرم تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان سے متعلق روس اورپاکستان کے سوچ کے زاویے قریب تر ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ انسانی اورمعاشی بحران سے افغان عوام کو کیسے بچایا جائے ، چین میں 30اور31مارچ کو افغانستان سےمتعلق تیسری نشست پر بات ہوگی ، روس کے وزیرخارجہ بھی اس نشست میں شریک ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی عدم توازن کو توقعات کی بنا پر دیکھ رہےہیں، ان ڈیولپمنٹ پربھی روشنی ڈالی گئی جس سےخطےکوخطرات لاحق ہوسکتےتھے، روس یوکرین تنازع راتوں رات میں جنم لیا اسکی تاریخ ہے جوچلی آرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس اوریوکرین تنازع سفارت کاری سے حل ہوناچاہیے، پاکستان کامؤقف ہے دو ممالک کی جنگ میں سب کا نقصان ہوتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ روس جانے سے پہلے امریکا نے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا، امریکا نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔۔ ہم نے دورے کا پس منظر اور مقاصد بتائے اور جوں کے توں رہے۔

    روس یوکرین تنازع کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسوقت تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں، روس یوکرین تنازع کی وجہ سے گندم کی قیمت میں 7فیصداضافہ ہوچکاہے۔

    انھوں نے کہا کہ یوکرین میں جوصورتحال جنم لےرہی اس پرپاکستان کامؤقف پیش کیا، میں سمجھتاہوں وزیراعظم نےمناسب وقت اورمناسب جگہ پر اسکا ذکر کیا، پہلےدن سےکوشش خواہش رہی معاملہ سفارتکاری سے حل ہوناچاہئے، ماضی میں جولڑائی ہوئی اس سے ہماری معیشت اورقوم نے بھگتتی ہے۔

    یوکرین معاملے پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کامعاملہ مزید بگڑنےسے بچانے کی سب کو کوشش کرنی چاہیے، مسئلہ نازک ہے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، ابھی سفارتکاری کو رد نہیں کیا جا سکتا امکان موجود ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جب ماسکوپہنچےتوپاکستان میں تبصرےشرو ع ہوگئے، ایک بحث چلی کہ دورہ کرنا چاہئے تھا یا نہیں ہونا چاہئے تھا، بھارت میڈیا پر تو صف ماتم چھایا ہوا تھا، یہ تنقید غلط ہے کہ ہم نے بغیر سوچے سمجھے روس کا دورہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس جانےسے پہلے وزیراعظم نے اجلاس کیا،منجھےہوئےسابقہ سفارتکاروں کودعوت دی، ہمارےسابقہ 4 فارن سیکریٹریزبھی موجودتھے، 4 ایسے سفارتکاروں کو دعوت دی جنہوں نے ماسکو میں وقت گزارا ہے، ہم چاہتےہیں کہ ڈپلومیٹک اسپیس کو بڑھایا جائے۔

    یوکرین میں پھنسے طلبا کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے3 ہزار کے قریب اسٹوڈنٹس کومحفوظ مقام پرمنتقل کرنا ہے، پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت کی خبرغلط ہےایساباالکل نہیں ہے، ہم یوکرین میں تمام پاکستانیوں کی پوری مددکریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ ہم نےاب کسی کےمسئلےمیں نہیں پڑنا، ہمارے امریکاسےبھی بہت اچھےتعلقات ہیں، میں نے دیکھا یہاں کچھ لوگ پینک کررہے تھے، کچھ لوگوں کے ٹوئٹس پڑھے گھبرائے ہوئے تھے جبکہ میں نے وزیراعظم کو دیکھا کوئی گھبراہٹ نہیں ہشاش بشاش تھے۔

  • ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے: وزیر خارجہ

    ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے پر خاموش نہ رہیں، ہندوستان میں زیر تعلیم ان بچیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری تشویش اب مقبوضہ جموں و کشمیر تک محدود نہیں رہی، کشمیر میں مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرواتے آرہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہے، پاکستان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف آواز بلند کی، ہمارےخدشات آج حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، کرناٹک کا واقعہ اس کا واضح ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، ہندوستان خود کو جمہوریت کا علمبردار کہلواتا ہے، کرناٹک میں جو ہوا مسلمانوں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان دب کر خاموش بھی رہے تو ظلم کا سلسلہ بند نہیں ہوگا، انہیں اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ اس واقعے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، آج خاموش مت رہیئے، ہندوستان میں زیر تعلیم ان بچیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

    وزیر خٓرجہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس منعقد ہوگا جس میں فلسطین، کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز زیر بحث آئیں گے۔