Tag: شاہ محمود قریشی

  • الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

    الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیرنگرانی کرائےجائیں، الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، دھاندلی ہوئی تو ہرگلی اور محلے میں احتجاج ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھان لیگ کا ذہن پارٹی بنیادوں پر الیکشن سے ٹکرارہا ہے،حلقہ بندیاں پہلے ہی متنازع تھیں، انتخابات اے سی یا ڈی سی کے تحت کرانے کا فیصلہ مزید متنازع ہے، کیونکہ انتظامی افسروں کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی مرضی سے ہوتی ہے۔

    انھوں نےکہا پنجاب حکومت نےدبانے اور خریدنے کی پالیسی کاآغازکردیا۔ ن لیگ پیسے کی سیاست کوفروغ دینا چاہتی ہے جس سے ہارس ٹریڈنگ ہوگی۔

  • وزیر داخلہ کا لفظ غیر پارلیمانی تھا جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی

    وزیر داخلہ کا لفظ غیر پارلیمانی تھا جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے لفظ تماشا واپس نہ لینے تک بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر داخلہ کا لفظ غیر پارلیمانی تھا جس کا حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنا مائنڈ سیٹ جمہوری بنائے اور جن الفاظ سے اپوزیشن کی دل آزاری ہوئی ہے وہ واپس لے ۔

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننا چاہتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما رانا نوید قمر نے کہاکہ پارلیمنٹ مضبوط نہ ہو تو دیگر ادارے مضبوط ہو جاتے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن محض ایک لفظ نہیں بلکہ وزیر داخلہ کے غیر سنجیدہ رویے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پارلیمانی روایات کو برقرار رکھنا ہوگا۔