Tag: شاہ نواز دھانی

  • ایشیا کپ 2023: شاہ نواز دھانی نے بڑی پیشگوئی کردی

    ایشیا کپ 2023: شاہ نواز دھانی نے بڑی پیشگوئی کردی

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اوپنر فخر زمان کے حوالےسے پیشگوئی کی ہے۔

    پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل شائقین کرکٹ شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکیں تیز ہوچکی ہیں، پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے فخر زمان سے متعلق پیشگوئی کی۔

    دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’مجھے فخر زمان بھارت کے خلاف سنچری کرتے نظر آرہے ہیں‘۔

    https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1697605587507216578?s=20

  • نجم سیٹھی کی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ملاقات

    نجم سیٹھی کی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ملاقات

    کراچی:سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کراچی میں فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی سے ملاقات کی ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے فاسٹ بولرشاہ نوازدھانی کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

    نجم سیٹھی نے ملاقات میں شاہ نواز دھانی سے پوچھا کہ یہ تم نے اپنے ساتھ کیا کردیا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تم جوان آدمی ہو جلد ہی ٹھیک ہوجاؤ گے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطان کے شاہ نواز دھانی ابتدائی میچ کھیلنے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

    فاسٹ بولر انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔