Tag: شاہ محمود

  • امریکی سینیٹر کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    امریکی سینیٹر کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن: امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنزے گراہم اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران بھارت کے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دنوں رہنماؤں نے کشمیر کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیا، ری پبلکن سینیٹر نے امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ بھارت کی کشمیر کی حیثیت بدلنے کے معاملے کو فوری دیکھنا ہوگا، اس سے پہلے کشیدگی میں اضافہ ہو کشمیر کا معاملہ زیرغور آنا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر مزید پاک بھارت محاذآرائی نہیں دیکھ سکتی۔ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر کو بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا۔

    مسئلہ کشمیر: عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں وزرائے اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کیخلاف کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماﺅں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان اور بلوچستان حملے، کچھ قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں!

    شمالی وزیرستان اور بلوچستان حملے، کچھ قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں!

    اسلام آباد: شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اعجاز شاہ نے وزیرستان اور بلوچستان میں فوجی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے. بعد ازاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کےایک افسر سمیت 4 اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا.

    واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں امن و استحکام نہیں چاہتیں، یہ بزدلانہ کارروائی ہے.

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بغیرحقائق جانے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ملک دشمن قوتیں کسی کی خیرخواہ نہیں، ابھی ان ملک دشمن قوتوں کا نام نہیں لینا چاہتا.

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اس کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لئے ہمارے دل روتے ہیں، ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ یہ دشمن کی آخری حرکتیں ہیں، انھییں منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستان کی کامیابیاں دشمنوں سے ہضم نہیں‌ ہو رہی، ہمیں پتہ ہےبی ایل اےکوکون سپورٹ کررہا ہے، پاکستان ان حالات پرقابو پا لے گا.

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن عناصرنہیں چاہتے کہ پڑوسی ممالک میں امن ہو.

  • ہم پرامن اور خوشحال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں: شاہ محمود قریشی

    ہم پرامن اور خوشحال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں: شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن اور خوش حالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، جھک کر نہیں بلکہ سراٹھا کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے امریکا آئے ہیں۔

    کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صرف ہم بناسکتے ہیں کوئی اور نہیں بناسکتا، پرامن اور خوش حال پاکستان کا خواب لے کر امریکا آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستانیوں نے ثابت کردیا وہ زندہ دل ہیں، آپ کے ولولے کو دیکھ کر بہت لوگ خوش ہیں،کچھ پریشان بھی ہیں، ہم ہاتھ میں کشکول لے کر امریکا نہیں آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کی راہداریاں تعمیر کرنے نکلے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات پاکستان کی برآمدات کے برابر ہیں، ایک آپ کی محبت ہے ایک وہ طبقہ ہے جو منی لانڈرنگ کرکے پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اووسیزپاکستانی نہ ہوتے تو تحریک انصاف کی بنیاد نہ ہوتی، اووسیز پاکستانی لٹیروں اور مافیا سے نجات چاہتے تھے۔

    وزیراعظم کا امریکا میں فقید المثال جلسہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تقریبات سفارت خانوں اور ہوٹلوں میں ہوتی رہیں، پہلا وزیراعظم ہے جو کمرشل پرواز سے آیا ہے، پہلا وزیراعظم ہے جو فائیو اسٹار ہوٹل نہیں بلکہ پاکستان ہاؤس میں رکا۔

  • پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، وزیرخارجہ شاہ محمود

    پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، وزیرخارجہ شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات پانے کیلئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، ٹیکس ادائیگی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی، ٹیکس ادائیگیوں کیلئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے، ٹیکس ہم سب کو ادا کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

    یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کر کے تمام فائلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔

    گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات کینسنگٹن پیلس میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے شہزادہ چارلس سے کینسنگٹن پیلس میں ملاقات کی، شاہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ ہم شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

    برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ ان کی دورۂ پاکستان کی ابھی تک یادیں تازہ ہیں، دوبارہ دورے کا خواہاں ہوں۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سے ملاقات

    دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں انھوں نے دو طرفہ باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ تنظیم نے کامن ویلتھ کی سترویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    بیرونز پیٹریشیا نے اس موقع پر کہا کہ دولت مشترکہ تنظیم میں پاکستان کا کردار انتہائی فعال اور قابل تحسین ہے۔

    وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اطمینان بخش ہے۔

    کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے جرأت مندانہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کنیڈین وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورہ کینیڈا کی دعوت بھی دی۔

  • بھارت مذاکرات کرنا چاہے تو ہم مذاکرات کریں گے، شاہ محمود قریشی

    بھارت مذاکرات کرنا چاہے تو ہم مذاکرات کریں گے، شاہ محمود قریشی

    بشکک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کرنا چاہے گا تو ہم مذاکرات کریں گے، پاکستان کا مؤقف ساری دنیا کے سامنے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا بشکک میں بھارت سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، بھارت بات چیت پر تیار نہیں ہے تو پاکستان کو بھی جلدی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان انتظار کرسکتا ہے، مذاکرات ہوں گے تو باوقار طریقے سے ہی ہوں گے، امن کی بات کی بھارت نے جارحیت کی اور پھر ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مذاکرات کرنا چاہے گا تو ہم مذاکرات کرین گے، بھارت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی توہم تعاقب نہیں کریں گے۔

    پوچھے گئے سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بھارتی وزیراعظم سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی، بھارت نے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کیلئے فضائی حدود کی اجازت مانگی، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت انہیں اجازت دی۔

    پاکستان ایشیائی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے، شاہ محمود

    انہوں نے بتایا کہ اجازت کے باوجود بھارت نے لمبا راستہ اختیار کیا، لمباراستہ اختیار کرنا عکاسی ہے کہ ابھی تک اسی ذہنیت میں مبتلا ہیں، بھارتی سرکار ابھی تک الیکشن موڈ سے باہر نہیں آئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی نے انتہا پسندی کی بنیاد پر الیکشن جیتا ہے، وہ سمجھتے ہیں اس وقت پاکستان کے ساتھ آگے بڑھناان کیلئے مناسب نہیں ہے۔

  • پاکستان ایشیائی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے، شاہ محمود

    پاکستان ایشیائی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے، شاہ محمود

    بشکیک: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کی تجارتی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے، ایشیاء کے تمام ممالک ہمارے لیے اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بشکک پہنچنے کے بعد پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں2600 پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں، امید ہے وہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے کیونکہ وہ کرغزستان میں پاکستان کےچلتےپھرتے سفیر ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وسط ایشیا کی تمام ریاستیں ہمارےلئے اہم ہیں کیونکہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کی تجارتی منڈیوں تک رسائی چاہتاہے۔ وفاقی وزیر نے دیگر ممالک کو پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری،تجارت کےبےپناہ مواقع ہیں، ہم تمام ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم آج بشکیک روانہ ہورہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرغزستان کیساتھ عوامی روابط کافروغ چاہتاہے، افغان امن اعمل بحال ہوتے ہی وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ اضافی رابطے شروع کریں گے۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے امن واستحکام میں بہتری آئی ہے، ہم نے مشکل حالات میں بجٹ پیش کیا جو پوری قوم کے سامنےہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ادھار ادا کرنے کے لیے مزید ادھار درکار ہے، کیفیت یہ ہےسود کی ادائیگی کے لیے مزید ادھار لینا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ سنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان ایک وفد کے ہمراہ کرغزستان روانہ ہوئے۔ دو روزہ سرکاری دورے پر عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار بھی بشکک روانہ ہوئے۔

     

  • کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیرخارجہ

    کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیرخارجہ

    مکہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو بزوربازو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے موضوع پر تبصرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے، مختلف عالمی رپورٹس میں بھارتی مظالم رقم ہیں، یوکے اور یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

    وزیرخارجہ نے فلسطین سے متعلق اظہار خیال کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھے گا، اہل فلسطین مسلسل اسرائیل کے ظلم و بربریت برداشت کررہے ہیں، فلسطین کے اسکول میں پرتشدد کارروائی سے 15 بچوں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے۔

    شاہ محمود کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، او آئی سی سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارک باد

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا متمنی ہے، عالمی برادری فلسطین کو 1967 سے قبل کی سرحد کے مطابق تسلیم کرے۔

  • ن لیگ میں بہت سے لوگ جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں: شاہ محمود

    ن لیگ میں بہت سے لوگ جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں: شاہ محمود

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این میں بہت سے لوگ صوبہ جنوبی پنجاب کے حق میں ہیں، ن لیگ سے صوبے پر منطقی بات کریں گے، ملتان 3 ضلعوں کا صوبہ ممکن نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار شاہ محمود نے ملتان میں پریس کانفرنس میں کیا، انھوں نے کہا کہ ہم منطقی بات کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کی کاوش پروان چڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

    وزیر خارجہ نے کہا ’شاہد خاقان کو کہوں گا بل قوانین کے مطابق پیش ہوا ہے، بل پر ووٹنگ ہوئی اور خصوصی کمیٹی میں بھیج دیا گیا، ن لیگ کا بل بھی موجود ہے ہم اس سے بھی انکار نہیں کرتے۔‘

    شاہ محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ وفا کریں گے، آئین میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے، نیا صوبہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، صوبے کی 120 نشستیں ہوں گی، اپناہائی کورٹ ہوگا، چیف جسٹس ملتان میں بیٹھے گا، بہاولپور بینچ ہائی کورٹ ملتان کا حصہ بن جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک کی مخالفت کر دی

    ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے دیگر جماعتوں کا تعاون درکار ہے، پیپلز پارٹی سے بل پر تبادلۂ خیال ہوا، پی پی نے مثبت جواب دیا، تجویز دی کہ جنوبی پنجاب پر بل کی تجویز مشترکہ لے کر چلیں۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک کی منظوری پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب 2 صوبے بننے چاہئیں۔

  • ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے: شاہ محمود قریشی

    ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے، ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں کرتا، پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے، دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تعلقات بڑھیں گے، خطے میں معاشی ترقی ہوگی، اس لیے دشمنوں کو یہ منصوبہ کھٹکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی سی گوادر میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ جو قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ آلہ کاروں سے کام لیتی ہیں، لیکن میں دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں سی پیک پر پوری قوم اور ایوان متفق ہے، پیغام دیتا ہوں کہ ایٹمی پروگرام پر رکاوٹوں کے باوجود کام مکمل کیا، انشاء اللہ پاکستان کے دشمنوں کو کام یاب نہیں ہونے دیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پر مجموعی طور پر 3 بل پیش کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کا وعدہ ہے جنوبی پنجاب کو اس کا حق دلوائیں گے، جنوبی پنجاب پر دعوت دیتا ہوں کمیٹی بنا کر مشترکہ بل لایا جائے۔