Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

    شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

    قبل ازیں شاہ محمود قریشی اور عدالتی عملے کے درمیان دل چسپ مکالمہ بھی ہوا، عدالت پہنچنے پر عملے نے شاہ محمود کو آگاہ کیا کہ جج صاحب جیل سماعت کے لیے گئے ہیں، جج صاحب سے پوچھ لیتے ہیں اگر وہ کہتے ہیں تو آپ کو حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ جیل میں آج کیا ہے؟ میری ضمانت کے کیس کا کیا ہوا؟ عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت ہے، آپ کی ضمانت کی درخواست پر کل سماعت ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے اس پر عدالتی عملے سے استدعا کی کہ ’’پلیز مجھے ٹھنڈا صاف پانی دے دیں۔‘‘

    جوڈیشل کمپلیکس میں شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے بھی گفتگو کی، انھوں نے کہا ’’میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔‘‘

    انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

  • شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے، تاہم انھیں لاہور ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی زین قریشی کو ایف آئی اے امیگریشن نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر روکا۔

  • میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،  شاہ محمود قریشی

    میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیاجارہا ہے، میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں، ناانصافی اورقانون کی حق تلفی کی جارہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کوئی ثبوت نہیں دے سکی، میرا حق ختم کیا جارہاہے، میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کیا جارہا۔

    پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیا جارہا ہے لیکن میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

  • سائفر کیس میں گرفتاری، شاہ محمود قریشی نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    سائفر کیس میں گرفتاری، شاہ محمود قریشی نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفرکیس میں گرفتاری کے معاملے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت سائفرکیس میں گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ استدعا وفاقی حکومت کی ملی بھگت اور بدنیتی سے میرےخلاف مقدمہ درج کیا گیا،سائفر ٹیلی گرام نہ میں نےلیا ،نہ اس کا ٹرانسکرپٹ کسی مجاز شخص سے شیئرکیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ ریکارڈ سےثابت ہوتاہےسائفر وزارت خارجہ کےپاس موجودہے، ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا اور 3 بار جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے، پراسیکویشن ثبوت لانے میں ناکام رہی اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نےجسمانی ریمانڈدیا۔

    درخواست میں شاہ محمود کی 20 ، 21 اور25 اگست کےٹرائل کورٹ فیصلے کوکالعدم قراردینےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کےجسمانی ریمانڈکے آرڈر کوکالعدم قراردیکرجوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔

    شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ : شاہ محمود قریشی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ : شاہ محمود قریشی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : خصوصی عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کے مقدمے میں شاہ محمودقریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم ہونے والی آفیشل سیکرٹ ایکٹ مقدمے کی خصوصی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں خصوصی عدالت میں پیش کردیاگیا ، انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    ایف آئی اے وکیل نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائفرسےمتعلق دستاویزکی برآمدگی کیلئےجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

    وکیل شعیب شاہین نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، دلائل کے بعد خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، بعد ازاں پولیس شاہ محمود قریشی کو عدالت سے واپس لے کر روانہ ہوگئی۔

    بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

    دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ اورتعزیرات پاکستان کی دفعہ34کےتحت مقدمہ درج ہے اور قانون کے مطابق جسمانی دینے کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل کروائیں اور 21 اگست کو ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کریں اور ملزم کےجسمانی ریمانڈسےمتعلق استدعاخصوصی عدالت کےسامنے رکھیں۔

  • شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سائفر کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج ہے، قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ دینے کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے، اور سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ملزم کو ڈیوٹی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، بطور ڈیوٹی جج ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل کروائیں، اور 21 اگست کو ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کریں، تفتیشی افسر ملزم کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا خصوصی عدالت کے سامنے رکھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی جب پریس کانفرنس کر کے گھر پہنچے تو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے انھیں گرفتار کیا گیا اور انھیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا

    شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں 90 دن میں انتخابات اور مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آ گیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

    نوتشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی دکھائی دے رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلےکے پیچھے سیاسی محرکات نظر آرہے ہیں، کیا ہمارے نظام میں کوئی اور جج نہیں تھا جو کیس سنتا؟۔

    توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

    توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

    وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ فیصلے کے فوری بعد پولیس زمان پارک پہنچ گئی ہے، کیا پولیس کو فیصلے سے متعلق پہلے سے معلوم تھا؟۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پولیس اتنی عجلت میں کس مقصد کیلئے پہنچی؟ ہمارے پاس جتنے آپریشنز موجود ہیں ان کو استعمال کیا جائے گا، مشاورت کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے  کریں گے، کور کمیٹی اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی، وائس چیئرمین پی ٹی آئی

    ماڈل ٹاؤن کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی، وائس چیئرمین پی ٹی آئی

    ملتان: شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ہے، سب جانتے ہیں اس بیٹھک میں کیا گفتگو ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی ہے، فیصلے ہو چکے اور مشاورت باقی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل، نگران وزیراعظم کے لیے 2 بڑی جماعتوں نے فیصلے کیے۔

    انھوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں اس بیٹھک میں کیا گفتگوہوئی، فیصلوں پر پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا، یہ بھی ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہوگا دو بڑوں نےفیصلہ کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مشاورت کا بھی آئینی طریقہ ہوتا ہے، بڑا واضح ہے کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کس نوعیت کا ہوگا، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے۔

    شاہ محمود نے سوال کیا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ دو بڑی جماعتوں نے کرنا ہے یا عوام نے؟

  • 9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

    9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری جج سید ہارون شاہ کی عدالت میں پیشی تھی، وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے اور ضمانت کنفرکی کوشش کی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، میرے اوپر ایما کا جو الزام لگا پراسیکیوشن کے پاس ثبوت موجود نہیں تھا۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کلا کہنا تھا کہ میری پہلے کی ضمانتوں کی مطابقت سے میری ضمانت کنفر تھی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بھی میری ضمانت کنفرم کی تھی۔

     شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج سرکاری وکیل کوسننےکے بعد جج سید ہارون شاہ نےمیری ضمانت کنفرم کر دی۔

  • ’ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے گی، فضل الرحمان ن لیگ سے نالاں نظر آرہے ہیں‘

    ’ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے گی، فضل الرحمان ن لیگ سے نالاں نظر آرہے ہیں‘

    اسلام آباد: وائس چیئرمیں پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل فضل الرحمان پریس کانفرنس کی اور ن لیگ سے نالاں نظر آئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے گلا کیا ہے، پی دی ایم کے اندر اعتماد کی فضا ابر آلود ہوگئی ہے۔

    دبئی میں زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھا دیا

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے جس کے بعد ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔

    سانق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خاطر آئی ایم ایف کو سپورٹ کیا، انہوں نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، دنیا کی نظرین کرکٹ ورلڈ کپ پر ہے پاکستان کو اس میں شریک ہونا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے اپنے کیس کے حوالے سے گفتگو میں  کہا کہ عدالت کو بتایا اس کیس میں شامل تفتیش ہوگئ ہیں،عدالت نے 18 تاریخ دی اور پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے۔