Tag: شاہ محمود قریشی

  • حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیس نومبر کو ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت خود ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،اور تیس نومبر کے جلسے کو سبوتاژکرنے کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، ان کہنا تھا کہ حکومت کی ایما پر پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کو حراساں کررہی ہے، معمر افراد کو بھی دھمکایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ بند کی جارہی ہے،کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے اوردوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں، ان کہنا تھا کہ تیس نومبر دھرنا پرامن ہوگا اور عوام نظام کی تبدیلی کےلیے گھروں سے باہر نکلیں گے۔

  • تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تیس نومبر کو امن وامان کا انحصار حکومت کے رویے پر ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس نومبر کو پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے حکومت کی غیر ضروری پکڑ دھکڑ کا کوئی فائدہ نہ ہوگا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے امریکا اور چین سمیت اٹھائیس ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سفیر حکومتی موقف سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

  • کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    گوجرانولہ: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیا نظام لانے کے لئے نئی قیادت کی ضرورت ہے اور نئے پاکستان کے لئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے، قوم نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے، لاڑکانہ اور گوجرانوالہ میں کامیاب جلسوں سے عمران خان نے ایک گیند پر دو وکٹیں گرا دیں۔

     شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاڑکانہ میں کامیاب جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو آگ لگ گئی۔ اگر لاڑکانہ کا جلسہ کارنر میٹنگ تھی تو دعا ہے ایسی کارنر میٹنگ روز ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے پتھر پھینک رہے ہیں، آگ لگا رہے ہیں، جلسہ ہمارا ہے تو تم کیوں ریلی نکال رہے ہو، بارات ہماری جارہی ہے، ناچ ن لیگ والے رہے ہیں، بجلی نہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں،نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت اور نیا پاکستان بنانے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی ضروری ہے۔

  • پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہےنہ ان کافلسفہ، شاہ محمود قریشی

    پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہےنہ ان کافلسفہ، شاہ محمود قریشی

    لاڑکانہ: شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سندھ میں آج کسی کی جان ومال محفوظ نہیں،پیپلزپارٹی میں اب نہ بھٹو دکھائی دیتاہے نہ ان کافلسفہ،تھرمیں بچےسسک سسک کر مررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسےسےخطاب میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ میں 32سالوں سے عملی سیاست میں ہوں مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ حکومت آپ لوگوں کیساتھ کیا کر رہی ہے کسی نے سندھ کے غریب کی حالت نہیں بدلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا سندھ بھوکا پیاسہ اور اجڑا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے، آپ سے ووٹ لینے والے کروڑ پتی بن گئے ہیں ،میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ کیا لاڑکانہ میں کسانوں کو ان کا حق مل رہا ہے؟  کیا سندھ میں کسی کی جان محفوظ ہے؟ کیا ڈاکوﺅں کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ کیاکوئی ٹھیکہ کمیشن کے بغیر دیا جاتاہے ؟

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف ذرداری بھٹو کے فلسفے پر عمل نہیں کررہے، پیپلزپارٹی میں نہ اب کوئی بھٹو ہے اور نہ ان کا فلسفہ ہے۔

  • ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، سندھ حکومت اکیس اور پنجاب حکومت تیس نومبر سے خوفزدہ ہے۔

    عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں لاڑکانہ جلسہ، تیس نومبر اسلام آباد جلسہ، جہلم فائنرگ، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس سمیت اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لاڑکانہ اور اسلام آباد جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تیس نومبر کو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا یا کنٹینر ز لگا کر راستے بند کیے توحکومت کو نقصان ہوگا، کور کمیٹی نے جہلم میں ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت بھی کی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مذاکرات سے پی ٹی آئی نہیں، حکومت بھاگی، پرویز رشید کے بیان میں کوئی وزن نہیں۔

  • شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    ننکانہ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسحٰق ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا،۔

    ننکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ننکانہ آئیں اور کسان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کردیکھیں، شاہ حمودقریشی نے کہا کہ جو بھی موجودہ نظام سے تنگ ہے وہ تیس نومبرکواسلام آباد آئے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے۔

    انہوں نے حکومتی وزراء کو مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو! غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے، ہمارے مطالبے آئین اور جمہوریت کے مطابق ہوں گے، ننکانہ صاحب فیصلہ دے چکا۔

  • خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی سے ملاقات کی دونوں جماعتوں کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے رانا بھگوان داس پر اتفاق کیا، میڈیا سے گفتگومیں خورشید شاہ نے کہا کہ ان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے بعدحتمی نام وزیراعظم کو پیش کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے تحریک انصاف کے ناموں پر اختلاف کیاتو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیاجبکہ جماعت اسلامی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمشنر کے لیے آخر کار تین نام سامنے آ گئے، سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس،اجمل میاں اورسعید الزمان صدیقی کا نام زیر غورہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ ناموں پر ان کی جماعت میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    جبکہ واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے نئے الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ نام بھی قابل احترام شخصیات کے ہیں۔

  • واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    لاہور: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےآنےوالےسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غلطی سے واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کر گئے۔

    سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے، بھارتی فوجی اور صحافی سے ہاتھ ملایا، بھارتی فوجی نے سیلوٹ بھی کیا۔

    تاہم پاکستان رینجرز نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر وہ واپس پاکستانی حدود میں آ گئے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بغیر ویزے کے بھارت جا کر واپس آ گئے ہیں۔

  • اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

    اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی

    ملتان :شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ کی اطلاع کے باوجود لاہور میں دھماکہ ہونا افسوسناک ہے، مسلمِ امہ کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے، جو ہمیں ہمارا کھویا ہوا مقام دلا سکے۔

    ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو غیرملکی طاقتیں ہمارا حال بھی شام، فلسطین اور عراق جیسا کردیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ آگ لگانے والوں سے ہم غافل نہیں لیکن پاکستان میں آگ بجھانے والے والے اب بھی موجود ہیں، ہمیں خطرہ باہر سے نہیں بلکہ اندر کے کینسر سے ہےجس پر قابو نہ پایا تو ہمیں مفلوج کردے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان کوئی جغرافیائی لحاظ سے نہیں بلکہ ایک نئی سوچ ہے، انتشار پسند قوتوں کو پیغام ہے کہ ہم اپنی یکجہتی سے تمہاری ہر سازش کو نا کام بنا دیں گے۔