Tag: شاہ محمود قریشی

  • پولنگ اسٹیشنز کا دورہ: الیکشن کمیشن کا شاہ محمود قریشی کو نوٹس

    پولنگ اسٹیشنز کا دورہ: الیکشن کمیشن کا شاہ محمود قریشی کو نوٹس

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردی گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردی گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہ محمود نے پی پی 217 ملتان میں مسلسل پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، غیر متعلقہ شخص کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے سے روکا جا رہا ہے، انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر پریس کانفرنس کی اور بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود نے غیر قانونی طور پر فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی 24 گھنٹے میں الیکشن کمیشن کو اپنی پوزیشن واضح کریں۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں

    پنجاب ضمنی انتخابات : دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں

    ملتان : پی پی217 میں ضمنی الیکشن کے دوران مبینہ طور پر دھاندلی کا اہم ثبوت سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی نے ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام عائد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وہاڑی روڈ پر قائم ایک فیکٹری میں پہنچے، شاہ محمود قریشی نے فیکٹری کے دروازہ کھولنے کیلئے دروازے پر دستک دی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو فیکٹری ملازمین نے گھیر لیا، شاہ محمود قریشی کا دستک دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دروازہ کھولو اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ن لیگ ووٹوں کی خریدو فروخت کر رہی ہے، آر او کہاں ہے، کیا یہ اسے نظر نہیں آ رہا؟

    انہوں نے کہا کہ وہاڑی روڈ پر فیکٹری میں خواتین کو جمع کرکے ان کے شناختی کارڈ ضبط کئے گئے اور خواتین سے کہا گیا کہ ن لیگ کو ووٹ دے کر آئیں اور شناختی کارڈ واپس لے جائیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب میں اندر جانے لگا تو فیکٹری کا مالک وہاں سے روانہ ہوگیا، میں پہنچا تو فیکٹری کے دروازے بند کردیئے گئے۔

  • اب تک پولیس چوکس اور غیر جانب دار نظر آرہی ہے: شاہ محمود قریشی

    اب تک پولیس چوکس اور غیر جانب دار نظر آرہی ہے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس چوکس، غیر جانب دار اور ان کا رویہ مناسب نظر آرہا ہے، تین بجے بارش کی پیش گوئی ہے، ووٹر جلد از جلد ووٹ کاسٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولنگ کا ماحول پرامن ہے، ہم نے ماحول کو پر امن رکھنا ہے، 2 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آرہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے کہ پولنگ عملے نے مسم لیگ ن کا اسٹیکر لگا رکھا ہے جو مناسب نہیں، ایک اور پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر بچیوں کو کہہ رہی ہیں کہ شیر پر مہر لگاؤ۔

    انہوں نے کہا کہ درخواست کی ہے پولنگ اسٹیش کے اندر اتھارٹی لیٹر کے ساتھ ایجنٹ کو موجود ہونا چاہیئے، یو سی 62 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچا تھا، آر او سے بات ہوئی وہ متبادل عملہ بھیج رہے ہیں امید ہے پولنگ شروع ہوچکی ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس چوکس، غیر جانب دار اور ان کا رویہ مناسب نظر آرہا ہے، تین بجے بارش کی پیش گوئی ہے، ووٹر جلد از جلد ووٹ کاسٹ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے مزید 3, 2 ایم پی ایز مستعفی ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اگر وہ مستعفی ہو چکے تو پنجاب میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • ‘پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے’

    ‘پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات کی سماعت میں شاہ محمود، عمران اسماعیل، عامر کیانی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی، ہمارے وکلا نے درخواست کی کہ ہمارے ضمانت منظور کی جائے، آج میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے، ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا ، ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارامؤقف ہے بلاوجہ پی ٹی آئی کوکیسزمیں الجھایاجارہاہے ، یہ چاہتے ہیں تمام قیادت جیلوں میں چلی جائےتاکہ یہ جوچاہے مرضی کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے خاطرعدالت آئےہیں ،25 کےقریب مقدمات تھے ، 20 جون کو کیسزکی سماعت ہے، ہم پیش ہوں گے اور ہمارے وکلا دلائل دیں گے۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات پراثراندازہونے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ پی ٹی آئی قیادت کیسز میں الجھی رہےاورانتخابی مہم میں حصہ نہ لے سکے۔

  • ‘موجودہ معاشی صورتحال کے باعث  ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے’

    ‘موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے’

    پشاور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک سے جس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں اسے پوری قوم جانتی ہے، عمران خان ہمیشہ مضبوط فوج کے داعی رہے ہیں، انہوں نے کئی فورمز پر واضح کیا جب کسی ملک کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری قومی، جغرافیائی اور نظریاتی حدود کے تحفظ اور دفاع کی ضامن ہے، عمران خان اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے حامی ہیں، اس ملک کی سلامتی اور بقاہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہو گیا، ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، مت بھولیے کہ ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں۔

    ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت، مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

  • لانگ مارچ کی تاریخ : مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف کو مشورہ

    لانگ مارچ کی تاریخ : مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف کو مشورہ

    لاہور : مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی تاریخ فوری نہ دینے کا مشورہ دے دیا اور کہا ضروری بھی ہو تو ایک ماہ کے بعد کی تاریخ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ ق لیگ نے شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ کی تاریخ فوری نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

    ذرائع چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ابھی کچھ روز کے لیے لانگ مارچ نہ کریں اور ضروری بھی ہو تو ایک ماہ کے بعد کی تاریخ دیں ، جولائی میں ضمنی انتخاب کےبعد لانگ مارچ بہتر ہوگا۔

    جس پر ذرائع شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خان صاحب تو فوری لانگ مارچ کرنا چاہتےہیں، آپ کی تجویز پر عمران خان،پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پنجاب پارٹی تنظیم کااجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ 25 مئی پاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور خواتین کو ہراساں کیا گیا،اتنی پولیس گردی آمریت کےدورمیں نہیں ہوئی۔

    شاہ محمودقریشی نے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کریں، ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی بھرپورحصہ لے گی۔

  • نیب قوانین میں ترامیم ذاتی مفاد کے لیے ہیں: شاہ محمود قریشی

    نیب قوانین میں ترامیم ذاتی مفاد کے لیے ہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کا مقصد پی پی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو بچانا ہے، قوانین میں ترامیم ذاتی مفاد کے لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں کی منزل ایک نہیں، ایک غیر فطری قسم کا انتظام ہے زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کا مقصد پی پی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو بچانا ہے، پی ٹی آئی کی استدعا ہے کہ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیئے۔ نیب قوانین میں ترامیم ذاتی مفاد کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو گرفتار کرنے میں چیئرمین نیب بے اختیار ہوگیا ہے، صدر کا اختیار واپس لے کر وفاقی حکومت کو دے دیا گیا ہے، یہ ساری مشق ایک خاص مقصد کے لیے ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا اوور سیز کو ووٹنگ کا حق دینے کا عمل موجودہ حکومت کو پسند نہیں آیا، اوور سیز پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں ان کی ترسیلات سے ملک چل رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنان اور خواتین سے بدسلوکی کی گئی، شیشے بچھا کر سڑکیں بند کی گئیں، اسلام آباد میں شیلنگ کی گئی۔ ان سب میں وکلا پر جو تشدد ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔

  • تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار، حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

    تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار، حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

    ملتان:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا اعلان کریں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ اورسیاسی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں کو کسی پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کا استعمال کیا گیا ، بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہورلبرٹی چوک اور کراچی میں توکوئی مارچ نہیں ہو رہا تھا، اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، ان پرکس لیےدھاوابولا گیا، عمر کوٹ میں135ایف آئی آرز کاٹی گئیں،30بلاجوازگرفتاریاں ہوئیں، امپورٹڈحکومت نےعمر کوٹ میں 100زائد شیل فائر کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرامن مارچ روکنے کیلئے ہر شہر، ہرسڑک ، ہر گلی بندکی گئی، انہوں نے پرامن شہریوں کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرکے عورتوں،بچوں پرتشددکیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار؟ کہاں ہیں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے دعویدار؟ لوگوں میں شدید غم و غصہ تھا ،شہریوں میں اشتعال بڑھ رہا تھا، لوگ رکاوٹیں عبورکرتےہوئے آگے بڑھ رہے تھے، ہمارے کارکنان چاہتے تھے کہ ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نےریڈ زون میں فوج بلا لی، ایک طرف کارکنان اور شہریوں کا جنون اور جذبہ تھا، دوسری جانب اس فاشسٹ حکومت کا جبرو تشدد تھا،ان کا پلان تھاشہریوں کےساتھ خون کی ہولی کھیلی جائے اور مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے۔

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 5شہادتوں کا انہیں ہر حال میں حساب دینا ہو گا، ان حالات میں قیادت نے صبر،دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور انہیں6دن کی مہلت دی۔

    وزیراعظم کی پیشکش پر انھوں نے کہا شہاز شریف دعوت دے رہے ہیں آئیں مذاکرات کریں، نئےانتخابات کااعلان کریں ہم مذاکرات کیلئےتیارہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا، ہم ہرشہرجائیں گےاوران کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

  • قوانین میں ترمیم : ‘نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا’

    قوانین میں ترمیم : ‘نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا’

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا، دونوں جماعتیں اپنے اوپر کیسز راہ نجات چاہتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹ سے متعلق اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا، عمران خان نے پہلے کہا تھا یہ ذاتی مقاصد کے لئے آئے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں، ان کا مقصد نیب کو پنجاب کا محکمہ اینٹی کرپشن بنانا ہے، ان کے خلاف مقدمات پر فیصلے آنے والے تھے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نیب کو بالکل بے معنی کرنا چاہتی ہے، حکمران جماعتوں کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، دونوں جماعتیں اپنے اوپر کیسز راہ نجات چاہتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے این آراو کا سہارا لیا، اب نیب کو بے ضرر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے معیشت کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، یہ ذاتی ایجنڈے کو فروغ اور فوقیت دے رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتی ، ان کے نزدیک بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی اہمیت نہیں، انہیں ڈر تھا 95 فیصد اوورسیز پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں ، ہماری قانون سازی کا مقصد ان کا ملک سے تعلق قائم رکھنا تھا۔

  • ‘نواز شریف نے شہباز کو مستعفی ہونے کا کہا لیکن زرداری  راضی نہیں’

    ‘نواز شریف نے شہباز کو مستعفی ہونے کا کہا لیکن زرداری راضی نہیں’

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا کہہ چکے ہیں ٓلیکن زرداری راضی نہیں ، وہ شہباز شریف کو دھمکا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،انکوسمجھ نہیں آرہی کیاکریں، ایک طبقہ کہتا ہے مارچ کو کچل دیں، دوسرا کہہ رہا ہے وقوفی ہوگی، یہ غلطی پر غلطی کر رہے ہیں

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندر دراڑ ہے، اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف سے کہہ چکے مستعفی ہوجائیں لیکن پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے رہی،وہ شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ اگر ایسا کیا تو ہم لاتعلق ہوجائیں گے۔

    پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف،مریم نواز کی سوچ ہے وہ دن بدن اپنی ساکھ کھو رہےہیں، وہ سمجھتےہیں کہ ان کا بیانیہ عوام میں ناکام ہورہاہے، ن لیگ سمجھتی ہےکہ اسے اپنا ٹرم مکمل کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتےہیں کہ پی ٹی آئی کو طاقت کےزورپرکچل سکتےہیں، ہماری تحریک ایک قومی موومنٹ کا روپ دھارچکی ہے، وکلا،ڈاکٹرز،انجینئرز،طلبا،علماسمیت سب شامل ہوچکےہیں۔

    پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت گورنربھی نہیں ہے، پوسٹنگ،ٹرانسفراس وقت حمزہ شہباز کررہے ہیں، پنجاب کی بیوروکریسی ان کےغیرقانونی احکامات مان رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی قیادت کوگرفتارکر لیتے ہیں، ہوسکتاہےوہ عمران خان کواسلام آبادمیں داخل نہ ہونےدیں لیکن کے پی سے اتنا بڑا ریلا آئے گا کہ یہ ان کو روک نہیں پائین گے ، ہم نے تصادم نہیں کرنا،قانون ہاتھ میں نہیں لینا، ہم نے پرامن رہناہے،قانونی وآئینی حق سلب نہیں ہونےدینا۔

    آزادی مارچ سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، عدالت سےرجوع کیاہےامیدہےمارچ کی اجازت دی جائے گی ، شرارتی عناصرپرامن مارچ میں خلل پیداکرناچاہیں گے اور بیرونی عناصرپاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہیں گے۔

    زارداری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری ہیں، زرداری کو دکھائی دے رہا ہے الیکشن ہوئے تو انہیں حاصل کچھ نہ ہوگا، پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوگئی ہے، نوجوان طبقہ پی پی کی حکومت سے تنگ آچکا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایسےعناصربھی ہیں جوچاہیں گےاتنی خرابی ہوکہ کوئی تیسری قوت آجائے لیکن ہم نے پرامن رہنا ہے،اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹنا اور بیرونی اوراندرونی غلامی قبول نہیں کرنی۔