Tag: شاہ محمود قریشی

  • چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، حکومت کیساتھ کسی بیک ڈور ڈیل کا حصہ نہیں بنا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شفاف انتخابات کی اذان دے دی ہے
    اسلام آباد جانے سے روکا تو حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بڑی خودکشی کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے میں کچھ بھی غیر آئینی نہیں ، تحریک انصاف مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بات میں وزن ہے اگر ڈیل نہ ہوئی ہوتی تو پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیاجاتا اٹک سے جدہ کا سفر ہوتااورنہ ہی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی درخواست واپس لی جاتی۔

  • مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    راجن پور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔

    ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اصوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان بچانے کے لئے بارہ اگست کو راجن پور سے اسلام آبادکے لیے نکلیں گے،ان کا کہنا تھا اسلام آباد کے لیے قافلے روانہ ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے اقتدار کی دیواریںگرجا ئیں گی۔

  • چودہ اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا، شاہ محمود قریشی

    چودہ اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 14 اگست کو آزادی مارچ ضرور ہوگا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے پی ٹی آئی کا فیصلہ اٹل ہے اگر حکومت بضد رہی تو حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نظر بندی ایک حماقت ہوگی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 14 اگست مارچ کا اعلان 27 جون اور 9 جولائی کو کیا لیکن حکومت نے خاموشی سے سنا راتوں رات خبر آئی کہ مسلم لیگ ن کی صفحوں میں جشن آزادی کا جوش ابھر رہا ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی ضرور منانا چاہئے پورا پاکستان ہے کہیں بھی منایا جاسکتا ہے ۔

  • بنوں واقعے میں اگر طالبان ملوث ہے تو اسکی مذمت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    بنوں واقعے میں اگر طالبان ملوث ہے تو اسکی مذمت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں ناکام اور غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے، جس کے باعث ماحول خراب ہورہا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں حکومتی حکمت عملی کیا ہے اور مذاکرات کس سے اور کیسے کیے جارہے ہیں اس پر حکومت پارلیمان اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے، انکا کہنا تھا کہ بنوں واقعے میں اگر طالبان ملوث ہے تو اسکی مذمت کرتے ہیں،اسلام ہتھیاروں سے بات منوانے کی اجازت نہیں دیتا۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،پولیس میں سیاسی مداخلت کے باعث آپریشن کو نقصان پہنچ رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اثاثوں کی اونے پونے فروخت اور بندر بانٹ بند کی جائے ،نیب کیا کر رہا ہے،اداروں میں کرپشن بند اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کب ہوگا۔

  • پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پنجاب حکومت کا من پسند حلقہ بندیوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے کا یقینی موقع مل گیا، الیکشن کمشن پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم لائے تاکہ کسی کو انتخابات پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔

    اس سے پہلے شاہ محود قریشی نے تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، خواتین پر تشدد کے واقعات حقیقت ہیں، جن سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔

     

  • ایم کیو ایم کی وضاحت آگئی، اب حالات بہتر ہونے چاہیئں، شاہ محمود قریشی

    ایم کیو ایم کی وضاحت آگئی، اب حالات بہتر ہونے چاہیئں، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی وضاحت آگئی، اب حالات بہتر ہونے چاہیئں، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، کل عمران خان کی قیادت میں حیدرآباد سے عمرکوٹ تک ریلی نکالی جائے گی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے حیدرآباد جلسہ کی تقریر پر وضاحت پیش کردی، اب حالات بہتر ہونے چاہئیں۔

      شاہ محمود قریشی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا، تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پیر کوعمران خان کی قیادت میں سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حیدرآباد سے عمر کوٹ تک ریلی نکالی جائے گی۔
        
       

  • دل نہیں مانتا کہ ایم کیو ایم نئے صوبے کے حق میں ہے ،شاہ محمود قریشی

    دل نہیں مانتا کہ ایم کیو ایم نئے صوبے کے حق میں ہے ،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اگر ایم کیو ایم کو حقوق نہیں مل رہے تو نئے صوبے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے تاہم میرا دل نہیں مانتا کہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نئے صوبے کے حق میں ہے۔

    اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی تقریر نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔  

    سابق صدر پرویز مشرف حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، حکومت کو موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح طور پر بات کرنی چاہیئے،  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیر داخلہ کی ہدایت پرسابق صدر پرویز مشرف کو اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت نہیں پیش کی گئی ہے۔