Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نو مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے اور ڈی آئی جی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی واقعات کے مقدمات کی تفتیش کے لئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے، دونوں رہنماؤں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کرایا۔

    پولیس نے کہا کہ 9مئی کے حوالے سے شاہ محمود اور اسد عمر سے سوالات کیے گئے، دونوں رہنماؤں کے سامنے9مئی کے واقعات کےڈیجیٹل ،فرانزک شواہد رکھے گئے، دونوں رہنماؤں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے۔

    شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پرلانا مناسب نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے نو مئی کے حوالے سے پوچھا جتنی معلومات تھی ہم نے بتادی۔

  • شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی خبریں مسترد کردیں

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی خبریں مسترد کردیں

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی خبریں مسترد کردیں اور علیحدہ پارٹی بنانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کو مستردکردیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک دو نہیں متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں، علیحدہ پارٹی بنانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاوفد آج چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا۔، بات سنیں گے اور اپنا موقف پیش کردیں گے۔

  • دامن صاف ہے،  ہاتھ صاف ہے، 9 مئی میں ملوث نہیں، شاہ محمود قریشی

    دامن صاف ہے، ہاتھ صاف ہے، 9 مئی میں ملوث نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دامن صاف ہے ہاتھ صاف ہے، نو مئی میں مئی میں ملوث نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دامن صاف ہے ہاتھ صاف ہے، نو مئی کے کسی معاملے میں نہ ملوث تھا اور نہ ہوں، میں نو مئی کو اسلام آباد میں موجود ہی نہیں تھا میں کراچی میں تھا۔

    جتنی دفعات لگائی گئیں مجھ پر وہ لاگو نہیں ہوتیں ، کہا گیا میں نے اور اسد عمر نے عدالت سے راہ فرار اختیار کی، فیصلہ سنایا گیا چل کر گاڑی تک آئے کسی کو گرفتار کرنا تھا کرلیتا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ ترنول میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی ، سلام آباد ہائیکورٹ نےاسدعمراورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے پولیس کو اسد عمر اورشاہ محمودقریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور دس جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

  • شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کرنے کا حکم

    شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی‌ ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں شاہ محمود قریشی کی احتیاطی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دیا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا کہ پولیس کی خصوصی رپورٹ میں کوئی خاصیت نہیں ہے، شاہ محمود قریشی کی طرف سے مسلح افواج کے خلاف دیے گئے کسی خاص بیان کو غلط قرار نہیں دیتی، اس مواد کی بنیاد پر میرا خیال ہے کہ ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت ایسا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ سیکشن 3 ایم پی او کے تحت کوئی حکم قیاس پر مبنی نہیں ہو سکتا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 3 ایم پی او کے تحت بنیاد ٹھوس شواہد پر ہونی چاہیے، جن بنیادوں کی بنیاد پر کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کیا جاتا ہے، آئین کے آرٹیکل 9 کے مطابق کسی بھی شخص کی زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلی فیصلے میں کہنا تھا کہ 3 ایم پی او کے تحت لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لیے قانون کے ذریعے فراہم کردہ اختیارات کے علاوہ کسی اور بنیاد پر استدعا نہیں کی جا سکتی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق جو اتھارٹی 3 ایم پی او کے تحت احتیاطی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے۔ اسے خود کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس کے سامنے پیش کیا گیا مواد/شواہد نظر بندی کے حکم کو درست ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں نظر بندی کا حکم آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہو گا، ان کارروائیوں میں یہ فیصلہ نہیں کر رہا ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جو پہلے ہی تیرہ دن کی قید کاٹ چکے ہیں کو امن عامہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے مزید مدت کے لیے قید رکھا جا سکتا ہے، اس عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کے تحت دیے گئے حکم کا احترام کریں گے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے ہدایات لینے کے بعد حلف نامہ جمع کرایا، عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر نظر بندی سے رہا کرنے کا حکم دیا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ، وکیل فائزہ اسد ملک اورتیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے ، اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ ایچ الیون پولیس آفس کوپی ٹی آئی کارکنان نےآگ لگائی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کیا شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے، جس پر اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ کوئی مقدمہ ہے یانہیں تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ چیک کریں شایدکوئی مقدمہ ہوگیاہوگا ، وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نےوڈیوبیان دیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہ کی جائے۔

    شاہ محمود قریشی کی بیٹی عدالت میں پیش ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے شاہ محمود قریشی پچھلی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔

    وکیل تیمور ملک نے بتایا کہ ملیکہ بخاری کو عدالت نے رہا کیا،اڈیالہ جیل کےباہرسےگرفتار کرلیا ، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ
    میں آؤٹ آف دی باکس نہیں جاؤں گا۔

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور ان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے۔

  • شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری  اڈیالہ جیل منتقل

    شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

    اسلام آباد : گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نقص امن کے تحت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور جمشید اقبال چیمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلک نازچترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کا گرفتاری سے قبل  ویڈیو پیغام سامنے آگیا

    شاہ محمود قریشی کا گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام سامنے آگیا

    اسلام آباد : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میرا دامن صاف ہے، مجھے کوئی ملال نہیں،ایک بڑے مقصد کیلئے بڑی قربانیاں دینی ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس مجھے گرفتارکرنے آگئی ہے،یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو ذمہ داری مجھے دی تھی اسے نبھانےکی کوشش کی، یہ جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے پیارکیا ہے،بحیثیت وزیرخارجہ ہر موڑ پر ملک کادفاع کیا، میرا دامن صاف ہے، مجھے کوئی ملال نہیں، میں نےاشتعال انگیزی کا کوئی بیان نہیں دیا۔

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال ایمانداری سےسیاست کی،ایک بڑےمقصدکیلئےبڑی قربانیاں دینی ہوتی ہیں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہنگاموں اور آتش زنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

    گذشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ غلط معلومات، افراتفری اور دہشت پھیلانے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، خبردار کرتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے، پاکستانی عوام مزید گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کارکنوں کیلیے واضح پیغام ہے کہ میرے حوصلے بلند ہیں، ان کا پیغام ہے کہ آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان خیریت سے ہیں اور پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، وہ کارکنان کی شہادتوں پر رنجیدہ ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

    شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہنگاموں اور آتش زنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

    گذشتہ روز پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکے تھے۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی خبریں آئیں تھیں تاہم انھوں نے اپنی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ غلط معلومات، افراتفری اور دہشت پھیلانے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، خبردار کرتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے، پاکستانی عوام مزید گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کارکنوں کیلیے واضح پیغام ہے کہ میرے حوصلے بلند ہیں، ان کا پیغام ہے کہ آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا، پیغام آگے بڑھانے کیلیے ریجنل اور ضلعی سربراہان کا اجلاس طلب کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان خیریت سے ہیں اور پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، وہ کارکنان کی شہادتوں پر رنجیدہ ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر اور فواد چوہدری کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اسدعمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے اور فوادچوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کچھ بھی ہو رکنا نہیں، شاہ محمود قریشی کی کارکنوں کو ہدایت

    کچھ بھی ہو رکنا نہیں، شاہ محمود قریشی کی کارکنوں کو ہدایت

    اسلام آباد : نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کارکنوں کو کہنا ہے کہ ہم کچھ بھی ہو نہیں روکیں گے جب تک عمران خان کی رہائی نہ ہو جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کی جانب سے کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اور دھمکیاں ہمیں پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتیں، پی ٹی آئی کارکنان کے پرامن احتجاج کو متحرک کرتے رہیں گے۔

    نائب چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سینئرقیادت عمران خان کی خیریت،عالمی میڈیا کوشامل کرنےکیلئےکام کر رہی ہے، کارکنوں، حامیوں ، پاکستانیوں کو ہدایت ہے احتجاجی جگہوں پرپہنچ جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ فہرست بڑھتی رہے گی ،پی ٹی آئی آفیشل کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جائے گا، عمران خان کی رہائی اور قانون کی حکمرانی تک پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    بعد ازاں شاہ محمودقریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا سینئرقیادت اسلام آباد میں موجود ہے، چیئرمین کو بچانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ضلعی، سٹی صدورپرامن احتجاج کومتحرک کرتے رہیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ بھی ہو نہیں روکیں گے، اس وقت تک پرامن طریقے سے لڑتے رہیں گے جب تک عمران خان کی رہائی نہ ہو جائے۔

  • خفیہ اطلاع،    شاہ محمود قریشی گرفتار ہونے سے بچ گئے

    خفیہ اطلاع، شاہ محمود قریشی گرفتار ہونے سے بچ گئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو خفیہ اطلاع ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی گرفتار ہونے سے بچ گئے، خفیہ اطلاع ملنے پر انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ کردیا گیا۔

    پولیس کی ٹیم ہائیکورٹ کے انٹری اورپارکنگ گیٹ پر شاہ محمودکاانتظارکرتی رہی ، شاہ محمودقریشی پبلک انٹری گیٹ سے ہائیکورٹ کےاندرداخل ہوئےتھے لیکن جانے کے مخصوص گیٹ استعمال کیا۔

    شاہ محمود قریشی کےجانے کے بعد انٹری گیٹ اورمخصوص گیٹ کوسیل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے انسداد دہشت گردی کے سکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا تھا۔

    اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی درخواست دائر کرنا چاہتے تھے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو گرفتارکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے ، رہنماؤں کو ایم پی اوکےتحت گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےٹیمیں تشکیل دےدی گئیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ نےبھی پولیس کوایم پی اوکےتحت گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔