Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی  اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

    شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا، ان پر لاہورمیں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا، ان پر 9 مئی کو لاہور میں ہونے والے فسادات کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورپولیس جیل میں 9مئی مقدمات میں شاہ محمود سےتفتیش کر چکی ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کو 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

    عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کو سائفر کیس میں بری کر دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں سزا کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

    رواں سال جنوری میں پی ٹی آئی کے بانی اور پارٹی کے وائس چیئرمین کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ رہنما پی ٹی آئی کو حالیہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی  اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

    شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیاگیا، ان پر لاہورمیں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے لاہور  کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

    جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمودکوآج لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت پیش کیاجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی پرلاہورمیں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں ، لاہور پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات پر ان سے تفتیش کرچکی ہے۔

    یرسٹرتیمورملک نے نے بتایا کہ انسداددہشت گردی عدالت کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔

    دوسری جانب تھانہ شادمان 9 مئی جلاؤ گھیراؤکیس کا اےٹی سی میں جیل ٹرائل ہوا، رہنما پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا۔

    عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں ، جس کے بعد عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی اور کہا آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • سانحہ 9 مئی کے 7 مقدمات:  شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

    سانحہ 9 مئی کے 7 مقدمات: شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

    لاہور : جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی سمیت دہشت گردی کے 7 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی سمیت دہشت گردی سمیت 7 مقدمات کی تفتیش میں جےآئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کو گناہ گار قرار دےدیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شاہ محمود کو متضاد بیانات راور شواہد کی بناپر گناہ گار قرار دیا گیا ہے ۔ 9مئی کے واقعات پر وہ سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ ،پر تشدد واقعات میں شاہ محمود کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا ہے۔

    حکام نے کہا کہ جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، جے آئی ٹی ان کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دیکر چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

  • آزادی مارچ : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  2 مقدمات میں بری ہوگئے

    آزادی مارچ : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری ہوگئے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  آزادی مارچ توڑ پھوڑاور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں بری ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کردیا۔

    مزید پڑھیں : سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات سے بری

    دیگر رہائی پانے والوں میں اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کردیا۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزادٹاؤن میں درج سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری کیا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات سے بھی بری کر دیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے لاہور کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کا 9 مئی کے لاہور کے 8 مقدمات میں نو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو عدالت میں پیش کی جائے، اور ان سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔

    لاہور پولیس نے شاہ محمود کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ یہ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پراسکیوشن نے شاہ محمود قریشی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

  • سائفر کیس : شاہ محمود قریشی کا سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    سائفر کیس : شاہ محمود قریشی کا سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، اپیل میں 30 جنوری کے سزا کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    شاہ محمود قریشی نے 10سال سزا کے ٹرائل کورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نےشاہ محمود قریشی کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    اپیل میں30 جنوری کے سزا کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہسائفر کیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا ، 15 اگست سے شروع ٹرائل میں پراسس کی خلاف ورزی کی گئی۔

    استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیان میرے وکلا کی غیر موجودگی میں ریکارڈہوئے،مجھے نوٹس دیے بغیر میری طرف سے خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کردیا۔

    آرٹیکل10اےکےتحت بنیادی حقوق سے متعلق متعدد بار عدالت کو درخواست دی، 30جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

  • 9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    اسلام آباد : 9انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے کیسز کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

    عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے، لاہور اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کیلئے جیل حکام کو ہدایات جاری کردی ہے۔

    سماعت میں نو مئی کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کے 498 کارکنوں کو بھی پیش کیا جائے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    جس کے بعد نو مئی کے کیسز میں گرفتار و ضمانت پر تمام 498 ملزمان کا باقائدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم، عمر تنویر بٹ اور صداقت عباسی نو مئی کے کیسز میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور تینوں رہنماؤں نے نو مئی کے کیسز میں 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

  • سائفر کیس:  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    راولپنڈی : سائفرکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔

    ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کیس میں جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا ، خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ کےپاس جرم ثابت کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود تھے۔

    ایف آئی اے کے تین اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان ، ذوالفقار عباس اور شاہ خاور اس کیس میں تعینات تھے ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مختلف دفعات درج تھیں جبکہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی پر معاونت کا الزام تھا۔

    گزشتہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ تین سو بیالیس کے تحت بیان کیلئے سوالنامہ دے دیا گیا تھا، سوال نامے میں ان سے چھتیس سوالوں کے جواب مانگے گئے۔

    عدالت میں مزید گیارہ گواہوں کےبیانات پرجرح مکمل کرلی، جس کے بعد تمام پچیس گواہان پر جرح مکمل ہوگئی۔

    چودہ گھنٹے جاری رہنے والی سماعت کے دوران سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبردرانی،سابق سفیراسدمجید سے بھی جرح مکمل کرلی گئی۔

    گواہان کے بیانات پر جرح اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی، جرح کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے کہا تھا آپ بیٹھ جائیں ورنہ آپ کوکمرہ عدالت سےنکال دیا جائے گا۔

    بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا موجودہ حالات میں عدالت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے، عدالت نے جو ڈیفنس کونسل بنایا اتنے قابل ہیں چودہ گھنٹےمیں کیس سمجھ لیا؟ پھر گواہوں پرجرح بھی کرلی یہ ناممکن ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلےمیں جلد ٹرائل کا کہا، یہ نہیں کہا روزانہ چلے۔

    جس پر جج نے ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ جب ملزمان جیل میں ہوں توسماعت روزانہ کی بنیادپرہوتی ہے۔ تو شاہ محمود نے کہا تھا جج صاحب ضمانت مل بھی گئی توہم نےاندرہی رہنا ہے، آپ نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حاضرہوگیاہوں،میری حاضری لگالیں، فکسڈمیچ چل رہاہےیہاں کیا کروں گا۔

  • سائفر کیس :  شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری

    سائفر کیس : شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری

    راولپنڈی : سائفر کیس میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

    معزز جج کی جانب سے وکلا صفائی کو تیسری بار حاضری یقینی بنانے کی مہلت دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    معزز جج نے کہا وکلا صفائی اب تک کورٹ روم سے غیر حاضر ہیں، دوران سماعت سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری۔

    سائفر کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے ماہر قانون نوید ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی عملے سے بدتمیزی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، ملزمان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے،، اپنے دفاع میں وکلا کو پیش کریں یا عدالتی عمل کاحصہ بنیں۔

    ماہر قانون مصطفیٰ رمدے کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ایسارویہ ٹرائل میں تاخیر کی کوشش ہے،، اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنا چاہئیں،عدالت کو اس بدتمیزی پر شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہئے۔

  • سائفر کیس:  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

    سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

    راولپنڈی : سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کر دیئے گئے، مقرر کردہ وکیل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت شروع ہوئی توملزمان کی جانب سے کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا۔

    کیس کی سماعت ساڑھے 12بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئروکیل پیش نہ ہوا، حقائق اورحالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاکوکئی مواقع فراہم کیے گئے، اب عدالت کےپاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچاکہ وہ ملزمان کیلئےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقررکرے۔

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادسےاسٹیٹ ڈیفنس کونسل کیلئے ای میل سے وکلا کی فہرست طلب کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا، خط میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے قابل وکلاکے نام فراہم کئے۔

    اب اسٹیٹ ڈیفنس کونسل ملزم بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود کے کیس کی نمائندگی کریں گے، ملک عبدالرحمان،ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کیلئے اور حضرت یونس، ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے ا سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر  کیا گیا ہے۔

    یہ دونوں وکلا ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئےگواہان پرجرح کریں گے، ریاست کی جانب سے مقرر کردہ اسٹیٹ ڈیفنس کونسل27  جنوری کو گواہان پرجرح کریں گے۔