Tag: شاہ محمود قریشی

  • کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    راولپنڈی: سائفر کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر سے مکالمے میں کہا کہ تم اوپر سے آئے ہو، کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

    شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ جج صاحب کی گارنٹی پر میرے ساتھ ہاتھ ہوا ہے این اے 150، این اے 151 ،پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے، کاغذات نامزدگی کی تصدیق کا کہا، جج صاحب نے کہا میرا حکم نامہ ساتھ لگادیں، جج صاحب کے حکم نامے کے باوجود کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

    جس پر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ شاہ صاحب ہم نے قانونی طریقہ کار پورا کردیا تھا۔

    دوران سماعت پراسیکیوٹر کے بولنے پر شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے اور کہا اپنے بنیادی حقوق کی بات کر رہا ہوں، یہ بیچ میں کیوں بول رہےہیں؟

    شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر سے مکالمے میں کہا کہ تم اوپر سے آئے ہو، کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟

    پراسیکیوٹرراجہ رضوان عباسی نے شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری کیا اوقات ہے؟ فاضل عدالت کے جج شاہ محمود قریشی کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے رہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف درخواست جمع کرادی، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ یہ آپ کاحق ہے ہم درخواست کو دیکھ لیتے ہیں، آپ کے جو حقوق ہیں وہ آپ کوملیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر

    بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ ،فواد چوہدری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بنچ نے محفوظ کیے گئے فیصلے سنادئیے۔

    فل بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

    عدالت نے پرویز الہیٰ کے این اے 64گجرات، پی پی32,34, این اے69منڈی بہاوالدین ، پی پی42منڈی بہاوالدین ، این اے59تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کیں۔

    عدالت نے ۔شاہ محمود قریشی کے این اے 150 این اے 151 ، پی پی218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

    فواد چوہدری کے این اے60 اور این اے61 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا، جسے عدلت نے مسترد کر دیا ۔

    حلقہ این اے 129سے حماد اظہر اور صنم جاوید کے این اے119 اور این اے 120 پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں خارج کر دی گٸیں۔

    دوسری جانب این اے 56سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی گٸی ۔ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف بھی درخواست مسترد کر دی گئی۔

  • شاہ محمود قریشی کے 3 حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    شاہ محمود قریشی کے 3 حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شاہ محمود قریشی کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

    یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ملتان سے تمام اپیلیں مسترد کردی تھیں اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا ۔

    دوسری جانب ٹریبونل کے فیصلےکیخلاف پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی نےبلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے تاہم کیس کی سماعت کل ہوگی۔

    اسی طرح سندھ ہائی کورٹ میں ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف درخواستیں دائرکرنےکاسلسلہ شروع ہوگیا، خرم شیرزمان،آواب علوی،مزمل اسلم کے کاغذات منظور کرنےکیخلاف درخواست دائرکردی گئیں۔

  • شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    ملتان : الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی کی ملتان سے تمام اپیلیں مسترد کردیں اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں کاغذات نامزدگیوں سے متعلق اپیلوں پر سماعتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ملتان کے حلقہ این اے ایک سو پچاس، این اے ایک سواکیاون ، پی پی دو سو اٹھارہ اور پی پی دو سو انیس سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی۔

    شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں ، شاہ محمود کی این اے 150 ،151، پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج ہوئیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگر نے فیصلہ سنایا اور شاہ محمودقریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

  • شاہ محمود قریشی سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    شاہ محمود قریشی سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    کراچی/ لاہور : پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور زلفی بخاری سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے امیدواروں کی اپیلوں پر ملک بھر میں الیکشن ٹریبونلزسماعتیں کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمودقریشی کو این اے214سےالیکشن لڑنےکی اجازت دے دی اور زین قریشی کو بھی این اے دوسو چودہ سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا گیا۔

    ریٹرننگ افسر کاکاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، واجبات سےمتعلق سند پیش نہ کرنےپر ریٹرننگ افسر نےکاغزات مسترد کیے تھے۔

    زلفی بخاری نعیم حیدر پنچوتھہ اورحلیم عادل شیخ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوگئے اور ریٹرننگ افسران کےفیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے۔

    پی پی دس سے راجہ بشارت کے کاغذات بھی بحال کردیے گیے جبکہ پی پی ون سے قاضی احمد اکبر، پی پی بارہ اور این اے پچپن سے عمر تنویر بٹ جبکہ این اے 51 اور پی پی 6 سے میجر ریٹائرڈ لتاسب ستی کی اپیلیں بھی منظورہوگئیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار اسامہ احمد میلہ اور پی ٹی آئی امیدوارعنصر اقبال کوا لیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ، عنصراقبال این اے 83 اورپی پی 73,74،76سے امیدوار ہیں۔

    اس کے علاوہ این اے اکیس مردان سے پی ٹی آئی امیدوارمجاہدعلی خان ، پی کے 52 کوہاٹ سے شفیع اللہ جان، پی کے چھپن مردان سے امیرفرزند این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے عبدالسلام آفریدی، پی کے چوون مردان سے عدنان خان، پی کے اٹھاسی سے میاں عمر کی اپیل منظور ہوگئی۔

  • شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    راولپنڈی: عدالت نے شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے، عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، اور چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا، دوران سماعت سابق وزیر خارجہ نے کہا آپ قرآن پاک منگوالیں، حلف دیتا ہوں، نو مئی کو راولپنڈی ہی نہیں پنجاب میں بھی نہیں تھا، بلکہ کراچی میں تھا۔

    شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں رو پڑے، اور کہا کہ پانچ بار ممبر اسمبلی رہا لیکن ایس ایچ او نے مجھے لاتیں اور گھونسے مارے، مجھ پر تشدد کیا، انھوں نے کہا مجھے سینے میں تکلیف ہوئی، گھنٹوں ایس پی سے درخواست کی کہ اسپتال لے جاؤ، منتیں کیں کہ مجھے سینے میں تکلیف ہے لیکن ڈاکٹر کے پاس نہیں لے جایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو بلایا گیا جس کے پاس محض بلڈ پریشر دیکھنے کی مشین تھی۔

  • شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    راولپنڈی: سابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا آپ قرآن پاک منگوا لیں میں حلف دیتا ہوں، نو مئی کو میں راولپنڈی نہیں کراچی میں تھا، دوسری طرف پراسکیوشن نے 30 دن کا ریمانڈ مانگ لیا، جب کہ شاہ محمود کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔

    شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے کہا میرے مؤکل کے خلاف صرف ایک ٹویٹ ہے، اور پولیس کے چالان میں شاہ محمود کا نام بھی نہیں ہے، سپلیمنٹری کیس میں سزا نہیں ہوتی ڈسچارج کیا جاتا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا ریمانڈ میں ہم نے دیکھنا ہے کہ تقریر کا کتنا اثر ہوا، ہمارے پاس شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بہت ٹھوس شواہد ہیں۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں، پولیس نے ان تمام مقدمات میں شاہ محمود کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

    پولیس نے راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تمام 12 مقدمات میں 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے، پولیس نے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت مانگی۔ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ دفتر حملہ، میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

  • سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

    سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

    راولپنڈی : سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائدکردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

    ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا پیش عدالت میں ہوئے، اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی میں اہلیہ بشری بی بی اور بہنوں سمیت شاہ محمود قریشی کی فیملی بھی عدالت میں موجود تھی۔

    خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائدکردی ، اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    فردجرم کے مندرجات میں کہا گیا کہ خفیہ سائفر کو جلسہ میں لہرایا گیا اور اس کے مندرجات کو زیربحث لایا گیا، ایسا کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت جرم ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کو سائفر رکھنے کا کوئی اختیار نہ تھا، سائفر کو جان بوجھ کر اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، اس عمل سے ملک کے تشخص اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو کل طلب کرلیا اور استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج عائد کی جائے گی

    سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج عائد کی جائے گی

    راولپنڈی : آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔

    جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    گذشتہ روز خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود پرفردجرم عائدکرنےکیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے تھے کہ آؤٹ آف دی وے جاکر ریلیف دیا، میرٹ پر جس کا جوحق بنتا ہے دیا جائے گا اور جوبھی فیصلہ کریں گے میرٹ پر کریں گے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا تھا کہ جلد بازی اورعجلت میں آگےبڑھ رہے ہیں،ایسا نہ کیاجائے، جس پر جج کا کہنا تھا کوئی پوائنٹ بتادیں کہاں جلدی ہوئی یا عجلت دکھائی، جو لوگ جیل میں ہیں اگران کا جرم نہیں بنتا تو رہا ہونا چاہیے، نیوٹرل ہوکرکیس چلا رہا ہوں۔

  • سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان

    سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان

    راولپنڈی :  سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔

    جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے 4 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

    دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالتی سماعت پر اعتراض کیا تھا ، عثمان گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالتی سماعت کیلئے نوٹی فکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جبکہ وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہجب تک نیا نوٹی فکیشن نہیں ہوتا کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

    جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈویژنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے چکا ہے ، آپ کے جو دلائل ہیں وہ ہم اپنے آرڈر میں لکھ دیتے ہیں۔

    دوسری جانب سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی چھ مقدمات میں انیس دسمبر اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی ہے۔